মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ৫২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اونٹ کا گوشت کھا کر وضو واجب نہیں
(٥٢١) حضرت ابو سبرہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے اونٹ کا گوشت کھایا اور وضو کئے بغیر نماز پڑھی۔
(۵۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی سَبْرَۃَ النَّخَعِیِّ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَکَلَ لَحْمَ جَزُورٍ ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی وَلَمْ یَتَوَضَّأْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اونٹ کا گوشت کھا کر وضو واجب نہیں
(٥٢٢) حضرت عبداللہ بن حسن فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے اونٹ کا گوشت کھایا اور وضو کئے بغیر نماز پڑھی۔
(۵۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّ عَلِیًّا أَکَلَ لَحْمَ جَزُورٍ ، ثُمَّ صَلَّی وَلَمْ یَتَوَضَّأْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اونٹ کا گوشت کھا کر وضو واجب نہیں
(٥٢٣) حضرت نفاعہ فرماتے ہیں کہ حضرت سوید بن غفلہ نے اونٹ کا گوشت کھایا اور وضو کئے بغیر نماز پڑھی۔
(۵۲۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ نفاعۃ بن مُسْلم ، قَالَ : رَأَیْتُ سُوَیْد بْنَ غَفَلَۃَ أَکَلَ لَحْمَ جَزُورٍ ، ثُمَّ صَلَّی وَلَمْ یَتَوَضَّأْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اونٹ کا گوشت کھا کر وضو واجب نہیں
(٥٢٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اونٹ، گائے اور بکری کا گوشت کھانے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(۵۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ: لَیْسَ فِی لحومِ الإِبِلِ وَالْبَقَرِ وَالْغَنَمِ وُضُوئٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اس کے استعمال سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(٥٢٥) حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان کے ساتھ روٹی اور گوشت کھایا، ان سب حضرات نے کھانے کے بعد وضو کئے بغیر نماز پڑھی۔
(۵۲۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ زَیْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْکَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : أَکَلْت مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَمَعَ أَبِی بَکْرٍ ، وَعُمَرَ ، وَعُثْمَانَ ، خُبْزًا وَلَحْمًا ، فَصَلَّوْا وَلَمْ یَتَوَضَّؤُوا۔ (ترمذی ۸۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اس کے استعمال سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(٥٢٦) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شانے کا گوشت کھایا پھر ایک کپڑے اپنے ہاتھوں کو صاف کرلیا اور وضو کئے بغیر نماز پڑھی۔
(۵۲۶) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : أَکَلَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَتِفًا ، ثُمَّ مَسَحَ یَدَہُ بِمِسْحٍ کَانَ تَحْتَہُ ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی۔ (ابوداؤد ۱۹۱۔ ابن حبان ۱۱۶۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اس کے استعمال سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(٥٢٧) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک ہڈی کے ساتھ لگا ہوا گوشت کھایا پھر وضو کئے بغیر نماز پڑھی۔
(۵۲۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ وَہْبِ بْنِ کَیْسَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَکَلَ مِنْ عَظْمٍ ، أَوْ تَعَرَّقَ مِنْ ضِلَعٍ ، ثُمَّ صَلَّی ، وَلَمْ یَتَوَضَّأْ۔

(احمد ۱/۲۲۷۔ ابن خزیمۃ ۳۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اس کے استعمال سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(٥٢٨) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے نکلے، آپ نے دیکھا کہ ایک ہانڈی چولہے پر پک رہی ہے، آپ نے اس میں سے شانے کا گوشت نکال کر کھالیا، پھر صرف کلی کی، وضو نہیں فرمایا۔
(۵۲۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا جَابِرٌ الْجُعْفِیُّ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَرَجَ وَہُوَ یُرِیدُ الصَّلاَۃَ ، فَمَرَّ بِقِدْرٍ تَفُورُ ، فَأَخَذَ مِنْہَا عَرْقًا ، أَوْ کَتِفًا فَأَکَلَہُ ، ثُمَّ مَضْمَضَ وَلَمْ یَتَوَضَّأْ۔ (طبرانی ۱۰۷۴۱۔ احمد ۲۴۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اس کے استعمال سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(٥٢٩) حضرت عبداللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے مروان کو یہ حدیث سنائی کہ آگ پر پکائی گئی چیز کھانے کے بعد وضو کرو۔ مروان نے حضرت ام سلمہ کے پاس پیغام بھیج کر یہ مسئلہ پوچھا تو انھوں نے فرمایا ” ایک مرتبہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے گھر میں شانے کا گوشت کھایا پھر آپ نماز کے لیے تشریف لے گئے اور پانی کو چھوا تک نہیں “۔
(۵۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوْنٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَدَّادٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یُحَدِّثُ مَرْوَانَ ، قَالَ : تَوَضَّأْ مِمَّا مَسَّتِ النَّارَ ، فَأَرْسَلَ مَرْوَانُ إلَی أُمِّ سَلَمَۃَ یَسْأَلہا ، فَقَالَتْ : نَہَسَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عِنْدِی کَتِفًا ، ثُمَّ خَرَجَ إلَی الصَّلاَۃِ ، وَلَمْ یَمَسَّ مَائً۔

(احمد ۶/۳۰۶۔ نسائی ۶۶۵۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اس کے استعمال سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(٥٣٠) حضرت زینب بنت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بکری کا شانہ لایا گیا، آپ نے اس میں سے کھایا اور پانی کو چھوئے بغیر نماز ادا فرمائی۔
(۵۳۰) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنٍ ، أَوْ حُسَیْنِ بْنِ عَلِیٍّ ، عَنْ زَیْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَۃَ ، قَالَتْ : أُتِیَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِکَتِفِ شَاۃٍ فَأَکَلَ مِنْہُ ، فَصَلَّی وَلَمْ یَمَسَّ مَائً۔

(ابن ماجہ ۴۹۱۔ نسائی ۱۸۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اس کے استعمال سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(٥٣١) حضرت سوید بن نعمان فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ خیبر کی طرف نکلے، جب ہم مقام صھباء پہنچے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کی نماز پڑھائی پھر کھانا منگوایا۔ اس موقع پر صرف ستو لائے گئے، لوگوں نے انھیں کھایا اور پانی پی لیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی منگوا کر کلی فرمائی، پھر مغرب کی نماز کے لیے کھڑے ہوگئے اور ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی۔
(۵۳۱) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ بُشَیْرِ بْنِ یَسَارٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی سُوَیْد بْنُ النُّعْمَانِ الأَنْصَارِیُّ ؛ أَنَّہُمْ خَرَجُوا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إلَی خَیْبَرَ ، حَتَّی إذَا کَانُوا بِالصَّہْبَائِ صَلَّی الْعَصْرَ ، ثُمَّ دَعَا بِأَطْعِمَۃٍ ، وَلَمْ یُؤْتَ إِلاَّ بِسَوِیقٍ ، فَأَکَلُوا وَشَرِبُوا ، ثُمَّ دَعَا بِمَائٍ فَمَضْمَضَ ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی بِنَا الْمَغْرِبَ۔ (ابن ماجہ ۴۹۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اس کے استعمال سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(٥٣٢) حضرت سوید کی ایک روایت میں یہ اضافہ ہے ” ہم نے کلی کی، اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی کو چھوا تک نہیں “۔
(۵۳۲) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ بُشَیْرِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ سُوَیْد بْنِ النُّعْمَانِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، بِمِثْلِہِ ، وَزَادَ فِیہِ : وَمَضْمَضْنَا مَعَہُ ، وَمَا مَسَّ مَائً۔(احمد ۳/۴۶۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اس کے استعمال سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(٥٣٣) حضرت ابو رافع فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مرتبہ شانے کا گوشت کھایا پھر نماز کے لیے اٹھ پڑے اور پانی کو چھوا تک نہیں۔
(۵۳۳) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عَمْرُو بْنُ أَبِی عَمْرٍو ، عَنْ حُنَیْنِ بْنِ أَبِی الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ أَبِی رَافِعٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَکَلَ کَتِفًا ، ثُمَّ قَامَ إلَی الصَّلاَۃِ ، وَلَمْ یَمَسَّ مَائً۔ (مسلم ۹۴۔ احمد ۶/۳۹۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اس کے استعمال سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(٥٣٤) حضرت عمرو بن امیہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بکری کے شانے کا گوشت کھایا پھر بغیر وضو کئے نماز ادا فرمائی۔
(۵۳۴) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَیَّۃَ الضَّمْرِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ احْتَزَّ مِنْ کَتِفِ شَاۃٍ ، ثُمَّ صَلَّی ، وَلَمْ یَتَوَضَّأْ۔

(احمد ۴/۱۳۹۔ مسلم ۹۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اس کے استعمال سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(٥٣٥) حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھانا کھایا، اتنے میں نماز کا وقت ہوگیا، آپ پہلے سے با وضو تھے۔ میں آپ کے پاس وضو کے لیے پانی لایا تو آپ نے مجھے ڈانٹ دیا اور فرمایا ” پیچھے رہو، اگر میں نے وضو کیا تو میرے بعد لوگ بھی وضو کرنے لگیں گے۔
(۵۳۵) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ إیَادٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی إیَادٌ ، عَنْ سُوَیْد بْنِ سَرْحَانَ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَکَلَ طَعَامًا ، ثُمَّ أُقِیمَتِ الصَّلاَۃُ وَقَدْ کَانَ تَوَضَّأَ قَبْلَ ذَلِکَ ، فَأَتَیْتُہُ بِمَائٍ لِیَتَوَضَّأَ ، فَانْتَہَرَنِی ، وَقَالَ : وَرَائَکَ ، وَلَوْ فَعَلْت ذَلِکَ فَعَلَ النَّاسُ بَعْدِی۔ (طبرانی ۱۰۰۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اس کے استعمال سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(٥٣٦) حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر کے ساتھ کھانا کھایا تو انھوں نے بغیر وضو کئے نماز پڑھی۔
(۵۳۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ ، وَأَبُو الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : أَکَلْت مَعَ أَبِی بَکْرٍ خُبْزًا وَلَحْمًا ، فَصَلَّی وَلَمْ یَتَوَضَّأْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اس کے استعمال سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(٥٣٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علقمہ اور حضرت اسود دونوں حضرت ابن مسعود کے ساتھ مسجد جا رہے تھے۔ اتنے میں ثرید کا ایک پیالہ لایا گیا تو ایک جگہ بیٹھ کر تینوں حضرات نے کھایا۔ پھر پانی منگوا کر کلی کی اور اپنے ہاتھوں سے گوشت کی چکنائی صاف کی، پھر مسجد میں داخل ہو کر نماز ادا کی۔
(۵۳۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّ عَلْقَمَۃَ ، وَالأَسْوَدَ کَانَا مَعَ عَبْدِ اللہِ وَہُوَ یُرِیدُ الْمَسْجِدَ ، فَتَلَقَّی بِجَفْنَۃٍ مِنْ ثَرِیدٍ ، وَہُوَ فِی الرَّحْبَۃِ ، قَالَ : فَجَلَسَ فَأَکَلَ مِنْہَا ہُوَ وَعَلْقَمَۃُ وَالأَسْوَدُ ، قَالَ : ثُمَّ دَعَا بِمَائٍ ، فَمَضْمَضَ فَاہُ ، وَغَسَلَ یَدَیْہِ مِنْ غَمْرِ اللَّحْمِ ، ثُمَّ دَخَلَ فَصَلَّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اس کے استعمال سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(٥٣٨) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے روٹی اور گوشت کھایا، پھر کلی کی، ہاتھ دھوئے اور نماز ادا فرمائی۔
(۵۳۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ وَہْبِ بْنِ کَیْسَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ أَکَلَ خُبْزًا وَلَحْمًا ، فَمَا زَادَ عَلَی أَنْ مَضْمَضَ فَاہُ وَغَسَلَ یَدَیْہِ ، ثُمَّ صَلَّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اس کے استعمال سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(٥٣٩) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جسم سے خارج ہونے والی چیز سے وضو ٹوٹتا ہے جسم میں داخل ہونے والی چیز سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(۵۳۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : الْوُضُوئُ مِمَّا خَرَجَ ، وَلَیْسَ مِمَّا دَخَلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اس کے استعمال سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(٥٤٠) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عمر کو کبھی کھانے کی وجہ سے وضو کرتے نہیں دیکھا۔ وہ کھانے کے بعد اپنی تین انگلیاں چاٹ لیتے۔ پھر اپنے ہاتھ کو مٹی سے صاف کرتے اور نماز کے لیے تشریف لے جاتے
(۵۴۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : مَا رَأَیْت ابْنَ عُمَرَ مُتَوَضِّئًا مِنْ طَعَامٍ قَطُّ ، کَانَ یَلْعَقُ أَصَابِعَہُ الثَّلاَثَ ، ثُمَّ یَمْسَحُ یَدَہُ بِالتُّرَابِ ، ثُمَّ یَقُومُ إلَی الصَّلاَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক: