মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ৪৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مٹیالے اور گدلے پانی سے وضو کا بیان
(٤٦١) حضرت ابن سیرین مٹیالے اور گدلے پانی سے وضو کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۴۶۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الْوُضُوئَ بِالْمَائِ الآجِنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مٹیالے اور گدلے پانی سے وضو کا بیان
(٤٦٢) حضرت حسن بصری مٹیالے پانی سے وضو کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۴۶۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبَّادُ بْنُ مَیْسَرَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِالْوُضُوئِ بِالْمَائِ الآجِنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مٹیالے اور گدلے پانی سے وضو کا بیان
(٤٦٣) حضرت قاسم بن مخیمرہ مٹیالے پانی سے وضو کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۴۶۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَمْرٍوَقَالَ : سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُخَیْمِرَۃَ یَکْرَہُ أَنْ یُتَوَضَّأَ بِالْمَائِ الآجِنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مٹیالے اور گدلے پانی سے وضو کا بیان
(٤٦٤) حضرت قتادہ سے پوچھا گیا کہ ایسے پانی سے وضو کرنا جائز ہے جس کا ذائقہ اور رنگ بدل گئے ہوں ؟ آپ نے فرمایا کہ جس پانی سے جانور پیتے ہوں اور جس پانی میں بو پیدا ہوگئی ہو اس سے وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۴۶۴) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سُئِلَ قَتَادَۃُ عَنِ الْمَائِ الَّذِی قَدْ أَرْوَحَ : أَنَتَوَضَّأُ بِہِ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْمَائِ الطَّرْقِ ، وَالْمَائِ الرَّنْقِ ، قَالَ الطَّرْقُ : الَّذِی تَطْرُقُہُ الدَّوَابُّ وَتَخُوضُہُ ، وَالرَّنْقُ الَّذِی قَدْ أَرْوَحَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مٹیالے اور گدلے پانی سے وضو کا بیان
(٤٦٥) حضرت ابو الربیع فرماتے ہیں کہ میں عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کے ساتھ تھا۔ وہ ایسے حوض کے پاس سے گزرے جس سے جانور پانی پیتے تھے اور اس میں پیشاب بھی کردیتے تھے۔ انھوں نے فرمایا اس سے وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۴۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی الْعُمَیْسِ ، عَنْ أَبِی الرَّبِیعِ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْن أَبِی لَیْلَی فَمَرَّ بِمَائٍ تَخُوضُ فیِہِ الدَّوَابُّ وَتَبُولُ فِیہِ ، فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْوُضُوئِ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تھوڑا اور معمولی پانی مجھے تیمم سے زیادہ اچھا معلوم ہوتا ہے
(٤٦٦) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ تھوڑا پانی میرے نزدیک تیمم سے بہتر ہے۔
(۴۶۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : الْمَائُ الْیَسِیرُ أَحَبُّ إلَیَّ مِنَ التَّیَمُّمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تھوڑا اور معمولی پانی مجھے تیمم سے زیادہ اچھا معلوم ہوتا ہے
(٤٦٧) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ تھوڑا پانی مجھے مٹی سے زیادہ محبوب ہے۔
(۴۶۷) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَیَّانَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی مَرْزُوقٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : الْقَلِیلُ مِنَ الْمَائِ أَحَبُّ إلَیَّ مِنَ التُّرَابِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تھوڑا اور معمولی پانی مجھے تیمم سے زیادہ اچھا معلوم ہوتا ہے
(٤٦٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں جانور کے زیر استعمال پانی سے وضو کرنا مجھے تیمم سے محبوب ہے۔
(۴۶۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: الْوُضُوئُ بِالطَّرْقِ مِنَ الْمَائِ أَحَبُّ إلَیَّ مِنَ التَّیَمُّمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تھوڑا اور معمولی پانی مجھے تیمم سے زیادہ اچھا معلوم ہوتا ہے
(٤٦٩) حضرت حماد سے اتنے تھوڑے پانی کی موجودگی میں وضو کے بارے میں سوال کیا گیا جو وضو کی ضرورت پوری نہ کرتا ہو تو انھوں نے فرمایا ” مٹی مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے “
(۴۶۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : سُئِلَ عَنِ الْمَائِ الْقَلِیلِ الَّذِی لاَ یَبْلُغُ الطُّہُورَ ؟ فَقَالَ : الصَّعِیدُ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تھوڑا اور معمولی پانی مجھے تیمم سے زیادہ اچھا معلوم ہوتا ہے
(٤٧٠) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب وضو کا پانی کافی نہ ہو تو تیمم کرلو۔
(۴۷۰) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنِ ابْنِ لَہِیعَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَطَائً یَقُولُ : إذَا تَوَضَّأْتَ فَلَمْ تُعَمِّمْ فَتَیَمَّمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پچھنے لگوانے کے بعد وضو کے قائل ہیں
(٤٧١) حضرت ابن عمر پچھنے لگوانے کے بعد پچھنوں کی جگہ کو دھو لیا کرتے تھے۔
(۴۷۱) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّہُ کَانَ إذَا احْتَجَمَ غَسَلَ أَثَرَ مَحَاجِمِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پچھنے لگوانے کے بعد وضو کے قائل ہیں
(٤٧٢) حضرت علقمہ اور حضرت اسود پچھنے لگوانے کے بعد غسل نہیں کرتے تھے۔
(۴۷۲) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ عَلْقَمَۃُ وَالأَسْوَدُ لاَ یَغْتَسِلاَنِ مِنَ الْحِجَامَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پچھنے لگوانے کے بعد وضو کے قائل ہیں
(٤٧٣) حضرت ابراہیم پچھنوں کی جگہ کو دھو لیا کرتے تھے۔
(۴۷۳) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أَنَّہُ کَانَ یَغْسِلُ أَثَرَ الْمَحَاجِمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پچھنے لگوانے کے بعد وضو کے قائل ہیں
(٤٧٤) حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین فرماتے تھے کہ پچھنوں کی جگہ دھو لو۔
(۴۷۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ أَنَّہُمَا کَانَا یَقُولاَنِ : اِغْسِلْ أَثَرَ الْمَحَاجِمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پچھنے لگوانے کے بعد وضو کے قائل ہیں
(٤٧٥) حضرت حسن اور حضرت محمد فرماتے ہیں کہ پچھنے لگوانے کے بعد آدمی وضو کرلے اور پچھنوں کی جگہ کو دھو لے۔
(۴۷۵) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ وَمُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانَا یَقُولاَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَحْتَجِمُ : یَتَوَضَّأُ وَیَغْسِلُ أَثَرَ الْمَحَاجِمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پچھنے لگوانے کے بعد وضو کے قائل ہیں
(٤٧٦) حضرت مکحول کے نزدیک اگر آدمی پچھنے لگوانے کے بعد غسل نہ کرے تو کوئی حرج نہیں، حتی کہ اگر خون کے نشانات نہ ہوں تو پچھنے کی جگہ کو دھونا بھی ضروری نہیں۔
(۴۷۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا إذَا احْتَجَمَ أَنْ لاَ یَغْتَسِلَ ، وَلاَ یَغْسِلَ أَثَرَ مَحَاجِمِہِ إِلاَّ أَنْ یَکُونَ عَلَیْہَا دَمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پچھنے لگوانے کے بعد وضو کے قائل ہیں
(٤٧٧) حضرت حسن سے پچھنے لگوانے والے شخص کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے فرمایا وہ پچھنوں کی جگہ دھو لے۔
(۴۷۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ : سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ یَحْتَجِمُ مَاذَا عَلَیْہِ ؟ قَالَ : یَغْسِلُ أَثَرَ مَحَاجِمِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پچھنے لگوانے کے بعد وضو کے قائل ہیں
(٤٧٨) حضرت ابن الحنفیہ فرماتے ہیں کہ وہ پچھنوں کے نشانات دھو لے۔
(۴۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ أَبِی عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ ، قَالَ : یَغْسِلُ أَثَرَ الْمَحَاجِمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پچھنے لگوانے کے بعد وضو کے قائل ہیں
(٤٧٩) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم، حضرت عامر اور حضرت طاوس سے میں نے پوچھا ” کیا میں پچھنے لگوانے کے بعد غسل کروں۔ انھوں نے کہا ” نہیں “ ابو جعفر نے فرمایا ” صرف پچھنوں کے نشانات دھو لو “۔
(۴۷۹) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، وَالْقَاسِمِ ، وَعَامِرٍ ، وَطَاوُوس ؛ قُلْتُ : أَغْتَسِلُ مِنَ الْحِجَامَۃِ ؟ قَالُوا : لاَ ، قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ : اغْسِلْ أَثَرَ الْمَحَاجِمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پچھنے لگوانے کے بعد وضو کے قائل ہیں
(٤٨٠) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت عروہ پچھنے لگوانے کے بعد پچھنوں کے نشانات کو دھو کر وضو کرتے اور نماز پڑھ لیتے۔
(۴۸۰) حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ یَحْتَجِمُ فَیَغْسِلُ أَثَرَ الْمَحَاجِمِ ، ثُمَّ یَتَوَضَّأَ وُضُوئَہُ لِلصَّلاَۃِ ، فَیُصَلِّی۔
tahqiq

তাহকীক: