কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৪৯১৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت کے وقت بات کرنے کی ممانعت
44904 میرا گمان ہے کہ تم عورتوں کے ساتھ تمہارے شوہر جو کچھ کرتے ہیں وہ تم ظاہر کردیتی ہو ایسا مت کرو جو شخص ایسا کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہوتا ہے میرا گمان ہے کہ تم عورتوں میں سے کسی کے پاس اس کا شوہر آتا ہے وہ اپنے اوپر سے لحاف اتار کر ننگے ہوجاتے ہیں ایک دوسرے کی شرمگاہوں کی طرف دیکھتے رہتے ہیں گویا کہ وہ دونوں گدھے ہوں ایسا مت کرو ایسا کرنا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مول لینا ہے۔
44904- إني لأحسبكن تخبرن ما يفعل بكن أزواجكن! ولا تفعلن، فإن الله يمقت من يفعل ذلك، إني لأحسب إحداكن إذا أتت زوجها ليكشفان عنهما اللحاف ينظر أحدهما إلى عورة صاحبه كأنهما حماران! فلا تفعلوا ذلك، فإن الله يمقت على ذلك. "طب - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯১৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت کے وقت بات کرنے کی ممانعت
44905 خبردار ! کیا بعید ایسا کوئی آدمی ہو جو اپنا دروازہ بند کرتا ہو پردے لٹکا لیتا ہو اللہ تعالیٰ کے پردہ میں اپنے آپ کو چھپا لیتا ہو پھر باہر نکلتا ہو اور کہتا ہو : میں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایسا ایسا کیا، کیا میں تمہیں ایسے شخص کی مثال نہ بتاؤں اس کی مثال شیطان اور شیطانۃ جیسی ہے جو کسی گلی میں ملیں اور وہیں (سرعام) اپنی خواہش پوری کرلیں اور لوگ ان کی طرف دیکھتے رہ جائیں۔ رواہ ابن اسنی فی عمل یوم ولیلۃ والدیلمی عن ابوہریرہ
44905- ألا هل عسى رجل يغلق بابه، ويرخي ستره، ويستتر بستر الله، فيخرج فيقول: فعلت كذا بأهلي وفعلت كذا أفلا أخبركم مثل ذلك! مثل شيطان لقى شيطانة في سكة فنكحها والناس ينظرون. "ابن السني في عمل يوم وليلة، الديلمي - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯১৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت کے وقت بات کرنے کی ممانعت
44906 خبردار ! کیا بعید کوئی عورت ایسی ہو جو لوگوں کو اپنے شوہر کے ساتھ تنہائی میں بیتے حالات بتا دیتی ہو خبردار ! کیا بعید کوئی ایسا ہو جو لوگوں کو اپنی بیوی کے ساتھ تنہائی کی باتیں بتا دیتا ہو ایسا مت کرو، کیا میں تمہیں اس کی مثال سے نہ آگاہ کروں ! اس کی مثال شیطان اور شیطانہ جیسی ہے جو راستے میں آپس میں مل جائیں اور شیطان اس پر ٹوٹ پڑے، لوگ ان کی طرف دیکھتے ہی رہ جائیں۔ رواہ الخرائطی فی مساوی الاخلاق عن ابوہریرہ
44906- ألا هل عست امرأة أن تخبر القوم بما يكون من زوجها إذا خلا بها! ألا هل عسى رجل أن يخبر القوم بما يكون منه إذ خلا بأهله! فلا تفعلوا ذلك، أفلا أنبئكم ما مثل ذلك! مثل شيطان لقي شيطانة بالطريق فوقع بها والناس ينظرون. "الخرائطي في مساوي الأخلاق - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯১৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت کے وقت بات کرنے کی ممانعت
44907 اہل خانہ کے ساتھ ہونے والی خفیہ باتوں کو بتانے والا گدھوں کی کی مانند ہیں جو راستے میں جفتی کرلیتے ہیں۔ رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن سلمان
44907- المتحدث عند ذلك كالحمارين يتسافدان 1 في الطريق. "حل - عن سلمان "في الرجل يتحدث عن أهله"".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯২০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت کے وقت بات کرنے کی ممانعت
44908 کیا میں تم میں سے کوئی مرد ایسا ہے کہ جب وہ اپنے گھر والوں کے پاس آتا ہو وہ دروازہ بند کردیتا ہو اور دروازے پر پردہ لٹکا دیتا ہو اور اللہ تعالیٰ کے پردے میں باپردہ ہوجائے ؟ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا : جی ہاں فرمایا : پھر اس کے بعد مجلس لگا کر بیٹھ جائے اور کہے : میں نے ایسا ایسا کیا : صحابہ (رض) خاموش ہوگئے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عورتوں کی طرف متوجہ ہوئے فرمایا : کیا تم میں کوئی عورت ہے جو ایسی باتیں کرتی ہو عورتیں خاموش ہوگئیں، اتنے میں ایک لڑکی لائی گئی اس کا ایک گھٹنا اوپر کی جانب ابھرا ہوا تھا وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے کھڑی ہوگئی تاکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسے دیکھ لیں اور اس کی بات سن لیں وہ بولی یارسول اللہ ! بلاشبہ مرد حضرت بھی ایسی باتیں کرتے ہیں اور عورتیں بھی ایسی باتیں کرتی ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کیا تمہیں اس کی مثال معلوم ہے ؟ اس کی مثال ایسی ہے جیسا کہ کوئی شیطانہ کسی شیطان سے گلی میں مل جائے شیطان اس سے اپنی حاجت پوری کرے لوگ اس کی طرف دیکھتے رہیں خبردار مردوں کی خوشبو ایسی ہو جس کی خوشبو ظاہر ہوتی ہو اور اس کا رنگ ظاہر نہ ہوتا ہو خبردار ! عورتوں کی خوشبو ایسی ہو کہ اس کا رنگ ظاہر ہوتا ہو اور اس کی خوشبو نہ پھیلی ہو کوئی مرد کسی مرد کے ساتھ بدفعلی نہ کرے اور نہ ہی کوئی عورت کسی عورت کے ساتھ اپنی خواہش پوری کرے الایہ کہ اولاد کا حصول مطلوب ہو۔ رواہ ابوداؤد کتاب النکاح عن ابوہریرہ
44908- هل منكم الرجل إذا أتى أهله فأغلق عليه بابه وألقى عليه ستره واستتر بستر الله؟ قالوا: نعم، قال: ثم يجلس بعد ذلك فيقول: فعلت كذا وفعلت كذا! فسكتوا، ثم أقبل على النساء فقال: هل منكن من يحدث؟ فسكتن، فجثت فتاة كعاب على أحدى ركبتيها وتطاولت لرسول الله صلى الله عليه وسلم ليراها ويسمع كلامها فقالت: يا رسول الله! إنهم ليحدثون وإنهن ليحدثنه، فقال: هل تدرون مثل ذلك! إنما مثل ذلك شيطانة لقيت شيطانا في السكة فقضى منها حاجته والناس ينظرون إليه، ألا! إن طيب الرجال ما ظهر ريحه ولم يظهر لونه، ألا! إن طيب النساء ما ظهر لونه ولم يظهر ريحه ألا! لا يفضين رجل إلى رجل ولا امرأة إلى امرأة إلا إلى ولد أو والد. "د - كتاب النكاح عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯২১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباشرت کے وقت بات کرنے کی ممانعت
44909 شاید کوئی مرد ایسا ہو جو اپنی بیوی کے ساتھ ہونے والے خفیہ معاملات کو بیان کرتا ہو شاید کوئی عورت ایسی ہو جو اپنے خاوند کے ساتھ ہونے والے خفیہ معاملات بیان کرتی ہو۔ ایسا مت کرو اس کی مثال شیطان جیسی ہے جو کسی شیطانہ سے ملاقات کرے اور اس سے اپنی حاجت پوری کرلے اور لوگ انھیں دیکھ رہے ہو۔ رواہ احمد بن حنبل وعن اسماء بنت یزید فائدہ : عزل کا معنی ہے ” مادہ منویہ کو عورت “ کی شرمگاہ سے باہر گرادینا۔
44909- لعل رجلا يقول ما يفعل بأهله! ولعل امرأة تخبر بما فعلت مع زوجها! فلا تفعلوا، فإنما مثل ذلك شيطان لقي شيطانة فغشيها والناس ينظرون. "حم - عن أسماء بنت يزيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯২২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان
44910 جو چاہو کرو، جس چیز کا فیصلہ اللہ تعالیٰ نے کردیا ہے وہ ہو کر رہے گی اور ہر پانی (قطرہ منی) سے اولاد نہیں پیدا ہونی۔ رواہ احمد بن حنبل عن ابی سعید
44910- اصنعوا ما بدا لكم، فما قضى الله تعالى فهو كائن، وليس من كل الماء يكون الولد. "حم - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯২৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان
44911 اگر چاہو تو (اپنی بیوی کے ساتھ مجامعت کے وقت) عزل کرسکتے ہو تقدیر میں اس عورت کے لیے جو کچھ لکھ دیا گیا ہو وہ ہو کر رہے گا۔ رواہ مسلم، کتاب النکاح باب العزل عن جابر
44911- اعزل عنها إن شئت، فإنه سيأتي ما قدر لها. "م - كتاب النكاح باب العزل عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯২৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان
44912 خواہ عزل کردیا نہ کرو، اللہ تعالیٰ نے قیامت کے دن تک جس ذی روح کا ہونا لکھ دیا ہے وہ ہو کر رہے گا۔ رواہ الطبرانی عن صمۃ العدوی۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 941
44912- اعزلوا أو لا تعزلوا، ما كتب الله تعالى من نسمة هي كائنة إلى يوم القيامة إلا وهي كائنة. "طب - عن صرمة العدوي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯২৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان
44913 رحم مادر میں جو مقدر ہوچکا ہے وہ ہو کر رہے گا۔ رواہ النسائی عن ابی سعید الزرقی
44913- إن ما قدر في الرحم سيكون. "ن - عن أبي سعيد الزرقي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯২৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان
44914 اللہ تعالیٰ نے جس چیز کا فیصلہ کردیا ہے وہ ضرور ہو کر رہے گی اگرچہ عزل ہی کیوں نہ کیا جائے۔ رواہ الطیالسی عن ابی سعید
44914- إن قضى الله شيئا ليكونن وإن عزل. "الطيالسي - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯২৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان
44915 بلاشبہ جس جان نے پیدا ہونا ہے وہ وجود میں آکر رہے گی۔ رواہ الطبرانی عن عبادۃ بن الصامت
44915- إن النفس المخلوقة لكائنة. "طب - عن عبادة ابن الصامت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯২৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان
44916 کیا تم ایسا کرتے ہو ؟ اگر تم عزل نہ کرو اس میں تمہارا کوئی نقصان نہیں ہے اس لیے کہ جس جان نے پیدا ہونا ہے وہ ضرور پیداہوکر رہے گی۔ رواہ البخاری ومسلم عن ابی سعید
44916- أو أنكم تفعلون ذلك؟ لا عليكم أن لا تفعلوا ذلك، فإنها ليست نسمة كتب الله أن تخرج إلا وهي خارجة. "ق - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯২৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان
44917 ہر پانی سے بچہ نہیں بنتا، جب اللہ تعالیٰ کسی چیز کو پیدا کرنے کا ارادہ کرتا ہے اسے کوئی چیز پیدا ہونے سے نہیں روک سکتی۔ رواہ مسلم ، کتاب النکاح باب العزل عن ابی سعید
44917- ما من كل الماء يكون الولد، وإذا أراد الله خلق شيء لم يمنعه شيء. "م كتاب النكاح - باب العزل عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৩০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان
44918 تم ایسا (یعنی عزل) کیوں کرو گے ؟ اس لیے کہ جس جان نے پیدا ہونا ہے اللہ تعالیٰ اسے ضرور پیدا کرے گا۔ رواہ مسلم وابوداؤد عن ابی سعید
44918- ولم يفعل ذلك أحدكم؟ فإنه ليست نفس مخلوقة إلا الله خالقها. "م، د - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৩১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان
44919 اگر تم عزل نہ کرو اس میں تمہارا کیا نقصان ہے اس لیے کہ قیامت کے دن تک اللہ تعالیٰ نے جیسے پیدا کرنا ہے اسے پیدا کرے گا۔ رواہ احمد بن حنبل ومسلم عن ابی سعید تقدیر میں لکھا ہوا بچہ ضرور پیدا ہوگا
44919- لا عليكم أن تفعلوا! فإن الله كتب من هو خالق إلى يوم القيامة. "حم، م - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৩২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان
44920 وہ پانی جس سے اللہ تعالیٰ نے بچہ پیدا کرنا ہے وہ پانی اور کسی چٹان پر گرادیا جائے وہاں سے بھی اللہ تعالیٰ بچہ پیدا کردیگا ۔ اللہ تعالیٰ نے جس جان کو پیدا کرنا ہے اسے ضرور پیدا کرے گا۔ رواہ احمد بن حنبل والضیاء عن انس
44920- لو أن الماء الذي يكون منه الولد أهرقته على صخرة لأخرج الله تعالى منها ولدا، وليخلقن الله نفسا هو خالقها. "حم، والضياء - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৩৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان
44921 تمہارے اوپر کوئی حرج نہیں کہ تم عزل نہ کرو چونکہ اللہ تعالیٰ نے قیامت کے دن تک جس کو پیدا کرنا ہے اسے مقدر کردیا ہے۔ رواہ النسائی عن ابی سعید و ابوہریرہ
44921- ما عليكم أن لا تعزلوا! فإن الله قدر ما هو خالق إلى يوم القيامة. "ن - عن أبي سعيد، وأبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৩৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان
44922 رحم میں جو مقدر ہوچکا ہے وہ ہو کر رہے گا۔ رواہ احمد بن حنبل والطبرانی عن ابی سعید الزرقی
44922- ما قدر في الرحم سيكون. "حم، طب - عن أبي سعيد الزرقي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৩৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عزل کا بیان
44923 اگر اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کرلیا ہوتا وہ ضرور ہوچکا ہوتا۔ رواہ الدارقطنی فی الافراد و ابونعیم فی الحلیۃ عن انس
44923 - لو قضى كان. "قط في الأفراد، حل - عن أنس".
তাহকীক: