কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৪৫১৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔ترغیب نکاح کے بیان میں
44503 میں اپنے بعد عورتوں کے فتنے سے بڑھ کر جو کہ مردوں کے لیے زیادہ ضرررساں ہو کوئی فتنہ چھوڑ کے نہیں جارہا ہوں۔
رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم والترمذی والنسائی ومسلم فی کتاب الذکر عن اسامۃ
رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم والترمذی والنسائی ومسلم فی کتاب الذکر عن اسامۃ
44503- ما تركت فتنة بعدي أضر على الرجال من النساء. "حم، ق، ت، ن، م كتاب الذكر عن أسامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৫১৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔ترغیب نکاح کے بیان میں
44504 مرد اس وقت ہلاک ہوجائیں گے جب عورتوں کی اطاعت کرنا شروع کردیں گے۔
رواہ احمد بن حنبل والطبرانی والحاکم عن ابی بکرۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 1645 والشذرۃ 511
رواہ احمد بن حنبل والطبرانی والحاکم عن ابی بکرۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 1645 والشذرۃ 511
44504- هلكت الرجال حين أطاعت النساء. "حم، طب، ك - عن أبي بكرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৫১৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم۔۔۔ترغیب نکاح کے بیان میں
44505 ہر صبح دو فرشتے بآواز بلند اعلان کرتے ہیں ہلاکت ہے مردوں کے لیے عورتوں سے ہلاکت ہے عورتوں کے لیے مردوں سے۔ رواہ ابن ماجہ والحاکم عن ابی سعید
۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 4885 و ضعیف ابن ماجہ 864
۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 4885 و ضعیف ابن ماجہ 864
44505- ما من صباح إلا وملكان يناديان: ويل للرجال من النساء وويل للنساء من الرجال. "هـ، ك - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৫১৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44506 قلت عیال مالداری کا ایک حصہ ہے۔ رواہ الدیلمی عن بکر بن عبداللہ المزنی عن ابیہ
44506- قلة العيال أحد اليسارين. "الديلمي - عن بكر بن عبد الله المزني عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৫২০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44507 لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا جس میں ہلکے بوجھ والا سب سے افضل سمجھا جائے گا پوچھا گیا : یارسول اللہ ! ہلکے بوجھ والا کون ہے ؟ ارشاد فرمایا : جس کا عیال قلیل ہو۔
رواہ ابن عساکر عن حذیفۃ
رواہ ابن عساکر عن حذیفۃ
44507- يأتي على الناس زمان أفضل أهل ذلك الزمان كل خفيف الحاذ، قيل: يا رسول الله! من الخفيف الحاذ؟ قال قليل العيال. "ابن عساكر - عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৫২১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44508 میرے بعد مردوں کے لیے زیادہ ضرررساں فتنہ نہیں پیدا کیا گیا بجز عورتوں کے۔
رواہ النقاش فی معجمہ وابن النجار عن سلمان
رواہ النقاش فی معجمہ وابن النجار عن سلمان
44508- ما خلقت بعدي فتنة أضر على الرجال من النساء. "النقاش في معجمه، ابن النجار - عن سلمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৫২২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44509 میں تم عورتوں سے بڑھ کر کم عقل کم دین اور عقلمندوں کی عقلوں کو لوٹنے والا کوئی نہیں دیکھا۔ رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن ابن عمر
44509- ما رأيت من ناقصات عقل ودين أسبى للب ذوي الألباب منكن. "حل - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৫২৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44510 مرد اس وقت تک برابر بھلائی پر رہیں گے جب تک کہ عورتوں کی اطاعت نہیں کریں گے۔ رواہ الدارقطنی فی الافراد عن سھل بن سعد
44510- لا تزال الرجال بخير ما لم يطيعوا النساء. "قط في الأفراد - عن سهل بن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৫২৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44511 لقمان (علیہ السلام) ایک لڑکی کے پاس سے گزرے فرمایا یہ تلوار کس کے لیے چمکائی جارہی ہے۔ رواہ الحکیم عن ابن مسعود
44511- مر لقمان على جارية في الكتاب فقال: لمن يصقل هذه السيف. "الحكيم - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৫২৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44512 خبردار اولاد بخل سستی اور غم وحزن کا باعث ہوتی ہے۔
رواہ الطبرانی عن الاشعث بن قیس
رواہ الطبرانی عن الاشعث بن قیس
44512- أما إن الأولاد مبخلة مجبنة محزنة. "طب - عن الأشعث بن قيس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৫২৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44513 اشعث بن قیس کہتے ہیں میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! میرے یہاں ایک بچہ پیدا ہوا ہے، میں چاہتا ہوں کہ اس کی جگہ میرے لیے شکم سیری کا سامان ہوتا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایسا مت کہو چونکہ اولاد آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اور اس میں اجر وثواب ہے جب ان کی جان قبض کرلی جاتی ہے اگر تم ایسا کہتے بھی ہو تو اولاد سستی غم وحزن اور بخل کا باعث ہوتی ہے۔
رواہ الطبرانی عن الاشعث بن قیس
رواہ الطبرانی عن الاشعث بن قیس
44513- لا تقل ذاك، فإن فيهم قرة أعين أو أجرا إذا قبضوا ولئن قلت ذلك فإن فيهم لمجبنة ومحزنة ومبخلة. "طب - عن الأشعث ابن قيس؛ قال قلت: يا رسول الله! ولد لي مولود، ولوددت أن يكون لي مكانه شبع اليوم! قال - فذكره ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৫২৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44514 خبردار ! اگر تم ایسا کہتے بھی ہو تو اولاد سستی اور حزن کا باعث ہے جبکہ اولاد دلوں کا ثمر اور آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ رواہ ھاد عن حیثمۃ مرسلاً
44514- أما إن قلت ذلك إنهم لمجبنة محزنة، ثمرات القلوب وقرات الأعين. "هناد - عن خيثمة مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৫২৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44515 اگر تم ایسا کہتے ہی ہو تو اولاد سستی اور غم کا باعث ہے جبکہ اولاد ثمرہ قلب اور آنکھوں کی ٹھنڈک بھی ہے۔ رواہ الحاکم عن الاشعث بن قیس
44515- إن قلت ذلك إنهم لمجبنة محزنة، وإنهم لثمرة القلوب وقرة العين. "ك - عن الأشعث بن قيس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৫২৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44516 اولاد حزن سستی جہالت اور بخل کا باعث ہے مقام وجہ میں آخری مرتبہ اللہ نے لائے تھے۔ رواہ الطبرانی عن خولۃ بن حکیم
44516- الولد محزنة مجبنة مبخلة، وإن آخر وطأة وطئها الله بوج "طب - عن خولة بنت حكيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৫৩০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44517 بلاشبہ اولاد بخل سستی اور حزن کا باعث ہوتی ہے۔
رواہ ابن عساکر والبخاری ومسلم عن یعلیٰ بن امیۃ
رواہ ابن عساکر والبخاری ومسلم عن یعلیٰ بن امیۃ
44517- إن الولد مبخلة مجبنة محزنة. "كر، ق - عن يعلى ابن أمية".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৫৩১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44518 بخدا ! تم بخل سستی اور جہالت کرو گے تم میں سے وہ جس کے لیے اللہ کا پھول ہو۔
رواہ احمد بن حنبل وابن حبان والبیہقی فی السنن عن خولۃ بنت حکیم
رواہ احمد بن حنبل وابن حبان والبیہقی فی السنن عن خولۃ بنت حکیم
44518- والله إنكم لتبخلون وتجبنون وتجهلون، وإنكم لمن ريحان الله، وإن آخر وطأة وطئها رب العالمين بوج. "حم، حب هق - عن خولة بنت حكيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৫৩২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44519 ابن عمر (رض) کہتے ہیں : میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو منبر پر لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے دیکھا اتنے میں حسین گھر سے باہر نکلے اور ٹھوکر کھا کر چہرے کے بل گرپڑے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر سے نیچے اترے تاکہ حسین (رض) کو اٹھائیں اتنے میں حسین (رض) کو لوگ اٹھا کر آپ کے پاس لے آئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ شیطان کو قتل کرے بلاشبہ اولادفتنہ ہے بخدا ! میں نہیں جانتا کہ میں منبر سے نیچے اتروں حتیٰ کہ حسین کو میرے پاس لایا گیا۔ رواہ الطبرانی عن ابن عمر
44519- قاتل الله الشيطان! إن الولد فتنة، والله ما علمت أني نزلت من المنبر حتى أتيت به. "طب - عن ابن عمر قال: رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم على المنبر يخطب الناس، فخرج الحسن فعثر فسقط على وجهه، فنزل على المنبر يريد أخذه، فأخذه الناس فأتوا به قال - فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৫৩৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب سوم۔۔۔آداب نکاح کے بیان میں
44520 جب کوئی مرد کسی عورت سے اس کی دینداری اور اس کے جمال کی وجہ سے نکاح کرتا ہے تو اس عورت میں درستگی کا مواد زیادہ ہوتا ہے۔
رواہ الشیرازی فی الالقاب عن ابن عباس وعن علی
۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 428 والضعفیۃ 2401
رواہ الشیرازی فی الالقاب عن ابن عباس وعن علی
۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 428 والضعفیۃ 2401
44520- إذا تزوج الرجل المرأة لدينها وجمالها كان فيها سداد من عوز. "الشيرازي في الألقاب - عن ابن عباس وعن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৫৩৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب سوم۔۔۔آداب نکاح کے بیان میں
44521 تم میں سے جب کوئی شادی کرے تو اس سے کہا جائے۔
بارک الل لک وبارک اللہ علیک ۔ رواہ الحارث والطبرانی عن ابی حمید الساعدی
بارک الل لک وبارک اللہ علیک ۔ رواہ الحارث والطبرانی عن ابی حمید الساعدی
44521- إذا تزوج أحدكم فليقل له بارك الله لك وبارك الله عليك. "الحاري، طب - عن عقيل بن أبي طالب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৫৩৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب سوم۔۔۔آداب نکاح کے بیان میں
44522 ایسی عورتوں سے نکاح کرو جو اولاد جنم دینے والی ہوں تاکہ قیامت کے دن میں تمہارے اوپر فخر کرسکوں۔ رواہ احمد بن حنبل عن ابن عمر
44522- انكحوا أمهات الأولاد، فإني أباهي بهم يوم القيامة. "حم - عن ابن عمر".
তাহকীক: