কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৯০৫০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی کتاب حرف ہمزہ ہے

بنجر زمین کو آباد کرنا۔۔۔ ازقسم اقوال

کھیتی باڑی اور درخت لگانے کی فضیلت
٩٠٥٠۔۔۔ جس نے کوئی زمین آباد کی، اور اس سے کسی حقدار جگر نے پانی پیا، یا اس سے کوئی عافیت حاصل ہوئی ، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اجر لکھے گا۔ (طبرانی فی الکبیر عن ام سلمہ)
9050- ما من امرئ يحي أرضا فتشرب منها كبد حرى أو تصيب منها عافية إلا كتب الله تعالى له به أجرا. "طب" عن أم سلمة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৫১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ درخت لگانا صدقہ ہے
٩٠٥١۔۔۔ جو مسلمان کوئی کھیتی لگاتا ہے یا کوئی درخت لگاتا ہے پھر اس سے کوئی پرندہ، انسان یا کوئی جانور کھاتا ہے تو وہ اس کے لیے صدقہ ہے۔ (مسنداحمد، ترمذی، بیھقی عن انس)
9051- ما من مسلم يزرع زرعا أو يغرس غرسا فيأكل منه طير أو إنسان أو بهيمة إلا كانت له به صدقة. "حم ت ق" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৫২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ درخت لگانا صدقہ ہے
٩٠٥٢۔۔۔ جس نے کوئی زمین آباد کی تو اسے اس میں اجر ملے گا، یا کوئی عافیت حاصل ہو تو وہ اس کے لیے صدقہ ہے۔ (مسند احمد، ترمذی، ابن حباب عن جابر)
9052- من أحيا أرضا ميتة فله فيها أجر، وما أكلت العافية منها فهو له صدقة. "حم ت حب" عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৫৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ درخت لگانا صدقہ ہے
٩٠٥٣۔۔۔ جس نے وہ زمین آباد کی جو کسی کی نہیں تو وہ اسی کی ہے۔ (مسند احمد، بخاری عن عائشۃ)
9053- من عمر أرضا ليست لأحد فهو أحق بها.

"حم خ" عن عائشة "
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৫৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ درخت لگانا صدقہ ہے
٩٠٥٤۔۔۔ جس نے کوئی کھیتی پھر اس سے کسی پرندے نے کھایایا کوئی عافیت پہنچی تو یہ اس کے لیے صدقہ ہے۔ (مسند احمد م عن خلادبن السائب)
9054- من زرع زرعا فأكل منه طير أو عافية كان له صدقة. "حم" عن خلاد بن السائب.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৫৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ درخت لگانا صدقہ ہے
٩٠٥٥۔۔۔ جس نے کوئی درخت لگایا پھر اس سے کسی آدمی کیا اللہ تعالیٰ کی کسی مخلوق نے کھایا تو یہ اس کے لیے صدقہ ہے۔ (مسند احمد عن ابی الدرداء)
9055- من غرس غرسا لم يأكل منه آدمي ولا خلق من خلق الله إلا كان له صدقة. "حم" عن أبي الدرداء.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৫৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ درخت لگانا صدقہ ہے
٩٠٥٦۔۔۔ اگر قیامت قائم ہونے لگے اور تم میں سے کسی کے پاس کوئی قلم ہو تو اگر کھڑے ہونے سے پہلے اسے لگاسکتا ہو تو لگا دے۔ (مسند احمد، بخاری فی الادب، عبدبن حمید عن انس)

تشریح :۔۔۔ کیونکہ ابھی کافی وقت ہوگا فورا قیامت برپانہ ہوگی،
9056- إن قامت الساعة وفي يد أحدكم فسيلة، فإن استطاع أن لا يقوم حتى يغرسها فليغرسها. "حم خد" وعبد بن حميد عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৫৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ درخت لگانا صدقہ ہے
٩٠٥٧۔۔۔ جو شخص کوئی درخت لگاتا ہے تو جتنا اس کے ساتھ پھل لگتا ہے اتنا ہی اللہ تعالیٰ اس کے لیے اجر لکھتے ہیں۔ (مسند احمد عن ابی ایوب)
9057- ما من رجل يغرس غرسا إلا كتب الله له من الأجر قدر ما يخرج من ثمر ذلك الغرس. "حم" عن أبي أيوب.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৫৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ درخت لگانا صدقہ ہے
٩٠٥٨۔۔۔ جو مسلمان کوئی درخت لگائے پھر اس سے کھایا جائے یا چرایا جائے یا کوئی درندہ کھالے یا کوئی پرندہ کھالے یا اسے کوئی نقصان پہنچائے تو یہ اس کے لیے صدقہ ہے۔ (مسلم عن جابر)
9058- ما من مسلم يغرس غرسا إلا كان ما أكل منه له صدقة وما سرق منه صدقة، وما أكل السبع فهو له صدقة، وما أكلت الطير فهو له صدقة ولا يرزؤه أحد إلا كان له صدقة. "م" عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৫৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ درخت لگانا صدقہ ہے
٩٠٥٩۔۔۔ جس نے بنجرزمین آباد کی تو وہ اسی کی ہے۔ (نسائی عن جابر ، ترمذی)
9059- من أحيا أرضا ميتة فهي له. "ن" عن جابر "ت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৬০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ درخت لگانا صدقہ ہے
٩٠٦٠۔۔۔ کھجور کے درخت (کے اردگرد) کی قابل حفاظت اتنی جگہ ہے جہاں تک اس کی شاخوں کی لمبائی پہنچے۔ (ابن ماجہ عن ابن عمروعن عبادۃ ابن الصامت)
9060- حريم النخل مد جريدها. "هـ" عن ابن عمر وعن عبادة بن الصامت.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৬১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ درخت لگانا صدقہ ہے
٩٠٦١۔۔۔ کنوئیں کی ممنوع جگہ اتنی ہے جہاں تک اس کی رسی کی لمبائی پہنچے۔ (ابن ماجہ عن ابی سعید)
9061- حريم البئر مد رشائها. "هـ"3 عن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৬২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ درخت لگانا صدقہ ہے
٩٠٦٢۔۔۔ جو کسی ایسی چیز کو پہنچ گیا کہ اس سے پہلے کوئی (دوسرا) مسلمان اس تک نہیں پہنچا تو وہ اسی کی ہے۔ (ابوداؤدعن ام جنوب بنت تمیلہ والضیاء)
9062- من سبق إلى ما لم يسبق إليه مسلم فهو له. "د" عن أم جنوب بنت تميلة "د" والضياء.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৬৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ درخت لگانا صدقہ ہے
٩٠٦٣۔۔۔ جو کسی پانی پر غالب آجائے وہ اس کا زیادہ حقدار ہے۔ (طبرانی فی الکبیر والضیاء عن سمرۃ)
9063- من غلب على ماء فهو أحق به. "طب" والضياء عن سمرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৬৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آباد زمین کو غیر آباد کرنے سے ڈرانا

چونکہ زمین کی آبادی ، درختوں ، کانٹے دار جھاڑیوں اور گھاس وغیرہ سے ہوتی ہے ورنہ وہ زمین بنجربن جاتی ہے اس لیے ذیل میں ان درختوں کے کاٹنے سے منع کیا گیا ہے۔
٩٠٦٤۔۔۔ بیری کاٹنے والے کے سر کو اللہ تعالیٰ جہنم میں داخل کرے گا۔ (عقیلی فی الضعفاء عن معاویہ بن حیدۃ)
9064- قاطع السدر يصوب الله رأسه في النار. "عق" عن معاوية بن حيدة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৬৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آباد زمین کو غیر آباد کرنے سے ڈرانا

چونکہ زمین کی آبادی ، درختوں ، کانٹے دار جھاڑیوں اور گھاس وغیرہ سے ہوتی ہے ورنہ وہ زمین بنجربن جاتی ہے اس لیے ذیل میں ان درختوں کے کاٹنے سے منع کیا گیا ہے۔
٩٠٦٥۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نہ کہ اس کے رسول کی طرف سے (یہ اعلان ہے کہ) جس نے بیری کا درخت کاٹا اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے۔ (طبرانی فی الکبیر، بیقھی فی السنن عن معاویہ بن حیدۃ)
9065- من الله لا من رسوله لعن الله قاطع السدر. "طب هق" عن معاوية بن حيدة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৬৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آباد زمین کو غیر آباد کرنے سے ڈرانا

چونکہ زمین کی آبادی ، درختوں ، کانٹے دار جھاڑیوں اور گھاس وغیرہ سے ہوتی ہے ورنہ وہ زمین بنجربن جاتی ہے اس لیے ذیل میں ان درختوں کے کاٹنے سے منع کیا گیا ہے۔
٩٠٦٦۔۔۔ جس نے (بلاوجہ) بیری کا درخت کاٹا اللہ تعالیٰ اس کے سر کو جہنم میں داخل کرے (ابوداؤالضیاء عن عبداللہ بن حبشی)

امام ابوداؤد سے اس حدیث کے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے فرمایا : ایسا بیری کا درخت جس کے سائے تلے مسافر اور دیگر حیوانات بیٹھا کرتے تھے اسے فضول اور ظلما کاٹ دینے والے کے بارے میں یہ وعید ہے۔
9066- من قطع سدرة صوب الله رأسه في النار. "د" والضياء عن عبد الله بن حبشي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৬৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آباد زمین کو غیر آباد کرنے سے ڈرانا

چونکہ زمین کی آبادی ، درختوں ، کانٹے دار جھاڑیوں اور گھاس وغیرہ سے ہوتی ہے ورنہ وہ زمین بنجربن جاتی ہے اس لیے ذیل میں ان درختوں کے کاٹنے سے منع کیا گیا ہے۔
٩٠٦٧۔۔۔ جو لوگ (بلاوجہ) بیری کے درخت کاٹ دیتے ہیں ان کے سروں کو جہنم میں ڈالا جائے گا (بیھقی فی السنن عن عائشۃ)
9067- إن الذين يقطعون السدر يصوبون في النار على رؤوسهم صبا. "هق" عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৬৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ آباد زمین کو غیر آباد کرنے سے ڈرانا

چونکہ زمین کی آبادی ، درختوں ، کانٹے دار جھاڑیوں اور گھاس وغیرہ سے ہوتی ہے ورنہ وہ زمین بنجربن جاتی ہے اس لیے ذیل میں ان درختوں کے کاٹنے سے منع کیا گیا ہے۔
٩٠٦٨۔۔۔ (علی ! ) باہر جاؤ اور لوگوں میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ، نہ کہ اس کے رسول کی طرف سے یہ اعلان کرو : کہ بیری کے درخت کاٹنے والے پر اللہ تعالیٰ لعنت کرتا ہے۔ (بیھقی فی السنن عن علی (رض))
9068- أخرج فأذن في الناس من الله لا من رسوله: لعن الله قاطع السدرة. "هق" عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৬৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اکمال
٩٠٦٩۔۔۔ جو شخص کوئی زمین آباد کرتا ہے پھر اس سے کوئی پیاسا جگر سیراب ہوتا یا کوئی عافیت حاصل ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس کے بدلہ اجر لکھتے ہیں۔ (ابن عساکر عن ام سلمہ)
9069- ما من امرئ يحي أرضا فيشرب منها كبد حرى أو تصيب منها عافية إلا كتب الله له بها أجرا.

ابن عساكر عن أم سلمة.
tahqiq

তাহকীক: