মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ৫৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا بال کٹوانے والا شخص وضو کرے گا ؟
(٥٨١) حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو دیکھا کہ انھوں نے ناخن کاٹے۔ میں نے ان سے پوچھا آپ نے اپنے ناخن کاٹے ہیں لیکن وضو نہیں کیا ؟ فرمانے لگے ” تو کتنا عقل مند ہے ! تو اس شخص سے زیادہ عقل مند ہے جسے اس کے گھر والے عقل مند کہتے ہیں۔
(۵۸۱) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ أَخَذَ مِنْ أَظْفَارِہِ ، فَقُلْتُ لَہُ: أَخَذْت مِنْ أَظْفَارِکَ ، وَلاَ تَتَوَضَّأُ ؟ قَالَ: مَا أَکْیَسَک ؟! أَنْتَ أَکْیَسُ مِمَّنْ سَمَّاہُ أَہْلُہُ کَیِّسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جن کے نزدیک بال کٹوا کر وضو کرے گا یا صرف بالوں پر پانی بہائے گا
(٥٨٢) حضرت علی بال یا ناخن کاٹنے والے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ دوبارہ وضو کرے گا۔
(۵۸۲) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ فِی الرَّجُلِ یَأْخُذُ مِنْ شَعْرِہِ وَمِنْ أَظْفَارِہِ ، قَالَ : یُعِیدُ الْوُضُوئَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جن کے نزدیک بال کٹوا کر وضو کرے گا یا صرف بالوں پر پانی بہائے گا
(٥٨٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ بالوں پر پانی بہائے گا۔
(۵۸۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُجْرِی عَلَیْہِ الْمَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جن کے نزدیک بال کٹوا کر وضو کرے گا یا صرف بالوں پر پانی بہائے گا
(٥٨٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ بالوں پر پانی بہائے گا۔
(۵۸۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُجْرِی عَلَیْہِ الْمَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جن کے نزدیک بال کٹوا کر وضو کرے گا یا صرف بالوں پر پانی بہائے گا
(٥٨٥) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ناخن کاٹنے کے بعد آدمی دوبارہ وضو کرے گا۔
(۵۸۵) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَأْخُذُ مِنْ أَظْفَارِہِ ، قَالَ : یُعِیدُ الْوُضُوئَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جن کے نزدیک بال کٹوا کر وضو کرے گا یا صرف بالوں پر پانی بہائے گا
(٥٨٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب آدمی ناخن کاٹے تو وضو کرے۔
(۵۸۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إذَا قَلَّمَ أَظْفَارَہُ تَوَضَّأَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جن کے نزدیک بال کٹوا کر وضو کرے گا یا صرف بالوں پر پانی بہائے گا
(٥٨٧) حضرت زر فرماتے ہیں کہ بال کٹوانے سے وضو ٹوٹ جائے گا۔
(۵۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ زِرٍّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : یُحْدِثُ لِذَلِکَ وُضُوئًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جن کے نزدیک بال کٹوا کر وضو کرے گا یا صرف بالوں پر پانی بہائے گا
(٥٨٨) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جو شخص داڑھی کٹوائے یا ناخن تراشے تو وہ صرف انہی پر پانی ڈال لے۔
(۵۸۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْہَیْثُمِّ ، عَنْ حَمَّادٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یُقَلِّمُ أَظْفَارَہُ ، وَیَأْخُذُ مِنْ لِحْیَتِہِ ، قَالَ : یَمْسَحُہُ بِالْمَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جن کے نزدیک بال کٹوا کر وضو کرے گا یا صرف بالوں پر پانی بہائے گا
(٥٨٩) حضرت حماد ناخن تراشنے والے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ صرف انہی پر پانی ڈال لے۔
(۵۸۹) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ حَمَّادٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَقُصُّ أَظْفَارَہُ ، قَالَ : یَغْسِلُہَا بِالْمَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب کے بعد شرمگاہ کو پانی سے نہ دھونے کا مسلک
(٥٩٠) حضرت عمر پیشاب کرنے کے بعد پتھر یا دیوار سے صفائی کرلیتے، پانی سے استنجاء نہ فرماتے تھے۔
(۵۹۰) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ یَسَارِ بْنِ نُمَیْرٍ ، قَالَ: کَانَ عُمَرُ إذَا بَالَ مَسَحَ ذَکَرَہُ بِحَائِطٍ، أَوْ بِحَجَرٍ ، وَلَمْ یَمَسَّہُ مَائً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب کے بعد شرمگاہ کو پانی سے نہ دھونے کا مسلک
(٥٩١) حضرت سعد ایک مرتبہ ایک ایسے آدمی کے پاس سے گزرے جو اپنی پیشاب کی جگہ کو دھو رہا تھا، انھوں نے فرمایا تم اپنے دین میں ایسی باتیں کیوں شامل کرتے ہو جو اس میں نہیں۔
(۵۹۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَوْ مَالِکِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : مَرَّ سَعْدٌ بِرَجُلٍ یَغْسِلُ مَبَالَہُ، فَقَالَ : لِمَ تَخْلِطُوا فِی دِینِکُمْ مَا لَیْسَ مِنْہُ ؟!
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب کے بعد شرمگاہ کو پانی سے نہ دھونے کا مسلک
(٥٩٢) حضرت عبداللہ بن مستور فرماتے ہیں کہ مجمع بن یزید نے مجھے دیکھا کہ میں پیشاب کی جگہ دھو رہا ہوں، انھوں نے مجھ سے پوچھا کہ تم نے پیشاب کے بعد اسے صاف نہیں کیا تھا ؟ میں نے کہا ” کیوں نہیں “ فرمایا ” بس اتنا ہی کافی ہے “
(۵۹۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْمُسْتَوْرِدِ ، قَالَ : رَآنِی مُجَمِّعُ بْنُ یَزِیدَ وَأَنَا أَغْسِلُ ذَکَرِی ، فَقَالَ : أَلَمْ تَکُنْ تَنَفَّضْت حِینَ بُلْتَ ؟ قُلْتُ : بَلَی ، قَالَ : حَسْبُک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب کے بعد شرمگاہ کو پانی سے نہ دھونے کا مسلک
(٥٩٣) حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ میرے والد پیشاب کی جگہ کو نہیں دھویا کرتے تھے۔ وہ وضو کرلیتے اور پانی سے استنجاء نہ کرتے۔
(۵۹۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : کَانَ أَبِی لاَ یَغْسِلُ مَبَالَہُ ، یَتَوَضَّأُ وَلاَ یَمَسُّ مَائً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب کے بعد شرمگاہ کو پانی سے نہ دھونے کا مسلک
(٥٩٤) حضرت ابن زبیر نے ایک آدمی کو دیکھا کہ پیشاب کی جگہ دھو رہا ہے، آپ نے فرمایا یہ سرین کیوں نہیں دھوتا۔
(۵۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّ ابْنَ الزُّبَیْرِ رَأَی رَجُلاً یَغْسِلُ ذَکَرَہُ ، فَقَالَ : أَلاَ یَغْسِلُ اسْتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب کے بعد شرمگاہ کو پانی سے نہ دھونے کا مسلک
(٥٩٥) حضرت حسن (اس شخص کے بارے میں جس نے پیشاب کیا اور پیشاب کی جگہ دھونا بھول گیا) فرماتے ہیں ” اس کے لیے کافی ہوگیا “۔
(۵۹۵) حَدَّثَنَا عَبْدُالأَعْلَی، عَنْ یُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ؛ فِی رَجُلٍ بَال وَنَسِیَ أَنْ یَغْسِلَ ذَکَرَہُ، قَالَ: أَجْزَأَ ذَلِکَ عَنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب کے بعد شرمگاہ کو پانی سے نہ دھونے کا مسلک
(٥٩٦) حضرت ابن زبیر نے ایک ایسے آدمی کو دیکھا جو پاخانے کی جگہ دھو رہا تھا تو فرمایا ہم تو ایسا نہ کیا کرتے تھے۔
(۵۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ابْنِ الْقِبْطِیَّۃِ ، عَنِ ابْنِ الزُّبَیْرِ ؛ أَنَّہُ رَأَی رَجُلاً یَغْسِلُ عَنْہُ أَثَرَ الْغَائِطِ ، فَقَالَ : مَا کُنَّا نَفْعَلُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب کے بعد شرمگاہ کو پانی سے نہ دھونے کا مسلک
(٥٩٧) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیشاب کے لیے گئے تو حضرت عمر پانی لے کر آپ کے پیچھے چل پڑے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” اے عمر ! یہ کیا ہے “ فرمایا یہ پانی ہے آپ اس سے وضو کیجئے، حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” مجھے ہر مرتبہ پیشاب کے بعد وضو کا حکم نہیں دیا گیا، اگر میں ایسا کروں گا تو یہ عمل دین کا حصہ بن جائے گا “۔
(۵۹۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَحْیَی التَّوْأَمِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، عَنْ أُمِّہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتِ : انْطَلَقَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَبُولُ ، فَاتَّبَعَہُ عُمَرُ بِمَائٍ ، فَقَالَ : مَا ہَذَا یَا عُمَرُ ؟ فَقَالَ: مَائٌ تَوَضَّأ بِہِ ، فَقَالَ: مَا أُمِرْت کُلَّمَا بُلْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ ، وَلَوْ فَعَلْتُ لَکَانَتْ سُنَّۃً۔ (ابوداؤد ۴۳۔ ابن راھویہ ۱۲۶۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک پیشاب کے بعد پانی سے استنجاء کرنا مستحب ہے۔
(٥٩٨) حضرت غیلان بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرکو پیشاب کی جگہ پانی سے دھوتے دیکھا ہے۔
(۵۹۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمُ بْنُ بَشِیرٍ، عَنْ غَیْلاَنَ بْنِ عَبْدِاللہِ، مَوْلَی بَنِی مَخْزُومٍ، قَالَ:رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ یَغْسِلُ أَثَرَ الْبَوْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک پیشاب کے بعد پانی سے استنجاء کرنا مستحب ہے۔
(٥٩٩) حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس، حضرت ابن سیرین اور حضرت نضر بن انس کو پیشاب کی جگہ پانی سے دھوتے ہوئے دیکھا ہے۔
(۵۹۹) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسًا یَغْسِلُ أَثَرَ الْبَوْلِ ، وَرَأَیْت ابْنَ سِیرِینَ یَغْسِلُ أَثَرَ الْبَوْلِ ، وَرَأَیْت النضْرَ بْنَ أَنَسٍ یَغْسِلُ أَثَرَ الْبَوْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک پیشاب کے بعد پانی سے استنجاء کرنا مستحب ہے۔
(٦٠٠) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ آلہ تناسل کے سوراخ کو پانی سے دھونا بہت اچھا ہے۔
(۶۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ کَہْمَسٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : أَحْمَدُ إلَیْکُمْ غَسْلَ الإِحْلِیلِ۔
tahqiq

তাহকীক: