মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ৩৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اور مرد کے ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان
(٣٨١) حضرت علی فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے گھر والوں کے ساتھ ایک ہی برتن سے غسل فرما لیا کرتے تھے۔
(۳۸۱) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، قَالَ : أَخْبَرَنا إسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَغْتَسِلُ ہُوَ وَأَہْلُہُ مِنْ إنَائٍ وَاحِدٍ۔ (احمد ۱/۷۷۔ ابن ماجہ ۳۷۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اور مرد کے ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان
(٣٨٢) حضرت ابو عمار فرماتے ہیں کہ جب مرد اور عورت ایک برتن سے غسل کرنا چاہیں تو ابتداء مرد کرے۔
(۳۸۲) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی عَمَّارٍ ، قَالَ : إذَا اغْتَسَلَ الرَّجُلُ وَالْمَرْأَۃُ مِنْ إنَائٍ وَاحِدٍ ، بَدَأَ الرَّجُلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اور مرد کے ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان
(٣٨٣) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ آدمی اور اس کی بیوی ایک برتن سے غسل کرسکتے ہیں۔
(۳۸۳) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : یَغْتَسِلُ الرَّجُلُ وَامْرَأَتُہُ مِنْ إنَائٍ وَاحِدٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اور مرد کے ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان
(٣٨٤) حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کی ازواج ایک ہی برتن سے غسل فرما لیا کرتے تھے۔
(۳۸۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الأَسَدِیُّ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَزْوَاجُہُ یَغْتَسِلُونَ مِنْ إنَائٍ وَاحِدٍ۔(ابن ماجہ ۳۷۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت اور مرد کے ایک برتن سے غسل کرنے کا بیان
(٣٨٥) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک برتن سے غسل کرلیا کرتے تھے لیکن ابتداء حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی فرماتے تھے۔
(۳۸۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ إنَائٍ وَاحِدٍ ، وَلَکِنَّہُ کَانَ یَبْدَأُ۔ (احمد ۶/۱۷۰۔ ابن حبان ۱۱۹۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے خیال میں مرد وعورت کا ایک برتن سے غسل کرنا ناپسندیدہ ہے
(٣٨٦) حضرت ابوہریرہ اس بات سے منع فرماتے ہیں کہ مرد اور عورت ایک ہی برتن سے غسل کریں۔
(۳۸۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی سَہْلَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّہُ نَہَی أَنْ تَغْتَسِلَ الْمَرْأَۃُ وَالرَّجُلُ مِنْ إنَائٍ وَاحِدٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں وضو کرنے کا بیان
(٣٨٧) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ میں زمزم کے پانی کو مسجد میں غسل کرنے والے کے لیے حلال نہیں سمجھتا، البتہ وہ پینے والے اور وضو کرنے والے کے لیے حلال ہے اور شفاء کی چیز ہے۔
(۳۸۷) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَبِی یَزِیدَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ أُحِلُّہَا لِمُغْتَسِلٍ یَغْتَسِلُ فِی الْمَسْجِدِ ، وَہِیَ لِشَارِبٍ وَمُتَوَضِّیئٍ حِلٌّ وَبِلٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں وضو کرنے کا بیان
(٣٨٨) حضرت صالح بن مسلم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جبیر بن مطعم کو دیکھا کہ انھوں نے کنکریاں جمع کیں اور پھر پورا وضو مسجد میں کیا۔
(۳۸۸) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْہَبٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ مُسْلِمٍ اللَّیْثِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ فِی الْمَسْجِدِ فَحَصَ عَنِ الْحَصَی ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوئَہُ کُلَّہُ فِی الْمَسْجِدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں وضو کرنے کا بیان
(٣٨٩) حضرت عطیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو دیکھا کہ انھوں نے مسجد کے باہر پیشاب کرنے کے بعد مسجد میں وضو فرمایا۔
(۳۸۹) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ تَوَضَّأَ فِی الْمَسْجِدِ بَعْدَ مَا بَالَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں وضو کرنے کا بیان
(٣٩٠) حضرت ابراہیم مسجد کے اندر وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۳۹۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ إبْرَاہِیمَ فَلَمْ یَرَ بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں وضو کرنے کا بیان
(٣٩١) حضرت عطاء سے مسجد کے اندر وضو کرنے کا حکم پوچھا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ ہم سب سے افضل مسجد یعنی مسجد حرام میں بھی وضو کیا کرتے تھے۔
(۳۹۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً ؟ فَقَالَ : إنَّا لَنَتَوَضَّأُ فِی أَعْظَمِہَا حُرْمَۃً ؛ مَسْجِدِ الْحَرَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں وضو کرنے کا بیان
(٣٩٢) حضرت سلیمان فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مجلز اکثر مسجد میں قرآن کی تعلیم دیا کرتے تھے جب کبھی نماز کا وقت ہوتا اور انھیں وضو کی حاجت پیش آجاتی تو وہ مسجد میں ہی وضو کرلیا کرتے تھے۔ کسی نے ان سے اس کے جواز کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا یہ جائز ہے۔
(۳۹۲) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ أَبُو مِجْلَزٍ عَامَّۃ مَا یُحَدِّثُنَا عَنِ الْقُرْآنِ ، فَرُبَّمَا حَضَرَتِ الصَّلاَۃُ فَتَوَضَّأَ فِی الْمَسْجِدِ ، قِیلَ لَہُ : وُضُوئٌ یَتَجَوَّزُ فِیہِ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں وضو کرنے کا بیان
(٣٩٣) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ مسجد میں وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں البتہ آدمی یہاں اپنی شرم گاہ نہ دھوئے۔
(۳۹۳) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْوُضُوئِ فِی الْمَسْحِ مَا لَمْ یَغْسِلِ الرَّجُلُ فَرْجَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں وضو کرنے کا بیان
(٣٩٤) حضرت ابورواد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء اور حضرت طاوس کو مسجد حرام میں وضو کرتے دیکھا ہے۔
(۳۹۴) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی رَوَّادٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَطَائً وَطَاوُوسا یَتَوَضَّآنِ فِی الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں وضو کرنے کا بیان
(٣٩٥) حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک صحابی کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے تمہارے لیے اس بات کو محفوظ رکھا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد میں وضو فرمایا تھا۔
(۳۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، قَالَ ، قَالَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : حفِظْت لَکَ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فِی الْمَسْجِدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں وضو کرنے کا بیان
(٣٩٦) حضرت ابن سیرین مسجد میں وضو کرنے کو ناپسند خیال فرماتے تھے۔
(۳۹۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ حُسَیْنٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَقْعُدَ فِی الْمَسْجِدِ یتوَضَّأُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں تانبے کا برتن استعمال کرنے کا حکم
(٣٩٧) حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان کو دیکھا ان پر وضو کا پانی صراحی سے ڈالا جا رہا تھا۔
(۳۹۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ شُعَیْبِ بْنِ الْحَبْحابِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُثْمَانَ یُصَبُّ عَلَیْہِ مِنْ إبْرِیقٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں تانبے کا برتن استعمال کرنے کا حکم
(٣٩٨) حضرت ازرق بن قیس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو طشت میں وضو کرتے دیکھا ہے۔
(۳۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُثْمَانَ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الأَزْرَقِ بْنِ قَیْسٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسًا تَوَضَّأَ فِی طَسْتٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں تانبے کا برتن استعمال کرنے کا حکم
(٣٩٩) حضرت جریر بن حازم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو تانبے کے برتن سے وضو کرتے دیکھا ہے۔
(۳۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ سِیرِینَ یَتَوَضَّأُ فِی تَوْرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں تانبے کا برتن استعمال کرنے کا حکم
(٤٠٠) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے تانبے کے برتن میں وضو کا حکم دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں، میں نے کہا لوگ تو اسے ناپسند سمجھتے ہیں۔ انھوں نے فرمایا لوگ اس کی بدبو کو برا سمجھتے ہیں۔
(۴۰۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سُلَیْمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ سَأَلْتُ عَطَائً عَنِ الْوُضُوئِ فِی النُّحَاسِ ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ ، قُلْتُ : فَإِنَّ النَّاسَ یَکْرَہُونَہُ ! قَالَ : یَکْرَہُونَ رِیحَہُ۔
তাহকীক: