মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
ادب کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪৪৯ টি
হাদীস নং: ২৭০৫১
ادب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب سوئے اور جب بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے
(٢٧٠٥٢) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سونے کا ارادہ کرتے تو یہ دعا فرماتے اے اللہ ! میں تیرا ہی نام لے کر مرتا ہوں اور جیتا ہوں۔ اور جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیدار ہوتے تو یہ دعا فرماتے : اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں مارنے کے بعد جگا دیا اور اسی کی طرف مرنے کے بعد لوٹنا ہے۔
(۲۷۰۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَن رِبْعِیٍّ ، عَن حُذَیْفَۃَ قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا نَامَ قَالَ : اللَّہُمَّ بِاسْمِکَ أَحْیَا وَأَمُوتُ ، فَإِذَا اسْتَیْقَظَ قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی أَحْیَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَیْہِ النُّشُورُ۔ (بخاری ۶۳۱۲۔ ترمذی ۳۴۱۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৫২
ادب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب سوئے اور جب بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے
(٢٧٠٥٣) حضرت سائب فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمار کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ آپ کے پاس کوئی شخص آیا ۔ آپ نے فرمایا : کیا میں تجھے چند کلمات نہ سکھا دوں ؟ راوی کہتے ہیں گویا کہ آپ یہ کلمات نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالہ سے بیان فرما رہے تھے کہ جب تو رات کو اپنے بستر پر لیٹے تو یوں کہہ : اے اللہ ! میں نے اپنی جان تیرے سپرد کی، اور میں نے اپنا چہرہ تیری طرف کردیا اور میں نے اپنا معاملہ تیرے سپرد کردیا اور میں نے تجھے اپنا پشت پناہ بنا لیا ۔ میں ایمان لایا تیری نازل کردہ کتاب پر ، اور تیرے بھیجے ہوئے نبی پر ، میری جان کو تو نے ہی پیدا کیا، تیرے لیے ہی اس کا جینا اور اس کا مرنا ہے۔ اگر تو اس کو موت دے تو اس پر رحم کرنا اور اگر تو اس کی موت کو مؤخر کرے تو اس کی حفاظت کرنا ایمان محفوظ رکھنے کے ساتھ۔
(۲۷۰۵۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ عَمَّارٍ فَأَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ : أَلاَ أُعَلِّمُک کَلِمَاتٍ ، قَالَ کَأَنَّہُ یَرْفَعُہُنَّ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا أَخَذْت مَضْجَعَک مِنَ اللَّیْلِ فَقُلْ : اللَّہُمَّ أَسْلَمْت نَفْسِی إلَیْک ، وَوَجَّہْت وَجْہِی إلَیْکَ ، وَفَوَّضْت أَمْرِی إلَیْک ، وَأَلْجَأْت ظَہْرِی إلَیْک ، آمَنْت بِکِتَابِکَ الْمُنْزَلِ ، وَنَبِیِّکَ الْمُرْسَلِ ، نَفْسِی خَلَقْتہَا ، لَکَ مَحْیَاہَا وَمَمَاتُہَا ، فَإِنْ کَفَتَّہا فَارْحَمْہَا ، وَإِنْ أَخَّرْتہَا فَاحْفَظْہَا بِحِفْظِ الإِیمَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৫৩
ادب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب سوئے اور جب بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے
(٢٧٠٥٤) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں عرض کی، کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے کوئی ایسی دعا بتلا دیجئے جو میں صبح و شام پڑھا کروں ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ دعا پڑھو : اے اللہ ! پوشیدہ اور ظاہر باتوں کے جاننے والے، آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، ہر چیز کے پروردگار اور بادشاہ ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، میں تیری پناہ لیتا ہوں اپنے نفس کے شر سے ، اور شیطان سے اور اس کے شریکوں سے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم یہ کلمات پڑھو جب تم صبح کرو اور جب شام کرو، اور جب اپنے بستر پر لٹہ جاؤ۔
(۲۷۰۵۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَن شُعْبَۃَ ، عَن یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ عَاصِمٍ یُحَدِّثُ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ ، أَنَّ أَبَا بَکْرٍ قَالَ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَخْبِرْنِی بِشَیْئٍ أَقُولُہُ إذَا أَمْسَیْت وَإِذَا أَصْبَحْت ، قَالَ: قُلِ اللَّہُمَّ ، عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّہَادَۃِ ، فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ ، رَبَّ کُلِّ شَیْئٍ وَمَلِیکَہُ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إلاَّ أَنْتَ ، أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِی وَمِنَ الشَّیْطَانِ وَشِرْکِہِ ، قُلْہُ إذَا أَصْبَحْت وَإِذَا أَمْسَیْت ، وَإِذَا أَخَذْت مَضْجَعَک۔ (نسائی ۷۷۱۵۔ دارمی ۲۶۸۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৫৪
ادب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب سوئے اور جب بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے
(٢٧٠٥٥) حضرت برائ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے : اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے مارنے کے بعد زندہ کیا۔ اور جب آپ سونے کا ارادہ کرتے تو یہ دعا پر ھتے : اے اللہ ! میں تیرا نام لے کر زندہ رہتا ہوں اور تیرا نام لے کر ہی مرتا ہوں۔
(۲۷۰۵۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَن شُعْبَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی السَّفَرِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا بَکْرِ بْنَ أَبِی مُوسَی یُحَدِّثُ عَنِ الْبَرَائِ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إذَا اسْتَیْقَظَ قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی أَحْیَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَیْہِ النُّشُورُ ، قَالَ شُعْبَۃُ : ہَذَا ، أَوْ نَحْوَ ہَذَا وَإِذَا نَامَ قَالَ : اللَّہُمَّ بِاسْمِکَ أَحْیَا وَبِاسْمِکَ أَمُوتُ۔ (مسلم ۲۰۸۳۔ احمد ۳۰۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৫৫
ادب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب سوئے اور جب بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے
(٢٧٠٥٦) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کوئی اپنے بستر پر لیٹنے کا ارادہ کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنے نیچے کے زائد کپڑے اتار دے، پھر وہ اپنے بستر کو جھاڑے۔ اس لیے کہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے پیچھے بستر پر کیا چیز تھی۔ پھر اسے چاہیے کہ وہ داہنی کروٹ پر لیٹ جائے ، پھر یہ دعا پڑھے : میرے رب تیرا نام لے کر میں نے اپنا پہلو رکھا اور تیرا نام لے کر ہی میں اسے اٹھاؤں گا، پس اگر تو میرے نفس کو موت دے تو اس پر رحم فرمانا۔ اور اگر تو اس کو زندہ چھوڑ دے تو اس کی حفاظت کرنا ایسی حفاظت جو تو اپنے نیک بندوں کی کرتا ہے۔
(۲۷۰۵۶) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَن سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : إذَا أَرَادَ أَحَدُکُمْ أَنْ یَضْطَجِعَ عَلَی فِرَاشِہِ فَلْیَنْزِعْ دَاخِلَۃَ إزَارِہِ ، ثُمَّ لِیَنْفُضْ بِہَا فِرَاشَہُ فَإِنَّہُ لاَ یَدْرِی مَا خَلَّفَہُ عَلَیْہِ ، ثُمَّ لِیَضْطَجِعْ عَلَی شِقِّہِ الأَیْمَنِ ، ثُمَّ لِیَقُلْ ، بِاسْمِکَ رَبِّی وَضَعْت جَنْبِی وَبِکَ أَرْفَعُہُ ، فَإِنْ أَمْسَکْت نَفْسِی فَارْحَمْہَا ، وَإِنْ أَرْسَلْتَہَا فَاحْفَظْہَا بِمَا تَحْفَظُ بِہِ عِبَادَک الصَّالِحِینَ۔ (بخاری ۷۳۹۳۔ ترمذی ۳۴۰۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৫৬
ادب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب سوئے اور جب بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے
(٢٧٠٥٧) حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک صحابی سے ارشاد فرمایا : جب تم اپنے بستر پر لیٹنے لگو تو یہ دعا پڑھو۔ اے اللہ ! میں نے اپنی جان تیرے سپرد کردی اور میں نے اپنا چہرہ تیری طرف کردیا اور اپنا معاملہ تیرے سپرد کردیا اور میں نے تجھے اپنا پشت پناہ بنا لیا تیری رحمت کی رغبت کرتے ہوئے اور تیرے عذاب کے خوف کی وجہ سے اور تیری پکڑ سے بچنے کا تیری رحمت کے سوا کوئی ٹھکانا اور کوئی جائے پناہ نہیں اور جو کتاب تو نے اتاری ہے اس پر میں ایمان لایا اور جو نبی تو نے بھیجا ہے اس پر بھی ایمان لایا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تیری موت واقع ہوگئی تو تو فطرت اسلام پر مرا۔
(۲۷۰۵۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَن شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَن سَعْدِ بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّہُ قَالَ لِرَجُلٍ : إذَا أَخَذْت مَضْجَعَک فَقُلْ : اللَّہُمَّ أَسْلَمْت نَفْسِی إلَیْک ، وَوَجَّہْت وَجْہِی إلَیْک ، وَفَوَّضْت أَمْرِی إلَیْک ، وَأَلْجَأْت ظَہْرِی إلَیْک رَغْبَۃً وَرَہْبَۃً إلَیْک ، لاَ مَنْجَی ، وَلاَ مَلْجَأَ مِنْک إلاَّ إلَیْک ، آمَنْت بِکِتَابِکَ الَّذِی أَنْزَلْت ، وَنَبِیِّکَ الَّذِی أَرْسَلْت ، فَإِنْ مُتَّ ، مُتَّ عَلَی الْفِطْرَۃِ۔
(بخاری ۲۴۷۔ مسلم ۲۰۸۱)
(بخاری ۲۴۷۔ مسلم ۲۰۸۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৫৭
ادب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب سوئے اور جب بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے
(٢٧٠٥٨) حضرت عبداللہ بن باباہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا : جو شخص بستر پر لیٹتے ہوئے یہ دعا پڑھے : اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف و شکر ہے اور اس کی ذات ہر چیز پر قادر ہے، اللہ پاک ہے تمام عیوب سے اور اپنی تعریف کے ساتھ ہے، سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے۔ تو اس شخص کے گناہوں کی مغفرت کردی جائے گی اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔
(۲۷۰۵۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَن حَبِیبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بَابَاہُ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : مَنْ قَالَ حِینَ یَأْوِی إلَی فِرَاشِہِ، لاَ إلَہَ إلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ، لاَ شَرِیکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ، سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ الحَمدُ للہ ، لاَ إلَہَ إلاَّ اللَّہُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، غُفِرْت ذُنُوبُہُ ، وَإِنْ کَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ۔
(ابن حبان ۵۵۲۸)
(ابن حبان ۵۵۲۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৫৮
ادب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب سوئے اور جب بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے
(٢٧٠٥٩) حضرت نوفل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا : آئے ہوئے تمہیں کیا چیز لائی ؟ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں آیا ہوں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے سوتے وقت پڑھنے کے لیے کوئی دعا سکھا دیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم اپنے بستر پر لیٹ جاؤ تو تم سورة الکافرون پڑھو، پھر اس کے ختم کرنے پر سو جاؤ۔ اس لیے کہ یہ سورت شرک سے بری ہونے کا پروانہ ہے۔
(۲۷۰۵۹) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ قَالَ: حدَّثَنَا زُہَیْرٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَن فَرْوَۃَ بْنِ نَوْفَلٍ، عَنْ أَبِیہِ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَہُ : مَجِیئٌ مَا جَائَ بِکَ ؟ قَالَ : جِئْت یَا رَسُولَ اللہِ تُعَلِّمُنِی شَیْئًا عِنْدَ مَنَامِی، قَالَ: إذَا أَخَذْت مَضْجَعَک فَاقْرَأْ {قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُونَ} ثُمَّ نَمْ عَلَی خَاتِمَتِہَا فَإِنَّہَا بَرَائَۃٌ مِنَ الشِّرْکِ۔
(ابوداؤد ۵۰۱۶۔ دارمی ۳۴۲۷)
(ابوداؤد ۵۰۱۶۔ دارمی ۳۴۲۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৫৯
ادب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب سوئے اور جب بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے
(٢٧٠٦٠) حضرت نوفل اشجعی فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مجھے کوئی ایسی دعا بتلا دیجئے جو میں صبح و شام پڑھا کروں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم سورة الکافرون پڑھا کرو، پھر اس کے ختم ہونے پر سو جایا کرو۔ اس لیے کہ یہ شرک سے بری ہونے کا پروانہ ہے۔
(۲۷۰۶۰) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ أَبِی مَالِکٍ الأَشْجَعِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ الأَشْجَعِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَخْبِرْنِی بِشَیْئٍ أَقُولُہُ إذَا أَصْبَحْتُ وَإِذَا أَمْسَیْتُ ؟ قَالَ : اقْرَأْ {قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُونَ} ثُمَّ نَمْ عَلَی خَاتِمَتِہَا فَإِنَّہَا بَرَائَۃٌ مِنَ الشِّرْکِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৬০
ادب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب سوئے اور جب بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے
(٢٧٠٦١) حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے ارشاد فرمایا : جب تو اپنے بستر پر لیٹ جائے تو یہ دعا پڑھ : اللہ کے نام کے ساتھ، اور اللہ کے راستہ میں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ملت پر ۔ اور جب تو میت کو اس کی قبر میں داخل کرے اس وقت بھی یہ دعا پڑھ لے۔
(۲۷۰۶۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ قَالَ : حدَّثَنَا زُہَیْرٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : إذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَک فَقُلْ : بِسْمِ اللہِ وَفِی سَبِیلِ اللہِ وَعَلَی مِلَّۃِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَحِینَ تُدْخِلُ الْمَیِّتَ قَبْرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৬১
ادب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب سوئے اور جب بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے
(٢٧٠٦٢) حضرت حفصہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب اپنے بستر پر لیٹ جاتے تو یہ دعا پڑھتے : میرے پروردگار ! مجھے اپنے عذاب سے بچا جس روز تو اپنے بندوں کو دوبارہ اٹھائے گا۔
(۲۷۰۶۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَن سَوَائٍ ، عَن حَفْصَۃَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إذَا أَخَذَ مَضْجَعَہُ قَالَ : رَبِّ قِنِی عَذَابَک یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَک۔
(ابوداؤد ۵۰۰۶۔ احمد ۲۸۸)
(ابوداؤد ۵۰۰۶۔ احمد ۲۸۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৬২
ادب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب سوئے اور جب بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے
(٢٧٠٦٣) حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کسی صحابی سے فرمایا : اے فلاں ! جب تو اپنے بستر پر لیٹ جائے تو یہ دعا پڑھ : اے اللہ ! میں نے اپنی جان کو تیرے سپرد کردیا اور میں نے اپنا چہرہ بھی تیری طرف کردیا اور میں نے تجھے ہی اپنا پشت پناہ بنا لیا۔ تیرے عذاب سے بچنے کے لیے تیری رحمت کے سوا کوئی ٹھکانا اور کوئی جائے پناہ نہیں جو کتاب تو نے نازل کی ہے میں اس پر ایمان لایا اور جو نبی تو نے بھیجا ہے میں اس پر ایمان لایا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر اس رات کو تیری موت واقع ہوگئی تو تو فطرت اسلام پر مرا، اور اگر تو نے صبح کی تو تو نے خیر کو پا لیا۔
(۲۷۰۶۳) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَائِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ : یَا فُلاَنُ ، إذَا أَوَیْت إلَی فِرَاشِکَ فَقُلْ : اللَّہُمَّ أَسْلَمْت نَفْسِی إلَیْک ، وَوَجَّہْت وَجْہِی إلَیْک وَوَلَّیْت ظَہْرِی إلَیْک ، لاَ مَلْجَأَ وَلاَ مَنْجَی مِنْک إلاَّ إلَیْک ، آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِی أَنْزَلْت ، وَنَبِیِّکَ الَّذِی أَرْسَلْت فَإِنَّک مِتَّ مِنْ لَیْلَتِکَ مِتَّ عَلَی الْفِطْرَۃِ ، فَإِنْ أَصْبَحْت أَصَبْتَ خَیْرًا۔ (بخاری ۷۴۸۸۔ احمد ۲۹۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৬৩
ادب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب سوئے اور جب بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے
(٢٧٠٦٤) حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک انصاری صحابی سے پوچھا : جب تم سونے کا ارادہ کرتے ہو تو کیا دعا پڑھتے ہو ؟ انھوں نے عرض کیا : میں یوں پڑھتا ہوں : تیرا نام لے کر میں نے اپنے پہلو کو رکھا پس تو میری مغفرت فرما دے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تحقیق تیری مغفرت کردی گئی۔
(۲۷۰۶۴) حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، عَنِ الأَفْرِیقِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ : کَیْفَ تَقُولُ حِینَ تُرِیدُ أَنْ تَنَامَ ؟ قَالَ : أَقُولُ بِاسْمِکَ وَضَعْت جَنْبِی فَاغْفِرْ لِی قَالَ : قَدْ غُفِرَ لَک۔ (نسائی ۱۰۶۰۶۔ احمد ۱۷۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৬৪
ادب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب سوئے اور جب بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے
(٢٧٠٦٥) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : کہ ہمارے اصحاب ہمیں حکم دیتے اس حال میں کہ ہم بچے تھے کہ ہم جب اپنے بستروں پر لیٹ جائیں تو ہم تینتیس مرتبہ سبحان اللہ، تینتیس مرتبہ الحمد للہ اور چونیسں مرتبہ اللہ اکبر کہیں۔
(۲۷۰۶۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَن زَائِدَۃَ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : کَانَ أَصْحَابُنَا یَأْمُرُونَنَا وَنَحْنُ غِلْمَانٌ إذَا أَوَیْنَا إلَی فِرَاشِنَا أَنْ نُسَبِّحَ ثَلاَثًا وثَلاَثِینَ ، وَنَحْمَدَ ثَلاَثًا وَثَلاَثِینَ ، وَنُکَبِّرَ أَرْبَعًا وَثَلاَثِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৬৫
ادب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص یوں کہتا ہو : جب تم اپنے بستر پر لیٹنے لگو تو اپنا دایاں ہاتھ اپنے داہنے رخسار کے نیچے رکھو
(٢٧٠٦٦) ام المؤمنین حضرت حفصہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب اپنے بستر پر لیٹتے تو اپنا داہنا ہاتھ اپنے داہنے رخسار کے نیچے رکھ لیتے۔
(۲۷۰۶۶) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَن زَائِدَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ ، عَن حَفْصَۃَ قَالَتْ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا أَخَذَ مَضْجَعَہُ وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنَی تَحْتَ خَدِّہِ الأَیْمَنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৬৬
ادب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص یوں کہتا ہو : جب تم اپنے بستر پر لیٹنے لگو تو اپنا دایاں ہاتھ اپنے داہنے رخسار کے نیچے رکھو
(٢٧٠٦٧) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب فجر کی دو رکعات پڑھ لیتے تو لیٹ جاتے اور اپنا داہنا ہاتھ اپنے داہنے رخسار کے نیچے رکھ لیتے۔
(۲۷۰۶۷) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ سَعِیدٍ ، عَن شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی المُؤَمِّلِ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَن عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إذَا صَلَّی رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ اضْطَجَعَ وَوَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنَی تَحْتَ خَدِّہِ الأَیْمَنِ۔
(بخاری ۶۲۶۔ مسلم ۱۲۱)
(بخاری ۶۲۶۔ مسلم ۱۲۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৬৭
ادب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص یوں کہتا ہو : جب تم اپنے بستر پر لیٹنے لگو تو اپنا دایاں ہاتھ اپنے داہنے رخسار کے نیچے رکھو
(٢٧٠٦٨) حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سونے لگتے تو اپنے دائیں ہاتھ کو اپنے رخسار کے نیچے رکھ لیتے اور یہ دعا پڑھتے تھے : اے اللہ ! مجھے اپنے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو دوبارہ اٹھائے گا۔
(۲۷۰۶۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَن زَکَرِیَّا ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَائِ قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا نَامَ تَوَسَّدَ یَمِینَہُ تَحْتَ خَدِّہِ وَیَقُولُ : قِنِی عَذَابَک یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَک۔ (احمد ۲۹۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৬৮
ادب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص یوں کہتا ہو : جب تم اپنے بستر پر لیٹنے لگو تو اپنا دایاں ہاتھ اپنے داہنے رخسار کے نیچے رکھو
(٢٧٠٦٩) حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سونے کا ارادہ کرتے تو یہ دعا پڑھتے : اے اللہ ! مجھے اپنے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو جمع کرے گا۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنا دایاں ہاتھ اپنے رخسار کے نیچے رکھ لیتے تھے۔
(۲۷۰۶۹) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی قَالَ : أَخْبَرَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّہُ کَانَ إذَا نَامَ قَالَ : اللَّہُمَّ قِنِی عَذَابَک یَوْمَ تَجْمَعُ عِبَادَک ، وَکَانَ یَضَعُ یَمِینَہُ تَحْتَ خَدِّہِ۔ (ترمذی ۲۵۵۔ احمد ۳۹۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৬৯
ادب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص یوں کہتا ہو : جب تم اپنے بستر پر لیٹنے لگو تو اپنا دایاں ہاتھ اپنے داہنے رخسار کے نیچے رکھو
(٢٧٠٧٠) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کوئی اپنے بستر پر لیٹنے کا ارادہ کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ داہنے پہلو پر لیٹے۔
(۲۷۰۷۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَن سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : إذَا أَرَادَ أَحَدُکُمْ أَنْ یَضْطَجِعَ عَلَی فِرَاشِہِ فَلْیَضْطَجِعْ عَلَی شِقِّہِ الأَیْمَنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৭০
ادب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب صبح کرے تو وہ کون سی دعا پڑھے
(٢٧٠٧١) حضرت عبد الرحمن بن ابزی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب صبح کرتے تو یہ دعا پڑھتے : ترجمہ : ہم نے صبح کی فطرت اسلام پر اور کلمہ اخلاص پر ، اور ہمارے نبی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دین پر اور ہمارے والد حضرت ابراہیم کی ملت پر جو پکے مسلمان تھے اور مشرکین میں سے نہیں تھے۔
(۲۷۰۷۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَن سُفْیَانَ ، عَن سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا أَصْبَحَ قَالَ : أَصْبَحْنَا عَلَی فِطْرَۃِ الإِسْلاَمِ ، وَکَلِمَۃِ الإِخْلاَصِ ، وَدِینِ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَمِلَّۃِ أَبِینَا إبْرَاہِیمَ حَنِیفًا مُسْلِمًا وَمَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِینَ۔ (احمد ۴۰۷۔ دارمی ۲۶۸۸)
তাহকীক: