কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২১৩৩৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ نفل نمازوں کے بارے میں : اس میں تین فصول ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ نوافل سے متعلق ترغیبات اور فضائل :
21340 ۔۔۔ تمہاری افضل ترین نماز تمہارے گھر میں ہے سوائے فرض نماز کے ۔ (الترمذی عن زید بن ثابت (رض))
21339- صلاة أحدكم في بيته أفضل من صلاته في مسجدي هذا إلا المكتوبة.

"د عن زيد بن ثابت؛ ابن عساكر عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৪০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ نفل نمازوں کے بارے میں : اس میں تین فصول ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ نوافل سے متعلق ترغیبات اور فضائل :
21341 ۔۔۔ اپنے دنوں میں (نفل نمازوں اور دیگر عبادات کے ساتھ) اللہ کی رضاء تلاش کرو ، بیشک اللہ عزوجل نے کچھ لمحات ایسے رکھے ہیں اگر تم کو ان میں سے ایک لمحہ بھی میسر آجائے تو کبھی بھی بدبخ نہ بنو۔ (ابن النجار عن ابن عمرو (رض))
21340- أفضل صلاتكم في بيوتكم إلا المكتوبة. "ت2 عن زيد بن ثابت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৪১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21342 ۔۔۔ تم میں کوئی شخص بھی اپنی (فرض) نماز میں کوئی کمی کوتاہی نہیں کرتا مگر اللہ پاک اس کی نفل نمازوں کے ساتھ اس کے فرض کی کمی کو پورا فرما دیتے ہیں۔ (مسند احمد عن رجل من الانصار)
21341- تعرضوا لله في أيامكم فإن لله عز وجل نفحات عسى أن يصيبكم منها واحدة لا تشقون بعدها أبدا. "ابن النجار عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৪২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21343 ۔۔۔ جس نے نماز پڑھی اور پوری طرح ادا نہ کی تو اس کی نفل نمازوں سے اس کی کمی کو پورا کیا جاتا ہے۔ (الکبیر للطبرانی ، عن عبداللہ بن قرط)
21342- لا ينتقص أحدكم من صلاته شيئا إلا أتمها الله من سبحته "حم عن رجل من الأنصار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৪৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
1044 2 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے دن کو بارہ ساعتیں (گھنٹے) بنا کر پیدا کیا ہے۔ اور ہر ساعت میں دو رکعات نماز رکھی ہیں ، جو تجھ سے اس ساعت کے گناہ کو دور کردیتی ہیں۔ (الدیلمی من طریق عبدالملک بن ہارون بن عنترۃ عن ابیہ عن جدہ عن ابی ذر (رض))
21343- من صلى صلاة لم يتمها زيد عليها من سبحاته حتى تتم. "طب عن عبد الله بن قرط".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৪৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21345 ۔۔۔ جس نے خاموشی کے ساتھ (تنہائی میں) دو رکعات نفل نماز پڑھ لیں اللہ پاک اس سے نفاق کا نام دفع کردیں گے ۔ (ابوالشیخ عن ابن عمر (رض))
21344- إن الله تعالى خلق النهار ثنتي عشرة ساعة، وأعد لكل ساعة منها ركعتين يدرأ عنك ذنب تلك الساعة. "الديلمي من طريق عبد الملك بن هارون بن عنترة عن أبيه عن جده عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৪৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21346 ۔۔۔ نفل نماز ایسی کسی جگہ پڑھنا جہاں پڑھنے والے کو کوئی انسان نہ دیکھے ایسی جگہ نفل نماز پڑھنے سے جہاں اس کو کوئی دیکھتا ہو پچیس درجے زیادہ اجر رکھتا ہے۔ (ابوالشیخ عن صھیب (رض))
21345- من صلى ركعتين في السر دفع الله عنه اسم النفاق. "أبو الشيخ عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৪৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21347 ۔۔۔ تمہاری بہترین نماز تمہارے گھر کی نماز ہے سوائے فرض نماز کے ۔ (الخطیب فی المتفق والمفترق عن زید بن ثابت (رض)) کلام : ۔۔۔ امام خطیب (رح) فرماتے ہیں کہ ابن جو صا کہتے ہیں : اس حدیث کو مرفوع بیان کرنے میں کسی نے اسماعیل بن ابان بن محمد بن حری کی متابعت نہیں کی ہے۔ انتہی ۔ اس روایت کو اسماعیل نے ابی مسہر عبدالاعلی بن مسہر عن مالک (رح) کے طریق سے روایت کیا ہے اور یہ مؤطا امام مالک میں موقوف بیان کی گئی ہے اور امام مالک (رح) نے اسماعیل پر کوئی جرح بھی نہیں فرمائی ۔
21346- صلاة التطوع حيث لا يراه من الناس أحد مثل خمس وعشرين صلاة حيث يراه الناس. "أبو الشيخ عن صهيب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৪৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21348 ۔۔۔ تو دیکھتا ہے کہ میرا گھر مسجد کے کس قدر قریب ہے ؟ مجھے اپنے گھر میں نماز پڑھنا مسجد میں نماز پڑھنے سے کہیں زیادہ محبوب ہے سوائے فرض نماز کے ۔ (ابن سعد عن عبداللہ بن سعد (رض))
21347- خير صلاتكم صلاتكم في بيوتكم إلا صلاة الفريضة. "الخطيب في المتفق والمفترق عن زيد بن ثابت، وقال ابن جوصا:
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৪৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21349 ۔۔۔ کوئی شخص اپنے گھر میں نماز پڑھے یہ اس کے لیے میری اس مسجد (نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں نماز پڑھنے سے زیادہ افضل ہے سوائے فرض نماز کے (ابن عساکر عن ابیہ ، الکبیر للطبرانی ، عن زید بن ثابت (رض))
21348- ما ترى ما أقرب بيتي من المسجد؟ فلأن أصلي في بيتي أحب إلي من أن أصلي في المسجد إلا أن تكون صلاة مكتوبة. "ابن سعد عن عبد الله بن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৪৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21350 ۔۔۔ اے لوگو ! یہ نمازیں اپنے گھروں میں پڑھو (سوائے فرائض کے) ۔ (السنن للبیہقی عن کعب بن عجرۃ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ نبی اکرم (رض) نے بنی عبدالاشہل کی مسجد میں مغرب کی نماز پڑھی نماز سے فراغت کے بعد لوگوں کو سنت اور نفل نمازیں پڑھتا دیکھا تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا :
21349- صلاة أحدكم في بيته أفضل من صلاته في مسجدي هذا إلا المكتوبة.

"ابن عساكر عن أبيه؛ طب عن زيد بن ثابت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৫০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21351 ۔۔۔ تمہاری افضل ترین نماز تمہارے گھر کی نماز ہے سوائے فرض نماز کے۔ (الترمذی حسن عن زید بن ثابت (رض))
21350- يا أيها الناس إنما هذه الصلوات في البيوت. "ق عن كعب بن عجرة" أن النبي صلى الله عليه وسلم صلى المغرب في مسجد بني عبد الأشهل فلما فرغ رأى الناس يسبحون قال: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৫১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21352 ۔۔۔ رات اور دن کی نماز دو دو رکعتیں کرکے ہیں۔ (ابن ابی شیبۃ ، عن ابن عمرو (رض))
21351- أفضل صلاتكم في بيوتكم إلا المكتوبة. "ت: حسن عن زيد بن ثابت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৫২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21353 ۔۔۔ رات اور دن کی نمازیں دو دو رکعتیں ہیں اور ہر دو رکعات کے بعد سلام پھیرنا ہے۔ (ابن جریر عن ابن عمرو (رض))
21352- صلاة الليل والنهار ركعتان. "ش عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৫৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21354 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی فرض نماز پڑھے پھر وہ کچھ نفل (جس میں ہر طرح کی سنت اور وتر نماز شامل ہے) پڑھنا چاہے تو وہ اپنی جگہ سے تھوڑا سا آگے بڑھ جائے یا دائیں یا بائیں یا پیچھے ہٹ جائے ۔ (الجامع لعبد الرزاق عن عبدالرحمن بن سابط مرسلا) کلام : ۔۔۔ اس روایت میں لیث بن ابی سلیم (متکلم فیہ) راوی ہے۔
21353- صلاة الليل والنهار مثنى مثنى تسليم في كل ركعتين. "ابن جرير عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৫৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21355 ۔۔۔ کیا تمہارا کوئی بھی شخص اس بات سے عاجز ہے کہ جب وہ فرض نماز پڑھ لے پھر بقیہ نماز پڑھنا چاہے تو آگے پیچھے ہوجائے یا دائیں بائیں ہٹ جائے۔ (السنن للبیہقی ، عن ابوہریرہ (رض))
21354- إذا صلى أحدكم المكتوبة فأراد أن يتطوع بشيء فليتقدم قليلا أو ليتأخر عن يمينه أو عن يساره.

"عب عن عبد الرحمن بن سابط مرسلا وفيه ليث بن أبي سليم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৫৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21356 ۔۔۔ جس نے جمعہ کی رات میں دو رکعتیں پڑھیں اور ان میں فاتحۃ الکتاب اور پندرہ مرتبہ اذا زلزلت الارض پڑھی تو اللہ پاک اس کو عذاب قبر اور قیامت کی ہول ناکیوں سے مامون کر دے گا ۔ (ابو سعد الادریسی فی تاریخ سمر قند ، ابن النجار ، الدیلمی ، عن انس (رض))
21355- أيعجز أحدكم إذا صلى فأراد أن يتطوع أن يتقدم أو يتأخر أو يتحول عن يمينه أو عن يساره. "ق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৫৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21357 ۔۔۔ دو ہلکی رکعتیں جن کو تم معمولی خیال کرتے ہو اور جو نفل نماز ہیں یہ تمہارے عمل میں اضافہ کا سبب بنتی ہیں یہ میرے نزدیک تمہاری بقیہ دنیا سے زیادہ محبوب ہے۔ (ابن المبارک ، عن ابوہریرہ (رض)) ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی تازہ قبر کے پاس سے گزرے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (دنیا کی مذمت اور آخرت کی طرف سبقت کرنے کے لیے) مذکورہ ارشاد فرمایا ۔
21356- من صلى ركعتين ليلة الجمعة فقرأ فيهما بفاتحة الكتاب وخمس عشرة مرة {إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ} أمنه الله تعالى من عذاب القبر، ومن أهوال يوم القيامة.

"أبو سعد الإدريسي في تاريخ سمرقند، وابن النجار والديلمي عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৫৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21358 ۔۔۔ نفل نماز کے لیے بہترین وقت وہ ہے جب سورج آسمان کے جگر سے زائل ہوجائے (یعنی زوال شمس ہوجائے) اور یہ برگزیدہ لوگوں کی نماز ہے ، اور اس وقت میں بھی جب شدت کی گرمی کا وقت ہو اس وقت کی نفل نماز سب سے زیادہ افضل ہے۔ (الدارقطنی فی الافراد ، الدیلمی عن عوف بن مالک (رض)
21357- ركعتان خفيفتان مما تحقرون وتنقلون يزيدهما هذا في عمله أحب إليه من بقية دنياكم. "ابن المبارك عن أبي هريرة" قال: مر النبي صلى الله عليه وسلم على قبر دفن حديثا قال: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৫৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21359 ۔۔۔ آسمان کے دروازے اور جنت کے دروازے اس گھڑی میں کھول دئیے جاتے ہیں یعنی جب سورج زائل ہوجائے پھر اس وقت تک یہ دروزے بند نہیں کیے جاتے جب تک یہ (نفل) نماز نہ پڑھ لی جائے، پس میں چاہتا ہوں کہ میرا عمل عبادت گزاروں کے عمل میں سب سے آگے ہو ۔ (ابن عساکر عن ابی امامۃ عن ابی ایوب (رض))
21358- نعم ساعة السبحة حين تزول الشمس عن كبد السماء، وهي صلاة المخبتين، وأفضلها في شدة الحر. "قط في الأفراد والديلمي عن عوف بن مالك".
tahqiq

তাহকীক: