মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ৫০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بوسے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
(٥٠١) حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر بوسہ لیا یا چھوا تو وضو واجب ہے۔
(۵۰۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ ، قَالاَ : إِنْ قَبَّلَ ، أَوْ لَمَسَ فَعَلَیْہِ الْوُضُوئُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بوسے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
(٥٠٢) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ بوسہ وضو کو توڑ دیتا ہے۔
(۵۰۲) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ ابْنِ شُبْرُمَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : الْقُبْلَۃُ تَنْقُضُ الْوُضُوئَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بوسے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
(٥٠٣) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر آدمی اپنی بیوی کا بوسہ لے اور بیوی نہ چاہتی ہو تو مرد کا وضو ٹوٹے گا عورت کا نہیں ٹوٹے گا۔ اگر عورت مرد کا بوسہ لے تو عورت پر وضو لازم ہوگا مرد پر نہیں۔ اگر آدمی کو شہوت محسوس ہو تو اس کا وضو بھی ٹوٹ جائے گا اور اگر آدمی عورت کا بوسہ لے اور وہ چاہتی تو نہ ہو لیکن اسے شہوت محسوس ہو تو اس کا وضو ٹوٹ جائے گا۔
(۵۰۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : إذَا قَبَّلَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ وَہِیَ لاَ تُرِیدُ ذَاکَ ، فَإِنَّمَا یَجِبُ الْوُضُوئُ عَلَیْہِ ، وَلَیْسَ عَلَیْہَا وُضُوئٌ ، فَإِنْ قَبَّلَتْہُ ہِیَ فَإِنَّمَا یَجِبُ الْوُضُوئُ عَلَیْہَا ، وَلاَ یَجِبُ عَلَیْہِ ، فَإِنْ وَجَدَ شَہْوَۃً وَجَبَ عَلَیْہِ الْوُضُوئُ ، وَإِنْ قَبَّلَہَا وَہِیَ لاَ تُرِیدُ ذَاکَ فَوَجَدَتْ شَہْوَۃً ، وَجَبَ عَلَیْہَا الْوُضُوئُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بوسے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
(٥٠٤) حضرت ابراہیم نے اپنی زوجہ سے فرمایا ” اے ھنیدہ ! میں اللہ کی تعریف کرتا ہوں۔ اگر مجھے اپنا وضو باقی نہ رکھنا ہوتا تو میں تیرا بوسہ لے لیتا “
(۵۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ فُضَیْلٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ قَالَ لإِمْرَأَتِہِ : أَمَا إنِّی أَحْمَدُ اللَّہَ یَا ہُنَیْدَۃُ ، لَوْلاَ أَنْ أُحْدِثَ وُضُوئًا لَقَبَّلْتُک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچے کا بوسہ لینے کا بیان
(٥٠٥) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے ایک بچے کا بوسہ لیا پھر کلی فرمائی۔
(۵۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ قَبَّلَ صَبِیًّا فَمَضْمَضَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچے کا بوسہ لینے کا بیان
(٥٠٦) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے اپنی ایک بچی کا بوسہ لیا پھر پانی منگوا کر کلی فرمائی۔
(۵۰۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ نَافِعٍ ؛ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ تَوَضَّأَ فَقَبَّلَ بُنَیَّۃً لَہُ ، فَدَعَا بِمَائٍ فَمَضْمَضَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچے کا بوسہ لینے کا بیان
(٥٠٧) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر جب بچے کا بوسہ لیتے تو کلی فرماتے۔ اور وضو نہیں فرمایا کرتے تھے۔
(۵۰۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یَحْیَی ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ إذَا قَبَّلَ الصَّبِیَّ مَضْمَضَ فَاہُ ، وَلَمْ یَتَوَضَّأْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچے کا بوسہ لینے کا بیان
(٥٠٨) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے بچے کا بوسہ لینے کے بعد وضو کا حکم دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا ” یہ تو مہربانی اور رحمت کا اظہار ہے اس میں وضو واجب نہیں۔
(۵۰۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سَأَلْتُہُ عَنْ قُبْلَۃِ الصَّبِیِّ بَعْدَ الْوُضُوئِ ؟فَقَالَ : إنَّمَا تِلْکَ رَحْمَۃٌ ، لاَ وُضُوئَ فِیہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو چھونے کے بعد وضو کا حکم
(٥٠٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ آدمی نے اگر شہوت سے چھوا یا بوسہ لیا تو اس کا وضو ٹوٹ جائے گا۔
(۵۰۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا لَمَسَ ، أَوْ قَبَّلَ لِشَہْوَۃٍ نَقَضَ الْوُضُوئُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو چھونے کے بعد وضو کا حکم
(٥١٠) حضرت شعبی سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۵۱۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا زَکَرِیَّا ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو چھونے کے بعد وضو کا حکم
(٥١١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تو نے بوسہ لیا یا چھوا یا مباشرت کی تو وضو کا اعادہ تجھ پر لازم ہے۔
(۵۱۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا قَبَّلْتَ ، أَوْ لَمَسْتَ ، أَوْ بَاشَرْتَ فَأَعِدِ الْوُضُوئَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو چھونے کے بعد وضو کا حکم
(٥١٢) حضرت حماد اور حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب عورت کو چھوا تو وضو ٹوٹ گیا۔
(۵۱۲) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ قَالاَ : إذَا لَمَسَ فَعَلَیْہِ الْوُضُوئُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو چھونے کے بعد وضو کا حکم
(٥١٣) حضرت حسن بصری کے نزدیک ہاتھ سے چھونے کی بنا پر وضو لازم نہیں ہوتا۔
(۵۱۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی فِی اللَّمْسِ بِالْیَدِ وُضُوئًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو چھونے کے بعد وضو کا حکم
(٥١٤) حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ جب آدمی اپنی بیوی کو شہوت کے ساتھ چھوئے تو جب تک انزال نہ ہو اسے وضو کرنا چاہیے۔
(۵۱۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الأَسَدِیُّ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : إذَا لَمَسَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ لِشَہْوَۃٍ تَوَضَّأَ ، مَا لَمْ یُنْزِلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کرنے کا بیان
(٥١٥) حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اونٹوں کا گوشت کھانے کے بعد وضو کا حکم پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا ” اونٹوں کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرو “
(۵۱۵) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، وَأَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْوُضُوئِ مِنْ لُحُومِ الإِبِلِ ؟ فَقَالَ : تَوَضَّؤُوا مِنْہَا۔ (احمد ۴/۳۰۳۔ ابن خزیمۃ ۳۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کرنے کا بیان
(٥١٦) حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابو موسیٰ نے اونٹ ذبح کیا اور اس کا گوشت اپنے ساتھیوں کو کھلایا۔ گوشت کھا کر وہ حضرات بغیر وضو کئے نماز میں کھڑے ہونے لگے تو حضرت ابو موسیٰ نے انھیں روک دیا اور فرمایا ” میں تو سمجھتا ہوں کہ اگر میں اس کی لید اور خون پر چلوں تو پھر بھی وضو کروں اور اگر اس کا گوشت کھاؤں تو پھر بھی وضو کروں (گویا میرے نزدیک دونوں حالتوں میں وضو کرنا ضروری ہے) ۔
(۵۱۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ؛ أَنَّ أَبَا مُوسَی نَحَرَ جَزُورًا فَأَطْعَمَ أَصْحَابَہُ ، ثُمَّ قَامُوا یُصَلُّونَ بِغَیْرِ طُہُورٍ ، فَنَہَاہُمْ عَنْ ذَلِکَ ، وَقَالَ : مَا أُبَالِی مَشَیْت فِی فَرْثِہَا وَدَمِہَا وَلَمْ أَتَوَضَّأْ ، أَوْ أَکَلْت مِنْ لَحْمِہَا وَلَمْ أَتَوَضَّأْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کرنے کا بیان
(٥١٧) حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ ہم اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کیا کرتے تھے لیکن بکریوں کا گوشت کھا کر وضو نہیں کرتے تھے۔
(۵۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِی ثَوْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ ، قَالَ : کُنَّا نَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الإِبِلِ ، وَلاَ نَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ۔ (طبرانی ۱۸۶۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کرنے کا بیان
(٥١٨) حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں حکم دیا کہ اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کریں اور بکری کا گوشت کھا کر وضو نہ کریں۔
(۵۱۸) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِی الشَّعْثَائِ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِی ثَوْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ ، قَالَ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ نَتَوَضَّأَ مِنْ لُحُومِ الإِبِلِ ، وَلاَ نَتَوَضَّأَ مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ۔ (ابن حبان ۱۱۲۵۔ احمد ۵/۱۰۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اونٹ کا گوشت کھا کر وضو واجب نہیں
(٥١٩) حضرت یحییٰ بن قیس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو دیکھا کہ انھوں نے اونٹ کا گوشت کھایا اور اس کا دودھ پیا، پھر بغیر وضو کئے نماز پڑھی۔
(۵۱۹) حَدَّثَنَا عَائِذُ بْنُ حَبِیبٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ قَیْسٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ أَکَلَ لَحْمَ جَزُورٍ ، وَشَرِبَ لَبَنَ الإِبِلِ، وَصَلَّی وَلَمْ یَتَوَضَّأْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اونٹ کا گوشت کھا کر وضو واجب نہیں
(٥٢٠) حضرت طاوس، حضرت عطاء اور حضرت مجاہد اونٹوں کا گوشت کھانے اور ان کا دودھ پینے کے بعد وضو نہیں کیا کرتے تھے۔
(۵۲۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، وَعَطَائٍ ، وَمُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُمْ کَانُوا لاَ یَتَوَضَّؤُونَ مِنْ لُحُومِ الإِبِلِ وَأَلْبَانِہا۔
tahqiq

তাহকীক: