মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ৩৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو عورت کے پس ماندہ سے وضو کرنے کو ناپسندیدہ خیال کرتے ہیں
(٣٦١) حضرت ابو العالیہ کہتے ہیں کہ میں ایک صحابی کے پاس تھا، اس اثنا میں، میں نے عورت کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنا چاہا تو انھوں نے مجھے منع کردیا۔
(۳۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، قَالَ : کُنْتُ عِنْدَ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَرَدْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ مِنْ مَائٍ عِنْدَہُ ، فَقَالَ : لاَ تَوَضَّأْ بِہِ ، فَإِنَّہُ فَضْلُ امْرَأَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو عورت کے پس ماندہ سے وضو کرنے کو ناپسندیدہ خیال کرتے ہیں
(٣٦٢) حضرت غنیم بن قیس فرماتے ہیں کہ اگر عورت تم سے پہلے وضو کرلے تو تم اس کے استعمال کردہ پانی سے وضو نہ کرو۔
(۳۶۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ غُنَیْمِ بْنِ قَیْسٍ ، قَالَ : إذَا خَلَتِ الْمَرْأَۃُ بِالْوُضُوئِ دُونَک ، فَلاَ تَوَضَّأْ بِفَضْلِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت کے پینے سے بچے ہوئے پانی کا حکم
(٣٦٣) حضرت عمران بن حدیر کہتے ہیں کہ یزید بن شخیر کی بیوی حیض کی حالت میں تھیں، انھوں نے ایک برتن سے پانی پیا، تو ان کے بچے ہوئے پانی سے یزید بن شخیر نے وضو کرلیا تھا۔
(۳۶۳) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ ، أَنَّ امْرَأَۃَ یَزِیدَ بْنِ الشِّخِّیرِ شَرِبَتْ وَہِیَ حَائِضٌ ، فَتَوَضَّأَ بِہِ یَزِیدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت کے پینے سے بچے ہوئے پانی کا حکم
(٣٦٤) حضرت حسن بصری سے حائضہ عورت کے پینے سے بچے ہوئے پانی سے مرد کے وضو کا حکم پوچھا گیا تو انھوں نے فرمایا ” اس میں کوئی حرج نہیں “
(۳۶۴) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سلم بْنِ أَبِی الذَّیَّالِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : سَأَلْتُہ عَنِ الرَّجُلِ یَتَوَضَّأُ بِفَضْلِ شَرَابِ الْحَائِضِ ؟ فَلَمْ یَرَ بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت کے پینے سے بچے ہوئے پانی کا حکم
(٣٦٥) حضرت عطاء سے حائضہ عورت کے پینے سے بچے ہوئے پانی کے بارے میں سوال کیا گیا کہ کیا اس سے وضو کرنا جائز ہے ؟ تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں “
(۳۶۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الْحَائِضِ تَشْرَبُ مِنَ الْمَائِ ، أَیُتَوَضَّأُ بِہِ ؟ فَقَالَ : نَعَمْ ، لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت کے پینے سے بچے ہوئے پانی کا حکم
(٣٦٦) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ عورت کا حیض اس کے منہ میں تو نہیں ہوتا (اس لیے اس کا پس ماندہ استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں) ۔
(۳۶۶) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : لَیْسَ حَیْضَتُہَا فِی فِیہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت کے پینے سے بچے ہوئے پانی کا حکم
(٣٦٧) حضرت ابراہیم حائضہ عورت کے طہارت کے لیے استعمال کردہ پانی کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے البتہ اس کے پینے سے بچے ہوئے پانی کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۳۶۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِفَضْلِ وَضُوئِ الْحَائِضِ ، وَیُکْرَہُ سُؤْرُہَا مِنَ الشَّرَابِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت کے پینے سے بچے ہوئے پانی کا حکم
(٣٦٨) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حائضہ، جنبی اور مشرک کے پس ماندہ پانی کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۳۶۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِسُؤْرِ الْحَائِضِ وَالْجُنُبِ وَالْمُشْرِکِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت کے پینے سے بچے ہوئے پانی کا حکم
(٣٦٩) حضرت سعید بن المسیب اور حضرت حسن بصری عورت کے بچے ہوئے پانی کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۳۶۹) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَالْحَسَنِ ؛ أنَّہُمَا لَمْ یَرَیَا بِفَضْلِ شَرَابِہَا بَأْسًا ، یَعْنِی الْمَرْأَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اور مرد کے ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان
(٣٧٠) حضرت میمونہ ام المؤمنین فرماتی ہیں کہ میں اور نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک ہی برتن سے غسل کرلیا کرتے تھے۔
(۳۷۰) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَیْمُونَۃَ ، قَالَتْ : کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ إنَائٍ وَاحِدٍ۔ (احمد ۳۲۹۔ ابن ماجہ ۳۷۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اور مرد کے ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان
(٣٧١) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بڑے برتن سے غسل فرمایا کرتے تھے اور (بعض اوقات) میں اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک ہی برتن سے غسل کرلیا کرتے تھے۔
(۳۷۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَغْتَسِلُ مِنَ الْفَرَقِ ، وَہُوَ الْقَدَحُ ، وَکُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَہُوَ مِنْ إنَائٍ وَاحِدٍ۔ (بخاری ۶/۷۳۳۹۔ ابوداؤد ۲۴۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اور مرد کے ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان
(٣٧٢) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حالت جنابت میں ایک ہی برتن سے غسل کرلیا کرتے تھے۔
(۳۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ إنَائٍ وَاحِدٍ ، وَنَحْنُ جُنُبَانِ۔ (احمد ۱۹۱۔ ابوداؤد ۷۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اور مرد کے ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان
(٣٧٣) حضرت ام صبیہ جھنیہ فرماتی ہیں کہ ایک برتن سے وضو کے دوران بعض اوقات میرا ہاتھ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ سے ٹکرا جاتا تھا۔
(۳۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ خَرَّبُوذٍ ، قَالَ ، سَمِعْتُ أُمَّ صُبَیَّۃَ الْجُہَنِیَّۃَ تَقُولُ : رُبَّمَا اخْتَلَفَتْ یَدِی وَیَدُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الْوُضُوئِ مِنْ إنَائٍ وَاحِدٍ۔ (ابوداؤد ۷۹۔ ابن ماجہ ۳۸۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اور مرد کے ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان
(٣٧٤) حضرت ام سلمہ ام المؤمنین فرماتی ہیں کہ میں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک ہی برتن سے غسل کرلیا کرتے تھے۔
(۳۷۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتوَائِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو سَلَمَۃَ ، عَنْ زَیْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَۃَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ؛ أَنَّہَا کَانَتْ وَرَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَغْتَسِلاَنِ مِنْ إنَائٍ وَاحِدٍ۔
(بخاری۱۹۲۹۔ مسلم ۲۵۷)
(بخاری۱۹۲۹۔ مسلم ۲۵۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اور مرد کے ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان
(٣٧٥) حضرت عائشہ ام المؤمنین فرماتی ہیں کہ میں اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک ہی برتن سے غسل کرلیا کرتے تھے اور ہم اس برتن میں ہاتھ بھی ایک ساتھ ڈالتے تھے۔
(۳۷۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ إنَائٍ وَاحِدٍ ، نَضَعُ أَیْدِینَا مَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اور مرد کے ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان
(٣٧٦) حضرت زید بن ثابت کی اہلیہ حضرت ام سعد فرماتی ہیں کہ میں اور حضرت زید جنابت کا غسل ایک ہی برتن سے کرتے تھے۔
(۳۷۶) حَدَّثَنَا حَمَّادُ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ أُمِّ سَعْدٍ امْرَأَۃِ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَتْ : کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَزَیْدٌ مِنْ إنَائٍ وَاحِدٍ مِنَ الْجَنَابَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اور مرد کے ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان
(٣٧٧) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ اگر دو جنبی (میاں بیوی) ایک برتن میں ہاتھ ڈال کر غسل کریں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۳۷۷) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُدْلِیَا الْجُنُبَانِ مِنْ إنَائٍ وَاحِدٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اور مرد کے ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان
(٣٧٨) حضرت ام حجاج جدلیہ فرماتی ہیں کہ بعض اوقات وضو کرتے ہوئے میں (اپنے خاوند) حضرت ابن مسعود سے ٹکرا جاتی تھی۔
(۳۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ أُمِّ الْحَجَّاجِ الْجَدَلِیَّۃِ ، قَالَتْ : رُبَّمَا نَازَعْتُ عَبْدَ اللہِ الْوُضُوئَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اور مرد کے ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان
(٣٧٩) حضرت ابوہریرہ سے عورت کے بچے ہوئے پانی سے وضو کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے فرمایا ” ہم ایک بڑے برتن کے گرد بیٹھ کر پانی لیتے تھے اور اسی میں سے غسل کرتے تھے “
(۳۷۹) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ شِہَابٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ سَأَلَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ ؟ فَقَالَ : إِنْ کُنَّا لَننقُز
حَوْلَ قَصْعَتِنَا ، نَغْتَسِلُ مِنْہَا کِلاَنَا۔
حَوْلَ قَصْعَتِنَا ، نَغْتَسِلُ مِنْہَا کِلاَنَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اور مرد کے ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان
(٣٨٠) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ عورت اپنے خاوند کے بچے ہوئے پانی سے بھی غسل کرسکتی ہے اور دونوں ایک ساتھ بھی پانی لے سکتے ہیں۔
(۳۸۰) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : تَغْتَسِلُ الْمَرْأَۃُ بِسُؤْرِ زَوْجِہَا ، وَیَنْتَہِزَانِ مِنْ إنَائٍ وَاحِدٍ۔
তাহকীক: