মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ৪২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس بات کا بیان کہ وضو میں ہاتھوں سے پہلے پاؤں دھوئے جا سکتے ہیں
(٤٢١) حضرت علی فرماتے ہیں کہ جب میں تمام اعضاء کو دھو کر پوری طرح وضو کررہا ہوں تو مجھے کوئی پروا نہیں کہ کس عضو سے ابتداء کرتا ہوں۔
(۴۲۱) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرو بْنِ ہِنْدٍ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : مَا أُبَالِی إذَا تَمَّمْت وُضُوئِی بِأَیِّ أَعْضَائِی بَدَأْت۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس بات کا بیان کہ وضو میں ہاتھوں سے پہلے پاؤں دھوئے جا سکتے ہیں
(٤٢٢) حضرت علی فرماتے ہیں کہ وضو کرتے ہوئے مجھے اس بات کی پروا نہیں کہ میں دائیں سے پہلے بائیں جانب سے شروع کر دوں۔
(۴۲۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ زِیَادٍ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : مَا أُبَالِی لَوْ بَدَأْت بِالشِّمَالِ قَبْلَ الْیَمِینِ ، إذَا تَوَضَّأْت۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس بات کا بیان کہ وضو میں ہاتھوں سے پہلے پاؤں دھوئے جا سکتے ہیں
(٤٢٣) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ اگر تم وضو میں ہاتھوں سے پہلے پاؤں دھو لو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۴۲۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُوسَی ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : لاَ بَأْسَ أَنْ تَبْدَأَ بِرِجْلَیْک قَبْلَ یَدَیْک فِی الْوُضُوئِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگوٹھی ہلانے کا بیان
(٤٢٤) حضرت عتاب فرماتے ہیں کہ جب میں نے حضرت علی کو وضو کروایا تو انھوں نے اپنی انگوٹھی کو ہلایا تھا۔
(۴۲۴) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ عَتَّابٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : وَضَّأْتُ عَلِیًّا فَحَرَّکَ خَاتَمَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگوٹھی ہلانے کا بیان
(٤٢٥) ایک اور سند سے یہی منقول ہے۔
(۴۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلِیٍّ مِثْلُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگوٹھی ہلانے کا بیان
(٤٢٦) حضرت ابو تمیم جیشانی فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن عمرو جب وضو کرتے تو انگوٹھی کو حرکت دیا کرتے تھے۔ حضرت ابو تمیم اور حضرت ابن ھبیرہ بھی یونہی کرتے تھے۔
(۴۲۶) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنِ ابْنِ لَہِیعَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ ہُبَیْرَۃَ ، عَنْ أَبِی تَمِیمٍ الْجَیْشَانِیِّ ، أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَمْرٍو کَانَ إذَا تَوَضَّأَ حَرَّکَ خَاتَمَہُ ، وَأَنَّ أَبَا تَمِیمٍ کَانَ یَفْعَلُہُ ، وَأَنَّ ابْنَ ہُبَیْرَۃَ کَانَ یَفْعَلُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگوٹھی ہلانے کا بیان
(٤٢٧) حضرت ابن سیرین جب وضو کرتے تو انگوٹھی کو حرکت دیا کرتے تھے۔
(۴۲۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، أَنَّہُ کَانَ إذَا تَوَضَّأَ حَرَّکَ خَاتَمَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگوٹھی ہلانے کا بیان
(٤٢٨) حضرت میمون جب وضو کرتے تو انگوٹھی کو حرکت دیا کرتے تھے۔
(۴۲۸) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ وَ وَکِیعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی مَرْزُوقٍ ، عَنْ مَیْمُونٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُحَرِّکُ خَاتَمَہُ إذَا تَوَضَّأَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگوٹھی ہلانے کا بیان
(٤٢٩) حضرت خالد بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا اس وقت ان کی انگوٹھی ان کے ہاتھ میں تھی لیکن انھوں نے اسے حرکت نہ دی۔
(۴۲۹) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَالِمًا تَوَضَّأَ وَخَاتَمُہُ فِی یَدِہِ ، لاَ یُحَرِّکُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگوٹھی ہلانے کا بیان
(٤٣٠) حضرت عمرو بن دینار وضو کرتے وقت انگوٹھی کو حرکت دیا کرتے تھے۔
(۴۳۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ دِینَارٍ کَانَ یُحَرِّکُ خَاتَمَہُ فِی الْوُضُوئِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگوٹھی ہلانے کا بیان
(٤٣١) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ وضو کرتے وقت انگوٹھی اتار دو ۔
(۴۳۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ حَمَّادًا یَقُولُ فِی الْخَاتَمِ : أَزِلْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگوٹھی ہلانے کا بیان
(٤٣٢) حضرت عمر بن عبد العزیز وضو کرتے وقت انگوٹھی کو حرکت دیا کرتے تھے۔
(۴۳۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ إِسْحَاقَ مَوْلًی لِعُمَرَ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ کَانَ إذَا تَوَضَّأَ حَرَّکَ خَاتَمَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگوٹھی ہلانے کا بیان
(٤٣٣) حضرت حسن بصری وضو کرتے وقت انگوٹھی کو حرکت دیا کرتے تھے۔
(۴۳۳) حَدَّثَنَا حَنْظَلَۃُ بْنُ ثَہْلاَنَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْحَسَنَ تَوَضَّأَ فَحَرَّکَ خَاتَمَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں انگوٹھی ہلانے کا بیان
(٤٣٤) حضرت عروہ وضو کرتے وقت انگوٹھی کو حرکت دیا کرتے تھے۔
(۴۳۴) حَدَّثَنَا عُبَیْدٌ الصَّیْدَلاَنِیُّ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ کَانَ یُحَرِّکُ خَاتَمَہُ إذَا تَوَضَّأَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ منہ بھر کر قے آنے سے وضو ٹوٹ جائے گا
(٤٣٥) حضرت شعبی اور حضرت حکم فرماتے ہیں کہ منہ بھر کر قے آنے میں وضو لازم ہے۔
(۴۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الشَّعْبِیِّ وَالْحَکَمِ قَالاَ : فِی الْقَلْسِ وُضُوئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ منہ بھر کر قے آنے سے وضو ٹوٹ جائے گا
(٤٣٦) حضرت ابراہیم سے منہ بھر کر قے آنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے فرمایا جب یہ ظاہر ہوجائے تو اس میں وضو ہے۔
(۴۳۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سَأَلْتُہُ عَنِ الْقَلْسِ ؟ فَقَالَ : ذَلِکَ الدَّسْعُ إذَا ظَہَرَ فَفِیہِ الْوُضُوئُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ منہ بھر کر قے آنے سے وضو ٹوٹ جائے گا
(٤٣٧) حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ منہ بھر کے قے آنے میں وضو لازم ہے۔
(۴۳۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ وَحَمَّادٍ قَالاَ : فِی الْقَلْسِ وُضُوئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ منہ بھر کر قے آنے سے وضو ٹوٹ جائے گا
(٤٣٨) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب تمہارا کھانا تمہاری زبان پر آجائے تو وضو لازم ہے۔
(۴۳۸) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا وَجَدْتَ مِنَ الطَّعَامِ عَلَی لِسَانِکَ فَأَعِدِ الْوُضُوئَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ منہ بھر کر قے آنے سے وضو ٹوٹ جائے گا
(٤٣٩) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ قے وضو کو توڑ دیتی ہے۔
(۴۳۹) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : ہُوَ حَدَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ منہ بھر کر قے آنے سے وضو ٹوٹ جائے گا
(٤٤٠) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ قے میں وضو لازم ہے۔
(۴۴۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : فِی الْقَلْسِ وُضُوئٌ۔
তাহকীক: