মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ৬২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کا بیان جو گندی جگہ سے گذرنے کے بعد صاف جگہ سے بھی گذر جائے
(٦٢١) بنو عبد الاشہل کی ایک عورت نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا کہ میرے اور مسجد کے درمیان ایک گندی جگہ ہے، حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے پوچھا کہ اس کے بعد صاف جگہ بھی ہے۔ انھوں نے کہا جی ہاں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ وہ صاف جگہ تیرے لباس کو پاک کر دے گی۔
(۶۲۱) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عِیسَی ، عَنْ مُوسَی بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنِ امْرَأَۃٍ مِنْ بَنِی عَبْدِ الأَشْہَلِ ، أَنَّہَا سَأَلَتِ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَنَّ بَیْنِی وَبَیْنَ الْمَسْجِدِ طَرِیقًا قَذِرًا ؟ قَالَ : فَبَعْدَہَا طَرِیقٌ أَنْظَفَ مِنْہَا ؟ قَالَتْ : نَعَمْ ، قَالَ : ہَذِہِ بِہَذِہِ۔ (احمد ۶/۴۳۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کا بیان جو گندی جگہ سے گذرنے کے بعد صاف جگہ سے بھی گذر جائے
(٦٢٢) حضرت عائشہ سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو خود پاک ہو لیکن کسی گندی جگہ سے گذرے تو آپ نے فرمایا کہ وہ پاک جگہ سے بھی تو گذرے گا اور پاک جگہ اسے پاک کر دے گی۔
(۶۲۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخبَرَنَأَ یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَمَّنْ حَدَّثَہُ عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّہَا سُئِلَتْ ، عَنِ الرَّجُلِ یَمُرُّ بِالْمَکَانِ الْقَذِرِ وَہُوَ عَلَی طَہَارَۃٍ ؟ فَقَالَتْ : إِنَّہُ قَدْ یَمُرُّ بِالْمَکَانِ النَّظِیفِ فَیُطَہِّرُ بَعْضُہُ بَعْضًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کا بیان جو گندی جگہ سے گذرنے کے بعد صاف جگہ سے بھی گذر جائے
(٦٢٣) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ زمین کا بعض حصہ بعض کو پاک کردیتا ہے۔
(۶۲۳) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : الأَرْضُ یُطَہِّرُ بَعْضُہَا بَعْضًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کا بیان جو گندی جگہ سے گذرنے کے بعد صاف جگہ سے بھی گذر جائے
(٦٢٤) حضرت ابن مسیب اور حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ زمین کا بعض حصہ بعض کو پاک کردیتا ہے۔
(۶۲۴) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، قَالَ : بَلَغَنِی عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّہُمَا کَانَا یَقُولاَنِ : الأَرْضُ یُطَہِّرُ بَعْضُہَا بَعْضًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کا بیان جو گندی جگہ سے گذرنے کے بعد صاف جگہ سے بھی گذر جائے
(٦٢٥) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ ہم کسی جگہ گذرنے کی بنا پر وضو نہیں کیا کرتے تھے۔
(۶۲۵) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ وَہُشَیْمٌ ، وَابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ: کُنَّا لاَ نَتَوَضَّأُ مِنْ مَوْطِئٍ۔ (ابوداؤد ۲۰۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کا بیان جو گندی جگہ سے گذرنے کے بعد صاف جگہ سے بھی گذر جائے
(٦٢٦) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ زمین کا بعض حصہ بعض کو پاک کردیتا ہے۔
(۶۲۶) حَدَّثَنَا فُضَیْلُ بْنُ عِیَاضٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : الأَرْضُ یُطَہِّرُ بَعْضُہَا بَعْضًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کا بیان جو گندی جگہ سے گذرنے کے بعد صاف جگہ سے بھی گذر جائے
(٦٢٧) حضرت علقمہ اور حضرت اسود گندی جگہ سے گذرنے کی بناء پر وضو نہ کیا کرتے تھے۔
(۶۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ ، وَالأَسْوَدِ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا لاَ یَتَوَضَّآنِ مِمَّا وَطِئَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کا بیان جو گندی جگہ سے گذرنے کے بعد صاف جگہ سے بھی گذر جائے
(٦٢٨) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ کسی گندی جگہ سے گذرنے کی بنا پر وضو لازم نہیں ہوتا۔
(۶۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : لاَ وُضُوئَ مِنْ مَوْطِئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کا بیان جو گندی جگہ سے گذرنے کے بعد صاف جگہ سے بھی گذر جائے
(٦٢٩) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ زمین کی پاکی اس کا خشک ہوجانا ہے۔
(۶۲۹) حَدَّثَنَا الْمُطَّلِبُ بْنُ زِیَادٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُہَاجِرِ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : زَکَاۃُ الأَرْضِ یُبْسُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمین کا خشک ہونا ہی اس کا پاک ہونا ہے
(٦٣٠) حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ زمین جب خشک ہوجائے تو وہ پاک ہوگئی۔
(۶۳۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، قَالَ : إذَا جَفَّتِ الأَرْضُ فَقَدْ زَکَتْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمین کا خشک ہونا ہی اس کا پاک ہونا ہے
(٦٣١) حضرت ابن الحنفیہ فرماتے ہیں کہ زمین جب خشک ہوجائے تو وہ پاک ہوگئی۔
(۶۳۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ الأَزْرَقِ ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ ، قَالَ : إذَا جَفَّتِ الأَرْضُ فَقَدْ زَکَتْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زمین کا خشک ہونا ہی اس کا پاک ہونا ہے
(٦٣٢) حضرت عبد العزیز فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو خشک پیشاب کی جگہ بیٹھے ہوئے دیکھا تو عرض کیا کہ آپ یہاں بیٹھے ہیں ؟ فرمایا یہ خشک ہے۔
(۶۳۲) حَدَّثَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْحَسَنَ جَالِسًا عَلَی أَثَرِ بَوْلٍ جَافٍّ ، فَقُلْتُ لَہُ ؟ فَقَالَ : إِنَّہُ جَافٍّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا دودھ پی کر وضو کیا جائے گا ؟
(٦٣٣) حضرت عبداللہ بن عبداللہ روایت کرتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ دودھ پی کر کلی کرلیا کرو کیونکہ اس میں چکنائی ہوتی ہے۔
(۶۳۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ یَذْکُرُہُ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : تَمَضْمَضُوا مِنَ اللَّبَنِ ، فَإِنَّ لَہُ دَسَمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا دودھ پی کر وضو کیا جائے گا ؟
(٦٣٤) حضرت ابن عباس کی سند سے بھی یہی حدیث منقول ہے۔
(۶۳۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، بِمِثْلِہِ۔ (احمد ۱/۳۲۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا دودھ پی کر وضو کیا جائے گا ؟
(٦٣٥) حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب تم دودھ پیو تو کلی کرلیا کرو کیونکہ اس میں چکنائی ہوتی ہے۔
(۶۳۵) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ یَعْقُوبَ الزَّمْعِیِّ ، قَالَ : أَنْبَأَنِی ابْنُ أَبِی عُبَیْدَۃَ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَمْعَۃَ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِذَا شَرِبْتُمُ اللَّبَنَ فَمَضْمِضُوا مِنْہُ ، فَإِنَّ لَہُ دَسَمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا دودھ پی کر وضو کیا جائے گا ؟
(٦٣٦) حضرت انس بن مالک اور حضرت حارث ہمدانی دودھ پی کر تین مرتبہ کلی کرتے تھے۔
(۶۳۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ وَإِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ وَالْحَارِثَ الْہَمْدَانِیَّ کَانَا یُمَضْمِضَانِ مِنَ اللَّبَنِ ثَلاَثًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا دودھ پی کر وضو کیا جائے گا ؟
(٦٣٧) حضرت عبداللہ بن یزید دودھ پی کر کلی کیا کرتے تھے۔
(۶۳۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الْخِطْمِیِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : کَانَ یَشْرَبُ اللَّبَنَ فَیُمَضْمِضُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا دودھ پی کر وضو کیا جائے گا ؟
(٦٣٨) ایک ہذیلی صحابی فرماتے ہیں کہ اگر دودھ پیا تو کلی کرے گا اور اگر کھجور کھائی تو کلی کی ضرورت نہیں۔
(۶۳۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ ہُذَیْلٍ ، أُرَاہُ قَدْ ذَکَرَ أَنَّ لَہُ صُحْبَۃً ، قَالَ : یُمَضْمَضُ مِنَ اللَّبَنِ ، وَلاَ یُمَضْمَضُ مِنَ التَّمْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا دودھ پی کر وضو کیا جائے گا ؟
(٦٣٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ گوشت کھانے کے بعد اور دودھ پینے کے بعد اگر چاہے تو کلی کرلے۔
(۶۳۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : مَنْ أَکَلَ لَحْمًا ، أَوْ شَرِبَ لَبَنًا فَلْیُمَضْمِضْ ، إِنْ شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا دودھ پی کر وضو کیا جائے گا ؟
(٦٤٠) حضرت حسن دودھ پینے کے بعد کلی کا حکم دیا کرتے تھے۔
(۶۴۰) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَأْمُرُ بِالْمَضْمَضَۃِ مِنَ اللَّبَنِ۔
তাহকীক: