কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৭২১০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مدد و امداد
٧٢١٠۔۔۔ تم بدلہ لے سکتی ہو۔ (ابن ماجہ عن عائشہ)
7210- دونك فانتصري. "هـ" عن عائشة
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২১১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مدد و امداد
٧٢١١۔۔۔ آدمی کا اپنے بھائی کی مدد کرنا مہینہ بھر کے اعتکاف سے بہتر ہے۔ (ابن زنجویہ عن الحسن ، مرسلاً )

تشریح :۔۔۔ اس واسطے کہ اعتکاف اپنی نوعیت کا ذاتی عمل ہے اور اصلاح عوام میں معاشرے کی اصلاح ہے۔
7211- عون العبد أخاه يوما، خير من اعتكافه شهرا. ابن زنجويه عن الحسن مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২১২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مدد و امداد
٧٢١٢۔۔۔ میں اپنے مسلمان بھائی کی اس کی ضرورت میں مدد کروں یہ مجھے مہینہ بھر روزے رکھنے اور مسجد حرام میں اعتکاف کرنے سے زیادہ پسند ہے۔ (ابو الغنائم النرسی فی قضاء الحوائج عن ابن عمر)
7212- لأن أعين أخي المؤمن على حاجته أحب إلي من صيام شهر واعتكافه في المسجد الحرام. أبو الغنائم النرسي في قضاء الحوائج عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২১৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مسلمان بھائی کی مدد ہر حال میں ہو
٧٢١٣۔۔۔ آدمی کو اپنے بھائی کی مدد کرنی چاہیے چاہے وہ ظالم ہو یا مظلوم ہو، اگر وہ ظالم ہو تو اسے (ظلم سے) روکے، کہ یہی اس کی مدد ہے، اور اگر مظلوم ہو تو اس کی مدد کرے۔ (مسند احمد، حاکم عن جابر)
7213- لينصر الرجل أخاه ظالما أو مظلوما، إن كان ظالما فلينهه، فإنه له نصرة وإن كان مظلوما فلينصره. "حم ك" عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২১৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مسلمان بھائی کی مدد ہر حال میں ہو
٧٢١٤۔۔۔ جس کے سامنے کسی مسلمان کی تذلیل کی گئی اور اس نے باوجود قدرت کے اس کی مدد نہیں کی تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے روز تمام لوگوں کے سامنے رسوا کرے گا۔ (مسند احمد عن سھل بن حنیف)
7214- من أذل عنده مؤمن فلم ينصره وهو يقدر على نصره أذله الله على رؤوس الأشهاد يوم القيامة. "حم" عن سهل بن حنيف.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২১৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مسلمان بھائی کی مدد ہر حال میں ہو
٧٢١٥۔۔۔ جس نے کسی مصیبت زدہ کی مدد کی، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے تہتر مغفرتیں لکھتے ہیں، ایک کے ذریعہ اس کے تمام کام درست ہوجاتے ہیں، اور بہتر اس کے لیے قیامت کے روز (رفع) درجات کا سبب ہوں گے۔ (بخاری فی التاریخ، بیہقی عن انس
7215- من أغاث ملهوفا كتب الله له ثلاثا وسبعين مغفرة، واحدة فيها صلاح أمره كله، وثنتان وسبعون له درجات يوم القيامة. "تخ هب" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২১৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مسلمان بھائی کی مدد ہر حال میں ہو
٧٢١٦۔۔۔ جس کے سامنے کسی مسلمان بھائی کی غیبت کی گئی اور اس نے باوجود قدرت کے اس کی مدد نہیں کی، تو اللہ تعالیٰ اسے دنیا اور آخرت میں ذلیل کرے گا۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغیبۃ عن انس)
7216- من اغتيب عنده أخوه المسلم فلم ينصره وهو يستطيع نصره أذله الله تعالى في الدنيا والآخرة.ابن أبي الدنيا في ذم الغيبة عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২১৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مسلمان بھائی کی مدد ہر حال میں ہو
٧٢١٧۔۔۔ جس نے اپنے (مسلمان) بھائی کی عزت کا دفاع کیا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس سے (جہنم کی) آگ دور کردیں گے۔ (مسند احمد، ترمذی عن ابی الدرداء (رض))
7217- من رد عن عرض أخيه رد الله عن وجهه النار يوم القيامة. "حم ت" عن أبي الدرداء.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২১৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مسلمان بھائی کی مدد ہر حال میں ہو
٧٢١٨۔۔۔ جس نے اپنے بھائی کی عزت کا دفاع کیا تو یہ اس کے لیے آگ سے پردہ ہوگا۔ (بیہقی عن ابی الدرداء (رض))
7218- من رد عن عرض أخيه كان له حجابا من النار. "هق" عن أبي الدرداء.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২১৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مسلمان بھائی کی مدد ہر حال میں ہو
٧٢١٩۔۔۔ جس نے پانی یا آگ کی زیادتی کو روک دیا تو اس کے لیے شہید کا اجر ہے۔ (النرسی فی قضاء الحوائج عن علی)

تشریح :۔۔۔ یعنی کسی جگہ پانی کے بہاؤ سے زمین کا کٹاؤ ہوا یا معمولی سے آگ لگ جانے سے قریبی کسی کے کھیت کا یا گھر کے جلنے کا خدشہ تھا تو اس شخص نے اس پانی کا رخ پھیر دیا اور آگ بجھا دی۔
7219- من رد عادية ماء أو عادية نار فله أجر شهيد. النرسي في قضاء الحوائج عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২২০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مسلمان بھائی کی مدد ہر حال میں ہو
٧٢٢٠۔۔۔ جس نے اپنے بھائی عدم موجودگی میں اس کی مدد کی تو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کی مدد فرمائے گا۔ (بیہقی فی شعب الایمان والضیاء عن انس (رض))
7220- من نصر أخاه بظهر الغيب نصره الله في الدنيا والآخرة. "هق" والضياء عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২২১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مسلمان بھائی کی مدد ہر حال میں ہو
٧٢٢١۔۔۔ جس نے اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں اس کی عزت بچائی تو اللہ تعالیٰ کا حق ہے کہ وہ اسے جہنم سے بچائیں۔ (مسند احمد، طبرانی فی الکبیر عن اسماء بنت یزید)

تشریح :۔۔۔ بطور فضل و کرم ورنہ اللہ تعالیٰ پر کسی کی کوئی ذمہ داری نہیں۔
7221- من ذب عن عرض أخيه بالمغيبة كان حقا على الله أن يقيه من النار. "حم طب" عن أسماء بنت يزيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২২২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مسلمان بھائی کی مدد ہر حال میں ہو
٧٢٢٢۔۔۔ جس نے کسی مسلمان کو منافق کی غیبت سے بچایا تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایک فرشتہ مبعوث فرمائیں گے جو قیامت کے روز اس کے گوشت کی جہنم سے حفاظت کرے گا اور جس نے کسی مسلمان پر کوئی تہمت لگائی جس سے اس کی رسوائی مقصود ہے تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم کے پل روک رکھے گا یہاں تک کہ وہ اس سے نکل آئے جو اس نے کہا۔ (مسند احمد، ابوداؤد عن معاذ)
7222- من حمى مؤمنا من منافق يغتابه بعث الله له ملكا يحمي لحمه يوم القيامة من نار جهنم، ومن رمى مسلما بشيء، يريد شينه به حبسه الله على جسر جهنم حتى يخرج مما قال. "حم د" عن معاذ بن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২২৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مسلمان بھائی کی مدد ہر حال میں ہو
٧٢٢٣۔۔۔ تین آدمی ایسے ہیں جن کی مدد کرنا اللہ تعالیٰ کا حق ہے ، ایک اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے والا ، اور غلام جو حق مکاتبت ادا کرنا چاہتا ہے، اور نکاح کا وہ خواہشمند جو پاکدامنی کا طلبگار ہے۔ (مسند احمد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ، حاکم، عن ابوہریرہ (رض) )

تشریح :۔۔۔ مکاتب سابقہ دور میں ایسے غلام کو کہا جاتا تھا جو اپنے آقا سے معاہدہ کرلے کہ میں اتنی رقم ادا کرنے کے بعد آزاد ہوں ایسے معاملہ کو مکاتبت کہتے ہیں۔
7223- ثلاثة حق على الله عونهم، المجاهد في سبيل الله، والمكاتب الذي يريد الأداء، والناكح الذي يريد العفاف. "حم ت ن هـ ك" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২২৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ مسلمان بھائی کی مدد ہر حال میں ہو
٧٢٢٤۔۔۔ جو کسی مسلمان کی کسی ایسی جگہ مدد چھوڑ دے، جہاں اس کی عزت میں کمی آئے اس کی بےقدری ہو تو اللہ تعالیٰ ایسی جگہ اس کی مدد نہیں فرمائیں گے جس میں وہ مدد کا کو اہاں ہوگا، جو کسی مسلمان کی ایسی جگہ مدد کرے جہاں اس کی توہین ہو رہی ہو اس کی عزت کم کی جا رہی ہو تو اللہ تعالیٰ اس کی وہاں مدد کریں گے جہاں وہ چاہے گا۔ (مسند احمد، ابو داؤد، والضیاء عن جابر وابی طلحۃ بن سھل)
7224- ما من امرئ يخذل امرءا مسلما في موطن ينتقص فيه من عرضه وينتهك فيه من حرمته إلا خذله الله في موطن يحب فيه نصرته، وما من أحد ينصر مسلما في موطن ينتقص فيه من عرضه وينتهك فيه من حرمته إلا نصره الله في موطن يحب فيه نصرته. "حم د" والضياء عن جابر وأبي طلحة بن سهل.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২২৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٢٢٥۔۔۔ اپنے ظالم اور مظلوم بھائی کی مدد کر۔ (ابن عدی فی الکامل عن جابر، ابن عساکر عن انس)
7225- أعن أخاك ظالما أو مظلوما. "عد" عن جابر "كر" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২২৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٢٢٦۔۔۔ اپنے ظالم اور مظلوم بھائی کی مدد کر، کسی نے پوچھا یا رسول اللہ ! مظلوم کی مدد تو کرسکتا ہوں ظالم کی مدد کیسے کروں ؟ آپ نے فرمایا : اسے حق کی طرف لوٹاؤ، یہی اس کی مدد ہے۔ (ابن عساکر عن انس)
7226- أعن أخاك ظالما أو مظلوما، قيل يا رسول الله: أعينه مظلوما فكيف أعينه ظالما؟ قال: ترده إلى الحق، فذلك عون له. "كر" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২২৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٢٢٧۔۔۔ اللہ تعالیٰ مصیبت زدہ کی مدد کرنے کو پسند کرتے ہیں۔ (ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض))
7227- إن الله يحب إغاثة الملهوف. ابن عساكر عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২২৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٢٢٨۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کریں جو کسی مظلوم کو دیکھ کر اس کی مدد نہ کرے۔ (الدیلمی عن ابن عباس)
7228- لعن الله تعالى من رأى مظلوما فلم ينصره. الديلمي عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২২৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٧٢٢٩۔۔۔ جو کسی مسلمان بھائی کی عزت بچائے گا تو اللہ تعالیٰ کا یہ حق ہے کہ اسے قیامت کے روز جہنم کی آگ سے بچائیں۔ (طبرانی فی الکبیر والخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابی الدرداء (رض))
7229- ما من مسلم يرد عن عرض أخيه إلا كان حقا على الله أن يرد عنه نار جهنم يوم القيامة. "طب" والخرائطي في مكارم الأخلاق عن أبي الدرداء.
tahqiq

তাহকীক: