কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৪৮৭৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44864 جب تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ جماع کررہا ہو اسے چاہیے کہ کثرت ۔ کلام سے گریز کرے چونکہ یہ گونگا پن پیدا کرتا ہے اور جب تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ جماع کررہا ہو اسے چاہیے کہ بیوی کی شرمگاہ کی طرف نہ دیکھے چونکہ یہ اندھے پن کو پیدا کرتا ہے۔ رواہ الازدی والدیلمی والخلیلی فی مشیختہ عن ابوہریرہ وقال الخلیلی تفردبہ محمد بن عبدالرحمن القشیری وھوشامی یاتی بمنا کیرو اور دہ ابن الجوزی فی الموضوعات
44864- إذا جامع أحدكم أهله فلا يكثر الكلام فإنه يورث الخرس، وإذا جامع أحدكم أهله فلا ينظر إلى الفرج فإنه يورث العمى. "الأزدي، والديلمي، والخليلي في مشيخته - عن أبي هريرة؛ وقال الخليلي: تفرد به محمد بن عبد الرحمن القشيري، وهو شامي يأتي بمناكير؛ وأورده ابن الجوزي في الموضوعات".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৭৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44865 تم میں سے کوئی شخص جب اپنی بیوی کے پاس آئے ہرگز یہ دعا نہ بھولے۔ بسم اللہ ! جنبتی وجنب مارزقتنی من الشیطان الرجیم اللہ تعالیٰ کے نام سے شروع کرتا ہوں یا اللہ مجھے شیطان سے دور رکھ اور جو اولاد مجھے عطا فرمائے گا اسے بھی شیطان مردود سے دور رکھ۔ یوں اگر میاں بیوی کے درمیان بچے کا فیصلہ ہوگیا اسے شیطان کبھی بھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ رواہ الطبرانی عن ابی امامۃ
44865- لا يعجزن أحدكم إذا أتى أهله أن يقول "بسم الله اللهم! جنبني وجنب ما رزقتني من الشيطان الرجيم" فإن قدر أن يكون بينهما ولد لم يضره الشيطان أبدا. "طب - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৭৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44866 کیا تم میں سے کوئی شخص ہر جمعہ (کی رات یا نماز جمعہ سے قبل قبل) کو اپنی بیوی کے ساتھ جماع کرنے سے عاجز ہے ؟ چونکہ اس کے لیے دو طرح کا اجر ہوگا ، اپنے غسل کا اجر اور بیوی کے غسل کا اجر۔ رواہ عبدالرزاق وضعفہ والدیلمی عن ابوہریرہ
44866- أيعجز أحدكم أن يجامع أهله في كل جمعة، فإن له أجرين: أجر غسله، وأجر غسل امرأته. "هب - وضعفه، والديلمي عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৭৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44867 مومن کو مہینہ میں ایک بار جماع کرلینا کافی ہے۔ رواہ ابونعیم عن معاویۃ بن یحییٰ بن المغیرۃ بن الحارث بن ہشام عن ابیہ عن جدہ فائدہ : ایک جماع سے لے کر دوسرے جماع کے درمیان کتنا وقفہ ہونا چاہیے شریعت نے اس کی تحدید نہیں کی بلکہ اسے طبیعت کے نشاط اور صحت و تندرستی پر چھوڑا ہے، البتہ طبی اعتبار سے کثرت جماع بڑھاپے کا سبب ہے اور جب دل میں جماع کی خواہش پیدا ہو اس وقت جماع کرلینا بہتر ہے اور بدون خواہش کے پیدا ہونے کے جماع نہیں کرنا چاہیے، یوں بعض حضرات نے ہفتہ میں ایک بار جماع کرنا کافی سمجھا ہے، تفصیل کے لیے دیکھئے ” اسلامی شادی “ ازافادات مولانا اشرف علی تھانوی قدس اللہ سرہ۔
44867- يكفي المؤمن الوقعة في الشهر. "أبو نعيم - عن معاوية بن يحيى بن المغيرة بن الحارث بن هشام عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৮০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات مباشرت
44868 کثرت جماع پر فخر کرنا حرام ہے۔ رواہ احمد حنبل والبیہقی فی السنن عن ابی سعید۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 32285 و ضعیف الجامع 3332
44868- السباع حرام. "حم، هق - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৮১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات مباشرت
44869 پچھلے حصہ سے عورتوں سے جماع کرنا حرام ہے۔ رواہ النسائی عن خزیمۃ بن ثابت
44869- إتيان النساء في أدبارهن حرام. "ن - عن خزيمة ابن ثابت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৮২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات مباشرت
44870 حیاء کرو بلاشبہ اللہ تعالیٰ حق بیان کرنے سے حیاء نہیں کرتا پچھلے حصہ سے عورتوں سے جماع مت کرو۔ رواہ البیہقی فی السنن عن خزیمۃ بن ثابت
44870- استحيوا فإن الله لا يستحيي من الحق، لا تأتوا النساء في أدبارهن. "هق - عن خزيمة بن ثابت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৮৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات مباشرت
44871 حیاء کرو بلاشبہ اللہ تعالیٰ حق بیان کرنے سے حیاء نہیں کرتا عورتوں سے بدفعلی کرنا حلال نہیں ہے۔ رواہ سمویہ عن جابر
44871- استحيوا فإن الله لا يستحيي من الحق، لا يحل مأتي النساء في حشوشهن "سمويه - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৮৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات مباشرت
44872 جماع (بشرطیکہ شرم گاہ میں ہو) آگے سے بھی کرسکتے ہو اور پیچھے سے بھی لیکن بدفعلی اور حالت حیض میں جماع کرنے سے بچتے رہو۔ رواہ احمد حنبل عن ابن عباس
44872- أقبل وأدبر، واتق الدبر والحيضة. "حم - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৮৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات مباشرت
44873 بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمہیں عورتوں سے بدفعلی کرنے سے منع فرماتا ہے۔ رواہ الطبرانی عن خزیمۃ بن ثابت
44873- إن الله تعالى ينهاكم أن تأتوا النساء في أدبارهن. "طب عن خزيمة بن ثابت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৮৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات مباشرت
44874 بلاشبہ جو شخص اپنی بیوی کے ساتھ بدفعلی کرتا ہے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی طرف نظر نہیں کریں گے۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ
44874- إن الذي يأتي امرأته في دبرها لا ينظر الله إليه يوم القيامة. "هب - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৮৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات مباشرت
44875 اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف نظر نہیں کرتا جو اپنی بیوی کے ساتھ بدفعلی کرتا ہے۔ رواہ ابن ماجہ عن ابوہریرہ
44875- لا ينظر الله إلى رجل جامع امرأته في دبرها. "هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৮৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات مباشرت
44876 اللہ تعالیٰ حق سے نہیں شرماتا، اللہ تعالیٰ حق سے نہیں شرماتا عورتوں کے ساتھ بدفعلی مت کرو۔ رواہ احمد بن حنبل والنسائی وابن ماجہ والبیہقی فی شعب الایمان عن خزیمۃ بن ثابت
44876- لا يستحيي الله من الحق! لا يستحيي الله من الحق لا تأتوا النساء في أعجازهن. "حم، ن، هـ، هب - عن خزيمة ابن ثابت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৮৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات مباشرت
44877 اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف نظر نہیں فرماتے جو کسی مرد کے ساتھ بدفعلی کرے یا کسی عورت کے ساتھ بدفعلی کرے۔ رواہ الترمذی عن ابن عباس
44877 - لا ينظر الله تعالى إلى رجل أتى رجلا أو امرأة في الدبر. "ت - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৯০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات مباشرت
44878 کیا بعید کوئی مرد اپنے اہل خانہ کے ساتھ بیتے مخفی حالات کو بیان کرنا شروع کرے یا کوئی عورت اپنے خاوند کے مخفی حالات کو بیان کرنے لگ جائے ، ایسا مت کرو، اس کی مثال ایسی ہے جیسے شیطان کے ساتھ کھلے راستے میں مباشرت کر گزرے اور لوگ اس کی طرف دیکھئے رہ جائیں۔ رواہ الطبرانی عن اسماء بنت یزید
44878- عسى رجل يحدث بما يكون بينه وبين أهله، أو عسى امرأة تحدث بما يكون بينها وبين زوجها، فلا تفعلوا، فإن ذلك مثل شيطان لقي شيطانة في ظهر الطريق فغشيها والناس ينظرون. "طب - عن أسماء بنت يزيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৯১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت کے وقت حیال کا اہتمام
44879 کیا تم میں سے کوئی ایسا مرد ہے کہ جب وہ اپنے اہل خانہ کے پاس آئے اس پر دروازہ بند کردیا جائے اور اس پر پردہ ڈال دیا جائے اور وہ اللہ تعالیٰ کے پردہ میں پوشیدہ ہوجائے کیا تم اس کی مثال جانتے ہو ؟ اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کوئی شیطانہ کسی شیطان سے گلی میں مل جائے اور اس سے وہ اپنی حاجت پوری کرے جبکہ لوگ اس کی طرف دیکھتے رہ جائیں خبردار ! مردوں کی خوشبو وہ ہے جس کی خوشبو پھیلتی ہو اور رنگ نہ نکھرتا ہو خبردار ! عورتوں کی خوشبو وہ ہے جس کا رنگ چڑھتا ہو اور اس کی خوشبو نہ پھیلی ہو خبردار ! کوئی مرد کسی مرد کے ساتھ بدفعلی نہ کرے اور نہ ہی کوئی عورت کسی عورت کے ساتھ اپنی خواہش پوری کرے۔ رواہ ابوداؤد عن ابوہریرہ
44879- هل منكم رجل إذا أتى أهله فأغلق عليه بابه وألقى عليه ستره واستتر بسترة الله، هل تدرون مثل ذلك؟ إنما مثل ذلك مثل شيطانة لقيت شيطانا في السكة، فقضى حاجته والناس ينظرون إليه، ألا! إن طيب الرجال ما ظهر ريحه ولم يظهر لونه، ألا! إن طيب النساء ما ظهر لونه ولم يظهر ريحه، ألا! لا يفضين رجل إلى رجل ولا امرأة إلى امرأة إلا إلى ولد أو والد. "د - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৯২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت کے وقت حیال کا اہتمام
44880 عورتوں کے ساتھ بدفعلی کرنے سے بچو۔ رواہ اسمویہ وابن عدی عن جابر۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 91 و ضعیف الجامع 128
44880 - اتقوا محاش النساء. "سمويه، عد - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৯৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت کے وقت حیال کا اہتمام
44881 بلاشبہ اللہ تعالیٰ حق گوئی سے نہیں شرماتا عورتوں کے ساتھ بدفعلی مت کرو۔ رواہ النسائی وابن ماجہ عن خزیمۃ بن ثابت
44881- إن الله تعالى لا يستحيي من الحق، لا تأتوا النساء في أدبارهن. "ن، هـ - عن خزيمة بن ثابت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৯৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت کے وقت حیال کا اہتمام
44882 عورتوں کے ساتھ بدفعلی سے منع فرمایا ہے۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن جابر
44882- نهى عن محاش النساء. "طس - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৯৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت کے وقت حیال کا اہتمام
44883 جو شخص اپنی بیوی کے ساتھ بدفعلی کرے وہ ملعون ہے۔ رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد عن ابوہریرہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے کشف الخفائ 2330
44883- ملعون من أتى امرأته في دبرها. "حم، د - عن أبي هريرة".
তাহকীক: