মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ৬৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا دودھ پی کر وضو کیا جائے گا ؟
(٦٤١) حضرت ابو موسیٰ ، حضرت انس اور حارث ہمدانی دودھ پی کر کلی کیا کرتے تھے۔
(۶۴۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ حَسَّانَ؛ أَنَّ أَبَا مُوسَی وَأَنَسًا وَالْحَارِثَ الْہَمْدَانِیَّ کَانُوا یُمَضْمِضُونَ مِنَ اللَّبَنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا دودھ پی کر وضو کیا جائے گا ؟
(٦٤٢) حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ دودھ پی کر وضو کرنا لازم ہے کیونکہ یہ خون اور لید کے درمیان سے نکلتا ہے۔
(۶۴۲) حَدَّثَنَا عَبْدُاللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَکِیمٍ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ، قَالَ : لاَ وُضُوئَ إِلاَّ مِنَ اللَّبَنِ ، لإِنَّہُ یَخْرُجُ مِنْ بَیْنِ فَرْثٍ وَدَمٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا دودھ پی کر وضو کیا جائے گا ؟
(٦٤٣) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ صرف دودھ پینے سے وضو لازم ہے۔
(۶۴۳) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَکِیمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ : لاَ وُضُوئَ إِلاَّ مِنَ اللَّبَنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا دودھ پی کر وضو کیا جائے گا ؟
(٦٤٤) حضرت قاسم سے دودھ پینے کے بعد کلی یا وضو کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْقَاسِمَ عَنِ الْمَضْمَضَۃِ ، أَوِ الْوُضُوئِ مِنَ اللَّبَنِ ؟ فَقَالَ : لاَ أَعْلَمُ بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا دودھ پی کر وضو کیا جائے گا ؟
(٦٤٥) حضرت ابن واثلہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت حذیفہ نے دودھ منگوایا، انھوں نے بھی پیا اور میں نے بھی پیا، پھر انھوں نے پانی منگوایا جس سے انھوں نے بھی کلی کی اور میں نے بھی کلی کی۔
(۶۴۵) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا یَزِیدُ الشَّیْبَانِیُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ الْمَلِکِ بْنَ مَیْسَرَۃَ ، عَنِ ابْنِ وَاثِلَۃَ ؛ أَنَّ حُذَیْفَۃَ دَعَا بِلَبَنٍ فَشَرِبَ وَشَرِبْت ، ثُمَّ دَعَا بِمَائٍ فَتَمَضْمَضَ وَتَمَضْمَضْتُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دودھ پی کر وضو اور کلی نہ کرنے کا بیان
(٦٤٦) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابن عباس نے دودھ پیا تو لوگوں نے وضو یا کلی کا تذکرہ کیا۔ آپ نے فرمایا اس کی ضرورت نہیں، آسانی پیدا کرو تمہارے لیے بھی آسانی پیدا کی جائے گی۔
(۶۴۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : نُبِّئْتُ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ شَرِبَ لَبَنًا ، فَذَکَرُوا لَہُ الْوُضُوئَ وَالْمَضْمَضَۃَ قَالَ : لاَ أُبَالِیہ بَالَۃً ، اسْمَحْ یُسْمَحْ لَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دودھ پی کر وضو اور کلی نہ کرنے کا بیان
(٦٤٧) حضرت مطرف ابن شخیر فرماتے ہیں کہ میں نے وضو کرنے کے بعد دودھ پیا پھر اس بارے میں حضرت ابن عباس سے پوچھا تو انھوں نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں، آسانی پیدا کرو تمہارے لیے آسانی کی جائے گی۔
(۶۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ قُرَّۃَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ أَخِیہِ مُطَرِّفِ بْنِ الشِّخِّیرِ ، قَالَ : شَرِبْت لَبَنًا مَحْضًا بَعْدَ مَا تَوَضَّأْتُ فَسَأَلْت ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ : مَا أُبَالِیہ بَالَۃً ، اسْمَحْ یُسْمَحْ لَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دودھ پی کر وضو اور کلی نہ کرنے کا بیان
(٦٤٨) حضرت طلحہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عبد الرحمن سے دودھ پی کر وضو کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ تو پینے والوں کے لیے ایک خوش گوار مشروب ہے۔
(۶۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْوُضُوئِ مِنَ اللَّبَنِ قَالَ : مِنْ شَرَابٍ سَائِغٍ لِلشَّارِبِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دودھ پی کر وضو اور کلی نہ کرنے کا بیان
(٦٤٩) حضرت مسعر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جبلہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے حضرت ابن عمر کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میں گوشت کھاتا ہوں اور دودھ پیتا ہوں اور پھر وضو کئے بغیر نماز پڑھتا ہوں، انھوں نے کہا ہاں میں نے سنا ہے۔
(۶۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِجَبَلَۃَ : أَسَمِعْت ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ : إنِّی لآَکُلُ اللَّحْمَ وَأَشْرَبُ اللَّبَنَ ، وَأُصَلِّی وَلاَ أَتَوَضَّأُ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دودھ پی کر وضو اور کلی نہ کرنے کا بیان
(٦٥٠) حضرت عطاء بن السائب کہتے ہیں کہ حضرت ابو عبد الرحمن مسجد میں تھے کہ مدرک بن عمارہ ان کے پاس دودھ لائے، انھوں نے دودھ پی لیا تو مدرک نے کہا یہ پانی ہے کلی کرلیجئے۔ وہ کہنے لگے کیوں کلی کروں، کیا خوش گوار اور پاکیزہ چیز پی کر کلی کروں ؟ !
(۶۵۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ : کَانَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ فِی الْمَسْجِدِ ، فَأَتَاہُ مُدْرِکُ بْنُ عُمَارَۃَ بِلَبَنٍ فَشَرِبَہُ ، فَقَالَ مُدْرِکٌ : ہَذَا مَائٌ فَمَضْمِضْ ، قَالَ : مِنْ أَیِّ شَیْئٍ ؟ أمِنَ السَّائِغِ الطَّیِّبِ؟!
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لکڑی اور چمڑے کے برتن سے وضو کرنے کا بیان
(٦٥١) حضرت عبداللہ بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ ابن عمر ہمارے علاقے میں تشریف لائے۔ ہم ان کے لیے وضو کا پانی ایک تانبے کے برتن میں لائے تو انھوں نے ناپسند کیا اور فرمایا پتھر یا لکڑی کے برتن میں پانی لاؤ۔
(۶۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی الْعُمَیْسِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ جَبْرِ بْنِ عَتِیکٍ ، قَالَ : أَتَانَا ابْنُ عُمَرَ فِی دَارِنَا ، فَأَتَیْنَاہُ بِوَضُوئٍ فِی نُحَاسٍ فَکَرِہَہُ ، وَقَالَ : ائْتُونِی بِحَجَرٍ ، أَوْ خَشَبٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لکڑی اور چمڑے کے برتن سے وضو کرنے کا بیان
(٦٥٢) حضرت بنانہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان لوٹے یا پتھر کی ہانڈی کے ذریعہ وضو کیا کرتے تھے۔
(۶۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أُمِّ غُرَابٍ ، عَنْ بُنَانَۃَ ، أَنَّ عُثْمَانَ کَانَ یَتَوَضَّأُ فِی کُوزٍ ، أَوْ تَوْرٍ مِنْ بِرَامٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لکڑی اور چمڑے کے برتن سے وضو کرنے کا بیان
(٦٥٣) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر چمڑے کے برتن یا لکڑی کی پیالہ کے ذریعے وضو کیا کرتے تھے۔
(۶۵۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ؛ أَنَّہُ کَانَ یَتَوَضَّأُ فِی أُدُمٍ، أَوْ فِی قَدَحِ خَشَبٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دودھ سے وضو کا بیان
(٦٥٤) سعید بن جبیر نے فرمایا حضرت ابن عباس سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ ہم چراگاہوں میں رہتے ہیں، ہمیں پانی دستیاب نہیں ہوتا، کیا ہم دودھ سے وضو کرلیا کریں ؟ انھوں نے فرمایا نہیں، تم تیمم کیا کرو۔
(۶۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مَرْزُوقٍ أَبِی بُکَیْر ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إنَّا نَنْتَجِعُ الْکَلأَ وَلاَ نَجِدُ الْمَائَ فَنَتَوَضَّأُ بِاللَّبَنِ ؟ قَالَ : لاَ ، عَلَیْکُمْ بِالتَّیَمُّمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دودھ سے وضو کا بیان
(٦٥٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نبیذ اور دودھ سے وضو نہیں کیا جائے گا۔
(۶۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَمَّنْ سَمِعَ الْحَسَنَ یَقُولُ : لاَ یُتَوَضَّأُ بِنَبِیذٍ ، وَلاَ لَبَنٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانی میں مکھی یا خنفساء گر جائے تو پانی کا کیا حکم ہے ؟
(٦٥٦) حضرت ابراہیم سے پوچھا گیا کہ اگر پانی میں مکھی گر کر مرجائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : فِی الذُّبَابِ یَقَعُ فِی الإِنَائِ فَیَمُوتُ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ
(٦٥٧) حضرت ابراہیم بچھو اور خنفساء کے پانی میں گر جانے سے کوئی حرج خیال نہیں کرتے، یہی حکم ہر اس چیز کا ہے جس میں بہنے والا خون نہ ہو۔
(۶۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ لَمْ یَرَ بَأْسًا بِالْعَقْرَبِ وَالْخُنْفُسَائِ وَکُلِّ نَفْسٍ لَیْسَتْ بِسَائِلَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ
(٦٥٨) حضرت حسن اور حضرت عطاء کے نزدیک خنفساء، بچھو اور صرار میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعَطَائٍ : أَنَّہُمَا لَمْ یَرَیَا بَأْسًا بِالْخُنْفُسَائِ وَالْعَقْرَبِ وَالصِّرَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کنویں میں مرغی یا چوہا گر جائے تو کیا کیا جائے ؟
(٦٥٩) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کنویں میں مرغی گر کر مرجائے تو نماز دوبارہ پڑھی جائے گی اور کپڑے بھی دھوئے جائیں گے۔
(۶۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ سَبْرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ فِی دَجَاجَۃٍ مَاتَتْ فِی بِئْرٍ ، قَالَ : تُعَادُ مِنْہَا الصَّلاَۃُ وَتُغْسَلُ الثِّیَابُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کنویں میں مرغی یا چوہا گر جائے تو کیا کیا جائے ؟
(٦٦٠) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میرے سامنے کپڑے دھونے کی آیت پڑھو ! (یعنی کنویں میں مرغی گرنے سے کپڑوں کو دھونا ضروری نہیں) ۔
(۶۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنْ أَبِی ہَاشِمٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ، قَالَ: اقرأ علیَّ آیۃً بغسل الثیاب۔
তাহকীক: