কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৭৬৩০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ساتوں زمینوں کا طوق
٧٦٣٠۔۔۔ جس نے اس حال میں صبح کی کہ اس کے دل میں کسی پر ظلم کرنے کا ارادہ ہو تو جو اس سے لغزش ہوئی وہ بخش دی جاتی ہے۔ (ابن عساکر عن انس (رض))
7630- من أصبح وهو لا يهم بظلم أحد غفر له ما اجترم. ابن عساكر عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৩১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ساتوں زمینوں کا طوق
٧٦٣١۔۔۔ اس شخص کے لیے خرابی ہے جس نے مسلمان پر ظلم کرکے اس کا حق کم کردیا۔ (الحلیۃ عن ابوہریرہ (رض))
7631- ويل لمن استطال على مسلم، فانتقص حقه. "حل" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৩২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ساتوں زمینوں کا طوق
٧٦٣٢۔۔۔ ناحق وصول کرنے والا جنت میں (پہلے گروہ کے ساتھ) داخل نہ ہوگا۔ (مسند احمد ابوداؤد، حاکم عن عقبۃ بن عامر)
7632- لا يدخل الجنة صاحب مكس. "حم د ك" عن عقبة بن عامر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৩৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ساتوں زمینوں کا طوق
٧٦٣٣۔۔۔ مظلوم لوگ ہی قیامت کے روز کامیاب ہوں گے۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغضب ورستۃ فی الایمان عن ابی صالح الحنفی مرسلا)
7633- إن المظلومين هم المفلحون يوم القيامة. ابن أبي الدنيا في ذم الغضب ورستة في الإيمان عن أبي صالح الحنفي مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৩৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ساتوں زمینوں کا طوق
٧٦٣٤۔۔۔ اپنے ہاتھ کو اپنے کنڑول میں رکھو۔ (بخاری فی التاریخ عن اسود بن اصرم)
7634- أملك يدك. "تخ" عن أسود بن أصرم.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৩৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٦٣٥۔۔ تم لوگ ظلم (کرنے) سے بچو ! کیونکہ ظلم (کرنا) قیامت کے روز تاریکیوں کا باعث ہوگا (طبرانی عن الاسود بن مخرمۃ)
7635- إياكم والظلم، فإن الظلم ظلمات يوم القيامة. "طب" عن الأسود بن مخرمة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৩৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٦٣٦۔۔۔ ظلم سے بچو ! کیونکہ ظلم قیامت کے روز رتاریکیوں کا سبب ہے، اور بخل سے بچو ! اس واسطے کہ اس نے تم سے لوگوں کو ہلاک کیا، اس نے انھیں مجبور کیا تو انھوں نے خون بہائے ، اور اپنے محرم رشتوں کو حلال سمجھا۔ (مسند احمد ، بخاری فی الادب ، مسلم عن جابر)
7636- إياكم والظلم فإن الظلم ظلمات يوم القيامة، واتقوا الشح إن الشح أهلك من كان قبلكم، حملهم على أن سفكوا دماءهم، واستحلوا محارمهم. "حم خ" في الأدب "م" عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৩৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٦٣٧۔۔۔ ظلم قیامت کے روز تاریکیوں کا باعث ہے۔ (طیالسی ، بخاری ، ترمذی عن ابن عمر)
7637- الظلم ظلمات يوم القيامة. "ط خ ت" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৩৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٦٣٨۔۔۔ سب سے بڑا ظلم زمین کا وہ گز ہے جسے کوئی شخص اپنے بھائی کے حصہ سے کم کرلے، زمین کی چند کنکریاں جو (چوری کرکے) لیتا ہے قیامت کے روز، زمین کی تہہ تک وہ اس کے گلے کا طوق ہوگا اور زمین کی گہرائی وہی جانتا ہے جس نے زمین پیدا کی ہے۔ (مسند احمد ، طبرانی عن ابن مسعود (رض))
7638- أعظم الظلم ذراع من الأرض ينتقصه المرء من حق أخيه فليست حصاة من الأرض أخذها إلا طوقها يوم القيامة إلى قعر الأرض، ولا يعلم قعرها إلا الذي خلقها. "حم طب" عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৩৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٦٣٩۔۔۔ ظلم سے بچنا، کیونکہ وہ تمہارے دلوں کردے گا۔ (الدیلمی عن علی)
7639- إياكم والظلم، فإنه يخرب قلوبكم. الديلمي عن علي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৪০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٦٤٠۔۔۔ اللہ تعالیٰ ظالم کو مہلت دیتے (رہتے) ہیں اور پھر جب پکڑتے ہیں تو چھوڑتے نہیں۔ (بخاری ، مسلم ، نسائی، ترمذی، ابن ماجہ عن برید بن ابی بردۃ عن ابی موسیٰ )
7640- إن الله ليملي للظالم حتى إذا أخذه لم يفلته. "خ م ن ت هـ" عن بريد بن أبي بردة عن أبي موسى.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৪১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ظالم اللہ کے قہر سے نہیں بچ سکے گا
٧٦٤١۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں، مجھے اپنی عزت اور جلال کی قسم ! میں ضرور ظالم سے انتقام لوں گا، چاہے جلدی لوں یادیر سے، اور میں اس سے بھی لازماً انتقام لوں گا جس نے کسی مظلوم کو دیکھا اور وہ اس کی مدد کی قدرت رکھتا تھا پھر بھی اس کی مدد نہیں کی۔ (الحاکم فی الکنی والشیرازی فی الالقاب ، طبرانی والخرائطی فی مساوی الاخلاق وابن عساکر عن ابن عباس)
7641- يقول الله عز وجل: وعزتي وجلالي لأنتقمن من الظالم في عاجله وآجله، ولأنتقمن ممن رأى مظلوما فقدر أن ينصره فلم ينصره. الحاكم في الكنى والشيرازي في الألقاب "طب" والخرائطي في مساوي الأخلاق وابن عساكر عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৪২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ظالم اللہ کے قہر سے نہیں بچ سکے گا
٧٦٤٢۔۔۔ ابلیس اس بات سے تو ناامید ہوچکا ہے کہ زمین عرب میں بت پوجے جائیں، لیکن وہ تم سے اس کے بغیر ہی راضی ہوجائے گا، تمہارے معمولی اعمال کے ذریعہ ، اور وہی ہلاکت کا باعث ہیں، تو جہاں تک ہوسکے، ظلم سے بچو ! اس واسطے کہ قیامت کے روز بندہ اتنے اعمال لے کے آئے گا جنہیں وہ نجات کے لیے کافی سمجھے گا، تو ایک بندہ کہتا رہے گا : اے میرے رب ! فلاں نے مجھ پر ایک ظلم کیا، تو حکم ہوگا فلاں کی نیکیاں مٹاتے رہو ، یہاں تک کہ اس کے پاس کوئی نیکی باقی نہ رہے گی۔ (حاکم عن ابن مسعود)
7642- إن إبليس يئس أن تعبد الأصنام بأرض العرب، ولكنه سيرضى بدون ذلك منكم، بالمحقرات من أعمالكم، وهي الموبقات فاتقوا المظالم ما استطعتم، فإن العبد يجيء يوم القيامة وله من الحسنات ما يرى أن ينجيه: فلا يزال عبد يقول: يا رب إن فلانا ظلمني مظلمة، فيقال: أمحوا من حسناته حتى لا يبقى له حسنة. "ك" عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৪৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ظالم اللہ کے قہر سے نہیں بچ سکے گا
٧٦٤٣۔۔۔ قیامت کے روز ایک شخص اتنے اعمال حسنہ لے کر آئے گا جنہیں وہ نجات کے لیے کافی سمجھے گا، اور پھر ایک شخص آئے گا جس پر اس نے کوئی ظلم کیا ہوگا چنانچہ اس کی نیکیاں لی جائیں گی، بالآخر اس کے پاس کوئی نیکی نہ رہے گی، اور پھر اس سے بدلہ لینے کے طلبگار باقی ہوں گے ، جبکہ اس کی نیکیاں ختم ہوچکی ہوں گی، تو مظلوم کی برائیاں لے کر ظالم کی برائیوں لے کر ظالم کی برائیوں پر رکھ دی جائیں گی۔ (طبرانی عن سلمان )
تشریح :۔۔۔ کس قدر بدنصیی اور محرومی کا مقام ہے آئے کسی امید سے اور جانا کیسے ہوا۔
تشریح :۔۔۔ کس قدر بدنصیی اور محرومی کا مقام ہے آئے کسی امید سے اور جانا کیسے ہوا۔
7643- يجيء الرجل يوم القيامة من الحسنات مما يظن أنه ينجو فلا يزال رجل يجيء قد ظلمه مظلمة فيؤخذ من حسناته فيعطى المظلوم حتى لا تبقى له حسنة، ثم يجيء من يطلب ولم يبق من حسناته شيء، فيؤخذ من سيئات المظلوم فتوضع على سيئآته. "طب" عن سلمان.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৪৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ظالم اللہ کے قہر سے نہیں بچ سکے گا
٧٦٤٤۔۔۔ اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے قیامت کے روز ایک بندہ ایسے اعمال لائے گا جو مضبوط پہاڑوں کی طرح ہوں گے، اسے گمان ہوگا کہ وہ ان اعمال کے ذریعہ جنت میں داخل ہوجائے گا، پھر لگاتار اس کے پاس ظلم (سے دبے لوگ) آتے رہں گے، اور کے پاس (حقوق ادا کرنے کے لیے) کوئی نیکی باقی نہیں رہے گی، اور پھر اس کے سرپر مضبوط پہاڑوں جیسے اعمال (بد) ڈال کرا سے جہنم جانے کا حکم سے دیا جائے گا۔ (الدیلمی عن جابر)
7644- والذي نفس محمد بيده إن العبد ليأتي يوم القيامة وله حسنات أمثال الجبال الرواسي، يظن أنه سيدخل بها الجنة، فلا يزال مظلمة تأتيه حتى ما يبقى له حسنة، وحتى يجعل عليه أمثال الجبال الرواسي، ويؤمر به إلى النار. الديلمي عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৪৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ظالم اللہ کے قہر سے نہیں بچ سکے گا
٧٦٤٥۔۔۔ جہنم کی ایک عادی میں ایک کنواں ہے جس کا نام ھبہب ہے اللہ تعالیٰ کا حق ہے کہ اس میں ظالموں اور جابروں کو ٹھہرائیں گے۔ (عقیلی فی الضعفاء ، ابن عدی فی الکامل طبرانی ، حاکم وابن عساکر عن ابی موسیٰ )
7645- إن في جهنم واديا، في ذلك الوادي بئر يقال له هبهب، حق على الله أن يسكنه كل جبار.
"عق عد طب ك" وابن عساكر عن أبي موسى.
"عق عد طب ك" وابن عساكر عن أبي موسى.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৪৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ظالم اللہ کے قہر سے نہیں بچ سکے گا
٧٦٤٦۔۔۔ مظلوم کی بددعا سے بچو۔ (ابن حبان عن ابی سعید)
7646- اتقوا دعوة المظلوم. "حب" عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৪৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ظالم اللہ کے قہر سے نہیں بچ سکے گا
٧٦٤٧۔۔۔ مظلوم کی بددعا سے بچو۔ (مصنف ابن ابی شیبہ عن ابی سعید)
7647- اجتنبوا دعوة المظلوم. "ش" عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৪৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ظالم اللہ کے قہر سے نہیں بچ سکے گا
٧٦٤٨۔۔۔ جب کسی بندہ پر ظلم ہوتا اور وہ خود انتقام نہ لے سکے، اور نہ اس کا کوئی مددگار ہو، پھر وہ آسمان کی طرف اپنی آنکھ اٹھائے اور اللہ تعالیٰ کو پکارے ، تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میں حاضر ہوں میں جلد یا بدیر تیری مددکروں گا۔ (حاکم فی تاریخہ والدیلمی عن ابی الدرداء (رض))
7648- إن العبد إذا ظلم فلم ينتصر، ولم يكن له من ينصره، ورفع طرفه إلى السماء، فدعا الله، قال الله: لبيك أنا أنصرك عاجلا وآجلا. "ك" في تاريخه والديلمي عن أبي الدرداء.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৪৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ ظالم اللہ کے قہر سے نہیں بچ سکے گا
٧٦٤٩۔۔۔ مظلوم کی بددعا سے بچو ! کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ سے اپنا حق مانگتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کسی حقدار کو اس کے حق سے منع نہیں کرتے۔ (الدیلمی عن علی)
7649- إياكم ودعوة المظلوم، فإنما يسأل الله حقه، وإن الله لا يمنع ذا حق حقه. الديلمي عن علي.
তাহকীক: