কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০১১ টি

হাদীস নং: ৪৩০৭২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نابینا شخص کی مدد کرنا
٤٣٠٥٩۔۔ اس عبادت گزار نوجوان کی فضیلت جو اپنے بچپن میں عابدبن گیا، اس بوڑھے پر جو بڑھاپے کے بعد عبادت گزار ہو یہ ہے جیسے انبیاء کی فضیلت تمام لوگوں پر ہوتی ہے۔ ابومحمد، التکرینی ، فی معرفۃ النفس ، فردوس ، عن انس۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ، ١٧٠٢۔
43059- فضل الشاب العابد الذي تعبد في صباه على الشيخ الذي تعبد بعد ما كبرت سنه كفضل المرسلين على سائر الناس." أبو محمد التكريتي في معرفة النفس، فر - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৭৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نابینا شخص کی مدد کرنا
٤٣٠٦٠۔۔ اللہ تعلای اس نوجوان کو پسند کرتا ہے جو اپنی جوانی اللہ کی عبادت میں کھپائے۔ حلیۃ الاولیاء عن ابن عمر۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع، ٣٩٦٤، المتغیر ١٠٠۔
43060- إن الله تعالى يحب الشاب الذي يفني شبابه في طاعة تعالى."حل - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৭৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نابینا شخص کی مدد کرنا
٤٣٠٦١۔۔ تمہارے رب نے فرمایا : اگر میرے بندے (صحیح معنوں میں) میری اطاعت و فرمان برداری کرنے لگ جائیں تو میں انھیں رات کے وقت بارش سے سیراب کروں، اور دن کے وقت ان پر سورج طلوع کروں، اور انھیں بجلی کی کڑک کی آواز نہ سناؤں۔ مسنداحمد، حاکم عن ابوہریرہ ۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٤٠٦٢، الضعیفہ ٨٨٣۔
43061- قال ربكم تعالى: لو أن عبادي أطاعوني لأسقيتهم المطر بالليل، ولأطلعت عليهم الشمس بالنهار، ولما أسمعتهم صوت الرعد."حم، ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৭৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نابینا شخص کی مدد کرنا
٤٣٠٦٢۔۔ واللہ، اللہ اپنے محبوب بندے کو آگ میں نہیں ڈالے گا۔ حاکم عن انس۔
43062- والله! لا يلقي الله حبيبه في النار."ك - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৭৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نابینا شخص کی مدد کرنا
٤٣٠٦٣۔۔ اللہ تعالیٰ کے کلام کو غالب رکھواللہ تعالیٰ تجھے غالب رکھے گا۔ فردوس عن ابی امامہ۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٩٤٠
43063- أعز أمر الله يعزك الله."فر - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৭৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نابینا شخص کی مدد کرنا
٤٣٠٦٤۔۔ اللہ تعالیٰ کی محبت اس کے بندوں میں پیدا کرو اللہ تعالیٰ تمہیں اپنا محبوب بنالے گا۔ طبرانی فی الکبیر والضیاء عن ابی امامہ۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٩٦٨٥، الکشف الٰہی ٣٢٠۔
43064- حببوا الله إلى عباده يحبكم الله."طب والضياء - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৭৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نابینا شخص کی مدد کرنا
٤٣٠٦٥۔۔ لوگوں کو زیادہ نفع پہنچانے والاسب سے بہترین شخص ہے۔ القضاعی عن جابر۔

کلام :۔۔ الکشف الٰہی ٦٦٤
43065- خير الناس أنفعهم للناس."القضاعي - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৭৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نابینا شخص کی مدد کرنا
٤٣٠٦٦۔۔ بھلائی بہت زیادہ ہے (لیکن) اس پر عمل کرنے والے بہت کم ہیں۔ طبرانی فی الاوسط عن ابن عمر۔
43066- الخير كثير، ومن يعمل به قليل." طس - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৮০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نابینا شخص کی مدد کرنا
٤٣٠٦٧۔۔ جس بندے میں ذرہ برابر بھی بھلائی ہو اللہ تعالیٰ اس کا پردہ فاش نہیں کرتا۔ ابن عدی عن انس۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ١٦٨١۔
43067- إن الله تعالى لا يهتك ستر عبد فيه مثقال ذرة من خير."عد - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৮১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نابینا شخص کی مدد کرنا
٤٣٠٦٨۔۔ ایک مومن عورت کی اس وجہ سے بخشش کردی گئی کہ وہ ایک کتے پر سے گزری جو کسی کنویں کی منڈیر پر (پیاس سے ہانپ رہا تھا)پیاس کی شدت سے مرنے لگا تھا تو اس نے اپناموزہ اتارا اسے اپنے دوپٹے سے باندھا اور کتے کے لیے پانی بھر کر نکالا (کتے نے پانی پیا) اس وجہ سے اس کی مغفرت کردی گئی۔ بخاری عن ابوہریرہ ۔
43068- غفر لامرأة مومسة مرت بكلب على رأس ركي كاد يقتله العطش فنزعت خفها فأوثقته بخمارها فنزعت له من الماء فغفر لها بذلك." خ - عن أبي هريرة" .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৮২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی نعمتوں کی کیفیت
٤٣٠٦٩۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : میں نے اپنے نیک بندوں کے لیے وہ کچھ تیار کررکھا ہے جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی کان نے (ان کی آواز ) سنی اور نہ کسی انسان کے دل میں ان (کی حقیقت ) کا خیال آیا ۔ مسند احمد ، مسلم، ترمذی، ابن ماجہ، عن ابوہریرہ ۔
43069- قال الله تعالى: أعددت لعبادي الصالحين ما لا عين رأت ولا أذن سمعت ولا خطر على قلب بشر."حم، ق ت، هـ - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৮৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی نعمتوں کی کیفیت
٤٣٠ 70 ۔۔ آدمی کے سعادت کے لیے یہ بات کافی ہے کہ اس کے دینی اور دنیاوی کام میں اس پر بھروسا کیا جائے۔ ابن النجار عن انس ۔
43070- كفى بالمرء سعادة أن يوثق به في أمر دينه ودنياه." ابن النجار - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৮৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی نعمتوں کی کیفیت
٤٣٠٧١۔۔ ایک دفعہ ایک شخص راستہ پر جارہا تھا اسے سخت پیاس لگی اسے کنواں نظر آیا اس میں اتر کر پانی پیا، باہر نکلا تو ایک کتاپیاس کی شدت سے گیلی مٹی چاٹ رہا تھا تو وہ کہنے لگا جتنی پیاس مجھے لگی تھی اسی شدت سے اس کتے کو بھی لگی ہے چنانچہ وہ پھر کنویں میں اترا اپنا موزہ بھر اور منہ سے پکڑ کر اوپر چڑھکر کتے کو سیراب کیا اللہ تعالیٰ نے اسقدر دانی کی اور اس کو بخش دیالوگوں نے عرض کیا یارسول اللہ کیا ہمارے لیے جانوروں کے بارے میں بھی) اجر وثواب ہے آپ نے فرمایا ہر ترجگر والی چیز کے بارے میں اجر ہے۔ مالک مسنداحمد، بخاری، عن ابوہریرہ ۔
43071- بينما رجل يمشي بطريق اشتد عليه العطش، فوجد بئرا فنزل فيها وشرب منها، ثم خرج فإذا هو بكلب يأكل الثرى من العطش، فقال: لقد بلغ هذا الكلب من العطش مثل الذي بلغ بي! فنزل البئر فملأ خفه ماء ثم أمسكه بفيه ثم رقى فسقى الكلب فشكر الله له فغفر له، قالوا: يا رسول الله! وإن لنا في البهائم أجرا؟ قال في كل ذات كبد رطبة أجر." مالك، حم، ق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৮৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی نعمتوں کی کیفیت
٤٣٠٧٢۔۔۔ تمہارے لیے ہر حق دار جگر میں ثواب ہے۔ طبرانی فی الکبیر عن فحول السلمی۔
43072- لك في كل كبد حري أجر."طب - عن فحول السلمي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৮৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی نعمتوں کی کیفیت
٤٣٠٧٣۔۔ ایک دفعہ ایک کتا کسی کنویں کے اردگرد چکر لگارہا تھا پیاس سے وہ مرنے لگا تھا اچانک اسے بنی اسرائیل کی کسی عورت نے دیکھ لیا اس نے اپناموزہ اتارا کنویں سے بذریعہ ڈوپٹہ کتے کو پانی پلایا تو اس کی وجہ سے اس کی مغفرت کردی گئی۔ بیہقی عن ابوہریرہ ابن ماجہ۔
43073- بينما كلب يطوف بركية كاد يقتله العطش. إذ رأته بغي من بغايا بني إسرائيل، فنزعت موقها فاستقت له به فسقته فغفر لها به."ق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৮৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی نعمتوں کی کیفیت
٤٣٠٧٤۔۔ جس شخص کا چہرہ اللہ کی راہ میں غبار آلود ہوا تو اللہ اسے امن عطا کرے گا اور قیامت کے روز اسے جہنم سے محفوظ کرے گا۔ طبرانی فی الکبیر عن ابی امامہ۔
43074- ما من رجل يغبر وجهه في سبيل الله إلا آمنه الله وآمنه النار يوم القيامة."طب - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৮৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی نعمتوں کی کیفیت
٤٣٠٧٥۔۔ جس نے کسی نیکی کا طریقہ نکالا اور اس پر عمل کیا گیا توا سے کامل اجر ملے گا، اور جنہوں نے اس پر عمل کیا ان کی اجروں میں سے بھی اسے حصہ ملے گا اور ان کے اجروں میں کوئی کمی نہیں ہوگی، اور جس نے کسی برائی کی بنیاد رکھی، اور اس پر عمل کیا جانے لگا تو اس پر اس کامل گناہ ہے اور جن لوگوں نے اس پر عمل کیا ان کا بھی گناہ اس پر ہے اور اس سے ان کی گناہوں میں کمی نہ ہوگی۔ ابن ماجہ عن ابوہریرہ ۔
43075- من استن خيرا فاستن به كان له أجره كاملا ومن أجور من استن به ولا ينقص من أجورهم شيئا، ومن استن سنة سيئة فاستن به فعليه وزره كاملا ومن أوزار الذين استنوا به ولا ينقص من أوزارهم شيئا. "هـ "4 - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৮৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی نعمتوں کی کیفیت
٤٣٠٧٦۔۔ جس نے کسی گمراہی کی دعوت دی اور اس کی اتباع کی گئی تو اس پر پیروی کرنے والوں کی طرح گناہ ہے اور ان کے گناہوں سے کوئی کمی نہ کی جائے گی۔ ابن ماجہ عن انس۔
43076- أيما داع دعا إلى ضلالة فاتبع كان عليه مثل أوزار من اتبعه ولا ينقص من أوزارهم شيئا."هـ - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৯০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیکی کی طرف بلانے والے کا اجر
٤٣٠٧٧۔۔ جس نے کسی ہدایت کی طرف بلایاتو اس کے لیے اس کی پیروی کرنے والے کی اجر کی طرح اجر ہے ان کے اجروں سے کمی نہیں ہوگی اور جس نے کسی گمراہی کی طرف بلایا تو اس کے لیے اس کی پیروی کرنے والوں کے گناہوں کی طرح گناہ ہے اور اس سے ان کے گناہوں میں کمی نہیں ہوگی۔ مسنداحمد، مسلم عن ابوہریرہ ۔
43077- من دعا إلى هدى كان له من الأجر مثل أجور من تبعه لا ينقص ذلك من أجورهم شيئا، ومن دعا إلى ضلالة كان عليه من الإثم مثل آثام من تبعه لا ينقص ذلك من آثامهم شيئا. "حم، م عن أبي هريرة
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৩০৯১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیکی کی طرف بلانے والے کا اجر
٤٣٠٧٨۔۔ جس نے اسلام میں کوئی اچھا طریقہ نکالاتو اس کے لیے اس کا اجر اور اس کے بعد اس پر عمل کرنے والوں کا اجر ہے ان کے اجروں سے کمی کیے بغیر اور جس نے اسلام میں کوئی غلط طریقہ نکالاتو اس پر اس گناہ اور اس کے بعد اس پر عمل کرنے والوں کا گناہ ہے ان گناہوں سے کوئی کمی نہیں ہوگی۔ مسنداحمد، مسلم، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ، عن جریر۔
43078- من سن في الإسلام سنة حسنة، فله أجرها وأجر من عمل بها من بعده من غير أن ينقص من أجورهم شيء، ومن سن في الإسلام سنة سيئة فعليه وزرها ووزر من عمل بها من بعده من غير أن ينقص من أوزارهم شيء "حم، م ، ت، ن، هـ - عن جرير".
tahqiq

তাহকীক: