কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৭৮১০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے ساتھ شرک کرنا بڑا گناہ ہے
٧٨١٠۔ سب سے بڑا گناہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک کرنا، اور جھوٹی قسم کھانا ہے (طبرانی فی الاوسط عن عبداللہ بن انیس)
7810- من أكبر الكبائر: الشرك بالله، واليمين الغموس. "طس" عن عبد الله بن أنيس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮১১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٨١١۔۔۔ کبیرہ گناہ یہ ہیں، سب سے بڑا گناہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، ناحق کسی انسان کو قتل کرنا، یتیم کا مال کھانا، لڑائی کے دن (میدان سے) بھاگنا اور پاکدامن عورتوں پر تہمت لگانا اور ہجرت کے بعد دیہاتی زندگی اختیار کرنا۔ (بزار عن ابوہریرہ (رض) )
تشریح :۔۔ اس وقت دیہاتی زندگی کا اختیار کرنا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے حکم کے خلاف تھا، آج کل یہ صورت حال نہیں
تشریح :۔۔ اس وقت دیہاتی زندگی کا اختیار کرنا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے حکم کے خلاف تھا، آج کل یہ صورت حال نہیں
7811- الكبائر أولاهن: الإشراك بالله، وقتل النفس بغير حقها وأكل الربا، وأكل مال اليتيم، وفرار يوم الزحف، ورمي المحصنات، والانتقال إلى الأعراب بعد هجرته. "بز" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮১২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٨١٢۔۔۔ سب سے بڑا گناہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا، جھوٹی قسم کھانا ، اور جس شخص سے زبردستی اللہ تعالیٰ کی قسم لی گئی اور اس نے اس میں مچھر کے پر برابر بھی (اپنی طرف سے) داخل کردیا، تو قیامت کے دن تک اس کے دل پر ایک نشان لگتا رہے گا۔ (بیھقی عن عبداللہ انیس)
7812- من أكبر الكبائر: الشرك بالله، وعقوق الوالدين، واليمين الغموس، وما حلف حالف بالله يمين صبر، فأدخل فيها مثل جناح البعوضة إلا كانت عليه نكتة في قلبه يوم القيامة. "هب" عن عبد الله بن أنيس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮১৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٨١٣۔۔۔ سب سے بڑا گناہ والدین کی نافرمانی ہے، ایک شخص دوسرے کے باپ کو گالی دیتا ہے تو وہ اس کے باپ کو گالی دیتا ہے یہ اس کی ماں کو اور وہ اس کی ماں کو گالی دیتا ہے۔ (مسند احمد عن ابن عمرو)
7813- أكبر الكبائر: عقوق الوالدين، يسب الرجل أبا الرجل فيسب أباه، ويسب أمه فيسب أمه.
"حم" عن ابن عمرو.
"حم" عن ابن عمرو.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮১৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٨١٤۔۔۔ سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ اپنے والدین پر لعنت کرے، کسی نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! یہ کیسے ہوسکتا ؟ آپ نے فرمایا : ایک شخص دوسرے کے والد پر لعنت کرتا ہے وہ اس کے والد پر لعنت کرتا ہے، یہ اس کی ماں پر اور وہ اس میں ماں پر لعنت کرتا ہے۔ (ابوداؤد ابن ابی الدنیا فی ذم الغضب عن ابن عمر)
7814- إن من أكبر الكبائر أن يلعن الرجل والديه، قيل: يا رسول الله كيف ذاك؟ قال: يلعن أبا الرجل، فيلعن أباه، ويلعن أمه، فيلعن أمه. "د" وابن أبي الدنيا في ذم الغضب عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮১৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جوا کھیلنا بھی بڑا گناہ ہے
٧٨١٥۔۔۔ جس بات سے اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہے وہ کبیرہ گناہ ہے یہاں تک کہ بچوں کا جوا کھیلنا بھی کبیرہ گناہ ہے۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ (رض))
7815- كل ما نهى الله عنه فهو كبيرة حتى لعب الصبيان من القمار. الديلمي عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮১৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جوا کھیلنا بھی بڑا گناہ ہے
٧٨١٦۔۔۔ جو بندہ بھی اللہ تعالیٰ کی عبادت ایسے طریقہ سے کرتا ہو کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرے، نماز قائم کرتا ہو، زکوۃ ادا کرتا ہو، رمضان کے مہینہ کے روزے رکھتا ہو، کبیرہ گناہوں سے بچتا ہو، تو وہ جنت میں داخل ہوگا، لوگوں نے عرض کیا، کبیرہ گناہ کیا ہیں ؟ آپ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، کسی جان کو قتل کرنا ، اور لڑائی سے بھاگنا۔ (ابن جریر، وسمویہ، ابن حبان حاکم ، ابن ماجہ وابن عساکر عن ابی ایوب)
7816- ما من عبد يعبد الله لا يشرك به شيئا، ويقيم الصلاة،ويؤتي الزكاة، ويصوم شهر رمضان، ويجتنب الكبائر، إلا دخل الجنة، قالوا: وما الكبائر؟ قال: الإشراك بالله، وقتل النفس، والفرار من الزحف. ابن جرير وسمويه "حب ك هـ" وابن عساكر عن أبي أيوب.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮১৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جوا کھیلنا بھی بڑا گناہ ہے
٧٨١٧۔۔۔ خوشخبری ہو ! خوشخبری ہو ! خوشخبری ہہو ! جو نماز پنجگانہ پڑھتا رہا سات بڑے گناہوں سے بچتا رہا، جس دروازے سے چاہے جنت میں جائے گا (وہ گناہ یہ ہیں) والدین کی نافرمانی کرنا، اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، کسی انسان کو قتل کرنا، پاکدامن عورت پر تہمت لگانا، یتیم کا مال کھانا، جنگ سے بھاگنا اور سود (کا مال) کھانا۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عمر)
7817- أبشروا أبشروا أبشروا، من صلى الصلوات الخمس، واجتنب الكبائر السبع، دخل من أي أبواب الجنة شاء، عقوق الوالدين، والشرك بالله، وقتل النفس، وقذف المحصنات، وأكل مال اليتيم، والفرار من الزحف وأكل الربا. "طب" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮১৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جوا کھیلنا بھی بڑا گناہ ہے
٧٨١٨۔۔۔ خبردار ! اللہ والے نمازی ہوتے ہیں، جس نے یہ پانچ نمازیں ادا کیں جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر فرض کی ہیں ، رمضان کے روزے رکھتا ہو، اور اپنے روزے پر ثواب کی امید رکھتا ہو، اور ان کبیرہ گناہوں سے بچتا ہو جن سے اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہے، کسی نے عرض کیا یارسول اللہ ! کبیرہ گناہ (کون سے ہیں) کتنے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : وہ نو ہیں سب سے بڑا گناہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا ، ناحق کسی مسلمان کو قتل کرنا ، جنگ سے بھاگنا ، پاکدامن عورتوں پر تہمت لگانا، جادو کرنا، یتیم کا مال کھانا، سود کھانا، مسلمان والدین کی نافرمانی کرنا، بیت کا حرام (میں اس کی چیزوں) کو حلال سمجھنا جو تمہارے زندوں اور مردوں کا قبلہ ہے، جو شخص ایسی حالت میں مرے کہ ان میں سے کسی کبیرہ گناہ کا مرتکب نہ ہوا، نماز قائم کرتا ہو، زکوۃ ادا کرتا ہو تو وہ جنت کے وسط میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا رفیق ہوگا، جس کے دروازے سونے کی طرح ہوں گے۔ (طبرانی فی الکبیر ، بیھقی فی شعب الایمان ، حاکم عن عبید بن عمیر اللیشی عن ابیہ)
7818- ألا إن أولياء الله المصلون، ومن يقيم الصلوات الخمس التي كتبهن الله على عباده، ويصوم رمضان، ويحتسب صومه، حتى يرى أنه عليه حق، ويؤتي زكاة ماله طيبة بها نفسه يحتسبها، ويجتنب الكبائر التي نهى الله عنها، قيل يا رسول الله: كم الكبائر؟ قال هي تسع: أعظمهن الإشراك بالله، وقتل المؤمن بغير حق، والفرار من الزحف، وقذف المحصنة والسحر، وأكل مال اليتيم، وأكل الربا، وعقوق الوالدين المسلمين، واستحلال البيت الحرام قبلتكم أحياء وأمواتا، لا يموت رجل لم يعمل هؤلاء الكبائر، ويقيم الصلاة ويؤتي الزكاة إلا رافق محمدا صلى الله عليه وسلم في بحبوحة جنة أبوابها مضاريع الذهب.
"طب هق ك" عن عبيد بن عمير الليثي عن أبيه.
"طب هق ك" عن عبيد بن عمير الليثي عن أبيه.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮১৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف المیم۔۔۔ مکر و فریب دھوکا دہی
٧٨١٩۔۔۔ مکروفریب جہنم میں (پہنچانے کا باعث) ہیں۔ بیھقی شعب الایمان عن قیس بن سعد)
7819- المكر والخديعة في النار. "هب" عن قيس بن سعد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮২০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف المیم۔۔۔ مکر و فریب دھوکا دہی
٧٨٢٠۔۔۔ مکروفریب اور خیانت جہنم میں (لے جانے کا سبب) ہیں۔ (ابوداؤد فی مراسیلہ عن الحسن مرسلا)
7820- المكر والخديعة والخيانة في النار. "د" في مراسيله عن الحسن مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮২১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف المیم۔۔۔ مکر و فریب دھوکا دہی
٧٨٢١۔۔۔ اس پر لعنت ہو جو کسی مسلمان کو تکلیف پہنچائے یا اسے دھوکا دے۔ (ترمذی عن ابی بکر)
7821- ملعون من ضار مؤمنا أو مكر به. "ت" عن أبي بكر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮২২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف المیم۔۔۔ مکر و فریب دھوکا دہی
٧٨٢٢۔۔۔ جس نے کسی کی بیوی یا کسی کے غلام کو دوغلایا تو وہ ہم میں سے نہیں۔ (ابوداؤد عن ابوہریرہ (رض))
7822- من خبب زوجة امرئ أو مملوكه فليس منا. "د" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮২৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف المیم۔۔۔ مکر و فریب دھوکا دہی
٧٨٢٣۔۔۔ وہ ہمارے گروہ سے نہیں جس نے کسی کی بیوی کو شوہر کے خلاف یا غلام کو آقا کے خلاف بھڑکایا۔ (ابوداؤد عن ابوہریرہ (رض))
7823- ليس منا من خبب امرأة على زوجها، أو عبدا على سيده. "د" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮২৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف المیم۔۔۔ مکر و فریب دھوکا دہی
٧٨٢٤۔۔۔ جس نے ہمیں (مسلمانوں کو) دھوکا دیا وہ ہم میں سے نہیں ، مکر و فریب جہنم میں (لے جانے کا باعث) ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر، حلیۃ الاولیاء عن ابن مسعود)
7824- من غشنا فليس منا، والمكر والخداع في النار. "طب حل" عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮২৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف المیم۔۔۔ مکر و فریب دھوکا دہی
٧٨٢٥۔۔۔ جس نے مسلمانوں کو دھوکا دیا یا اسے نقصان پہنچایا اس سے مکر کیا تو وہ ہم میں سے نہیں۔ (الرافعی عن علی)
7825- ليس منا من غش مسلما أو ضره أو ما كره. الرافعي عن علي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮২৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف المیم۔۔۔ مکر و فریب دھوکا دہی
٧٨٢٦۔۔۔ دھوکا باز، بخیل اور احسان جتلانے والا جنت میں (پہلے گروہ کے ساتھ) نہیں جائے گا۔ (ترمذی عن ابی بکر)
7826- لا يدخل الجنة خب ولا بخيل ولا منان. "ت" عن أبي بكر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮২৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف المیم۔۔۔ مکر و فریب دھوکا دہی
٧٨٦٧۔۔۔ اللہ تعالیٰ نہ مغلوب ہوتے ہیں نہ دھوکا کھاتے ہیں اور نہ کسی ایسی بات کی خبر اللہ تعالیٰ کو دی جاسکتی ہے جو اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے ہی نہیں۔ (طبرانی عن معاویۃ)
یعنی دنیا و آخرتکی کوئی چیز اللہ تعالیٰ سے مخفی نہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی نعوذ باللہ اولاد ہے، تو قرآن میں اس کا جواب یہ دیا گیا ہے کہ کیا تم اللہ تعالیٰ کو وہ بات کہنا چاہتے ہو جس کا اگر وجود ہوتا تو ضرور اللہ تعالیٰ کو علم ہوتا۔ لہٰذا تمہارا دعویٰ فضول ہے۔
یعنی دنیا و آخرتکی کوئی چیز اللہ تعالیٰ سے مخفی نہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی نعوذ باللہ اولاد ہے، تو قرآن میں اس کا جواب یہ دیا گیا ہے کہ کیا تم اللہ تعالیٰ کو وہ بات کہنا چاہتے ہو جس کا اگر وجود ہوتا تو ضرور اللہ تعالیٰ کو علم ہوتا۔ لہٰذا تمہارا دعویٰ فضول ہے۔
7827- إن الله تعالى لا يغلب ولا يخلب ولا ينبأ بما لا يعلم. "طب" عن معاوية.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮২৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٨٢٨۔۔۔ جس نے کسی غلام کو اس کے مالکوں کے بارے ورغلایا اور جس نے کسی عورت کو اس کے خاوند کے کلاف بھڑکایا تو وہ ہم میں سے نہیں۔ (مسند احمد، بیھقی عن ابوہریرہ (رض))
7828- من خبب خادما على أهلها فليس منا، ومن أفسد امرأة على زوجها فليس منا. "حم ق" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮২৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٨٢٩۔۔۔ جس نے کسی غلام کو اس کے آقا کے خلاف ورغلایا وہ ہم میں سے نہیں۔ (الشیرازی فی الالقاب عن ابن عمر)
7829- من خبب عبدا على مولاه فليس منا. الشيرازي في الألقاب عن ابن عمر.
তাহকীক: