কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২১৫৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورج گرہن ، چاند گرہن اور سخت ہوا چلتے وقت کی نماز :
21560 ۔۔۔ جب تم کسی نشانی کو دیکھو تو سجدہ میں پڑجاؤ ، (ابو داؤد ، الترمذی عن ابن عباس (رض))
21559- إن الشمس والقمر لا ينكسفان لموت أحد ولا لحياته، ولكنهما آيتان من آيات الله يخوف الله بهما عباده، فإذا رأيتم ذلك فصلوا وادعوا حتى ينكشف ما بكم. "خ ن عن أبي بكرة؛ ق ن هـ عن أبي مسعود ق ن عن ابن عمر؛ ق عن المغيرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورج گرہن ، چاند گرہن اور سخت ہوا چلتے وقت کی نماز :
21561 ۔۔۔ شمس وقمر میں سے جب کوئی اللہ کی عظمت کا مشاہدہ کرلیتا ہے تو اپنے مدار سے سرک جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں گرہن ہوجاتا ہے۔ (ابن النجار عن انس (رض))
21560- إذا رأيتم آية فاسجدوا. "د ت عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورج گرہن ، چاند گرہن اور سخت ہوا چلتے وقت کی نماز :
21562 ۔۔۔ جب تم ان آیات میں سے کسی چیز کو دیکھو تو یہ اللہ کی طرف سے ڈرانا اور خوف دلانا ہے پس تم ایسے وقت قریب ترین جو فرض نماز پڑھی ہے ایسی نماز میں مشغول ہوجاؤ ۔ (مسند احمد عن قبیصۃ بن مخارق)
21561- إن الشمس والقمر إذا رأى أحدهما من عظمة الله تعالى شيئا حاد عن مجراه فانكسف. "ابن النجار عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21563 ۔۔۔ اما بعد ! اے لوگو ! شمس وقمر اللہ کی آیات میں سے دو آیتیں (نشانیاں) ہیں ، جو کسی بڑے کی موت کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے اور نہ کسی کی زندگی کی وجہ سے گرہن ہوتے ہیں ، پس جب تم ایسی صورت حال دیکھو تو مساجد کی طرف گھبرا کر لپکو۔ (مسند احمد وابن سعد عن محمود بن لبید)
21562- إذا رأيتم شيئا من هذه الآيات فإنما هو تخويف من الله فإذا رأيتموها فصلوا مثل أحدث صلاة صليتموها. "حم - عن قبيصة بن مخارق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21564 ۔۔۔ لوگوں کا گمان ہے کہ شمس وقمر یا ایک جب گرہن ہوتے ہیں تو کسی عظیم شخص کی موت (کے صدمے) میں گرہن ہوتے ہیں ، حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ بلکہ یہ اللہ کی دو مخلوق ہیں اور اللہ پاک اپنی کسی مخلوق پر جب تجلی فرماتا ہے تو وہ خشوع و عاجزی کی وجہ سے جھک جاتی ہے۔ (مسند احمد ، ابن النعمان بن بشیر)
21563- أما بعد أيها الناس إن الشمس والقمر آيتان من آيات الله لا ينكسفان لموت أحد، ولا لحياة أحد فإذا رأيتم ذلك فافزعوا إلى المساجد.
"حم وابن سعد عن محمود بن لبيد".
"حم وابن سعد عن محمود بن لبيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21565 ۔۔۔ شمس وقمر کا گرہن لگنا اللہ کی نشانیوں میں سے ہے۔ جب تم ایسا دیکھو تو جلدی جلدی نماز کی طرف بڑھو۔ (ابن ابی شیبۃ عن عبدالرحمن بن ابی لیلی قال : حدثنی فلان وفلان)
21564- إن رجالا يزعمون أن الشمس والقمر إذا انكسف واحد منهما فإنما ينكسف لموت عظيم، وليس كذلك، ولكنهما خلقان من خلق الله فإذا تجلى الله لشيء من خلقه خشع له. "حم عن النعمان بن بشير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21566 ۔۔۔ اللہ کی نشانیاں بندوں کو ڈرانے کے لیے رونما ہوتی ہیں ، پس جب تم ایسا دیکھو تو قریب تین جو فرض نماز ادا کی ہے اس جیسی دوسری نماز پڑھنا شروع کر دو ، السنن للبیہقی عن قبصہ)
21565- إن كسوف الشمس والقمر آيتان من آيات الله، فإذا رأيتم ذلك فافزعوا إلى الصلاة. "ش عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال حدثني فلان وفلان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21567 ۔۔۔ سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں جو کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گرہن نہیں ہوا کرتی ، جب تم کسی ایک کو گرہن شدہ دیکھو تو اپنی گھبراہٹ اور پریشانی اللہ کی طرف لے جاؤ ، (السنن للبیہقی عن ابن عباس (رض))
21566- إنما الآيات تخويف يخوف الله بها عباده، فإذا رأيتم ذلك فصلوا كأحدث صلاة صليتموها من المكتوبة. "ق عن قبيصة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21568 ۔۔۔ اے لوگو ! آفتاب وماہتاب خدا کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں۔ جب ان میں سے کسی نشانی کو گرہن لگ جائے تو مساجد کی طرف لپکا کرو ۔ (ابن حبان عن ابن عمرو (رض))
21567- إنما الشمس والقمر آيتان من آيات الله لا يخسفان لموت أحد ولا لحياته، فإذا رأيتم شيئا منهما خاسفا فليكن فزعكم إلى الله. "ق عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21569 ۔۔۔ اے لوگو ! شمس وقمر اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں ، جو کسی کی موت یاحیات کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے ، پس جب تم ایسادیکھو تو نماز ، صدقہ ، خیرات اور ذکر اللہ کی طرف دوڑو ، اور میں نے تم سے ستر ہزار افراد ایسے دیکھے ہیں جو چودھویں رات کے چاند کا چہرہ رکھتے ہیں اور بغیر حساب کتاب کے جنت میں داخل ہو رہے ہیں۔ (الکبیر للطبرانی ، عن اسماء بنت ابی بکر (رض))
21568- أيها الناس إن الشمس والقمر آيتان من آيات الله، فإذا انكسف أحدهما فافزعوا إلى المساجد. "حب عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21570 ۔۔۔ شمس وقمر کسی کی موت اور کسی کی زندگی کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے ۔ پس جب تم ایسا دیکھو تو نماز میں مشغول ہوجاؤ جب تک کہ وہ کھل جائیں یا اللہ پاک کوئی چیز رونما کردیں ۔ (ابن حبان عن ابی بکرۃ (رض))
21569- أيها الناس إنما الشمس والقمر آيتان من آيات الله لا يخسفان لموت أحد ولا لحياته، فإذا رأيتم ذلك فافزعوا إلى الصلاة والصدقة وإلى ذكر الله، وقد رأيت منكم سبعين ألفا يدخلون الجنة بغير حساب مثل صورة القمر ليلة البدر.
"طب عن أسماء بنت أبي بكر".
"طب عن أسماء بنت أبي بكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21571 ۔۔۔ سورج چاند کو کسی کی موت اور زندگی سے گہن نہیں لگتا ، بلکہ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں۔ پس جب تم ایسا ہوا دیکھو تو قریب ترین فرض نماز جیسی نماز پڑھو (الکبیر للطبرانی ، عن بلال (رض))
21570- إن الشمس والقمر لا ينكسفان لموت أحد ولا لحياته، فإذا رأيتم شيئا من ذلك فصلوا حتى ينجلي أو يحدث الله أمرا. "حب عن أبي بكرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21572 ۔۔۔ آفتاب وماہتاب کو کسی کی موت یا زندگی سے گہن نہیں لگتا ۔ بلکہ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں جب تم ان کو گہن لگا دیکھو تو نماز میں مصروف ہوجاؤ ۔ (ابن حبان عن ابن عمرو (رض))
21571- إن الشمس والقمر لا ينكسفان لموت أحد ولا لحياته، ولكنهما آيتان من آيات الله، فإذا رأيتم ذلك فصلوا كأحدث صلاة صليتموها. "طب عن بلال".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21573 ۔۔۔ شمس وقمر یہ اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں جو کسی انسان کی موت کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے ، پس جب ایسی صورت حال ہو تو نماز پڑھو ۔ (ابن ابی شیبۃ ، عن ابی بکرۃ (رض))
21572- إن الشمس والقمر لا يخسفان لموت أحد ولا لحياته، ولكنهما آيتان من آيات الله فإذا رأيتموهما فصلوا. "حب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21574 ۔۔۔ شمس وقمر اللہ کی آیات میں دو آیتیں ہیں ، جو کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گہن نہیں کھاتے ، پس جب تم ایسا کچھ دیکھو تو نماز کی طرف لپکو ۔ (الکبیر للطبرانی عن عقبہ بن عامر ، مسند احمد عن محمود بن لبید)
21573- إن الشمس والقمر آيتان من آيات الله لا ينكسفان لموت أحد من الناس، فإذا كان ذلك فصلوا حتى ينجلي. "ش عن أبي بكرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21575 ۔۔۔ سورج اور چاند کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے ، بلکہ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں جن کے سات اللہ پاک اپنے بندوں کو ڈراتا ہے پس جب تم ایسا دیکھو تو قریب میں جو فرض نماز ادا کی ہو ایسی ایک نماز میں مشغول ہوجاؤ ۔ (النسائی عن بلال ، مسند احمد ، ابوداؤد ، النسائی ، مستدرک الحاکم عن قبیصۃ بن مخارق الھلالی)
21574- إن الشمس والقمر آيتان من آيات الله لا ينكسفان لموت أحد ولا لحياته، فإذا رأيتم ذلك فافزعوا إلى الصلاة. "طب عن عقبة بن عامر؛ حم عن محمود بن لبيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21576 ۔۔۔ شمس وقمر اللہ کی آیتوں میں سے دو آیتیں ہیں ، جو کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے ، جب تم ایسا دیکھو تو اللہ کو یاد کرو ، لوگوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! ہم نے آپ کو دیکھا تھا کہ آپ اپنی اس جگہ پر کھڑے ہوئے آگے سے کچھ لینے کی کوشش فرما رہے تھے ، پھر آپ پیچھے ہٹنے لگے ؟ ارشاد فرمایا : میں نے جنت کو دیکھا اور اس سے پھل کا ایک خوشہ لینے کا ارادہ کیا تاکہ تم رہتی دنیا تک اس سے ہمیشہ کھاتے رہو ۔ (لیکن پھر میں نے ارادہ بدل لیا) پھر میں نے جہنم کو دیکھا اور ایسا خوفناک گھبرا دینے والا کوئی منظر نہیں دیکھا اہل جہنم میں اکثریت میں نے عورتوں کی دیکھی تھی ، لوگوں نے پوچھا وہ کیوں یا رسول اللہ ! ارشاد فرمایا : اس لیے کہ وہ کفران کرتی ہیں۔ پوچھا گیا : کیا اللہ کے ساتھ کفر کرتی ہیں ؟ ارشاد فرمایا : وہ شوہر کا کفران (یعنی ناشکری) کرتی ہیں اور احسان کو جھٹلاتی ہیں۔ اگر تو کسی عورت کے ساتھ زندگی بھر احسان کا معاملہ کرے پھر وہ کبھی تیری طرف سے کوئی کمی دیکھے تو کہے گی ،: اللہ کی قسم ! میں نے تجھ سے کبھی کوئی خیر نہیں دیکھی ۔ (مسند احمد ، البخاری ، مسلم ، النسائی ، ابن حبان ، ابن جریر عن ابن عباس (رض))
21575- إن الشمس والقمر لا ينكسفان لموت أحد ولا لحياته، ولكنهما آيتان من آيات الله يخوف الله بهما عباده، فإذا رأيتم ذلك فصلوا كأحدث صلاة مكتوبة صليتموها. "ن عن بلال؛ حم د ن ك عن قبيصة بن مخارق الهلالي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21577 ۔۔۔ شمس وقمر خدا کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں جو کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتیں ، جب تم ان کو گرہن دکھو تو نماز پڑھو ، جب تک کہ اللہ پاک اس صورت کو کھول دے ۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں نے اپنی اس جگہ کھڑے کھڑے ہر وہ چیز دیکھ لی جس کا تم سے وعدہ ہوتا رہا ہے اور جب تم نے مجھے آگے بڑھتے دیکھا تو میں جنت سے پھلوں کا ایک خوشہ لینے کا ارادہ کررہا تھا ، اور جب تم نے مجھے پیچھے ہٹتا دیکھا تو میں نے جہنم کو دیکھا تھا وہ ایک دوسرے میں گھس رہی تھی اور میں نے جہنم میں عمرو بن لحی کو بھی دیکھا جس نے سوائب کی رسم ڈالی ۔ (سوائب سائبہ کی جمع ہے وہ اونٹ جو بت کے نام پر آزاد چھوڑ دیا جائے) ۔ (البخاری ، مسلم حضرت عائشۃ صدیقہ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسوف شمس (سورج گرہن) ہونے پر نماز پڑھا رہے تھے نماز کے دوران آپ کو جنت ، جہنم دکھائی گئی ، نماز کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ ارشاد فرمایا :
21576- إن الشمس والقمر آيتان من آيات الله لا يخسفان لموت أحد ولا لحياته، فإذا رأيتم ذلك فاذكروا الله، قالوا: يا رسول الله رأيناك تناولت شيئا في مقامك هذا ثم رأيناك تكعكعت فقال: إني رأيت الجنة وتناولت منها عنقودا ولو أصبته لأكلتم منه ما بقيت الدنيا، ورأيت النار فلم أر منظرا كاليوم قط أفظع، ورأيت أكثر أهلها النساء، قالوا: بما يا رسول الله؟ قال: بكفرهن، قيل: أيكفرن بالله؟ قال: يكفرن العشير، ويكفرن الإحسان، لو أحسنت إلى إحداهن الدهر كله ثم رأت منك شيئا قالت: ما رأيت منك خيرا قط. "حم خ م ن حب وابن جرير عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21578 ۔۔۔ شمس وقمر یہ اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں جب تم کسی ایک کو گہن لگا دیکھو تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو ، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے جنت مجھ سے اس قدر قریب کردی گئی تھی اگر میں ہاتھ بڑھاتا تو اس میں سے کوئی خوشہ اٹھالیتا ، اور جہنم بھی اس قدر قریب ہوگئی تھی کہ میں پیچھے ہٹنے لگا اس ڈر سے کہ تم کو وہ لپیٹ میں نہ لے لے ، میں نے جہنم میں ایک حمیری سیاہ فام طویل قامت عورت دیکھی جس کو ایک بلی کی وجہ سے عذاب دیا جا رہا تھا ، اس نے بلی کو باندھ دیا تھا نہ اس کو چھوڑا کہ وہ گھوم پھر کر گھانس پھونس کھا کر گذارہ کرلیتی اور نہ اس کو کھلایا پلایا، حتی کہ وہ مرگئی ، میں نے اس کو دیکھا کہ وہ بلی اس عورت کو سامنے سے نوچ رہی ہے اگر عورت منہ پھیرتی ہے تو اس کو پیچھے سر کی طرف سے نوچتی ہے میں نے جہنم میں بنی الدعدع کا ایک شخص بھی دیکھا جو اپنے ٹیرھے منہ والی لاٹھی سے چوری کرتا تھا ، میں نے جہنم میں مڑے ہوئے منہ والی لاٹھی سے چوری کرنے والے (ایک دوسرے) شخص کو بھی دیکھا جو اپنی لاٹھی سے حاجیوں کا سامان چوری کرتا تھا ، اگر لوگ اس کی حرکت کو دیکھ لیتے تو کہتا میں نے چوری نہیں کی بلکہ میری لاٹھی میں تمہارا سامان پھنس گیا تھا ، وہ اسی لاٹھی پر ٹیک لگائے ہوئے جہنم میں ہانپ رہا تھا اور کہہ رہا تھا میں لاٹھی کے ساتھ چوری کرتا تھا ۔ (مسند احمد ، النسائی وابن جریر عن ابن عمرو (رض))
21577- إن الشمس والقمر آيتان من آيات الله لا يخسفان لموت أحد ولا لحياته، فإذا رأيتم ذلك فصلوا حتى يفرج الله عنكم، وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لقد رأيت في مقامي هذا كل شيء وعدتم حتى لقد رأيتني أريد أن آخذ قطفا من الجنة حين رأيتموني جعلت أتقدم ولقد رأيت جهنم يحطم بعضها بعضا حين رأيتموني تأخرت، ورأيت فيها عمرو بن لحي وهو الذي سيب السوائب. "خ م ن عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21579 ۔۔۔ شمس وقمر تم میں سے کسی کی موت یا تمہارے کسی اہم واقعے کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے بلکہ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ جن کے ساتھ بندے عبرت حاصل کرتے ہیں ، اللہ سے ڈرنے والے اور اس کا ذکر کرنے والے اس کا شکر کرتے ہیں پس جب تم اللہ کی کسی نشانی کو دیکھو تو اللہ کے ذکر کی طرف بڑھو ، اس کا ذکر کرو اس سے ڈرو، تم دنیا میں جو چیز بھی دیکھتے ہو یہ درحقیقت آخرت کی چیزوں کا محض ایک رنگ اور نمونہ ہے۔ اور تم کو جنت یا جہنم کی جس چیز کی بھی خبر دی گئی ہے ابھی مسجد کے سامنے کی دیوار میں مجھے اس کی صورت دکھائی گئی تھی جب میں تم کو نماز پڑھا رہا تھا تو وہ سب چیزیں مسجد کی دیوار میں نظر آرہی تھی ۔ (الکبیر للطبرانی عن سمرۃ (رض))
21578- إن الشمس والقمر آيتان من آيات الله عز وجل، فإذا رأيتم كسوف أحدهما فاسعوا إلى ذكر الله والذي نفس محمد بيده لقد أدنيت الجنة مني حتى لو بسطت يدي لتعاطيت من قطوفها، ولقد أدنيت النار مني حتى جعلت أتقيها خشية أن تغشاكم، حتى رأيت فيها امرأة من حمير سوداء طوالة تعذب في هرة ربطتها، فلم تدعها تأكل من خشاش الأرض، ولا هي أطعمتها، ولا هي سقتها حتى ماتت، فلقد رأيتها تنهشها إذا هي أقبلت وإذا هي ولت تنهش رأسها، وحتى رأيت فيها راعي صاحب السبتيتين أخا بني الدعدع يدفع بعصا ذات شعبتين في النار، وحتى رأيت فيها صاحب المحجن الذي كان يسرق الحاج بمحجنه، فإذا علموا به قال: لست أنا أسرقكم إنما تعلق بمحجني متكئا على محجنه في النار يقول: أنا سارق المحجن. "حم، ن وابن جرير عن ابن عمر".
তাহকীক: