কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৭৮৭০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ معمولی بات کی وجہ سے دائمی ناراضگی
٧٨٧٠۔۔۔ جس کی گفتگو زیادہ ہوگی اس کی غلطیاں بھی بکثرت ہوں گی، اور جس کی لغزشیں زیادہ ہوئیں تو اس کے گناہ بھی زیادہ ہوں گے ، اور جس کے گناہ زیادہ ہوئے وہ جہنم کا زیادہ مستحق ہے۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابن عمر)
7870- من كثر كلامه كثر سقطه، ومن كثر سقطه كثرت ذنوبه، ومن كثرت ذنوبه كانت النار أولى به. "طس" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৭১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ معمولی بات کی وجہ سے دائمی ناراضگی
٧٨٧١۔۔۔ جسے اللہ تعالیٰ نے زبان اور شرمگاہ کے شر سے محفوظ رکھا وہ جنت میں جائے گا۔ (ترمذی، حاکم ، ابن حباب عن ابوہریرہ (رض))
7871- من وقاه الله شر ما بين لحييه، وشر ما بين رجليه دخل الجنة. "ت ك حب" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৭২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ معمولی بات کی وجہ سے دائمی ناراضگی
٧٨٧٢۔۔۔ جو اپنی زبان پیٹ اور شرمگاہ کے شر سے محفوظ رکھا گیا تو اس کے لیے جنت واجب ہے۔ (بیھقی عن انس)
تشریح :۔۔۔ لقلق، قبقب اور ذبذب تینوں زبان کے اس کی مختلف حالتوں کے نام ہیں لیکن غریب الحدیث میں لقلق کا معنی زبان ، قبقب کا معنی پیٹ اور ذبذب کا معنی شرمگاہ ہے۔
تشریح :۔۔۔ لقلق، قبقب اور ذبذب تینوں زبان کے اس کی مختلف حالتوں کے نام ہیں لیکن غریب الحدیث میں لقلق کا معنی زبان ، قبقب کا معنی پیٹ اور ذبذب کا معنی شرمگاہ ہے۔
7872- من وقي شر لقلقه وقبقبه وذبذبه فقد وجبت له الجنة. "هب" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৭৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ معمولی بات کی وجہ سے دائمی ناراضگی
٧٨٧٣۔۔۔ جو مجھے اپنی زبان اور شرمگاہ کی ضمانت دیدے تو میں اس کے لیے جنت کا ضامن ہوں (بخاری ، عن سھل بن سعد)
7873- من يضمن لي ما بين لحييه، وما بين رجليه أضمن له الجنة. "خ" عن سهل بن سعد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৭৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ معمولی بات کی وجہ سے دائمی ناراضگی
٧٨٧٤۔۔۔ آدمی جب تک زبان کو قابو میں نہ کرے ایمان کی حقیقت تک پہنچ سکتا۔ (طبرانی فی الاوسط والضیاء عن انس)
7874- لا يبلغ العبد حقيقة الإيمان حتى يخزن من لسانه. "طس" والضياء عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৭৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ معمولی بات کی وجہ سے دائمی ناراضگی
٧٨٧٥۔۔۔ سب سے افضل صدقہ زبان کی حفاظت ہے۔ (فردوس عن معاذبن جبل)
7875- أفضل الصدقة حفظ اللسان. "فر" عن معاذ بن جبل.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৭৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ معمولی بات کی وجہ سے دائمی ناراضگی
٧٨٧٦۔۔۔ جو باتیں کانوں کو بری لگیں ان سے بچنا۔ (مسند احمد عن ابی العادیۃ ، ابونعیم فی المعرفۃ عن حبیب بن الحارث ، طبرانی فی الکبیر عن عمہ العاص بن عمرو الطفاری)
7876- إياك وما يسوء الأذن. "حم" عن أبي الغادية، أبو نعيم في المعرفة عن حبيب بن الحارث "طب" عن عمه العاص بن عمرو الطفاوي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৭৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ معمولی بات کی وجہ سے دائمی ناراضگی
٧٨٧٧۔۔۔ مومن کی آگ سے بچو تمہیں جلادیے، اگرچہ وہ دن میں سات بار بھی لغزش کرے، کیونکہ اس کا دایاں ہاتھ اللہ تعالیٰ کے دست قدرت میں ہے جب چاہیں گے اسے اٹھالیں گے۔ (الحکیم عن الفاربن ربیعۃ)
7877- إياك ونار المؤمن، لا تحرقك، وإن عثر كل يوم سبع مرات، فإن يمينه بيد الله، إذا شاء أن ينعشه أنعشه. الحكيم عن الفار بن ربيعة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৭৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ معمولی بات کی وجہ سے دائمی ناراضگی
٧٨٧٨۔۔۔ آدمی کی برکت اور بےبرکتی اس کی زبان میں ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن عدی بن حاتم)
7878- أيمن المرء وأشأمه ما بين لحييه. "طب" عن عدي بن حاتم.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৭৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ معمولی بات کی وجہ سے دائمی ناراضگی
٧٨٧٩۔۔۔ اس کا ایمان اس کی ہنسلی سے آگے نہیں بڑھے گا۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابوہریرہ (رض))
7879- لا يجاوز إيمانه تراقيه. "طس" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৮০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٨٨٠۔۔۔ آدمی اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کی ایسی بات کرتا ہے جس کی اسے کوئی پروا نہیں ہوتی ، جبکہ وہ اس کی وجہ سے ستر سال جہنم میں گرتا چلا جاتا ہے۔ (ترمذی حسن غریب، ابن ماجہ ، حاکم عن ابوہریرہ (رض))
7880- إن الرجل ليتكلم بالكلمة من سخط الله لا يرى بها بأسا فيهوي بها في جهنم سبعين خريفا.
"ت" حسن غريب "هـ ك" عن أبي هريرة.
"ت" حسن غريب "هـ ك" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৮১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٨٨١۔۔۔ آدمی لوگوں کے ہنسانے کے لیے کوئی بات کرتا ہے جبکہ وہ اس کی وجہ سے کہکشاں سے زیادہ دور جاپڑتا ہے۔ (الحلیۃ عن ابوہریرہ (رض))
7881- إن الرجل ليتكلم بالكلمة يضحك جلساءه يهوي بها أبعد من الثريا. "حل" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৮২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٨٨٢۔۔۔ آدمی کوئی ایسی بات کرتا ہے جبکہ اسے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رضامندی کی کس حد تک پہنچتی ہے اور اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے لیے جنت واجب کردیتے ہیں، اور بسا اوقات آدمی کوئی ایسی بات کرتا ہے اور اسے معلوم نہیں ہوتا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کی کسی حد تک پہنچی ہے جبکہ اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے قیامت تک اس کے لیے جہنم واجب کردیتے ہیں۔ (الحلیۃ عن ابی امامۃ)
7882- إن الرجل ليتكلم بالكلمة لا يدري ما بلغت من رضوان الله فيوجب الله له بها الجنة إلى يوم القيامة، وإن الرجل ليتكلم بالكلمة لا يدري ما بلغت من سخط الله فيوجب الله له بها النار إلى يوم القيامة. "حل" عن أبي أمامة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৮৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٨٨٣۔۔۔ آدمی کوئی ایسی بات کرتا ہے جس سے لوگوں کو ہنساتا ہے جبکہ اس کی وجہ سے عکاظ بازار سے دور جاپڑتا ہے جبکہ اسے پتہ نہیں چلتا۔ (ابن صصری فی امالیہ عن ابن مسعود)
7883- إن الرجل ليتكلم بالكلمة يضحك بها من حوله، فيخوض بها أبعد من عكاظ وما يشعر. ابن صصرى في أماليه عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৮৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٨٨٤۔۔۔ مصیبت بولنے کے ساتھ چمٹی ہوئے ہے اور بندہ جب کہتا ہے اللہ تعالیٰ کی قسم ! میں یہ کام کبھی نہیں کروں گا تو شیطان ہر کام چھوٹ کر اس کا گرویدہ ہوجاتا ہے یہاں تک کہ اس سے گناہ کرادے۔ (خطیب عن ابی الدرداء (رض) )
تشریح :۔۔۔ یعنی قسم توڑوا کر گناہ گار کردیتا ہے۔
تشریح :۔۔۔ یعنی قسم توڑوا کر گناہ گار کردیتا ہے۔
7884- إن البلاء موكل بالقول، وما قال العبد لشيء والله لا أفعله أبدا إلا ترك الشيطان كل عمل وولع بذلك حتى يؤثمه. "خط" عن أبي الدرداء.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৮৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٨٨٥۔۔۔ میں تمہارے (مونہوں ) سے یہ بات (سننا کہ جو اللہ اور محمد چاہیں) ناپسند کرتا تھا سو اب یون کہہ لیا کرو، جو اللہ تعالیٰ چاہے پھر جو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چاہیں (مسند احمد ، نسائی ، ابن ماجہ وابن ابی عمرو وابن خزیمہ سعید بن منصور عن حذیفۃ)
تشریح :۔۔۔ یعنی اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ساتھ میری مرضی ملا کر نہ کہا کرو۔
تشریح :۔۔۔ یعنی اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ساتھ میری مرضی ملا کر نہ کہا کرو۔
7885- قد كنت أكرهها منكم، فقولوا ما شاء الله، ثم شاءمحمد. "حم ن هـ" وابن أبي عمرو وابن خزيمة "ص" عن حذيفة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৮৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٨٨٦۔۔۔ آدمی کوئی ایسی بات کرتا ہے جو واضح نہیں ہوتی ، تو وہ جہنم میں اتنے دور جاپڑتا ہے جتنا مشرق ومغرب کے درمیان فاصلہ ہے۔ (مسند احمد بخاری ، مسلم عن ابوہریرہ (رض))
7886- إن العبد ليتكلم بالكلمة ما يتبين فيها، يزل في النار أبعد مما بين المشرق والمغرب. "حم خ م" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৮৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ معمولی بات جنت سے دوری کا سبب
٧٨٨٧۔۔۔ آدمی لوگوں کے ہنسانے کے لیے کوئی ایسی بات کرتا ہے کہ وہ اس کی وجہ سے (جنت سے) اتنے دور جاپڑتا ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان فاصلہ ہے، اور آدمی پاؤں کی نسبت زبان سے زیادہ پھسلتا ہے۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق ، بیھقی عن ابوہریرہ (رض))
7887- إن العبد ليقول الكلمة، لا يقولها إلا ليضحك بها الناس يهوي بها أبعد مما بين السماء والأرض، وإنه ليزل عن لسانه أشد مما يزل عن قدميه. الخرائطي في مكارم الأخلاق "هب" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৮৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ معمولی بات جنت سے دوری کا سبب
٧٨٨٨۔۔۔ انسان کی زیادہ غلطیاں اس کی زبان میں ہوتی ہیں۔ (ابن عساکر عن ابن مسعود)
7888- إن أكثر خطايا ابن آدم في لسانه. "كر" عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮৮৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ معمولی بات جنت سے دوری کا سبب
٧٨٨٩۔۔۔ کیا تمہیں اس امت کے سب سے برے لوگ نہ بتاؤں ! بک بک کرنے والے جن کے منہ بہت زیادہ کھلے رہتے بڑبڑانے والے، کیا تمہیں اس امت کے بہترین لوگ نہ بتاؤں ؟ جن کے اخلاق سب سے اچھے ہیں۔ (بیھقی عن ابوہریرہ )
7889- ألا أخبركم بشرار هذه الأمة؟ الثرثارون المتشدقون المتفيهقون، أفلا أنبئكم بخيارهم؟ أحاسنهم أخلاقا. "ق" عن أبي هريرة.
তাহকীক: