মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ৬০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک پیشاب کے بعد پانی سے استنجاء کرنا مستحب ہے۔
(٦٠١) ایک اسدی شخص فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کو دیکھا کہ انھوں نے پیشاب کرنے کے بعد پیشاب کی جگہ کو دھویا۔
(۶۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِی أَسَدٍ، قَالَ: رَأَیْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ بَالَ، فَغَسَلَ مَا ہُنَالِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک پیشاب کے بعد پانی سے استنجاء کرنا مستحب ہے۔
(٦٠٢) حضرت ابراہیم نے پیشاب کرنے کے بعد پانی لیا اور ہاتھ اپنے پاجامے کے اندر ڈال کر آلہ تناسل کو صاف کیا۔
(۶۰۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : بَالَ ثُمَّ أَخَذَ مَائً ، فَأَدْخَلَ یَدَہُ فِی تُبَّانِہِ ، فَمَسَحَ ذَکَرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک پیشاب کے بعد پانی سے استنجاء کرنا مستحب ہے۔
(٦٠٣) حضرت اسود نے پیشاب کرنے کے بعد پانی لیا اور ہاتھ اپنے پاجامے کے اندر ڈال کر آلہ تناسل کو صاف کیا۔
(۶۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، أَنَّہُ بَالَ ثُمَّ أَدْخَلَ یَدَہُ فِی سَرَاوِیلِہِ فَغَسَلَ ذَکَرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک پیشاب کے بعد پانی سے استنجاء کرنا مستحب ہے۔
(٦٠٤) حضرت حسن بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم جب پیشاب کرتے تو اپنا ہاتھ شلوار میں ڈال کر آلہء تناسل کو صاف کرتے۔ میں نے اس بات کا ذکر حضرت طلحہ سے کیا تو انھوں نے تعجب کا اظہار فرمایا۔
(۶۰۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، قَالَ : کَانَ إبْرَاہِیمُ إذَا بَالَ أَدْخَلَ یَدَہُ تَحْتَ إزَارِہِ فَمَسَحَ ذَکَرَہُ ، فَذَکَرْت ذَلِکَ لِطَلْحَۃَ فَأَعْجَبَہُ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک پیشاب کے بعد پانی سے استنجاء کرنا مستحب ہے۔
(٦٠٥) حضرت ابراہیم نے پیشاب کرنے کے بعد آلہء تناسل کو پانی سے دھویا۔
(۶۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْعَلاَئِ ، قَالَ : رَأَیْتُ إبْرَاہِیمَ بَالَ فَغَسَلَ ذَکَرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو وضو کرتے ہوئے اپنے پاؤں پانی میں ہلائے
(٦٠٦) حضرت طاوس سے (اس شخص کے بارے میں جو اپنے پاؤں پانی میں ہلائے) منقول ہے کہ یہ اس کے لیے کافی ہے۔
(۶۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بن عُمَرَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ الأَحْوَلِ ، عَنْ طَاوُوسٍ ؛ فِی رَجُلٍ تَوَضَّأَ فَخَضْخَضَ رِجْلَیْہِ فِی الْمَائِ ، قَالَ : ہَذَا غَیْرُ طَائِلٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو وضو کرتے ہوئے اپنے پاؤں پانی میں ہلائے
(٦٠٧) حضرت جابر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء، عامر اور سالم سے اس شخص کے بارے میں پوچھا جو وضو کے دوران پاؤں کو پانی میں ہلا لے تو فرمایا کہ یہ اس کے لیے کافی ہے۔
(۶۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً ، وَعَامِرًا ، وَسَالِمًا عَنِ الرَّجُلِ یَتَوَضَّأُ ، فَخَضْخَضَ رِجْلَیْہِ فِی الْمَائِ ؟ قَالُوا: یُجْزِئُہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو وضو کرتے ہوئے اپنے پاؤں پانی میں ہلائے
(٦٠٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے اپنے پاؤں پانی میں ہلا لیے تو یہ اس کے لیے کافی ہے۔
(۶۰۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی حُرَّۃَ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: إذَا خَضْخَضَ رِجْلَیْہِ فِی الْمَائِ فَقَدْ أَجْزَأَہُ مِنَ الْوُضُوئِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں بغل تک دھونے والے حضرات کا ذکر
(٦٠٩) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ گرمیوں میں بعض اوقات حضرت ابن عمر بغل تک بازوؤں کو دھو لیتے تھے۔
(۶۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ رُبَّمَا بَلَغَ بِالْوُضُوئِ إبِطَہُ فِی الصَّیْفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں بغل تک دھونے والے حضرات کا ذکر
(٦١٠) حضرت ابراہیم نے اسے ناپسند قرار دیا ہے۔
(۶۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں بغل تک دھونے والے حضرات کا ذکر
(٦١١) حضرت ابو زرعہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ کے ساتھ مروان کے گھر میں داخل ہوا، حضرت ابوہریرہ نے پانی کا برتن منگوایا، جب انھوں نے ہاتھ دھوئے تو کہنیوں سے آگے تک دھوئے، پھر جب پاؤں دھوئے تو پنڈلیوں تک دھوئے۔ میں نے پوچھا یہ کیا ہے ؟ فرمایا یہ قیامت کے دن زیورات کے اضافے کے لیے ہے۔
(۶۱۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ ، قَالَ : دَخَلْت مَعَ أَبِی ہُرَیْرَۃَ دَارَ مَرْوَانَ فَدَعَا بِوَضُوئٍ فَتَوَضَّأَ ، فَلَمَّا غَسَلَ ذِرَاعَیْہِ جَاوَزَ الْمِرْفَقَیْنِ ، فَلَمَّا غَسَلَ رِجْلَیْہِ جَاوَزَ الْکَعْبَیْنِ إلَی السَّاقَیْنِ ، فَقُلْتُ : مَا ہَذَا ؟ فَقَالَ : ہَذَا مَبْلَغُ الْحِلْیَۃِ۔ (بخاری ۵۹۵۳۔ مسلم ۲۱۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں بغل تک دھونے والے حضرات کا ذکر
(٦١٢) حضرت ابو زرعہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ کی خدمت میں حاضر ہوا، انھوں نے وضو کے دوران ہاتھوں کو کندھوں تک اور پاؤں کو گھٹنوں تک دھویا۔ میں نے کہا کہ آپ کے لیے اللہ تعالیٰ کی فرض کردہ مقدار کافی نہیں ؟ فرمانے لگے کیوں نہیں، لیکن میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ آدمی کے زیورات جنت میں وہاں تک پہنچیں گے جہاں تک وضو کا پانی پہنچتا ہے۔ پس میری چاہت ہے کہ میرے زیور میں اضافہ ہو۔
(۶۱۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَیُّوبَ الْبَجَلِیِّ، عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی أَبِی ہُرَیْرَۃَ فَتَوَضَّأَ إلَی مَنْکِبَیْہِ وَإِلَی رُکْبَتَیْہِ، فَقُلْتُ لَہُ: أَلاَّ تَکْتَفِی بِمَا فَرَضَ اللَّہُ عَلَیْک مِنْ ہَذَا؟ قَالَ: بَلَی، وَلَکِنِّی سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: مَبْلَغُ الْحِلْیَۃِ مَبْلَغُ الْوُضُوئِ، فَأَحْبَبْتُ أَنْ یَزِیدَنِی فِی حِلْیَتِی۔

(مسلم ۱۰۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گندگی کے اوپر بیٹھ کر وضو کرنے کا حکم
(٦١٣) حضرت ابن عباس سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جو نماز کے لیے نکلے اور راستہ میں گندگی پر سے اس کا گذر ہو۔ حضرت ابن عباس نے فرمایا ” اگر گندگی تر ہے تو اسے دھو لے اور اگر خشک ہے تو کوئی بات نہیں۔
(۶۱۳) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ وَثَّابٍ ، قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ رَجُلٍ خَرَجَ إلَی الصَّلاَۃِ فَوَطِیئَ عَلَی عَذِرَۃٍ ؟ قَالَ : إِنْ کَانَتْ رَطْبَۃً غَسَلَ مَا أَصَابَہُ ، وَإِنْ کَانَتْ یَابِسَۃً لَمْ تَضُرَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گندگی کے اوپر بیٹھ کر وضو کرنے کا حکم
(٦١٤) حضرت ابراہیم (ایسے آدمی کے بارے میں جس کا گذر ناپاک جگہ سے ہو) فرماتے ہیں کہ اگر گیلی ہے تو دھو لے اور اگر خشک ہے تو کوئی حرج نہیں۔
(۶۱۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ قَالَ ؛ فِی الرَّجُلِ یَطَأُ عَلَی الْعَذِرَۃِ وَہُوَ طَاہِرٌ قَالَ : إِنْ کَانَ رَطْبًا غَسَلَ مَا أَصَابَہُ ، وَإِنْ کَانَ یَابِسًا فَلاَ شَیْئَ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گندگی کے اوپر بیٹھ کر وضو کرنے کا حکم
(٦١٥) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ناپاکی اگر گیلی تھی تو دھو لے اور اگر خشک ہے تو کوئی مضائقہ نہیں۔
(۶۱۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إِنْ کَانَ رَطْبًا غَسَلَہُ ، وَإِنْ کَانَ یَابِسًا فَلاَ یَضُرُّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گندگی کے اوپر بیٹھ کر وضو کرنے کا حکم
(٦١٦) حضرت حسن (گیلی ناپاکی کے اوپر سے گذرنے والے کے بارے میں) فرماتے ہیں کہ صرف اسے دھو لے، وضو کی ضرورت نہیں۔
(۶۱۶) حَدَّثَنَا یزَیْدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ؛ فِی الرَّجُلِ یَطَأُ عَلَی الْعَذِرَۃِ الرَّطْبَۃِ، قَالَ: یَغْسِلُہُ، وَلاَ یَتَوَضَّأُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گندگی کے اوپر بیٹھ کر وضو کرنے کا حکم
(٦١٧) حضرت عامر (مردار، حیض کے کپڑے یا خشک ناپاکی پر سے گذرنے والے کے بارے میں) فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج کی بات نہیں۔
(۶۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ؛ فِیمَنْ وَطِیئَ عَلَی جِیفَۃٍ ، أَوْ حَیْضَۃٍ ، أَوْ عَذِرَۃٍ یَابِسَۃٍ : فَلاَ بَأْسَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گندگی کے اوپر بیٹھ کر وضو کرنے کا حکم
(٦١٨) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اس مٹی پر سے گذرنے میں کوئی حرج نہیں جس کے ساتھ پیشاب مل گیا ہو۔
(۶۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَۃَ ، عَنْ زُبَیْدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِطِینٍ یُخَالِطُہُ الْبَوْلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گندگی کے اوپر بیٹھ کر وضو کرنے کا حکم
(٦١٩) حضرت ابراہیم (ایسے شخص کے بارے میں جو مسجد میں جاتے ہوئے گندگی پر سے گذر جائے) فرماتے ہیں کہ وہ وضو کا اعادہ نہ کرے۔
(۶۱۹) حَدَّثَنَا عَبِیدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ سنان بْنِ حَبِیبٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الرَّجُلِ یَطَأُ عَلَی الْعَذِرَۃِ وَہُوَ یُرِیدُ الْمَسْجِدَ ، قَالَ : قَالَ إبْرَاہِیمُ : لاَ ، یُعِیدُ الْوُضُوئَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کا بیان جو گندی جگہ سے گذرنے کے بعد صاف جگہ سے بھی گذر جائے
(٦٢٠) ابراہیم بن عبد الرحمن کی ام ولد فرماتی ہیں کہ میرا دامن لمبا ہوتا تھا اور میں اسے گھسیٹ کر چلتی تھی، بعض اوقات میں کسی گندی جگہ اور پھر صاف جگہ سے گزرتی، میں ام سلمہ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور ان سے اس بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا ” میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ بعد کی جگہ اسے پاک کر دے گی “
(۶۲۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أُمِّ وَلَدٍ لإِبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَتْ : کُنْتُ أُطِیلُ ذَیْلِی ، فَأَمُرُّ بِالْمَکَانِ الْقَذِرِ وَالْمَکَانِ الطَّیِّبِ ، فَدَخَلْتُ عَلَی أُمِّ سَلَمَۃَ فَسَأَلْتُہَا ، فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَۃَ : سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : یُطَہِّرُہُ مَا بَعْدَہُ۔

(طبرانی ۸۴۶۔ مالک ۱۶)
tahqiq

তাহকীক: