কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৭৮৯০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ معمولی بات جنت سے دوری کا سبب
٧٨٩٠۔۔۔ کیا تمہیں تمہارے سب سے برے لوگوں کا نہ بتاؤں بک بک کرنے والے جن کے منہ کھلے رہتے ہیں، کیا تمہیں تمہارے بہترین لوگ نہ بتاؤں ؟ جن کے اخلاق سب سے اچھے ہیں۔ (مسند احمد عن ابوہریرہ (رض))
7890- ألا أنبئكم بشراركم؟ الثرثارون المتشدقون، ألا أنبئكم بخياركم؟ أحاسنكم أخلاقا. "حم" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৯১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ معمولی بات جنت سے دوری کا سبب
٧٨٩١۔۔۔ خبرادار ! سختی کرنے والے ہلاک ہوگئے تین مرتبہ فرمایا۔ (مسلم ، ابوداؤد عن ابن مسعود)
7891- ألا هلك المتنطعون ثلاث مرات. "م د" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৯২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ معمولی بات جنت سے دوری کا سبب
٧٨٩٢۔۔۔ آدمی کو (بری باتوں کے لیے) زبان کی تیزی سے بڑھ کر کوئی بری چیز نہیں دی گئی۔ (الدیلمی عن ابن عباس)
7892- ما أعطى عبد شيئا شرا من طلاقة لسانه. الديلمي عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৯৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ معمولی بات جنت سے دوری کا سبب
٧٨٩٣۔۔۔ جسم کا ہر عضو اللہ تعالیٰ کے حضور زبان کی تیزی کی شکایت کرتا ہے۔ (ترمذی عن ابی بکر ، مربرقم، ٧٨٣٥)
7893- ليس شيء في الجسد إلا وهو يشكو إلى الله اللسان على حدة. "ت" عن أبي بكر1 مر برقم [7835] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৯৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ معمولی بات جنت سے دوری کا سبب
٧٨٩٤۔۔۔ جو اسے (زبان کو) اور اسے (شرمگاہ کو) قابو کرلے اور آپ نے زبان اور درمیانی شے کی طرف اشارہ کیا، تو میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔ (الحلیۃ عن ابن مسعود)
7894- من ضبط هذا وهذا، وأشار إلى لسانه ووسطه ضمنت له الجنة. "حل" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৯৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ معمولی بات جنت سے دوری کا سبب
٧٨٩٥۔۔۔ جو چیز تیرے دونوں جبڑوں اور کو چیز تیرے دونوں پاؤں کے درمیان ہے اس کی حفاظت کر۔ (ابویعلی وابن قائع وابن مندہ والعسکری فی الامثال وابن عساکر، سعید بن منصور عن عقال بن شبہ ابن عقال بن صعصعہ بن ناجیہ المجاشی عن ابیہ عن جدہ صعصعہ قال : قلت یارسول اللہ ! اوصنی قال فذکرہ)
7895- احفظ ما بين لحييك، وما بين رجليك. "ع" وابن قانع وابن منده والعسكري في الأمثال وابن عساكر "ص" عن عقال بن شبة بن عقال بن صعصعة بن ناجية المجاشعي عن أبيه عن جده صعصعة، قال: قلت: يا رسول الله أوصني، قال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৯৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ معمولی بات جنت سے دوری کا سبب
٧٨٩٦۔۔۔ اعضاء میں سے سب سے سخت عذاب زبان کو ہوگا، زبان عرض کرے گی : اے میرے رب آپ نے مجھے وہ سزا دی جو جسم کو نہیں دی، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا : تجھ سے ایک ایسی بات نکلی جو مشرق ومغرب میں پہنچ گئی اور اس کی وجہ سے خون بہائے گئے مجھے اپنی عزت کی قسم ! میں تجھے ایسا عذاب دوں گا کہ کسی اور عضو کو نہیں دوں گا۔ (ابونعیم عن انس)
7896- ليس شيء من الجوارح يعذب أشد من اللسان، يقول اللسان يا رب عذبتني بعذاب لا تعذب به الجسد، قال: خرجت منك كلمة بلغت المشرق والمغرب فسفك بها الدماء، وعزتي لأعذبنك عذابا لا أعذبه شيئا من الجوارح. أبو نعيم عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৯৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ معمولی بات جنت سے دوری کا سبب
٧٨٩٧۔۔۔ زبان کو ایسا عذاب دیا جائے گا کہ کسی عضو کو ایسا عذاب نہیں ہوگا، وہ عرض کرے گی : اے میرے رب ! آپ نے مجھے ایسا عذاب کیوں دیا کہ کسی اور عضو کو ایسا عذاب نہیں دیا ؟ تو زبان سے کہا جائے گا : تجھ سے ایسی بات نکلی جو مشرق ومغرب تک پہنچ گئی، اور اس کی وجہ سے حرام خون بہائے گئے، اور حرام مال کیے گئے ، اور حرام کردہ عزتوں کی توہین ہوئی، مجھے اپنی عزت کی قسم ! میں تجھے ایسا عذاب دوں گا کہ ایسا عذاب کسی اور عضو کو نہیں دوں گا۔ (ابونعیم عن ابان عن انس)
7897- يعذب اللسان بعذاب لا يعذب به شيء من الجوارح، فيقول: يا رب لم عذبتني بعذاب لم تعذب به شيئا من الجوارح؟ فيقال له: خرجت منك كلمة بلغت مشارق الأرض ومغاربها، فسفك بها الدم الحرام، وأخذ بها المال الحرام، وانتهك بها الفرج الحرام، فوعزتي لأعذبنك بعذاب لا أعذب به شيئا من الجوارح. أبو نعيم عن أبان عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৯৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الفرع الثانی۔۔۔ زبانی اخلاق کی تفصیل حروف تہجی کی ترتیب پر

حرف التاء۔۔۔ انشاء اللہ کہنا بھولے سے چھوڑ دینا
٧٨٩٨۔۔۔ سلیمان بن داؤد (علیہا السلام) نے فرمایا : آج رات میں سو عورتوں کے پاس جاؤں گا، ان میں سے ہر ایک اللہ تعالیٰ کے راستہ میں جہاد کرنے والا کرے گی، تو ان کے وزیرنے ان سے کہا : ان شاء اللہ کہہ لیجئے، اور آپ نے (کسی کام میں مشغولی کی وجہ سے ) ان شاء اللہ نہیں کہا ، چنانچہ ان سے ہمبستر ہوئے تو ان میں سے صرف ایک عورت کے حمل ہوا، وہ بھی آدھا انسان ، اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! اگر وہ ان شاء اللہ کہہ لیتے تو وہ حانث نہ ہوتے ان کی قسم پوری ہوجاتی، اور یہ ان کی حاجت برآری کا باعث بن جاتا۔ مسند احمد، بیھقی، نسائی عن ابوہریرہ مربرقم، ٥٤٦٩
7898- قال سليمان بن داود: لأطوفن الليلة على مائة امرأة، كلهن تأتي بفارس يجاهد في سبيل الله، فقال صاحبه: قل إن شاء الله، فلم يقل إن شاء الله، فطاف عليهن، فلم تحمل منهن إلا امرأة واحدة جاءت بشق إنسان، والذي نفس محمد بيده، لو قال: إن شاء الله لم يحنث، وكان دركا لحاجته. "حم ق ن" عن أبي هريرة. مر برقم [5469].
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৯৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی قسم کھانا
٧٨٩٩۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی قسم نہ کھایا کرو، اس واسطے کہ جو اللہ تعالیٰ کی ققسم کھائے گا اللہ تعالیٰ اسے جھوٹا کردے گا۔ (طبرانی فی الکبیر فی عن ابی امامۃ )

تشریح :۔۔۔ مثلا یہ کہے کہ اللہ تعالیٰ کی قسم تیری بخشش نہیں ہوگی۔
7899- لا تألوا على الله، فإنه من تألى على الله أكذبه الله. "طب" عن أبي أمامة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯০০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی قسم کھانا
٧٩٠٠۔۔۔ ایک شخص نے کہا : اللہ تعالیٰ فلاں شخص کی مغفرت نہیں فرمائے گا، تو اللہ تعالیٰ نے ایک نبی کی طرف وحی بھیجی ، کہ یہ ایک غلطی ہے اس شخص کو چاہیے کہ وہ ازسرنوعمل کرے۔ (طبرانی فی الکبیر عن جندب)
7900- قال رجل: لا يغفر الله لفلان، فأوحى الله تعالى إلي نبي من الأنبياء إنها خطيئة، فليستقبل العمل. "طب" عن جندب.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯০১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی قسم کھانا
٧٩٠١۔۔۔ ایک شخص نے کہا : فلاں شخص کی اللہ تعالیٰ مغفرت نہیں فرمائے گا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا ، یہ کون ہے جو میری قسم کھاتا ہے کہ میں فلاں کو نہیں بخشوں گا ؟ میں نے فلاں کی بخشش کردی اور تیرا عمل برباد کردیا ہے۔ (مسلم عن جندب البجلی)
7901- إن رجلا قال: والله لا يغفر الله لفلان، قال الله: من ذا الذي يتألى علي أن لا أغفر لفلان؟ فإني قد غفرت لفلان، وأحبطت عملك. "م" عن جندب البجلي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯০২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی قسم کھانا
٧٩٠٢۔۔۔ میری امت کی قسم کھانے والوں کے لیے خرابی ہے جو کہتے ہیں : فلاں جنت میں (جائے گا) اور فلاں جہنم میں ہے۔ (بخاری فی التاریخ عن جعفر العبدی ، مرسلا)
7902- ويل للمتألين من أمتي، الذين يقولون: فلان في الجنة، وفلان في النار. "تخ" عن جعفر العبدي مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯০৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی قسم کھانا
٧٩٠٣۔۔۔ جب تم کسی شخص کے بارے میں سنو کہ وہ کہہ رہا ہے : لوگ ہلاک ہوجائیں گے تو وہ سب سے زیادہ ہلاک ہونے والا ہے۔ (مالک ، مسند احمد، بخاری الادب، مسلم ، ابوداؤد عن ابوہریرہ (رض))
7903- إذا سمعت الرجل يقول: هلك الناس فهو أهلكهم. مالك "حم خد م د" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯০৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی قسم کھانا
٧٩٠٤۔۔۔ جب کوئی شخص کہے کہ لوگ ہلاک ہوجائیں گے تو وہ سب سے زیادہ ہلاک ہونے والا ہے۔ (مسند احمد، مسلم ، ابوداؤد عن ابوہریرہ (رض))
7904- إذا قال الرجل: هلك الناس فهو أهلكهم. "حم م د" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯০৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٩٠٥۔۔۔ جس نے اللہ تعالیٰ کی (کسی بات پر) قسم کھائی اللہ تعالیٰ اسے چھوٹاکردے گا۔ (ابونعیم عن ابوہریرہ (رض))
7905- من حتم على الله عز وجل أكذبه. أبو نعيم عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯০৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٩٠٦۔۔۔ جس کا (اپنے بارے میں ) یہ گمان ہے کہ جنت میں جائے گا وہ جہنمی (سوچ رکھنے والا) ہے۔ (الحارث عن عمر، ورجالہ ثقات الاانہ منفطع)
7906- من زعم أنه في الجنة فهو في النار. الحارث عن عمر، ورجاله ثقات إلا أنه منقطع.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯০৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٩٠٧۔۔۔ کیا تمہیں نبی اسرائیل کے دو آدمیوں کی بات نہ سناؤں ؟ ان میں سے ایک اپنے آپ پر زیادتی کرتا تھا اور دوسرا ایسا تھا کہ بنی اسرائیل اسے دین علم اور اخلاق میں سب سے افضل سمجھتے تھے، اس کے سامنے اس شخص کا ذکر کیا گیا ، تو وہ کہنے لگا اللہ تعالیٰ ہرگز اس کی بخشش نہیں فرمائے گا۔

تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرمایا : کیا اسے معلوم نہیں کہ میں سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہوں ؟ تو (سن لو ! ) میں اس (گنہگار) کے لیے رحمت واجب کردی اور اس (نیک) کے لیے عذاب واجب کردیا ہے، لہٰذا اللہ تعالیٰ کی (ایسی ) قسم نہ کھایا کرو۔ (الحلیۃ وابن عساکر ابی قتادۃ)
7907- ألا أحدثكم حديث رجلين من بني إسرائيل؟ كان أحدهما يسرف على نفسه، وكان الآخر يراه بنو إسرائيل أنه أفضلهم في الدين والعلم والخلق، فذكر عنده صاحبه، فقال: لن يغفر الله له، فقال الله لملائكته: ألم يعلم أني أرحم الراحمين؟ ألم يعلم أن رحمتي سبقت غضبي؟ فإني أوجبت لهذا الرحمة، وأوجبت على هذا العذاب، فلا تتألوا على الله. "حل" وابن عساكر عن أبي قتادة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯০৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٩٠٨۔۔۔ ایک شخص نے کہا : کہ فلاں کی اللہ تعالیٰ مغفرت نہیں فرمائے گا، تو اللہ تعالیٰ نے ایک نبی کی طرف بھیجی کہ یہ ایک گناہ ہے اس کو چاہیے کہ ازسرنوعمل کرے۔ (طبرانی عن جندب)
7908- قال رجل لا يغفر الله لفلان، فأوحى الله إلى نبي من الأنبياء أنها خطيئة، فليستقبل العمل. "طب" عن جندب.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯০৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٩٠٩۔۔۔ ایک شخص نماز پڑھ رہا تھا (اتنے میں ) ایک آدمی آیا اور اس کی گردن پر پاؤں رکھا، تو جس کی گردن نیچے تھی، کہنے لگا : اللہ تعالیٰ کی قسم ! اللہ تعالیٰ کبھی تیری بخشش نہیں فرمائے گا، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا : میرے بندے نے ، میرے بندے کے بارے قسم کھائی کہ میں اس کی بخشش نہیں کروں گا، تو میں نے اس کی بخشش کردی ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن مسعود)
7909- كان رجل يصلي، فلما سجد أتاه رجل فوطئ على رقبته، فقال الذي تحته: والله لا يغفر لك الله أبدا، فقال الله عز وجل: تألى عبدي أن لا أغفر لعبدي، فإني قد غفرت له. "طب" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক: