কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২১৮১৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
21821 ۔۔۔ ابن جریج کی روایت ہے کہ حضرت انس بن مالک (رض) کہتے ہیں کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سورج غروب ہونے کے بعد ہمارے پاس تشریف لاتے تقریبا رات شروع ہوجاتی اور ابھی تک مغرب کی نماز کے لیے تثویب نہیں کہی جاتی تھی ہم نماز پڑھتے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہ اس کا ہمیں حکم دیتے اور نہ اس سے روکتے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
21819- عن عمر أنه صلى المغرب فمسى بها وشغله بعض الأمر حتى طلع نجمان، فلما فرغ من صلاته تلك أعتق رقبتين. "ابن المبارك في الزهد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮২০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
21822 ۔۔۔ حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مقام سرف میں تھے کہ سورج غروب ہوگیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مغرب کی نماز نہ پڑھی حتی کہ مکہ میں داخل ہوگئے ۔ (رواہ طبرانی) کلام : ۔۔۔ اس حدیث کی سند میں ابراہیم بن یزید خوزی ہے جو متروک الحدیث راوی ہے۔
21820- عن أنس "كنا نصلي المغرب في مسجد رسول الله صلى الله عليه وسلم ثم نأتي بني سلمة وأحدنا يرى مواقع نبله". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮২১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
21823 ۔۔۔ حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مقام سرف میں تھے کہ سورج غروب ہوگیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مغرب کی نماز نہ پڑھی حتی کہ مکہ میں داخل ہوگئے (رواہ عبدالرزاق) فائدہ : ۔۔۔ مقام سرف مکہ مکرمہ سے دس (0 ا) میل کے فاصلہ پر ہے چونکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر میں تھے اس لیے غروب شمس پر نماز نہ پڑھی ۔
21821- عن ابن جريج قال: "حدثت عن أنس بن مالك قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يخرج علينا بعد ما تغرب الشمس ويكون الليل وقبل أن يثوب بالمغرب، ونحن نصلي فلا ينهانا ولا يأمرنا". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮২২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
21824 ۔۔۔ زید بن خالد جہنی کی روایت ہے کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھتے تھے پھر ہم سوق (بازار) کی طرف واپس جاتے ، ہم میں سے اگر کوئی آدمی تیر مارتا تو اس کے نشانہ کو بخوبی دیکھ سکتا تھا ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21822- عن جابر "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم غربت له الشمس بسرف فلم يصل المغرب حتى دخل مكة". "طب وفيه إبراهيم بن يزيد

الخوزي متروك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮২৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
21825 ۔۔۔ حضرت رافع بن خدیج (رض) کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں مغرب کی نماز پڑھتے اور پھر ہم میں سے کوئی واپس جاتا تو بخوبی تیر کے نشانہ کو دیکھ سکتا تھا ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21823- عن جابر "أن النبي صلى الله عليه وسلم غربت له الشمس وهو بسرف فلم يصل المغرب حتى دخل مكة". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮২৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
21826 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مغرب کی نماز پڑھتے جبکہ جلد باز آدمی روزہ افطار کررہا ہوتا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
21824- عن زيد بن خالد الجهني قال: "كنا نصلي مع رسول الله صلى الله عليه وسلم المغرب، ثم ننصرف إلى السوق، ولو رمي بنبل أبصرت مواقعها". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮২৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
21827 ۔۔۔ علی بن ھلال لیثی کی روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے انصار صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کے ساتھ نماز پڑھی ہے چنانچہ انھوں نے مجھے حدیث سنائی ہے کہ وہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھتے تھے پھر واپس جاتے اور آپس میں تیر اندازی کرتے ہم پر تیروں کے نشانات مخفی نہیں ہوتے تھے حتی کہ یہ حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین قبیلہ بنو سلم میں اپنے گھروں کو واپس آتے اور نماز پڑھتے ۔ (ضیاء مقدسی)
21825- عن رافع بن خديج قال: "كنا نصلي المغرب على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم فينصرف أحدنا وأنه لينظر إلى مواقع نبله". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮২৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
21828 ۔۔۔ ابی بن کعب بن مالک (رض) کی روایت ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین مغرب کی نماز پڑھتے حتی کہ وہ تیروں کے نشانات کو بآسانی دیکھ پاتے ۔ (سعید بن منصور)
21826- عن ابن مسعود "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي المغرب إذا أفطر المعجل". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮২৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
21829 ۔۔۔ زہری کی روایت ہے کہ ایک نقیب صحابی (رض) کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھتے تھے اور پھر اپنے ٹھکانوں میں واپس جاتے اور ہم بآسانی تیروں کے نشانات دیکھ پاتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21827- عن علي بن هلال الليثي قال: "صليت مع نفر من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم من الأنصار، فحدثوني أنهم كانوا يصلون مع النبي صلى الله عليه وسلم المغرب، ثم ينطلقون فيترامون فلا يخفى عليهم مواقع سهامهم حتى يأتوا يصلون ديارهم في أقاصي المدينة من بني سلمة". "ض".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮২৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
21830 ۔۔۔ عروہ کی روایت ہے کہ حضرت زید بن ثابت (رض) یا حضرت ابوایوب (رض) کہتے ہیں کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مغرب کی دو رکعتوں میں پوری سورت اعراف پڑھ لیتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21828- عن أبي بن كعب بن مالك "أن أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم كانوا المغرب وهم يرون مواقع نبلهم". "ض".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮২৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
21831 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سورج غروب ہونے کے بعد اور مغرب کی نماز سے قبل ہمارے پاس تشریف لاتے جب کہ ہم لوگ نماز میں مصروف ہوتے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں نہ نماز کا حکم دیتے اور نہ ہی روکتے ۔ (رواہ ابن النجار)
21829- عن الزهري عن رجل أظنه قال من أبناء النقباء عن أبيه قال: "كنا نصلي مع رسول الله صلى الله عليه وسلم، ثم نرجع إلى رحالنا وأحدنا يبصر مواقع النبل". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৩০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
21832 ۔۔۔ جبیر بن معطعم (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مغرب کی نماز میں سورت طور پڑھتے سنا ہے۔ (عبدالرزاق ، رواہ ابن ابی شیبہ)
21830- عن عروة عن زيد بن ثابت أو أبي أيوب "أن النبي صلى الله عليه وسلم قرأ في المغرب بالأعراف في الركعتين جميعا". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৩১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
21833 ۔۔۔ ابو فاختہ کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا کہ مغرب اور عشاء کے درمیان نماز غفلت ہے اور تم لوگ غفلت ہی کا شکار ہو ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ) فائدہ : ۔۔۔ یعنی مغرب اتنی تاخیر سے پڑھی جائے کہ مغرب و عشاء کا درمیانی وقت ہوجائے ۔
21831- عن أنس قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يخرج علينا بعد غروب الشمس وقبل صلاة المغرب فيرانا نصلي فلا يأمرنا ولا ينهانا". "ابن النجار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৩২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
21834 ۔۔۔ زر بن حبیش کی روایت ہے کہ حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) اور حضرت ابی بن کعب (رض) مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
21832- عن جبير بن مطعم قال: "سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقرأ في المغرب بالطور". "عب ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৩৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی سنتوں کے بیان میں :
21835 ۔۔۔ حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) فرماتے ہیں کہ ہم مغرب کی دو رکعتیں پڑھتے تھے جب کہ ہم مغرب کی اذان و اقامت کے درمیان کھڑے ہوتے ۔ (رواہ ابن عساکر)
21833- عن أبي فاختة عن علي أنه ذكر أن ما بين المغرب والعشاء صلاة الغفلة فقال علي: في الغفلة وقعتم. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৩৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی سنتوں کے بیان میں :
21836 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) کی روایت ہے کہ ہم مدینہ میں ہوتے جب موذن اذان دیتا تو لوگ مسجد کے ستونوں کی طرف بھاگتے اور دو رکعتیں پڑھتے حتی کہ کوئی مسافر اگر مسجد میں آجاتا تو اسے گمان ہوتا کہ جماعت ہوچکی ہے چونکہ لوگ کثرت کے ساتھ یہ دو رکعتیں پڑھتے تھے ۔ (ابو شیخ)
21834- عن زر بن حبيش قال: "كان عبد الرحمن بن عوف وأبي بن كعب يصليان الركعتين قبل المغرب". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৩৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی سنتوں کے بیان میں :
21837 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عمرو (رض) فرماتے ہیں کہ جس آدمی نے مغرب کے بعد دو رکعتیں پڑھیں گویا اس نے ایک غزوہ کے بعد دوسرا غزوہ کیا ۔ (ابن زنجویہ)
21835- عن عبد الرحمن بن عوف قال: "كنا نركعهما إذا قمنا بين الأذان والإقامة من المغرب". "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৩৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی سنتوں کے بیان میں :
21838 ۔۔۔ محمد بن عمار بن محمد بن عمار بن یاسر (رض) اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد عمار بن یاسر (رض) کو مغرب کے بعد چھ رکعات پڑھتے ہوئے دیکھا ہے میں نے عرض کیا : اے اباجان ! یہ کون سی نماز ہے ؟ انھوں نے جواب دیا میں نے اپنے محبوب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مغرب کے بعد چھ رکعات پڑھتے ہوئے دیکھا ہے اور پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جس نے مغرب کے بعد چھ رکعات پڑھیں اس کے تمام گناہ معاف کردیئے جائیں گے اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر کیوں نہ ہوں ۔ (ابن مندہ وابن عساکر) کلام : ۔۔۔ ابن مندہ کہتے ہیں کہ حدیث بالا مذکورہ سند کے ساتھ غریب ہے اور اس کی معروف سند یہی ہے اور صالح بن قطن متفرد ہیں جب کہ ھیثمی مجموعہ الزوائد ھیثمی 2302 میں کہتے ہیں کہ صالح بن قطن کے ترجمہ میں میں نے یہ حدیث نہیں پائی ، البتہ اس حدیث کو طبرانی نے روایت کیا ہے۔
21836- عن أنس "كنا بالمدينة إذا أذن المؤذن ابتدر القوم إلى السواري فركعوا الركعتين حتى يأتي الرجل الغريب ليدخل المسجد، فيحسب أن الصلاة قد صليت من كثرة من يصليهما". "أبو الشيخ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৩৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی سنتوں کے بیان میں :
21839 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) کہتے ہیں کہ مغرب اور عشاء کے درمیان صلوۃ الاوابین پڑھنے والوں کو فرشتے اپنے پروں تلے ڈھانپ لیتے ہیں۔ (ابن زنجویہ)
21837- عن ابن عمر قال: "من ركع بعد المغرب أربع ركعات كان كالمعقب غزوة بعد غزوة". "ابن زنجويه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৩৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی سنتوں کے بیان میں :
21840 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے فرمایا : عشاء کی نماز کو مریضوں کے سونے سے قبل اور مزدور کے آرام کرنے سے قبل پڑھ لیا کرو۔۔ (عبدالرزاق رواہ ابن ابی شیبہ)
21838- عن محمد بن عمار بن محمد بن عمار بن ياسر حدثني أبي عن جدي قال: "رأيت أبي عمار بن ياسر صلى بعد المغرب ست ركعات، قلت يا أبت ما هذه الصلاة؟ قال: رأيت حبيبي صلى الله عليه وسلم يصلي بعد المغرب ست ركعات، ثم قال: من صلى بعد المغرب ست ركعات غفرت له ذنوبه وإن كانت مثل زبد البحر". "ابن منده وقال: غريب لا يعرف إلا من هذا الوجه تفرد به صالح بن قطن كر".
tahqiq

তাহকীক: