কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৭৬৯০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غضب وغصہ
٧٦٩٠۔۔۔ غصہ شیطان کا اثر ہے اور شیطان آگ سے پیدا کیا گیا، اور پانی آگ کو بجھاتا ہے اور جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو وہ غسل کرلیا کرے۔ (ابن عساکر عن معاویۃ)
7690- الغضب من الشيطان، والشيطان خلق من النار، والماء يطفئ النار، فإذا غضب أحدكم فليغتسل. ابن عساكر عن معاوية.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৯১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غضب وغصہ
٧٦٩١۔۔۔ غصہ سے بچ ! (ابن ابی الدنیا فی کتاب ذم الغضب وابن عساکر عن رجل من الصحابہ)
7691- اجتنب الغضب. ابن أبي الدنيا في كتاب ذم الغضب وابن عساكر عن رجل من الصحابة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৯২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غضب وغصہ
٧٦٩٢۔۔۔ آدمی کو جب غصہ آئے اور وہ اعوذباللہ کہہ لے تو اس کا غصہ ٹھنڈا پڑجاتا ہے۔ (ابن عدی فی الکامل عن ابوہریرہ (رض))
7692- إذا غضب الرجل فقال: أعوذ بالله سكن غضبه. "عد" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৯৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غضب وغصہ
٧٦٩٣۔۔۔ جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو وہ خاموش ہوجائے۔ (مسند احمد عن ابن عباس)
7693- إذا غضب أحدكم فليسكت. "حم" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৯৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غضب وغصہ
٧٦٩٤۔۔۔ جب تجھے غصہ آئے تو بیٹھ جا۔ (الخرائطی فی مساوی الاخلاق عن عمران بن حصین)
7694- إذا غضبت فاجلس. الخرائطي في مساوي الأخلاق عن عمران بن حصين.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৯৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غضب وغصہ
٧٦٩٥۔۔۔ مجھے کیا ہے کہ غصہ نہ کروں اور میں حکم دوں اور میری بات نہ مانی جائے ؟ (مسند احمد ، نسائی ، ابن ماجہ عن البراء)
7695- وما لي لا أغضب وأنا آمر ولا أتبع؟ "حم ن هـ" عن البراء.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৯৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غضب وغصہ
٧٦٩٦۔۔۔ جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے اور وہ کھڑا ہو توبیٹھ جائے پھر اگر غصہ ختم ہوجائے تو بہتر ہے ورنہ لیٹ جائے۔ (مسند احمد ، ابوداؤد، بیھقی عن ابی ذر)
7696- إذا غضب أحدكم وهو قائم فليجلس، فإن ذهب عنه الغضب وإلا فليضطجع. "حم د هب" عن أبي ذر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৯৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غضب وغصہ
٧٦٩٧۔۔۔ تم میں کا سب سے قوی وہ ہے جو اپنے آپ کو غصہ پر غالب کرلے، اور زیادہ بردباروہ ہے جو قدرت کے بعد معاف کردے۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغضب عن علی)
7697- أشدكم من غلب نفسه الغضب، وأحلمكم من عفا بعد القدرة. ابن أبي الدنيا في ذم الغضب عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৯৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غضب وغصہ
٧٦٩٨۔۔۔ غصہ شیطان (کے اثر) سے (پیدا ہوتا) ہے، اور شیطان آگ سے پیدا کیا گیا ہے اور آگ کو پانی سے بجھایا جاتا ہے ، اس واسطے جب تم میں سے کوئی غصہ ہو تو اسے چاہیے کہ وہ ہاتھ منہ دھولہ کرے۔ (مسند احمد، ابوداؤد، عن عطیۃ السعدی)
7698- إنما الغضب من الشيطان، والشيطان خلق من النار، وإنما تطفأ النار بالماء، فإذا غضب أحدكم فليتوضأ. "حم د" عن عطية السعدي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৯৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غضب وغصہ
٧٦٩٩۔۔۔ جہنم میں ایک دروازہ ہے، جس سے وہی داخل ہوگا جس نے اپنے غصہ کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں پورا کیا۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغضب عن ابن عباس)
7699- إن لجهنم بابا لا يدخله إلا من شفى غيظه بمعصية الله. ابن أبي الدنيا في ذم الغضب عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭০০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غضب وغصہ
٧٧٠٠۔۔۔ تمہیں بتاؤں کہ تم میں سے بہادر کون ہے ؟ جو تم میں سے اپنے آپ پر غصہ کی حالت میں قابو پالے۔ (طبرانی فی الکبیر فی مکارم الاخلاق عن انس)
7700- ألا أدلكم على أشدكم؟ أملككم لنفسه عند الغضب. "طب" في مكارم الأخلاق عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭০১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غضب وغصہ
٧٧٠١۔۔۔ سختی بےبرکتی اور نرمی برکت (کا سبب ) ہے۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغضب عن ابن شھاب، مرسلا)
7701- الخرق شؤم، والرفق يمن. ابن أبي الدنيا في ذم الغضب عن ابن شهاب مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭০২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غضب وغصہ
٧٧٠٢۔۔۔ عنقریب میں تمہیں لوگوں کے اخلاق اور معاملات سے آگاہ کروں گا، ایک شخص جلد غصہ کرنے والا اور جلد غصہ زائل کرنے والا ہوگا جس کا اسے نہ کوئی فائدہ ہوگا اور نہ اس پر قابل کفایت کوئی چیز ہوگی، اور ایک شخص کو غصہ تو دیر سے آتا ہے لیکن جلد اترجاتا ہے تو اس کے لیے مفید ہے نقصان دہ نہیں۔

اور ایک شخص ایسی چیز کا مطالبہ کرے گا جو اس کی ہے اور اس کے ذمہ جو ہے وہ ادا کرتا ہے تو اس کا نہ اسے کوئی فائدہ ہے اور نہ نقصان ہے ، اور ایک شخص ایسا ہے کہ اپنی چیز کا مطالبہ کرتا ہے جو اس کے ذمہ ہے وہ ادا نہیں کرتا جس کا اسے نقصان ہے فائدہ نہیں۔ (البزار عن ابوہریرہ (رض) )

تشریح :۔۔۔ جسے پل بھر میں غصہ آجائے اور پل بھر میں اتر جائے اس کا کیا اعتبار اسے لوگ بیوقوف خیال کرتے ہیں اور جسے غصہ دیر سے آئے لیکن جلد اتر جائے وہ عقلمند ہے۔
7702- سأحدثكم بأمور الناس وأخلاقهم الرجل يكون سريع الغضب سريع الفيء، فلا له، ولا عليه كفافا، والرجل يكون بعيد الغضب سريع الفيء، فذاك له، ولا عليه، والرجل يقتضي الذي له، ويقضي الذي عليه، فذاك لا له، ولا عليه، والرجل يقتضي الذي له، ولا يعطي الذي عليه، فذاك عليه، ولا له.

البزار عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭০৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غضب وغصہ
٧٧٠٣۔۔۔ مکمل پہلوان وہ ہے جو غصہ میں اپنے غصہ پر قابو پالے (اگرچہ) اس کا چہرہ سرخ ہوجائے اور اس کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں پھر بھی وہ اپنے غصہ کو بچھاڑدے۔ (مسند احمد عن رجل)
7703- الصرعة كل الصرعة الذي يغضب فيشتد غضبه، ويحمر وجهه ويقشعر شعره فيصرع غضبه. "حم" عن رجل.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭০৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غضب وغصہ
٧٧٠٤۔۔۔ تم سمجھتے بہادری (بھاری) پتھر اٹھانے میں ہے ؟ بہادری تو یہ ہے کہ جب تم میں کوئی غصہ سے بھرجائے پھر وہ غصہ پر قابو پالے۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغضب عن عامر بن سعید بن ابی وقاص)
7704- أتحسبون أن الشدة في حمل الحجارة؟ إنما الشدة في أن يمتلئ أحدكم غيظا ثم يغلبه. ابن أبي الدنيا في ذم الغضب عن عامر بن سعد بن أبي وقاص.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭০৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غضب وغصہ
٧٧٠٥۔۔۔ بچھاڑدینے والا پہلوان نہیں ، پہلوان تو وہ ہے جو غصہ کے وقت اپنے آپ پر قابو پالے۔ (مسند احمد ، بیھقی دن ابوہریرہ (رض))
7705- ليس الشديد بالصرعة، إنما الشديد الذي يملك نفسه عند الغضب. "حم ق" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭০৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غضب وغصہ
٧٧٠٦۔ جہنم میں ایک دروازہ ہے جس سے وہی داخل ہوگا جس نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں اپنا غصہ نکالا (الحکیم عن ابن عباس)
7706- للنار باب لا يدخله إلا من شفى غيظه بسخط الله. الحكيم عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭০৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غضب وغصہ
٧٧٠٧۔۔۔ جس نے اپنا غصہ دور کیا اللہ تعالیٰ اس سے اپنا عذاب دور کریں گے، اور جس نے اپنی زبان کی حفاظت کی اللہ تعالیٰ اس کی پردہ پوشی فرمائیں گے۔ (طبرانی فی الاوسط عن انس)

تشریح :۔۔۔ انسان خود اپنی زبان سے اپنی پردہ دری کرتا ہے۔
7707- من دفع غضبه دفع الله عنه عذابه، ومن حفظ لسانه ستر الله عورته. "طس" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭০৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غضب وغصہ
٧٧٠٨۔۔۔ غصہ نہ ہوا کر۔ (مسند احمد ، بخاری ، ترمذی عن ابوہریرہ (رض) ، حاکم ، مسنداحمد ابویعلی عن جاریۃ بن قدامۃ)
7708- لا تغضب. "حم خ ت" عن أبي هريرة "ك حم ع" عن جارية بن قدامة
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭০৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غضب وغصہ
٧٧٠٩۔۔۔ غصہ نہ ہوا کر کیونکہ غصہ خرابی (عقل) کا باعث ہے۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغضب عن رجل)
7709- لا تغضب فإن الغضب مفسدة. ابن أبي الدنيا في ذم الغضب عن رجل.
tahqiq

তাহকীক: