মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ৪৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات پچھنے لگوانے کے بعد وضو کے قائل ہیں
(٤٨١) حضرت قاسم پچھنوں کے نشانات کو پانی سے دھو لیتے تھے۔
(۴۸۱) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُجَبَّرِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ؛ أَنَّ الْقَاسِمَ کَانَ یَمْسَحُ أَثَرَ الْمَحَاجِمِ بِالْمَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اس پر غسل واجب ہے۔
(٤٨٢) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ پچھنوں کے بعد غسل کرنا چائیے۔
(۴۸۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنِ المُغِیرَۃِ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : الْغُسْلُ مِنَ الْحِجَامَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اس پر غسل واجب ہے۔
(٤٨٣) حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ پچھنوں کے بعد غسل کرو۔
(۴۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: اغْتَسِلْ مِنَ الْحِجَامَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اس پر غسل واجب ہے۔
(٤٨٤) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اور حضرت مجاہد نے میرے پاس پچھنے لگوائے۔ پھر حضرت مجاہد نے غسل کیا اور حضرت ابراہیم نے صرف پچھنوں کی جگہ دھونے پر اکتفاء کیا۔
(۴۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : احْتَجَمَ عِنْدِی إبْرَاہِیمُ ، وَمُجَاہِدٌ ، فَاغْتَسَلَ مُجَاہِدٌ ، وَغَسَلَ إبْرَاہِیمُ مَوْضِعَ الْمَحَاجِمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اس پر غسل واجب ہے۔
(٤٨٥) حضرت علی نے ان تین اشخاص کے بارے میں غسل کا حکم دیا ہے پچھنے لگوانے والا زیر ناف بال صاف کرنے والا بغل کے بال اکھیڑنے والا۔
(۴۸۵) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ فِی الرَّجُلِ یَحْتَجِمُ ، أَوْ یَحْلِقُ عَانَتَہُ ، أَوْ یَنْتِفُ إبْطَیْہِ ، قَالَ : یَغْتَسِلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اس پر غسل واجب ہے۔
(٤٨٦) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” پچھنے لگوانے کے بعد غسل کیا جائے گا “۔
(۴۸۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا زَکَرِیَّا ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَیْبَۃَ ، عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِیبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَیْرِ ؛ أَنَّ عَائِشَۃَ حَدَّثَتْہُ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : یُغْتَسَلُ مِنَ الْحِجَامَۃِ۔
(ابوداؤد ۳۵۲۔ ابن خزیمہ ۲۵۶)
(ابوداؤد ۳۵۲۔ ابن خزیمہ ۲۵۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اس پر غسل واجب ہے۔
(٤٨٧) حضرت عبداللہ بن عباس پچھنے لگوانے والے شخص کو غسل کا حکم تو دیتے تھے لیکن اسے واجب نہ سمجھتے تھے۔
(۴۸۷) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا احْتَجَمَ الرَّجُلُ فَلْیَغْتَسِلْ ، وَلَمْ یَرَہُ وَاجِبًا۔ (ابوداؤد ۱۸۱۔ ترمذی ۸۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بوسہ لینے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(٤٨٨) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی ایک زوجہ کا بوسہ لیا، پھر آپ وضو کئے بغیر نماز کے لیے تشریف لے گئے۔ حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ سے پوچھا کہ وہ زوجہ آپ ہی تھیں ؟ اس پر حضرت عائشہ مسکرا دیں۔
(۴۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ أَنَّہُ قَبَّلَ بَعْضَ نِسَائِہِ ، ثُمَّ خَرَجَ إلَی الصَّلاَۃِ ، وَلَمْ یَتَوَضَّأْ ، فَقُلْتُ : مَنْ ہِیَ إِلاَّ أَنْتِ ؟ فَضَحِکَتْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بوسہ لینے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(٤٨٩) حضرت ابن عباس کے نزدیک بوسہ لینے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(۴۸۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمُ بْنُ بَشِیرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ۔ وَحَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی فِی الْقُبْلَۃِ وُضُوئًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بوسہ لینے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(٤٩٠) حضرت حسن بصری کے نزدیک بوسہ لینے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(۴۹۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی فِی الْقُبْلَۃِ وُضُوئًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بوسہ لینے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(٤٩١) حضرت عطاء کے نزدیک بوسہ لینے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(۴۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لَیْسَ فِی الْقُبْلَۃِ وُضُوئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بوسہ لینے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(٤٩٢) حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ مجھے اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ میں اپنی بیوی کا بوسہ لوں یا اپنے ہاتھ کا بوسہ لوں۔
(۴۹۲) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ حَیَّانَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : مَا أُبَالِی قَبَّلْتُہَا ، أَوْ قَبَّلْتُ یَدِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بوسہ لینے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(٤٩٣) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مرتبہ اپنی زوجہ کا بوسہ لیا اور پھر نماز پڑھی لیکن وضو نہیں فرمایا۔
(۴۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی رَوْقٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَبَّلَ ثُمَّ صَلَّی ، وَلَمْ یَتَوَضَّأْ۔ (احمد ۲۱۰۔ نسائی ۱۵۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بوسہ لینے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(٤٩٤) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ بوسہ لینے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(۴۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : لَیْسَ فِی الْقُبْلَۃِ وُضُوئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بوسے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
(٤٩٥) حضرت ابن عمر کے نزدیک بوسہ چھونے کی طرح ہے اور وہ بوسہ لینے کی وجہ سے وضو کا حکم دیتے تھے۔
(۴۹۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَرَی الْقُبْلَۃَ مِنَ اللَّمْسِ ، وَیَأْمُرُ مِنْہَا بِالْوُضُوئِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بوسے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
(٤٩٦) حضرت عبداللہ کے نزدیک بوسہ چھونے کی طرح ہے اور وہ بوسہ لینے کی وجہ سے وضو کا حکم دیتے تھے۔
(۴۹۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، وَہُشَیْمٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِی عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : الْقُبْلَۃُ مِنَ اللَّمْسِ ، وَمِنْہَا الْوُضُوئُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بوسے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
(٤٩٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص شہوت سے بوسہ لے تو اس کا وضو ٹوٹ جائے گا۔
(۴۹۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا قَبَّلَ لِشَہْوَۃٍ نُقِضَ الْوُضُوئُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بوسے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
(٤٩٨) حضرت شعبی سے یونہی منقول ہے۔
(۴۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بوسے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
(٤٩٩) ایک اور سند سے حضرت شعبی سے یونہی منقول ہے۔
(۴۹۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، وَوَکِیعٌ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بوسے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
(٥٠٠) حضرت عبد العزیز بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے بوسہ کے حکم کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا ” علماء فرماتے تھے کہ اس سے وضو واجب ہے “
(۵۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عَبْدِاللہِ ، قَالَ: سَأَلْتُ الزُّہْرِیَّ عَنِ الْقُبْلَۃِ ؟ فَقَالَ : کَانَ الْعُلَمَائُ یَقُولُونَ: فِیہَا الْوُضُوئُ۔
তাহকীক: