মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ৩০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان
(٣٠١) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ وضو صرف اس پر لازم ہے جس کا وضو ٹوٹ جائے۔
(۳۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : لاَ وُضُوئَ إِلاَّ مِنْ حَدَثٍ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان
(٣٠٢) حضرت محمد بن اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت ابن اسود ایک مرتبہ اس حال میں مدینہ تشریف لائے کہ وہ بیمار تھے۔ انھوں نے عشاء اور فجر کی نمازیں اس طرح ایک وضو سے پڑھیں کہ ایک پاؤں کو اٹھا کر کھڑے ہوتے تھے۔
(۳۰۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، أَنَّ ابْنَ الأَسْوَدِ قَدِمَ عَلَیْہِ مِنَ الْمَدِینَۃِ وَہُوَ مُعْتَلٌّ ، فَصَلَّی الْعِشَائَ، وَہُوَ شَائِلٌ إحْدَی رِجْلَیْہِ ، وَالْفَجْرَ بِوُضُوئٍ وَاحِدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے لیے الگ وضو کرنے کا بیان
(٣٠٣) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد نے فرمایا کہ جب تم ایک مرتبہ وضو کرلو تو جب تک وضو نہ ٹوٹے اسی سے نماز پڑھتے رہو اور حضرت علی نے قرآن مجید کی آیت کا حوالہ دے کر فرمایا کہ جب تم نماز کا ارادہ کرو تو اپنے چہروں اور اپنے ہاتھوں کو دھو لو۔
(۳۰۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ مَسْعُودِ بْنِ عَلِیٍّ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : قَالَ سَعْدٌ : إذَا تَوَضَّأْتَ فَصَلِّ بِوُضُوئِکَ مَا لَمْ تُحْدِثْ ، وَقَالَ عَلِیٌّ : إذَا قُمْتُمْ إِلَی الصَّلاَۃِ فَاغْسِلُوا وُجُوہَکُمْ وَأَیْدِیَکُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے لیے الگ وضو کرنے کا بیان
(٣٠٤) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ خلفاء راشدین ہر نماز کے لیے الگ وضو کیا کرتے تھے۔
(۳۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانَت الْخُلَفَائُ تَوضَّأُ لِکُلِّ صَلاَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے لیے الگ وضو کرنے کا بیان
(٣٠٥) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان ہر نماز کے لیے الگ وضو کیا کرتے تھے۔ اگر وہ مسجد میں ہوتے تو طشت منگوا لیتے۔
(۳۰۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: کَانَ أَبُو بَکْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانَ، فِیمَا یَعْلَمُ أَبُو خَالِدٍ، یَتَوَضَّؤُونَ لِکُلِّ صَلاَۃٍ، فَإِذَا کَانُوا فِی الْمَسْجِدِ دَعَوْا بِالطَّسْتِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے اور کتے کے پس خوردہ پانی سے وضو کی کراہت کا بیان
(٣٠٦) حضرت نافع کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر گدھے کے جو ٹھے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۳۰۶) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ سُؤْرَ الْحِمَارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے اور کتے کے پس خوردہ پانی سے وضو کی کراہت کا بیان
(٣٠٧) حضرت نافع کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر گدھے اور کتے کے جو ٹھے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۳۰۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحمنِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، وَعُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ سُؤْرَ الْحِمَارِ وَالْکَلْبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے اور کتے کے پس خوردہ پانی سے وضو کی کراہت کا بیان
(٣٠٨) حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین گدھے اور کتے کے جو ٹھے کو ناپسندیدہ اور مکروہ خیال کرتے تھے۔
(۳۰۸) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا یَکْرَہَانِ سُؤْرَ الْحِمَارِ وَالْکَلْبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے اور کتے کے پس خوردہ پانی سے وضو کی کراہت کا بیان
(٣٠٩) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم خچر اور گدھے کے جو ٹھے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۳۰۹) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ یَکْرَہُ سُؤْرَ الْبَغْلِ وَالْحِمَارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے اور کتے کے پس خوردہ پانی سے وضو کی کراہت کا بیان
(٣١٠) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ خچر، گدھے کی جنس سے ہے۔
(۳۱۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : الْبَغْلُ مِنَ الْحِمَارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے اور کتے کے پس خوردہ پانی سے وضو کی کراہت کا بیان
(٣١١) حضرت اشعث کہتے ہیں کہ حضرت حسن گدھے، خچر اور کتے کے جو ٹھے کو مکروہ خیال کرتے تھے۔
(۳۱۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ سُؤْرَ الْحِمَارِ وَالْبَغْلِ وَالْکَلْبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے اور کتے کے پس خوردہ پانی سے وضو کی کراہت کا بیان
(٣١٢) حضرت ابراہیم فرمایا کرتے تھے کہ گدھے، خچر اور کسی بھی درندے کے جو ٹھے سے وضو مت کرو۔
(۳۱۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ یَقُولُ : لاَ تَوَضَّأْ بِسُؤْرِ الْحِمَارِ ، وَلاَ بِسُؤْرِ الْبَغْلِ ، وَلاَ بِسُؤْرِ شَیْئٍ مِنَ السِّبَاعِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے اور کتے کے پس خوردہ پانی سے وضو کی کراہت کا بیان
(٣١٣) حضرت ابن حکیم فرماتے ہیں کہ میں نے ابو وائل سے کتے کے جو ٹھے کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا ” میں تو اسے چھونا بھی پسند نہیں کرتا “
(۳۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنِ ابْنِ حَکِیمٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا وَائِلٍ عَنْ سُؤْرِ الْکَلْبِ ؟ فَقَالَ : مَا أُحِبُّ مُشَارَکَتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو گدھے کے جوٹھے کو مکروہ نہیں سمجھتے
(٣١٤) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء گدھے کے جو ٹھے کو مکروہ نہیں سمجھتے تھے۔
(۳۱۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِسُؤْرِ الْحِمَارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو گدھے کے جوٹھے کو مکروہ نہیں سمجھتے
(٣١٥) حضرت ابو الحباب فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید گدھے کے جو ٹھے کو مکروہ نہیں سمجھتے تھے۔
(۳۱۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَائٍ ، عَنْ أَبِی الْحُبَابِ ؛ أَنَّ جَابِرَ بْنَ زَیْدٍ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِسُؤْرِ الْحِمَارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو گدھے کے جوٹھے کو مکروہ نہیں سمجھتے
(٣١٦) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ گدھے کے جو ٹھے میں کوئی حرج نہیں۔
(۳۱۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِسُؤْرِ الْحِمَارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو گدھے کے جوٹھے کو مکروہ نہیں سمجھتے
(٣١٧) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے پوچھا ” میں نے گدھے کے جو ٹھے سے وضو کیا پھر میں نے نماز پڑھ لی تو کیا میں نماز دوبارہ پڑھوں ؟ حضرت حکم نے فرمایا کہ نماز دہرانے کی ضرورت نہیں۔ میں نے اس بارے میں حضرت حماد سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا ” میں اس بات کو بہتر سمجھتا ہوں کہ تم دوبارہ نماز پڑھ لو۔
(۳۱۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ قُلْتُ : تَوَضَّأْتُ بِفَضْلِ سُؤْرِ الْحِمَارِ فَصَلَّیْتُ ؟ قَالَ : لاَ تُعِدْ ۔ وَسَأَلْتُ حَمَّادًا ؟ فَقَالَ : أَحَبُّ إلَیَّ أَنْ تُعِیدَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو گدھے کے جوٹھے کو مکروہ نہیں سمجھتے
(٣١٨) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ خچر کے جو ٹھے میں کوئی حرج نہیں۔
(۳۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِسُؤْرِ الْبَغْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو گدھے کے جوٹھے کو مکروہ نہیں سمجھتے
(٣١٩) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ کسی جانور کے جو ٹھے میں کوئی حرج نہیں۔
(۳۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِسُؤْرِ کُلِّ دَابَّۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے اور اونٹ کے جوٹھے سے وضو کرنے کا بیان
(٣٢٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ گھوڑے، اونٹ، گائے اور بکری کے جو ٹھے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۳۲۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِسُؤْرِ الْفَرَسِ وَالْبَعِیرِ وَالْبَقَرَۃِ وَالشَّاۃِ۔
tahqiq

তাহকীক: