মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ৫৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے بدل دیا ہو اس سے وضو کا بیان
(٥٦١) حضرت ابن عمر نے ستو کا شربت پیا، پھر وضو فرمایا۔
(۵۶۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ شَرِبَ سَوِیقًا فَتَوَضَّأَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے بدل دیا ہو اس سے وضو کا بیان
(٥٦٢) حضرت سلیمان فرماتے ہیں کہ حضرت انس، ابو طلحہ، ابو موسیٰ ، ابن عمر، زید بن ثابت اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دو ازواج آگ پر پکی چیز کھانے کے بعد وضو کیا کرتے تھے۔
(۵۶۲) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّ أَنَسًا ، وَأَبَا طَلْحَۃَ ، وَأَبَا مُوسَی ، وَابْنَ عُمَرَ ، وَزَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ ، وَامْرَأَتَیْنِ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ کَانُوا یَتَوَضَّؤُونَ مِمَّا غَیَّرَتِ النَّارُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے بدل دیا ہو اس سے وضو کا بیان
(٥٦٣) حضرت ابو قلابہ آگ پر پکی چیز کھانے کے بعد وضو کا حکم دیا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ انھوں نے لوگوں کو نبیذ پلائی پھر وضو کا پانی منگوا کر انھیں وضو کرایا۔
(۵۶۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَأْمُرُ بِالْوُضُوئِ مِمَّا غَیَّرَتِ النَّارُ ، وَسَقَاہُمْ مَرَّۃً نَبِیذًا ، فَأَتَاہُمْ بِوَضُوئٍ ، فَتَوَضَّؤُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے بدل دیا ہو اس سے وضو کا بیان
(٥٦٤) حضرت انس فرماتے ہیں شکر کھا کر وضو کرو کیونکہ اس میں تلچھٹ ہوتی ہے۔
(۵۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْحَکَمِ بْنِ عَطِیَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ صُہَیْبٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : تَوَضَّؤُوا مِنَ السُّکَّرِ، فَإِنَّ لَہُ ثُفْلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے بدل دیا ہو اس سے وضو کا بیان
(٥٦٥) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ، ابو سلمہ اور عمر بن عبد العزیز آگ پر پکی چیز کھا کر وضو کیا کرتے تھے۔ حضرت زہری بھی یونہی کرتے تھے۔
(۵۶۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، أَنَّ عَائِشَۃَ ، وَأَبَا سَلَمَۃَ ، وَعُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ ؛ کَانُوا یَتَوَضَّؤُونَ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ ، وَکَانَ الزُّہْرِیُّ یَتَوَضَّأُ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے بدل دیا ہو اس سے وضو کا بیان
(٥٦٦) ایک اور صحابی فرماتے ہیں کہ آگ پر پکی چیز کھا کر وضو کیا جائے گا۔
(۵۶۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ ہُذَیْلٍ ، أُرَاہُ قَدْ ذَکَرَ أَنَّ لَہُ صُحْبَۃً ، قَالَ : یُتَوَضَّأُ مِمَّا غَیَّرَتِ النَّارُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے بدل دیا ہو اس سے وضو کا بیان
(٥٦٧) حضرت عبداللہ بن ابراہیم کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ کے ساتھ تھا، انھوں نے مسجد کے اوپر وضو فرمایا۔ میں نے ان سے وضو کا سبب پوچھا تو فرمایا کہ میں نے مکھن کے ٹکڑے کھائے تھے۔
(۵۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ شَیْبَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ أَبِی ہُرَیْرَۃَ فَتَوَضَّأَ فَوْقَ الْمَسْجِدِ ، فَقُلْتُ لَہُ : مِنْ أَیِّ شَیْئٍ تَوَضَّأْتَ ؟ فَقَالَ : أَکَلْتُ ثَوْرَیْ أَقِطٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے بدل دیا ہو اس سے وضو کا بیان
(٥٦٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اس کے استعمال کے بعد وضو کیا جائے گا۔
(۵۶۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ قُرَّۃَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : تَوَضَّأْ مِمَّا غَیَّرَتِ النَّارُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس چیز کو آگ نے بدل دیا ہو اس سے وضو کا بیان
(٥٦٩) حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ لوگ حضرت مغیرہ بن شعبہ کے پاس تھے۔ لوگوں نے گوشت اور ثرید کھایا، پھر باہر گئے اور بغیر وضو کے نماز شروع کردی۔ حضرت ابو مسعود فرمانے لگے ” انھیں دیکھو ! بغیر وضو کے نماز پڑھ رہے ہیں۔ “
(۵۶۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ یُحَدِّثُ ، أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا السَّفَرِ یُحَدِّثُ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : کَانُوا عِنْدَ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ فَأَکَلُوا لَحْمًا وَثَرِیدًا ، وَخَرَجُوا مِنْ عِنْدِہِ فَجَعَلُوا یُصَلُّونَ وَلاَ یَتَوَضَّؤُونَ ، فَقَالَ أَبُو مَسْعُودٍ : اُنْظُرْ ! یُصَلُّونَ وَلاَ یَتَوَضَّؤُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا بغل کو ہاتھ لگانے والا شخص وضو کرے گا ؟
(٥٧٠) ایک مرتبہ حضرت عمر نے ایک آدمی کو دیکھا جو بغل میں خارش کررہا تھا، آپ نے اس سے فرمایا اٹھو اور ہاتھ دھوؤ یا وضو کرو۔
(۵۷۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ الْعَیْزَارِ ، عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِیبٍ ، قَالَ: رَأَی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَجُلاً حَکَّ إبِطَہُ ، أَوْ مَسَّہُ ، فَقَالَ لَہُ : قُمْ فَاغْسِلْ یَدَک ، أَوْ تَطَہَّرْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا بغل کو ہاتھ لگانے والا شخص وضو کرے گا ؟
(٥٧١) حضرت عمر فرماتے ہیں جو اپنا ناک صاف کرے یا بغل میں خارش کرے، اسے چاہیے کہ وضو کرے۔
(۵۷۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : مَنْ نَقَّی أَنْفَہُ ، أَوْ حَکَّ إبِطَہُ تَوَضَّأَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا بغل کو ہاتھ لگانے والا شخص وضو کرے گا ؟
(٥٧٢) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ بغل کے بال اکھیڑنے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(۵۷۲) حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِیفَۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَیْسَ عَلَیْہِ وُضُوئٌ فِی نَتْفِ الإِبِطِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا بغل کو ہاتھ لگانے والا شخص وضو کرے گا ؟
(٥٧٣) حضرت حسن سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا جو بغل کو ہاتھ لگائے یا بال اکھیڑے تو انھوں نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں البتہ اگر خون نکلا تو وضو ٹوٹ جائے گا۔
(۵۷۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ یَمَسُّ إبِطَہُ ، أَوْ یَنْتِفُہُ ؟ فَلَمْ یَرَ بِہِ بَأْسًا ، إِلاَّ أَنْ یُدْمِیَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا بغل کو ہاتھ لگانے والا شخص وضو کرے گا ؟
(٥٧٤) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ لوگ کہتے ہیں کہ بغل کو ہاتھ لگانے والا دوبارہ وضو کرے گا، میں نہ یہ کہتا ہوں اور نہ اس بات کو جانتا ہوں۔
(۵۷۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : ہَؤُلاَئِ یَقُولُونَ : مَنْ مَسَّ إبِطَہُ أَعَادَ الْوُضُوئَ ؟ وَأَنَا لاَ أَقُولُ ذَلِکَ ، وَلاَ أَدْرِی مَا ہَذَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا بغل کو ہاتھ لگانے والا شخص وضو کرے گا ؟
(٥٧٥) حضرت عبداللہ بن عمرو بغل کے بال اکھیڑنے کے بعد غسل فرماتے تھے۔
(۵۷۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَبْدِاللہِ بْنِ عَمْرٍو؛ أَنَّہُ کَانَ یَغْتَسِلُ مِنْ نَتْفِ الأَبِطِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا بال کٹوانے والا شخص وضو کرے گا ؟
(٥٧٦) حضرت حسن سے بال یا ناخن کاٹنے والے شخص کے وضو کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا ” بال یا ناخن کاٹنے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ “
(۵۷۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا یُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَأْخُذُ مِنْ شَعْرِہِ وَمِنْ أَظْفَارِہِ بَعْدَ مَا یَتَوَضَّأُ؟ قَالَ: لاَ شَیْئَ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا بال کٹوانے والا شخص وضو کرے گا ؟
(٥٧٧) حضرت حکم اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس پر وضو واجب نہیں، اس عمل نے تو اس کی پاکی میں اضافہ کیا ہے۔
(۵۷۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَعَطَائٍ ، قَالاَ : لاَ شَیْئَ عَلَیْہِ ، لَمْ یَزِدْہُ إِلاَّ طَہَارَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا بال کٹوانے والا شخص وضو کرے گا ؟
(٥٧٨) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ بال پاک اور برکت کی چیز ہیں۔
(۵۷۸) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : ہُوَ طَہُورٌ وَبَرَکَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا بال کٹوانے والا شخص وضو کرے گا ؟
(٥٧٩) حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے ابو وائل کو دیکھا انھوں نے بال کاٹے پھر مسجد میں جا کر نماز ادا فرمائی۔
(۵۷۹) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ أَبِی دَاوُد ، عَنْ عَاصِمٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا وَائِلٍ أَخَذَ مِنْ شَعْرِہِ ، ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَصَلَّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا بال کٹوانے والا شخص وضو کرے گا ؟
(٥٨٠) حضرت ابو جعفر، عطاء، حکم اور زہری فرماتے ہیں کہ بال کٹوانے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(۵۸۰) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ، وَعَطَائٍ ، وَالْحَکَمِ، وَالزُّہْرِیِّ ، قَالُوا: لَیْسَ عَلَیْہِ وُضُوئٌ۔
tahqiq

তাহকীক: