কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৭৮৩০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٨٣٠۔۔۔ جس کسی مسلمان کو اس۔---------۔ کے گھر والوں کے بارے اور اپنے پڑوسی کو دھوکا دیا وہ ہم میں سے نہیں (ابونعیم عن بریدۃ)
7830- من غش مسلما في أهله وجاره فليس منا. أبو نعيم عن بريدة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৩১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الھاء۔۔۔ نفس کی خواہش
٧٨٣١۔۔۔ (نفس کی) خواہش سے بچا کرو کیونکہ (نفسانی) خواہش اندھا اور بہرہ بنادیتی ہے۔ (السجزی فی الابانۃ عن ابن عباس)
7831- إياكم والهوى، فإن الهوى يصم ويعمي. السجزي في الإبانة عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৩২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٨٣٢۔۔۔ (نفسانی) خواہش ، خواہش کرنے والے کے لیے اس وقت تک معاف ہے جب تک وہ اس پر عمل یا اس کو زبان سے ادانہ کرے۔ (الحلیۃ عن ابوہریرہ )
7832- الهوى مغفور لصاحبه ما لم يعمل به أو يتكلم به. "حل" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৩৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٨٣٣۔۔۔ آسمان کے سائے تلے اللہ تعالیٰ کے علاوہ وہ معبود ، جس کی پرستش کی جاتی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں بہت بڑا (گناہ) ہے وہ ایسی خواہش ہے جس کے پیچھے انسان چل پڑے۔ (طبرانی فی الکبیر الحلیۃ عن ابی امامۃ)
7833- ما تحت ظل سماء من إله يعبد من دون الله أعظم عند الله من هوى متبع. "طب حل" عن أبي أمامة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৩৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ ان برے اخلاق اور افعال کے بارے میں
جو زبان کے ساتھ خاص ہیں اس کے بارے میں دوقسمیں ہیں
پہلی قسم۔۔۔ برے اخلاق و افعال سے خوف دلانا
جو زبان کے ساتھ خاص ہیں اس کے بارے میں دوقسمیں ہیں
پہلی قسم۔۔۔ برے اخلاق و افعال سے خوف دلانا
٧٨٣٤۔۔۔ صبح کے وقت انسان کے تمام اعضاء زبان کو برابھلا کہتے ہیں، وہ کہتے ہیں : ہمارے بارے اللہ تعالیٰ سے ڈر، کیونکہ ہم تیری وجہ سے قائم ہیں، اگر تو درست رہی تو ہم بھی سیدھے رہیں گے اور اگر تو ٹیڑھی ہوئی تو ہم بھی ٹیڑھے ہوجائیں گے۔ (ترمذی، وابن خزیمہ، بیھقی عن ابی سعید)
7834- إذا أصبح ابن آدم فإن الأعضاء كلها تكفر اللسان، فتقول: اتق الله فينا، فإنما نحن بك، فإن استقمت استقمنا وإن اعوججت اعوججنا. "ت" وابن خزيمة "هب" عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৩৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ ان برے اخلاق اور افعال کے بارے میں
جو زبان کے ساتھ خاص ہیں اس کے بارے میں دوقسمیں ہیں
پہلی قسم۔۔۔ برے اخلاق و افعال سے خوف دلانا
جو زبان کے ساتھ خاص ہیں اس کے بارے میں دوقسمیں ہیں
پہلی قسم۔۔۔ برے اخلاق و افعال سے خوف دلانا
٧٨٣٥۔۔۔ جسم کا ہر حصہ زبان کی تیزی کی شکایت کرنا ہے۔ (ابن عدی فی الکامل بیھقی عن ابی بکر)
7835- ليس شيء من الجسد إلا وهو يشكو ذرب اللسان. "عد هب" عن أبي بكر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৩৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ ان برے اخلاق اور افعال کے بارے میں
جو زبان کے ساتھ خاص ہیں اس کے بارے میں دوقسمیں ہیں
پہلی قسم۔۔۔ برے اخلاق و افعال سے خوف دلانا
جو زبان کے ساتھ خاص ہیں اس کے بارے میں دوقسمیں ہیں
پہلی قسم۔۔۔ برے اخلاق و افعال سے خوف دلانا
٧٨٣٦۔۔۔ مجھے تمہارے بارے میں اس کا یعنی زبان کا بہت خوف ہے، اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم فرمائے جس نے بھلائی کی بات کی اور فائدہ اٹھایا ، یا بری بات کہنے سے خاموش رہا تو سلامت رہا۔ (ابن المبارک فی الزھد عن خالد بن ابی عمران ، مرسلا)
7836- أتخوف عليكم هذا - يعني اللسان - رحم الله عبدا قال خيرا فغنم، أو سكت عن سوء فسلم.
ابن المبارك في الزهد عن خالد بن أبي عمران مرسلا.
ابن المبارك في الزهد عن خالد بن أبي عمران مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৩৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ ان برے اخلاق اور افعال کے بارے میں
جو زبان کے ساتھ خاص ہیں اس کے بارے میں دوقسمیں ہیں
پہلی قسم۔۔۔ برے اخلاق و افعال سے خوف دلانا
جو زبان کے ساتھ خاص ہیں اس کے بارے میں دوقسمیں ہیں
پہلی قسم۔۔۔ برے اخلاق و افعال سے خوف دلانا
٧٨٣٧۔۔۔ اے معاذ تمہاری ماں روئے ! اپنی زبان کی حفاظت کر، لوگوں کو ان کی زبانوں ہی نے اوندھے منہ گرانا ہے۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن الحسن)
7837- احفظ لسانك، ثكلتك أمك يا معاذ، وهل يكب الناس على وجوههم إلا ألسنتهم. الخرائطي في مكارم الأخلاق عن الحسن مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৩৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ ان برے اخلاق اور افعال کے بارے میں
جو زبان کے ساتھ خاص ہیں اس کے بارے میں دوقسمیں ہیں
پہلی قسم۔۔۔ برے اخلاق و افعال سے خوف دلانا
جو زبان کے ساتھ خاص ہیں اس کے بارے میں دوقسمیں ہیں
پہلی قسم۔۔۔ برے اخلاق و افعال سے خوف دلانا
٧٨٣٨۔۔۔ آدمی بسا اوقات جنت کے اتنے نزدیک ہوجاتا ہے کہ جنت اور اس کے درمیان ایک گز کا فاصلہ رہ جاتا ہے پھر وہ کوئی ایسی بات کرتا ہے کہ جنت سے اتنا دور ہوجاتا ہے جیسے (یہاں سے یمن کا شہر) ضعاء دور ہے۔
7838- إن الرجل ليدنو من الجنة حتى ما يكون بينه وبينها إلا قيد ذراع، فيتكلم بالكلمة فيتباعد منها أبعد من صنعاء. "حم" عن بنت أبي الحكم الغفاري.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৩৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ ان برے اخلاق اور افعال کے بارے میں
جو زبان کے ساتھ خاص ہیں اس کے بارے میں دوقسمیں ہیں
پہلی قسم۔۔۔ برے اخلاق و افعال سے خوف دلانا
جو زبان کے ساتھ خاص ہیں اس کے بارے میں دوقسمیں ہیں
پہلی قسم۔۔۔ برے اخلاق و افعال سے خوف دلانا
٧٨٣٩۔۔۔ حضرت آدم (علیہ السلام) اپنے چالیس بیٹوں اور پوتوں میں خطاب کرنے کے لیے کھڑے ہوئے فرمایا : کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے وصیت کررکھی ہے کہ اے آدم ! اپنی گفتگو کم کرو میرے پڑوس میں لوٹ آؤگے۔ (فردوس عن انس)
7839- إن آدم قام خطيبا في أربعين ألفا من ولده وولد ولده! وقال: إن ربي عهد إلي فقال: يا آدم أقلل من كلامك ترجع إلى جواري. "فر" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৪০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ ان برے اخلاق اور افعال کے بارے میں
جو زبان کے ساتھ خاص ہیں اس کے بارے میں دوقسمیں ہیں
پہلی قسم۔۔۔ برے اخلاق و افعال سے خوف دلانا
جو زبان کے ساتھ خاص ہیں اس کے بارے میں دوقسمیں ہیں
پہلی قسم۔۔۔ برے اخلاق و افعال سے خوف دلانا
٧٨٤٠۔۔۔ تم جب تک خاموش رہوگے تو سلامت رہوگے اور جب بات کروگے تو وہ بات یا تمہارے حق میں ہوگی یا تمہارے لیے نقصان دی ہوگی۔ (بیھقی فی شعب الایمان عن مکحول، مرسلا)
7840- إنك ما كنت ساكتا فأنت سالم، فإذا تكلمت فلك أو عليك. "هب" عن مكحول مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৪১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زبان سے زیادہ خطا صادرہوتی ہے
٧٨٤١۔۔۔ انسان کی زیادہ خطائیں زبان کی وجہ سے ہوں گی۔ (طبرانی فی الکبیر ، بیھقی شعب الایمان عن ابن مسعود)
7841- أكثر خطايا ابن آدم في لسانه. "طب هب" عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৪২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زبان سے زیادہ خطا صادرہوتی ہے
٧٨٤٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ (کو اتنا علم ہے کہ گویا وہ) ہر کہنے والے کی زبان کے پاس ہوتا ہے پس بندے کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرے اور دیکھے وہ کیا کہہ رہا ہے۔ (الحلیۃ عن ابی عمر، الحکیم عن ابن عباس)
7842- إن الله تعالى عند لسان كل قائل، فليتق الله عبد ولينظر ما يقول. "حل" عن ابن عمر، الحكيم عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৪৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زبان سے زیادہ خطا صادرہوتی ہے
٧٨٤٣۔۔۔ لوگوں سے جھگڑا کرنے سے بچ کررہو کیونکہ اس سے اچھائی اور اچھا عمل ختم ہوجاتا ہے اور برائی ظاہر ہوجاتی ہے۔ (ابوداؤد، بیھقی عن ابوہریرہ (رض))
7843- إياكم ومشارة الناس، فإنها تدفن الغرة وتظهر العرة."د هب" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৪৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زبان سے زیادہ خطا صادرہوتی ہے
٧٨٤٤۔۔۔ مصیبت بات کرنے کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغیبۃ عن الحسن ، مرسلا، ، بیھقی عنہ عن انس)
7844- البلاء موكل بالقول. ابن أبي الدنيا في ذم الغيبة عن الحسن مرسلا "هب" عنه عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৪৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زبان سے زیادہ خطا صادرہوتی ہے
٧٨٤٥۔۔۔ مصیبت بولنے کے ساتھ جڑی ہے۔ (القضاعی عن حذیفۃ ، وابن السمعانی فی، تاریخۃ عن علی)
7845- البلاء موكل بالمنطق. القضاعي عن حذيفة وابن السمعاني في تاريخه عن علي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৪৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زبان سے زیادہ خطا صادرہوتی ہے
٧٨٤٦۔۔۔ سب سے بہتر مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ (مسلم عن ابن عمر)
7846- خير المسلمين من سلم المسلمون من لسانه ويده. "م" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৪৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زبان سے زیادہ خطا صادرہوتی ہے
٧٨٤٧۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس پر رحم کرے جس نے اپنی زبان کی اصلاح کی۔ (ابن الابناری فی الوقت والمرھبی فی العلم، ابن عدی فی الکامل ، خطیب فی الجامع عن عمران ، ابن عساکر ، یبھقی عن انس)
7847- رحم الله امرءا أصلح من لسانه. ابن الأنباري في الوقف والمرهبي في العلم "عد خط" في الجامع عن عمران، ابن عساكر "هب" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৪৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زبان سے زیادہ خطا صادرہوتی ہے
٧٨٤٨۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم فرمائے جس نے اچھی بات کرکے فائدہ اٹھایا یا خاموش رہ کر سلامت رہا۔ (بیھقی عن انس وعن الحسن، مرسلا)
7848- رحم الله امرءا تكلم فغنم، أو سكت فسلم. "هب" عن أنس وعن الحسن مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৪৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ زبان سے زیادہ خطا صادرہوتی ہے
٧٨٤٩۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم کرے، جس نے اچھی بات کرکے فائدہ اٹھایا یا (برائی سے) خاموش رہ کر سلامت رہا۔ (ابوالشیخ عن ابی امامۃ)
7849- رحم الله عبدا قال خيرا فغنم، أو سكت فسلم. أبو الشيخ عن أبي أمامة.
তাহকীক: