কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২২৯৯৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفوں کے سیدھا کرنے کا بیان اور پہلی صف کی فضیلت :
22999 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرمایا کرتے تھے صفوں میں سیدھے ہوجاؤ چاہیے کہ تمہارے دل بھی سیدھے رہیں اور آپس میں مل مل کر کھڑے ہوجاؤ اور ایک دوسرے پر مہربان رہو (رواہ ابن ابی شیبۃ) کلام : ۔۔۔ یہ حدیث سند کے اعتبار سے ضعیف ہے ، دیکھے ضعیف ابی مع 836 ۔
22999- عن علي قال: "قال استووا تستو قلوبكم وتراصوا تراحموا". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩০০০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفوں کے سیدھا کرنے کا بیان اور پہلی صف کی فضیلت :
23000 ۔۔۔ ” مسند براء بن عازب (رض) “ ۔ کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں ہمارے سینوں کو یہاں سے لے کر یہاں تک سیدھا کرتے تھے اور فرماتے تھے ، اپنی صفوں کو سیدھ کرلو اور مختلف مت ہو کہیں تمہارے دلوں میں اختلاف نہ پڑجائے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
23000- "مسند البراء بن عازب" كان النبي صلى الله عليه وسلم يمسح صدورنا في الصلاة من ها هنا إلى ها هنا ويقول: "سووا صفوفكم لا تختلفوا فتختلف قلوبكم". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩০০১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفوں کے سیدھا کرنے کا بیان اور پہلی صف کی فضیلت :
23001 ۔۔۔ حضرت بلال (رض) روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں ہمارے کاندھوں کو سیدھا کرتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
23001- عن بلال قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يسوي مناكبنا في الصلاة". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩০০২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفوں کے سیدھا کرنے کا بیان اور پہلی صف کی فضیلت :
23002 ۔۔۔ حضرت جابر بن سمرہ (رض) روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھنے کے لیے حاضر ہوئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں ارشاد کیا کہ بیٹھ جاؤ چنانچہ ہم بیٹھ گئے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس طرح صفیں بنانے میں تمہارے لیے کون سی چیز رکاوٹ بن رہی ہے جس طرح کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں فرشتوں نے صفیں بنا رکھی ہیں ؟ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرشتے کیسے صفیں بناتے ہیں فرمایا فرشتے صفوں کو مکمل کرتے ہیں اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح صفیں بناتے ہیں۔ (رواہ ابوداؤد ابن ماجہ)
23002- عن جابر بن سمرة قال: "صلينا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فأومأ إلينا أن نجلس فقال: "ما يمنعكم أن تصفوا كما تصف الملائكة عند الرحمن تعالى؟ قالوا: وكيف يصفون يا رسول الله؟ " قال: "يتمون الصفوف ويرصون الصفوف رصا". "د هـ"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩০০৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفوں کے سیدھا کرنے کا بیان اور پہلی صف کی فضیلت :
23003 ۔۔۔ جابر بن سمرہ (رض) کہتے ہیں کہ ہم اپنے علاقہ سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دست اقدس پر بیعت کی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھی چنانچہ (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کو صفوں کے پیچھے دیکھا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رک گئے اور اس کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا : تم دوبارہ نماز پڑھو چونکہ جو آدمی صف کے پیچھے کھڑا ہوجائے اس کی نماز نہیں ہوتی (رواہ ابن ابی شیبۃ) فائدہ : ۔۔۔ صفیں بنانے میں یہ اصول ہے کہ ہر صف درمیان سے شروع کی جائے اور پھر دائیں بائیں سے برابر بڑھتی چلی جائے، جب تک پہلی صف مکمل نہ ہوجائے دوسری صف نہ بنائی جائے گو کہ اگلی صف میں صرف ایک ہی آدمی کے کھڑے ہونے کی جگہ کیوں نہ ہو ، اگر اگلی صف بالکل مکمل ہوجائے کہ اس میں ایک آدمی کی بھی جگہ نہیں رہی تو آنے والے اگر زیادہ ہوں (یعنی دو یا دو سے زیادہ) تو نئی صف بنالیں اگر آنے والا ایک ہی شخص ہے تو دیکھے کہ امام کو رکوع میں جانے کے لیے ابھی وقت لگے گا وہ تھوڑا انتظار کرے تاکہ کوئی اور آجائے اس کے ساتھ مل کر نئی صف بنا لے ۔ اگر امام کو رکوع کرنے میں زیادہ وقت نہیں رہا تو وہ اور اگلی صف سے کسی کو پیچھے کھینچ لے اور اس کو ساتھ کھڑا کرکے صف بنا لے اور اگر اسے خدشہ ہو کر اگلی صف میں کھڑا آدمی مسئلہ سے واقف نہیں یا کھینچے سے اسے اذیت پہنچے گی اور ادھر رکعت کے فوت ہوجانے کا خوف ہے تو پھر اکیلا ہی کھڑا ہوجائے ۔ حدیث بالا میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جس صحابی کو از سر نو نماز پڑھنے کا حکم دیا تو یہ صف بندی کے لیے شدت اہتمام کے لیے تھا اس سے آگے والی صف میں ابھی گنجائش تھی یا اس کو تنہا حکم دیا تاکہ بقیہ لوگوں کو بھی عبرت ہوجائے ۔
23003- "أيضا" خرجنا حتى قدمنا على نبي الله صلى الله عليه وسلم فبايعناه وصلينا خلفه فرأى رجلا يصلي خلف الصفوف فوقف عليه نبي الله صلى الله عليه وسلم حتى انصرف فقال: استقبل صلاتك فلا صلاة للذي خلف الصف. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩০০৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفوں کے سیدھا کرنے کا بیان اور پہلی صف کی فضیلت :
23004 ۔۔۔ ” مسند نعمان “ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں ہمیں (جماعت صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین) اس طرح سیدھا کرتے تھے جیسے کہ نیزے سے ہمیں سیدھا کر رہے ہوں ہمارے ساتھ کئی مرتبہ ایسا کرتے ، حتی کہ جب دیکھتے کہ ہم سمجھ چکے ہی تو آگے بڑھ جاتے اور اگر کسی آدمی کا سینہ باہر نکلا ہوا دیکھتے تو فرماتے : اے مسلمانو ! اللہ کے بندو ! اپنی صفوں کو سیدھی کرلو ورنہ اللہ تعالیٰ تمہارے درمیان مخالفت ڈال دے گا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
23004- "مسند نعمان" كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقومنا في الصلاة كأنما يقوم بنا القداح 2 ففعل بنا ذلك مرارا حتى إذا رآنا قد علمنا تقدم فرأى صدر رجل خارجا فقال: عباد الله المسلمين لتقيمن صفوفكم أو ليخالفن الله بين وجوهكم. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩০০৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفوں کے سیدھا کرنے کا بیان اور پہلی صف کی فضیلت :
23005 ۔۔۔ مسند رفاعہ بن رافع زرقی “ کے سیدھے کھڑے ہوجاؤ اور اپنی صفوں کو سیدھی کرلو۔ (رواہ ابو داؤد والبہقی حضرت انس بن مالک (رض)) کلام : ۔۔۔ یہ حدیث سندا ضعیف دیکھے ضعیف ابی مع 236 ۔
23005- "مسند رفاعة بن أبي رافع الزرقي" استووا واعدلوا صفوفكم. "د ق عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩০০৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفوں کے سیدھا کرنے کا بیان اور پہلی صف کی فضیلت :
23006 ۔۔۔ وابصہ (رض) روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کو صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے نماز لوٹانے کا حکم دیا ۔ (رواہ عبدالرزاق، و ابن ابی شیبۃ وابوداؤدوالترمذی)
23006- "مسند وابصة" رأى النبي صلى الله عليه وسلم رجلا يصلي خلف الصف وحده فأمره أن يعيد الصلاة. "عب ش د ت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩০০৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفوں کے سیدھا کرنے کا بیان اور پہلی صف کی فضیلت :
23007 ۔۔۔ سمرہ بن جندب (رض) فرماتے ہیں : پہلی صف اس بات کی زیادہ حقدار ہے کہ پہلے اسے مکمل کیا جائے بلاشبہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے فرشتے پہلی صف والوں پر رحمت نازل کرتے ہیں۔ (رواہ عبدالرزاق، عن یحییٰ بن جعدۃ بلاغا وسندہ صحیح)
23007- "مسند سمرة بن جندب" أحق الصفوف بالإتمام أولها إن الله وملائكته يصلون على الصف الأول. "عبد الرزاق عن يحيى بن جعدة بلاغا، وسنده صحيح".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩০০৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفوں کے سیدھا کرنے کا بیان اور پہلی صف کی فضیلت :
23008 ۔۔۔ حضرت ابو سعید (رض) روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچھ لوگوں کو مسجد کے پچھلے حصہ میں کھڑے دیکھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کوئی قوم مسلسل پیچھے ہوتی رہتی ہے حتی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ بس اسے پیچھے کردیتا ہے میرے قریب ہوجاؤ اور میری اقتداء کرو تاکہ بعد میں آنے والے تمہارے اقتداء کریں ۔ (رواہ ابو عوانہ)
23008- عن أبي سعيد الخدري قال: "رأى رسول الله صلى الله عليه وسلم ناسا في مؤخر المسجد فقال: "لا يزال قوم يتأخرون حتى يؤخرهم الله، ادنوا مني فائتموا بي وليأتم بكم من بعدكم". "أبو عوانة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩০০৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفوں کے سیدھا کرنے کا بیان اور پہلی صف کی فضیلت :
23009 ۔۔۔ ابو مسعود (رض) روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں اہتمام کے ساتھ ہمارے کاندھوں کو سیدھا کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے مختلف مت ہوجاؤ کہیں تمہارے دلوں میں اختلاف نہ پڑجائے چاہیے کہ تم میں سے جو لوگ عقل و دانش رکھتے ہوں وہ میرے قریب کھڑے ہوں پھر وہ جوان کے بعد ہیں پھر وہ جو ان کے بعد ہیں۔ (رواہ عبدالرزاق، ومسلم وابو داؤد والنسائی وابن ماجہ)
23009- "مسند أبي مسعود" كان رسول الله يمسح مناكبنا في الصلاة ويقول: "لا تختلفوا فتختلف قلوبكم ليليني منكم أولوا الأحلام والنهى 1، ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم". "عب م د ن هـ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩০১০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفوں کے سیدھا کرنے کا بیان اور پہلی صف کی فضیلت :
23010 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عمرو (رض) فرماتے ہیں : صف میں خالی جگہ پر کرنے کے لیے آدمی کے جو قدم اٹھتے ہیں وہ اجر وثواب میں اس قدر بڑھے ہوئے ہیں کہ کوئی قدم بھی ان کے مقابل کے نہیں ہوسکتے ۔
23010- عن ابن عمر قال: "ما خطا رجل خطوة أعظم أجرا من خطوة خطاها إلى ثلمة صف سدها". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩০১১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفوں کے سیدھا کرنے کا بیان اور پہلی صف کی فضیلت :
23011 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عمرو (رض) فرماتے ہیں : میرے سامنے والے دو دانتوں کا گر جانا مجھے زیادہ محبوب ہے اس سے کہ میں اپنے سامنے والی صف میں کوئی خالی جگہ دیکھو اور اسے پر نہ کروں ۔ (رواہ عبدالرزاق، فی مصنفہ)
23011- عن ابن عمر قال: "لأن تقع ثنيتاي أحب إلي من أن أرى فرجة في الصف أمامي ولا أصلها". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩০১২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفوں کے سیدھا کرنے کا بیان اور پہلی صف کی فضیلت :
23012 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں : بلاشبہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے صفوں میں آگے بڑھنے والوں پر رحمت نازل فرماتے ہیں بالخصوص صف اول پر ۔ (رواہ عبدالرزاق)
23012- عن ابن مسعود قال: "إن الله وملائكته يصلون على الذين يتقدمون الصفوف بصلاتهم الصف المقدم". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩০১৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفوں کے سیدھا کرنے کا بیان اور پہلی صف کی فضیلت :
23013 ۔۔۔ حضرت عرباض (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پہلی صف والوں کے لیے تین بار دعائے مغفرت کرتے اور دوسری صف والوں کے لیے صف ایک بار دعائے مغفرت کرتے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ، والنسائی)
23013- "مسند العرباض" كان النبي صلى الله عليه وسلم يصلي على الصف المقدم ثلاثا وعلى الثاني واحدة. "ش ن".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩০১৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفوں کے سیدھا کرنے کا بیان اور پہلی صف کی فضیلت :
23014 ۔۔۔ ابو جعفر (رض) کہتے ہیں کہ مسجد کی دائیں طرف والی صفیں بائیں طرف والی صفوں پر پچیس (25) گناہ زیادہ درجہ رکھتی ہیں۔ (رواہ ، ابن ابی شیبۃ)
23014- "أيضا" كان النبي صلى الله عليه وسلم يستغفر للصف المقدم ثلاثا وللثاني مرة. "عب هـ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩০১৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفوں کے سیدھا کرنے کا بیان اور پہلی صف کی فضیلت :
23015 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صف مقدم کے لیے تین بار استغفار کرتے اور صف ثانی کے لیے صرف ایک بار ۔ (رواہ عبدالرزاق ، وابن ماجہ)
23015- عن أبي جعفر قال: "ميامن الصفوف تزيد على مياسر المسجد خمسة وعشرين درجة". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩০১৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفوں کے سیدھا کرنے کا بیان اور پہلی صف کی فضیلت :
23016 ۔۔۔ حضرت ابی بن کعب (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نی صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کو حکم دے رکھا تھا کہ وہ پہلی صف میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مل کر رہیں ۔ (رواہ الدارقطنی فی الافراد وابن عساکر)
23016- عن أبي بن كعب أن النبي صلى الله عليه وسلم أمرهم أن يلوه في الصف الأول. "قط في الأفراد، كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩০১৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفوں کے سیدھا کرنے کا بیان اور پہلی صف کی فضیلت :
23017 ۔۔۔ ” مسند انس (رض) “ کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوجاتے تو فرمایا کرتے تھے اہتمام کے ساتھ صف بندی کیا کرو چونکہ میں تمہیں پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں ۔ (رواہ عبدالرزاق) فائدہ : ۔۔۔ یہ مطلب نہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دو آنکھیں گدی میں بھی تھی چونکہ یہ تو بدصورتی ہے جب کہ آنحضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو اجمل الناس تھے بلکہ مطلب یہ ہے کہ میں اگرچہ تمہیں پیچھے سے نہیں دیکھتا ہوں آنکھوں سے لیکن میں تمہاری کیفیات حرکات و سکنات کا علی وجہ الاتم ادراک کرلیتا ہوں ، دوسرا یہ کہ اللہ تعالیٰ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سامنے والی دو آنکھوں سے پیچھے کے حالات و واقعات بھی دکھا دیتے تھے گویا اللہ تبارک وتعالیٰ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آنکھوں میں آگے پیچھے دائیں بائیں ہر طرف کے ادراک کی قوت ودیعت کردی تھی ، لہٰذا اس میں کوئی اشکال نہیں ۔
23017- "مسند أنس" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يقول حين يقوم: تعاهدوا هذه الصفوف فإني أراكم من خلفي. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩০১৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کا کچھ حصہ پالینے کا بیان :
23018 ۔۔۔ ربیعہ بن عبدالرحمن کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) اور حضرت ابودرداء (رض) فرمایا کرتے تھے : امام کے ساتھ نماز کا آخری حصہ جو تم پالو اسے اپنی نماز کا اول حصہ تصور کرو ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ والبیہقی)
23018- عن ربيعة بن أبي عبد الرحمن أن عمر بن الخطاب وأبا الدرداء كانا يقولان: ما أدركت من آخر صلاة الإمام فاجعله أول صلاتك. "ش، ق".
tahqiq

তাহকীক: