কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২১৮৩৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی سنتوں کے بیان میں :
21841 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک لشکر تیار کیا لگ بھگ آدمی رات گذر چکی تھی چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے نکلے اور ارشاد فرمایا : لوگ نماز پڑھ کر واپس لوٹ گئے اور تم نماز کے انتظار میں ہو ، جب سے تم نماز کے انتظار میں ہو تب سے تم لوگ نماز کے حکم میں ہو ۔۔ (رواہ ابن ابی شیبہ) اس حدیث کی سند کے رجال ثقہ راوی ہیں۔
21839- عن ابن عباس قال: "الملائكة لتحف بالذين يصلون بين المغرب والعشاء وهي صلاة الأوابين". "ابن زنجويه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৪০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کی نماز کے بیان میں :
21842 ۔۔۔ عمرو بن میمون کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) سے کہا گیا کہ اگر آپ عشاء کی نماز جلدی پڑھ لیا کریں تاکہ ہمارے ساتھ ہمارے اہل و عیال اور بچے بھی نماز میں حاضر ہو لیا کریں چنانچہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے نماز جلدی (یعنی اول وقت ہی) پڑھانی شروع کردی (عقیلی فی الضعفاء)
21840- عن عمر قال: "صلوا العشاء قبل أن ينام المريض، ويكسل العامل". "عب ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৪১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کی نماز کے بیان میں :
21843 ۔۔۔ حضرت جابر بن سمرہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عشاء کی نماز تاخیر سے پڑھتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21841- عن عمر قال: "جهز رسول الله صلى الله عليه وسلم جيشا حتى ذهب نصف الليل أو بلغ ذلك، فخرج إلى الصلاة فقال: صلى الناس ورجعوا وأنتم تنتظرون الصلاة، أما إنكم لن تزالوا في الصلاة ما انتظرتموها". "ش ورجاله ثقات".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৪২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کی نماز کے بیان میں :
1044 2 ۔۔۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف فرما تھے اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین عشاء کی نماز کے انتظار میں بیٹھے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کو دیکھ کر) فرمایا : لوگ نماز پڑھ کر سو چکے اور تم لوگ نماز کے انتظار میں ہو اور جب سے تم لوگ نماز کے انتظار میں ہو تب سے تم نماز کے حکم میں ہو اگر مجھے کمزور کی کمزوری اور بوڑھے کے بڑھاپے کا خوف نہ ہوتا تو میں آدھی رات تک عشاء کی نماز کو مؤخر کرتا۔ (رواہ ابن ابی شیبہ، وابن جریر)
21842- عن عمرو بن ميمون قال: "قيل لعمر: لو عجلت العشاء فشهدها معنا العيال والصبيان ففعل". "عق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৪৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کی نماز کے بیان میں :
21845 ۔۔۔ حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مرتبہ لشکر کی تیار میں مصروف ہوئے حتی کہ آدھی رات گزر چکی پھر (مسجد میں) ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا لوگ نماز پڑھ کر سو چکے اور تم نماز کے انتظار میں ہو جب سے تم نماز کے انتظار میں ہو تب سے تم نماز کے حکم میں ہو ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ، وابن جریر)
21843- عن جابر بن سمرة "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يؤخر العشاء". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৪৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کی نماز کے بیان میں :
21846 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشاء کی نماز مؤخر کی ۔ حتی کہ ہم سو گئے پھر اٹھے اور پھر سو گئے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ کے سر مبارک سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے آپ نے آسمان کی طرف دیکھا ۔ لگ بھگ آدھی رات گزر چکی تھی پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ! اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں اس نماز کا وقت یہی قرار دیتا ۔ (عبدالرزاق ، رواہ ابن ابی شیبہ، وابن جریر)
21844- عن جابر بن عبد الله قال: "خرج النبي صلى الله عليه وسلم وأصحابه ينتظرونه لصلاة العشاء الآخرة، فقال: صلى الناس ورقدوا وأنتم تنتظرون الصلاة، أما إنكم في صلاة ما انتظرتموها، ولولا ضعف الضعيف وكبر الكبير لأخرت العشاء إلى شطر الليل". "ش وابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৪৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کی نماز کے بیان میں :
21847 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشاء کی نماز تاخیر کے ساتھ پڑھی حتی کہ لوگ (مسجد میں) سو گئے اور پھر بیدار ہوئے پھر سوئے اور پھر بیدار ہوئے اتنے میں عمر بن خطاب (رض) اٹھے اور کہنے لگے : یا رسول اللہ ! نماز پڑھئے چونکہ عورتیں اور بچے سو گئے ہیں۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے نکلے مجھے ایسا لگتا ہے گویا میں ابھی ابھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر مبارک سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا ہاتھ سر مبارک کی ایک طرف رکھا تھا اور پانی صاف کر رہے تھے ارشاد فرمایا اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں انھیں حکم دیتا کہ یہ نماز اسی وقت میں پڑھا کرو ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں ! بخدا یہی وقت ہے اگر مجھے امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا ۔ (عبدالرزاق ، سعید بن منصور ، بخاری و مسلم وابن جریر)
21845- وعنه قال: "جهز رسول الله صلى الله عليه وسلم جيشا حتى انتصف الليل أو بلغ ذلك، ثم خرج إلينا فقال: صلى الناس ورقدوا وأنتم تنتظرون الصلاة، أما إنكم لن تزالوا في صلاة منذ انتظرتموها". "ش وابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৪৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کی نماز کے بیان میں :
21848 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عمرو (رض) کی روایت ہے کہ ایک رات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشاء کی نماز تاخیر سے پڑھائی سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) اٹھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو آواز دی کہ عورتیں اور بچے سو گئے ہیں چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کی طرف آئے اور ارشاد فرمایا : اہل زمین میں سے کوئی بھی تمہارے سوا اس نماز کے انتظار میں نہیں ہے زہری کہتے ہیں کہ اس زمانہ میں سوائے اہل مدینہ کے نماز کوئی بھی نہیں پڑھتا تھا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
21846- عن ابن عباس قال: "أخر رسول الله صلى الله عليه وسلم العشاء ذات ليلة حتى نمنا ثم قمنا ثم نمنا، فخرج ورأسه يقطر ماء، فنظر في السماء وذلك شطر الليل أو قبله فقال: لولا أن أشق على أمتي جعلت وقت هذه الصلاة هذا الحين". "عب ش وابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৪৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کی نماز کے بیان میں :
21849 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عمرو (رض) کی روایت ہے کہ ایک رات نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی کام میں مشغول ہوگئے اور عشاء کی نماز میں تاخیر ہوگئی حتی کہ ہم سو گئے اور پھر بیدار ہوئے پھر سو گئے اور پھر بیدار ہوئے ۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا تمہارے سوا کوئی بھی نہیں جو اس نماز کی انتظار میں بیٹھا ہو ۔ (رواہ عبدالرزاق)
21847- عن ابن عباس قال: "أعتم النبي صلى الله عليه وسلم ذات ليلة بالعشاء حتى رقد الناس واستيقظوا، فقام عمر بن الخطاب فقال: الصلاة يا رسول الله رقد النساء والصبيان، فخرج النبي صلى الله عليه وسلم كأني أنظر إليه الآن يقطر رأسه ماء واضع يده على شق رأسه يمسح الماء عن شقه فقال: لولا أن أشق على أمتي لأمرتهم أن يصلوها هكذا - وفي لفظ - فقال: والله إنه للوقت لولا أن أشق على أمتي". "عب ص خ م ن وابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৪৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کی نماز کے بیان میں :
21850 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عمرو (رض) کہتے ہیں کہ شیطان نے سب سے پہلے عشاء کی نماز کا نام عتمہ رکھا ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21848- عن ابن عمر أعتم رسول الله صلى الله عليه وسلم بالعشاء ذات ليلة فناداه عمر فقال: "نام النساء والصبيان، فخرج إليهم فقال: "ما ينتظر الصلاة أحد غيركم من أهل الأرض"، قال الزهري: ولم يكن يصلي يومئذ إلا من بالمدينة". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৪৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کی نماز کے بیان میں :
21851 ۔۔۔ حضرت ابو سعید خدری (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشاء کی نماز میں تاخیر کردی پھر تقریبا آدھی رات کے وقت ہمارے پاس (مسجد میں) تشریف لائے اور نماز پڑھی پھر فرمایا اپنی جگہ بیٹھے رہو۔ چنانچہ ہم اپنی اپنی جگہ پر جم کر بیٹھ گئے ارشاد فرمایا جب سے تم نماز کی انتظار میں بیٹھے ہو اس وقت سے تم نماز کے حکم میں ہو ۔ اگر مجھے ضعیف کے ضعف بیمار کی بیماری اور ضرورتمند کی حاجت کا خوف نہ ہوتا تو میں اس نماز کو اسی وقت تک مؤخر کرتا ایک روایت میں آدھی رات کا لفظ آتا ہے۔ (الضیاء المقدسی ، ابو داؤد ، النسائی ، ابن ماجہ وابن جریر)
21849- وعنه "أن النبي صلى الله عليه وسلم شغل عن العشاء ليلة فأخرها، حتى رقدنا ثم استيقظنا ثم رقدنا ثم استيقظنا، ثم خرج علينا فقال: ليس أحد من أهل الأرض ينتظر الليلة هذه الصلاة غيركم". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৫০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کی نماز کے بیان میں :
21852 ۔۔۔ حضرت ابوبکرہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نو (9) مرتبہ عشاء کی نماز تہائی رات تک موخر کی اس پر سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے کہا یا رسول اللہ ! اگر آپ عشاء کی نماز جلدی پڑھ لیں تو ہم رات کو طویل قیام کریں ؟ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشاء کی نماز جلدی پڑھانا شروع کردی ۔ (رواہ ابن جریر)
21850- وعنه قال: "أول من سمى العشاء العتمة الشيطان". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৫১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کی نماز کے بیان میں :
21853 ۔۔۔ حضرت ابو برزہ (رض) کی روایت کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عشاء کی نماز شفق غائب ہونے سے لیکر تہائی رات یا آدھی رات تک پڑھتے تھے ۔ (رواہ ابن جریر)
21851- عن أبي سعيد الخدري قال: "أخر النبي صلى الله عليه وسلم صلاة العشاء ذات ليلة إلى نحو من شطر الليل، ثم خرج فصلى بنا، ثم قال: خذوا مقاعدكم فأخذنا مقاعدنا فقال: إن الناس قد صلوا وناموا وإنكم لن تزالوا في صلاة ما انتظرتموها، ولولا ضعف الضعيف، وسقم السقيم، وحاجة ذي الحاجة لأخرت هذه الصلاة إلى هذه الساعة - وفي لفظ إلى شطر الليل". "ض د ن هـ وابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৫২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کی نماز کے بیان میں :
21854 ۔۔۔ حضرت نعمان بن بشیر (رض) فرماتے ہیں کہ میں لوگوں میں سب سے زیادہ جانتا ہوں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عشاء کی نماز کس وقت پڑھتے تھے چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہر مہینے کے شروع کی تیسری رات سقوط قمر (چاند غروب ہونے) کے بعد عشاء کی نماز پڑھتے تھے (ضیاء المقدسی وابن ابی شیبہ)
21852- عن أبي بكرة "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أخر صلاة العشاء تسع ليالي إلى ثلث الليل، فقال له أبو بكر: يا رسول الله لو عجلتها لكان أطول لقيامنا من الليل؟ فعجلها". "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৫৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کی نماز کے بیان میں :
21855 ۔۔۔ سعید بن مسیب کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشاء کی نماز تاخیر سے پڑھی جب مسجد میں تشریف لائے تو دیکھا کچھ لوگ سو رہے ہیں اور کچھ نماز میں مشغول ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس نماز میں حاضر ہونے والوں میں ثواب میں تم سب سے بہتر ہو تمہارے سوا کوئی بھی نہیں جو اس نماز کی انتظار میں ہو ۔
21853- عن أبي برزة قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي العشاء الآخرة إذا غاب الشفق إلى ثلث الليل، أو إلى نصف الليل". "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৫৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کی نماز کے بیان میں :
21856 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک رات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشاء کی نماز میں تاخیر کردی یہاں تک کہ رات کا کافی حصہ گزر گیا اور مسجد میں لوگ سو گئے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور نماز پڑھی اور فرمایا : اس نماز کا یہی وقت ہے اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
21854- عن النعمان بن بشير قال: "أنا أعلم الناس أو كأعلم الناس بوقت صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم العشاء، كان يصليها بعد سقوط القمر ليلة الثالثة من أول الشهر". "ض ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৫৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کی نماز کے بیان میں :
21857 ۔۔۔ قبیلہ جہنیہ کا ایک آدمی کہتا ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کہ میں عشاء کی نماز کب پڑھوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب رات تاریکی سے ہر وادی کو بھر دے ۔ (الضیاء المقدسی)
21855- عن سعيد بن المسيب قال: "أعتم رسول الله صلى الله عليه وسلم بالعشاء ثم خرج فوجد الناس منهم الراقد، ومنهم المصلي، فقال: "إنكم لخيار الناس ممن شهد هذه الصلاة، ما من الناس أحد ينتظر هذه غيركم". "ض".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৫৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کی نماز کے بیان میں :
21858 ۔۔۔ قبیلہ جہنیہ کا ایک آدمی کہتا ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کہ میں عشاء کی نماز کب پڑھوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب رات ہر وادی کو تاریکی سے بھر دے ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21856- عن عائشة "أعتم رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات ليلة حتى ذهب عامة الليل، وحتى نام أهل المسجد، ثم خرج فصلى فقال: "إنه لوقتها لولا أن أشق على أمتي". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৫৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کی نماز کے بیان میں :
21859 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ جب قبیلہ ثقیف کا وفد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشاء کی نماز میں تاخیر کردی یہاں تک کہ رات کا ایک حصہ گزر گیا ، اتنے میں عمر (رض) آئے اور کہنے لگے : یا رسول اللہ ! بچے سو گئے عورتیں اونگھنے لگیں اور رات کا ایک حصہ بھی گزر چکا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے لوگو اللہ تبارک وتعالیٰ کی حمد و تعریف کرو چنانچہ تمہارے سوا اس نماز کی انتظار میں کوئی بھی نہیں ہے اگر مجھے امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں اس نماز کو آدمی رات تک موخر کر دتا۔ (رواہ ابن جریر)
21857- عن رجل من جهينة قال: "قلت يا رسول الله متى أصلي العشاء؟ قال: "إذا ملأ الليل كل واد فصل". "ض".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৫৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کی نماز کے بیان میں :
21860 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ جسے اندیشہ ہو کہ وہ عشاء کی نماز سے پہلے سو جائے گا تو کوئی حرج نہیں کہ وہ شفق کے غائب ہونے سے پہلے نماز پڑھ لے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
21858- عن رجل من جهينة قال: "سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم متى أصلي العشاء؟ قال: "إذا ملأ الليل بطن كل واد". "ش".
তাহকীক: