মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ৪৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ منہ بھر کر قے آنے سے وضو ٹوٹ جائے گا
(٤٤١) حضرت قاسم اور حضرت سالم فرماتے ہیں کہ قے میں وضو لازم ہے۔
(۴۴۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، وَلَیْسَ بِالأَحْمَرِ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ وَسَالِمٍ قَالاَ : فِی الْقَلْسِ وُضُوئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک قے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(٤٤٢) حضرت طاوس حضرت مجاہد اور حضرت حسن کے نزدیک قے سے وضو لازم نہیں ہوتا۔
(۴۴۲) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، وَمُجَاہِدٍ ، وَالْحَسَنِ لَمْ یَرَوْا فِی الْقَلْسِ وُضُوئً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک قے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(٤٤٣) حضرت مجاہد اور حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ قے باہر جانے سے وضو نہیں ٹوٹتا بلکہ اگر منہ میں آ کر واپس چلی جائے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
(۴۴۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ قَالَ : قَالَ مُجَاہِدٌ ، وَطَاوُوس : لاَ ، حَتَّی یَکُونَ الْقَیْء ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک قے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(٤٤٤) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر قے تھوڑی ہو تو وضو نہیں ٹوٹتا۔
(۴۴۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنْ مَنْصُورٍ وَیُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الْقَلْسِ : إذَا کَانَ یَسِیرًا فَلَیْسَ بِشَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک قے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(٤٤٥) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ قے اگر تھوڑی ہو تو وضو نہیں ٹوٹتا اور اگر زیادہ ہو تو وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
(۴۴۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ : فِی الْقَلْسِ إذَا کَانَ یَسِیرًا فَلَیْسَ فِیہِ وُضُوئٌ ، وَإِذَا کَانَ کَثِیرًا فَفِیہِ الْوُضُوئُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک قے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(٤٤٦) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ قے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(۴۴۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : لَیْسَ فِی الْقَلْسِ وُضُوئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر وضو یا غسل کرتے وقت آدمی کے جسم کا کوئی حصہ خشک رہ جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٤٤٧) حضرت علاء بن زیاد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل جنابت فرمایا۔ غسل سے فارغ ہوئے تو آپ نے اپنے کندھے پر خشکی کا نشان دیکھا۔ پھر آپ نے اپنے بال پکڑے اور ان سے اس حصے کو تر کرلیا۔
(۴۴۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، وَابْنُ عُلَیَّۃَ وَمُعْتَمِرٌ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُوَیْد الْعَدَوِیِّ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْعَلاَئُ بْنُ زِیَادٍ ، قَالَ : اغْتَسَلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ جَنَابَۃٍ فَخَرَجَ فَأَبْصَرَ لُمْعَۃً بِمَنْکِبِہِ لَمْ یُصِبْہَا الْمَائُ ، فَأَخَذَ بِجُمَّتِہِ فَبَلَّہَا بِہِ۔ (دار قطنی ۱۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر وضو یا غسل کرتے وقت آدمی کے جسم کا کوئی حصہ خشک رہ جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٤٤٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کو دیکھا کہ اس کے پاؤں میں ناخن کی جگہ خشک ہے، آپ نے اس سے فرمایا ” اچھی طرح وضو کرو “ حضرت حسن ایسی صورت میں فرمایا کرتے تھے کہ صرف اسی جگہ کو دھویا جائے گا۔
(۴۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلاً تَرَکَ مِنْ قَدَمِہِ مَوْضِعَ ظُفْرٍ ، فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَحْسِنْ وُضُوئَک ، قَالَ : یُونُسُ : وَکَانَ الْحَسَنُ یَقُول : یُغْسَلُ ذَلِکَ الْمَکَانَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر وضو یا غسل کرتے وقت آدمی کے جسم کا کوئی حصہ خشک رہ جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٤٤٩) حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر بن خطاب نے ایک آدمی کو دیکھا جس کا پاؤں وضو کرتے وقت ایک جگہ سے خشک رہ گیا تھا، آپ نے اس سے فرمایا کہ کیا تم اس وضو کے ساتھ نماز پڑھو گے۔ پھر اسے حکم دیا کہ اس خشک جگہ کو دھو کر نماز پڑھے۔
(۴۴۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَی رَجُلاً فِی رِجْلِہِ لُمْعَۃٌ لَمْ یُصِبْہَا الْمَائُ حِینَ یَطَّہَّرُ ، فَقَالَ لَہُ عُمَرُ : بِہَذَا الْوُضُوئِ تَحْضُرُ الصَّلاَۃَ ؟! وَأَمَرَہُ أَنْ یَغْسِلَ اللُّمْعَۃَ وَیُعِیدَ الصَّلاَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر وضو یا غسل کرتے وقت آدمی کے جسم کا کوئی حصہ خشک رہ جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٤٥٠) حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر نے ایک آدمی کو دیکھا جو نماز پڑھ رہا تھا لیکن اس کے پاؤں پر ایک جگہ ناخن کے برابر خشک تھی۔ آپ نے اسے وضو اور نماز لوٹانے کا حکم دیا۔
(۴۵۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ : أَنَّ عُمَرَ رَأَی رَجُلاً یُصَلِّی ، قَدْ تَرَکَ عَلَی ظَہْرِ قَدَمِہِ مِثْلَ الظُّفْرِ ، فَأَمَرَہُ أَنْ یُعِیدَ وُضُوئَہُ وَصَلاَتَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر وضو یا غسل کرتے وقت آدمی کے جسم کا کوئی حصہ خشک رہ جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٤٥١) حضرت ابراہیم نخعی فرماتے ہیں کہ جن مقامات وضو تک پانی پہنچتا ہے وہ پاک ہوجاتے ہیں۔
(۴۵۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ النَّخَعِیِّ ، قَالَ : مَا أَصَابَہُ الْمَائُ مِنْ مَوَاضِعِ الطُّہُورِ فَقَدْ طَہُرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر وضو یا غسل کرتے وقت آدمی کے جسم کا کوئی حصہ خشک رہ جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٤٥٢) حضرت علی بن حسین فرماتے ہیں کہ حالت جنابت میں تمہارے جسم کے جس حصہ تک پانی پہنچے گا وہ حصہ پاک ہوجائے گا۔
(۴۵۲) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَلِیَّ بْنَ حُسَیْنٍ یَقُولُ : مَا أَصَابَ الْمَائُ مِنْک وَأَنْتَ جُنُبٌ فَقَدْ طَہُرَ ذَلِکَ الْمَکَانُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر وضو یا غسل کرتے وقت آدمی کے جسم کا کوئی حصہ خشک رہ جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٤٥٣) حضرت خالد بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ سالم بن عبداللہ ایک دن وضو فرما رہے تھے کہ ان کی کہنی کے پاس تھوڑی سی جگہ خشک رہ گئی۔ انھیں اس بارے میں بتایا گیا تو انھوں نے وہ جگہ بھی دھو لی۔
(۴۵۳) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، قَالَ: رَأَیْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللہِ تَوَضَّأَ یَوْمًا ، فَتَرَکَ فِی مَرْفَقِہِ شَیْئًا یَسِیرًا ، فَقِیلَ لَہُ فِی ذَلِکَ فَغَسَلَ ذَلِکَ الْمَکَانَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر وضو یا غسل کرتے وقت آدمی کے جسم کا کوئی حصہ خشک رہ جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٤٥٤) حضرت طاوس سے ایسے آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ وہ اس جگہ کو دھو لے یا اسے پانی سے تر کرلے۔
(۴۵۴) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَغْتَسِلُ فَیَبْقَی مِنْہُ الْمَکَانُ ، قَالَ : إذنْ یُمِسُّہُ الْمَائَ ، أَوْ یَغْسِلُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر وضو یا غسل کرتے وقت آدمی کے جسم کا کوئی حصہ خشک رہ جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٤٥٥) حضرت ابراہیم سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۴۵۵) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، مِثْلُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر وضو یا غسل کرتے وقت آدمی کے جسم کا کوئی حصہ خشک رہ جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٤٥٦) حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ اس جگہ کو دھوئے گا۔
(۴۵۶) حَدَّثَنَا حَرَمِیُّ بْنُ عُمَارَۃَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ أَبِی حَفْصَۃَ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : یَغْسِلُ ذَلِکَ الْمَکَانَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر وضو یا غسل کرتے وقت آدمی کے جسم کا کوئی حصہ خشک رہ جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٤٥٧) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک آدمی کو دیکھا جس کے پاؤں پر سکے کے برابر جگہ خشک تھی۔ آپ نے اسے وضو اور نماز لوٹانے کا حکم دیا۔
(۴۵۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ : أَنَّ عُمَرَ رَأَی فِی قَدَمِ رَجُلٍ مِثْلَ مَوْضِعِ الْفَلْسِ لَمْ یُصِبْہُ الْمَائُ ، فَأَمَرَہُ أَنْ یُعِیدَ الْوُضُوئَ وَیُعِیدَ الصَّلاَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر وضو یا غسل کرتے وقت آدمی کے جسم کا کوئی حصہ خشک رہ جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٤٥٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صرف اسی جگہ کو دھوئے گا۔
(۴۵۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یَغْسِلُ ذَلِکَ الْمَکَانَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر وضو یا غسل کرتے وقت آدمی کے جسم کا کوئی حصہ خشک رہ جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٤٥٩) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل جنابت فرمانے کے بعد ایک خشک جگہ دیکھی جسے پانی نہ پہنچا تھا، آپ نے اپنے بالوں کو پکڑ کر اس جگہ کو تر کرلیا۔
(۴۵۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُسْتَلِمُ بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی عَلِیٍّ الرَّحَبِیِّ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اغْتَسَلَ مِنْ جَنَابَۃٍ ، فَرَأَی لُمْعَۃً لَمْ یُصِبْہَا الْمَائُ ، فَقَالَ : بِجُمَّتِہِ فَبَلَّہَا بِہِ۔ (احمد ۱/۲۴۳۔ ابن ماجہ ۶۶۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر وضو یا غسل کرتے وقت آدمی کے جسم کا کوئی حصہ خشک رہ جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٤٦٠) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ صرف اسی جگہ کو دھویا جائے گا۔
(۴۶۰) حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ: یُغْسَلُ ذَلِکَ الْمَکَانُ۔
তাহকীক: