মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ৩৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو بلی کے پس ماندہ سے وضو کو درست نہیں سمجھتے اور ان کے خیال میں ایسے برتن کو بھی دھویا جائے گا
(٣٤١) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب بلی برتن میں منہ مار دے تو اسے سات مرتبہ دھویا جائے گا۔
(۳۴۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّہُ قَالَ فِی السِّنَّوْرِ إذَا وَلَغَ فِی الإِنَائِ ، قَالَ : یُغْسَلُ سَبْعَ مَرَّاتٍ۔ (دار قطنی ۶۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو بلی کے پس ماندہ سے وضو کو درست نہیں سمجھتے اور ان کے خیال میں ایسے برتن کو بھی دھویا جائے گا
(٣٤٢) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ جس برتن میں بلی منہ مار دے اسے ایک مرتبہ دھویا جائے گا۔
(۳۴۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ فِی الإِنَائِ یَلَغُ فِیہِ الْہِرُّ ، قَالَ : یُغْسَلُ مَرَّۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو بلی کے پس ماندہ سے وضو کو درست نہیں سمجھتے اور ان کے خیال میں ایسے برتن کو بھی دھویا جائے گا
(٣٤٣) حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر بلی برتن میں منہ مار دے تو کیا حکم ہے ؟ فرمایا اس برتن کو ایک مرتبہ دھویا جائے گا۔
(۳۴۳) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الإِنَائِ یَلَغُ فِیہِ السِّنَّوْرُ ؟ قَالَ : یُغْسَلُ مَرَّۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو بلی کے پس ماندہ سے وضو کو درست نہیں سمجھتے اور ان کے خیال میں ایسے برتن کو بھی دھویا جائے گا
(٣٤٤) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جس برتن میں بلی منہ مار دے اسے سات مرتبہ دھویا جائے گا۔
(۳۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَطَائً یَقُولُ فِی الْہِرِّ یَلَغُ فِی الإِنَائِ : یَغْسِلُہُ سَبْعَ مَرَّاتٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو بلی کے پس ماندہ سے وضو کو درست نہیں سمجھتے اور ان کے خیال میں ایسے برتن کو بھی دھویا جائے گا
(٣٤٥) حضرت ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ بلی بھی ایک درندہ ہے۔
(۳۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِیسَی بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْہِرُّ سَبُعٌ۔ (دار قطنی ۵۔ احمد ۲/۳۲۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو بلی کے پس ماندہ سے وضو کو درست نہیں سمجھتے اور ان کے خیال میں ایسے برتن کو بھی دھویا جائے گا
(٣٤٦) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ جس برتن میں بلی منہ مار دے اسے سات مرتبہ دھویا جائے گا۔
(۳۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : یُغْسَلُ مَرَّتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو بلی کے پس ماندہ سے وضو کو درست نہیں سمجھتے اور ان کے خیال میں ایسے برتن کو بھی دھویا جائے گا
(٣٤٧) ایک اور سند کے مطابق حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ بلی کے پس ماندہ پانی کے برتن کو دو یا تین مرتبہ دھویا جائے گا۔
(۳۴۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : یُغْسَلُ مَرَّتَیْنِ ، أَوْ ثَلاَثًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے (طہارت کے بعد) بچے ہوئے پانی کو استعمال کرنے کا حکم
(٣٤٨) حضرت ابوہریرہ سے عورت کے بچے ہوئے پانی سے وضو کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے فرمایا ” ہم ایک بڑے برتن کے گرد بیٹھ کر پانی لیتے تھے اور اسی میں سے غسل کرتے تھے “
(۳۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ شِہَابٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ سَأَلَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ عَنْ سُؤْرِ طَہُورِ الْمَرْأَۃِ یُتَطَہَّرُ مِنْہُ؟ قَالَ: إِنْ کُنَّا لَننقُز حَوْلَ قَصْعَتِنَا ، نَغْتَسِلُ مِنْہَا کِلاَنَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے (طہارت کے بعد) بچے ہوئے پانی کو استعمال کرنے کا حکم
(٣٤٩) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر عورت کے استعمال شدہ پانی سے وضو کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے، البتہ اگر عورت حیض یا جنابت میں مبتلا ہو تو پھر وہ احتیاط کا حکم دیتے تھے۔
(۳۴۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بِسُؤْرِ الْمَرْأَۃِ بَأْسًا ، إِلاَّ أَنْ تَکُونَ حَائِضًا ، أَوْ جُنُبًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے (طہارت کے بعد) بچے ہوئے پانی کو استعمال کرنے کا حکم
(٣٥٠) حضرت ابن عباس سے عورت کے پس ماندہ کا حکم پوچھا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ عورت تو ایک نفیس اور پاکیزہ چیز ہے۔
(۳۵۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی یَزِیدَ الْمَدِینِیِّ ، قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ سُؤْرِ الْمَرْأَۃِ ؟ فَقَالَ : ہِیَ أَلْطَفُ بَنَانًا ، وَأَطْیَبُ رِیحًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے (طہارت کے بعد) بچے ہوئے پانی کو استعمال کرنے کا حکم
(٣٥١) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ عورت اگر حیض یا جنابت کا شکار نہ ہو تو اس کے پس ماندہ میں کوئی حرج نہیں۔
(۳۵۱) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِفَضْلِ الْمَرْأَۃِ مَا لَمْ تَکُنْ حَائِضًا ، أَوْ جُنُبًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے (طہارت کے بعد) بچے ہوئے پانی کو استعمال کرنے کا حکم
(٣٥٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ عورت کے پس ماندہ میں کوئی حرج نہیں۔
(۳۵۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِفَضْلِ وَضُوئِ الْمَرْأَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے (طہارت کے بعد) بچے ہوئے پانی کو استعمال کرنے کا حکم
(٣٥٣) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ عورت نے جس پانی کو وضو کے لیے استعمال کیا ہو اس کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
(۳۵۳) حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَیُّوبَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِفَضْلِ وَضُوئِ الْمَرْأَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے (طہارت کے بعد) بچے ہوئے پانی کو استعمال کرنے کا حکم
(٣٥٤) حضرت عطاء سے حائضہ عورت کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۳۵۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ فَضْلِ الْحَائِضِ یُتَوَضَّأُ مِنْہُ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے (طہارت کے بعد) بچے ہوئے پانی کو استعمال کرنے کا حکم
(٣٥٥) حضرت عبداللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک زوجہ مطہرہ نے ایک بڑے برتن پانی سے غسل فرمایا، جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پانی سے غسل یا وضو فرمانے لگے تو انھوں نے عرض کیا ” یا رسول اللہ ! میں حالت جنابت میں تھی “ آپ نے فرمایا ” پانی ناپاک نہیں ہوتا “
(۳۵۵) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : اغْتَسَلَ بَعْضُ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی جَفْنَۃٍ ، فَجَائَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِیَغْتَسِلَ مِنْہَا ، أَوْ لِیَتَوَضَّأَ فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إنِّی کُنْتُ جُنُبًا ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّ الْمَائَ لاَ یُجْنِبُ۔
(ابوداؤد ۶۹۔ ترمذی ۶۵)
(ابوداؤد ۶۹۔ ترمذی ۶۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو عورت کے پس ماندہ سے وضو کرنے کو ناپسندیدہ خیال کرتے ہیں
(٣٥٦) ایک غفاری صحابی روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عورت کے پس ماندہ پانی سے وضو کرنے سے منع فرمایا ہے۔
(۳۵۶) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو حَاجِبٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِی غِفَارٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یَتَوَضَّأَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ طَہُورِ الْمَرْأَۃِ۔ (ترمذی ۶۳۔ احمد ۵/۶۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو عورت کے پس ماندہ سے وضو کرنے کو ناپسندیدہ خیال کرتے ہیں
(٣٥٧) حضرت سوادہ بن عاصم کہتے ہیں کہ میں نے مقام مربد میں حکم غفاری سے ملاقات کی۔ وہ لوگوں کو عورت کے پس ماندہ پانی سے منع کرتے تھے، میں نے ان سے کہا کہ ” عورت کے بازوؤں کی زردی کتنی اچھی ہوتی ہے ! “ انھوں نے ایک چیز کو پکڑ کر غصے سے پھینکا اور فرمایا ” تیرے لیے اور تیرے ساتھیوں کے لیے اچھی ہوگی “
(۳۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ ، عَنْ سَوَادَۃَ بْنِ عَاصِمٍ ، قَالَ : انْتَہَیْتُ إلَی الْحَکَمِ الْغِفَارِیِّ وَہُوَ بِالْمِرْبَدِ ، وَہُوَ یَنْہَاہُمْ عَنْ فَضْلِ طَہُورِ الْمَرْأَۃِ ، فَقُلْتُ : أَلاَ حَبَّذَا صُفْرَۃُ ذِرَاعَیْہَا ! أَلاَ حَبَّذَا کَذَا ! فَأَخَذَ شَیْئًا فَرَمَاہُ بِہِ ، وَقَالَ : لَکَ وَلأَصْحَابِک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو عورت کے پس ماندہ سے وضو کرنے کو ناپسندیدہ خیال کرتے ہیں
(٣٥٨) حضرت کلثوم بن عامر فرماتی ہیں کہ جویریہ بنت حارث نے ایک مرتبہ وضو کیا، میں نے ان کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنا چاہا تو انھوں نے مجھے روک دیا۔
(۳۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْمَسْعُودِیِّ ، عَنِ الْمُہَاجِرِ أَبِی الْحَسَنِ ، عَنْ کُلْثُومِ بْنِ عَامِرٍ ؛ أَنَّ جُوَیْرِیَۃَ بِنْتَ الْحَارِثِ تَوَضَّأَتْ فَأَرَدْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ بِفَضْلِ وَضُوئِہَا ، فَنَہَتْنِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو عورت کے پس ماندہ سے وضو کرنے کو ناپسندیدہ خیال کرتے ہیں
(٣٥٩) حضرت سعید بن المسیب اور حضرت حسن بصری عورت کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنے کو ناپسندیدہ خیال کرتے تھے۔
(۳۵۹) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَالْحَسَنِ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا یَکْرَہَانِ فَضْلَ طَہُورِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو عورت کے پس ماندہ سے وضو کرنے کو ناپسندیدہ خیال کرتے ہیں
(٣٦٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مرد کو اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ وہ عورت کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرے۔
(۳۶۰) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : نُہِیَ أَنْ یَتَوَضَّأَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ وَضُوئِ الْمَرْأَۃِ۔
তাহকীক: