মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ৬৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کنویں میں مرغی یا چوہا گر جائے تو کیا کیا جائے ؟
(٦٦١) حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ جب تمہیں یقین ہو کہ جب تم نے وضو کیا تھا وہ مرغی کنویں میں تھی تو زیادہ بہتر یہ ہے کہ کپڑے دھو لو اور نماز دہرا لو۔
(۶۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ سُفْیَانَ یَقُولُ : إذَا اسْتَیْقَنْت أَنَّک تَوَضَّأَت وَہِیَ فِی الْبِئْرِ ، فَالثِّقَۃُ فِی غَسْلِ الثِّیَابِ وَإِعَادَۃِ الصَّلاَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی اگر کھانا یا سونا چاہتا ہو تو کیا کرے ؟
(٦٦٢) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر حالت جنابت میں سونا چاہتے تو نماز والا وضو فرما لیتے تھے۔
(۶۶۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إذَا أَرَادَ أَنْ یَنَامَ وَہُوَ جُنُبٌ ، تَوَضَّأَ وُضُوئَہُ لِلصَّلاَۃِ۔ (مسلم ۲۴۸۔ ابن ماجہ ۵۸۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی اگر کھانا یا سونا چاہتا ہو تو کیا کرے ؟
(٦٦٣) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر حالت جنابت میں سونا چاہتے تو نماز والا وضو فرما لیتے تھے۔ اور اگر کھانا کھانا چاہتے تو ہاتھ دھو لیتے یعنی جنابت کی حالت میں۔
(۶۶۳) حَدَّثَنَا ابْنُ المُبَارَکٍ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إذَا أَرَادَ أَنْ یَنَامَ تَوَضَّأَ ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَأْکُلَ غَسَلَ یَدَیْہِ ، تَعْنِی وَہُوَ جُنُبٌ۔ (ابن ماجہ ۵۹۳۔ ابوداؤد ۲۲۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی اگر کھانا یا سونا چاہتا ہو تو کیا کرے ؟
(٦٦٤) حضرت علی فرماتے ہیں کہ جنبی آدمی اگر کھانا کھانا چاہے یا سونا چاہے تو نماز والا وضو کرلے۔
(۶۶۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : إذَا أَجْنَبَ الرَّجُلُ فَأَرَادَ أَنْ یَطْعَمَ ، أَوْ یَنَامَ تَوَضَّأَ وُضُوئَہُ لِلصَّلاَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی اگر کھانا یا سونا چاہتا ہو تو کیا کرے ؟
(٦٦٥) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر اگر حالت جنابت میں کھانا یا سونا چاہتے تو پہلے چہرہ اور ہاتھ دھوتے اور سر کا مسح کرلیتے۔
(۶۶۵) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ إذَا أَرَادَ أَنْ یَأْکُلَ ، أَوْ یَنَامَ وَہُوَ جُنُبٌ ، غَسَلَ وَجْہَہُ وَیَدَیْہِ ، وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی اگر کھانا یا سونا چاہتا ہو تو کیا کرے ؟
(٦٦٦) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ جب تم میں سے کوئی حالت جنابت میں سونا چاہے تو پہلے وضو کرلے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ نیند میں اس کا انتقال ہوجائے۔
(۶۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : إذَا أَرَادَ أَحَدُکُمْ أَنْ یَرْقُدَ وَہُوَ جُنُبٌ فَلْیَتَوَضَّأْ، فَإِنَّہُ لاَ یَدْرِی لَعَلَّہُ یُصَابُ فِی مَنَامِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی اگر کھانا یا سونا چاہتا ہو تو کیا کرے ؟
(٦٦٧) حضرت ابو الضحیٰ سے پوچھا گیا کہ کیا جنبی کھا سکتا ہے ؟ فرمایا ہاں، بازار میں چل پھر بھی سکتا ہے۔
(۶۶۷) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، وَابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ الأَقْمَرِ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ؛ سُئِلَ أَیَأْکُلُ الْجُنُبُ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَیَمْشِی فِی الأَسْوَاقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی اگر کھانا یا سونا چاہتا ہو تو کیا کرے ؟
(٦٦٨) حضرت شداد بن اوس فرماتے ہیں کہ اگر تم میں سے کوئی شخص رات کو جنبی ہوجائے اور اسی حالت میں سونا چاہے تو پہلے وضو کرلے، اس سے آدھی پاکی حاصل ہوجائے گی۔
(۶۶۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ ، قَالَ : إذَا أَجْنَبَ أَحَدُکُمْ مِنَ اللَّیْلِ ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ یَنَامَ فَلْیَتَوَضَّأْ ، فَإِنَّہُ نِصْفُ الْجَنَابَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی اگر کھانا یا سونا چاہتا ہو تو کیا کرے ؟
(٦٦٩) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جنبی اگر کھانا یا سونا چاہے تو پہلے نماز والا وضو کرلے۔
(۶۶۹) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ شَہِیدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : إذَا أَرَادَ الْجُنُبُ أَنْ یَأْکُلَ ، أَوْ یَنَامَ فَلْیَتَوَضَّأْ وُضُوئَہُ لِلصَّلاَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی اگر کھانا یا سونا چاہتا ہو تو کیا کرے ؟
(٦٧٠) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اگر جنبی کچھ کھانا چاہے تو ہاتھ دھو لے اور کلی کرلے۔
(۶۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، وَابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : إذَا أَرَادَ الْجُنُبُ أَنْ یَأْکُلَ غَسَلَ یَدَیْہِ ، وَمَضْمَضَ فَاہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی اگر کھانا یا سونا چاہتا ہو تو کیا کرے ؟
(٦٧١) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جنبی ہاتھ دھو کر کھا سکتا ہے۔
(۶۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ زُبَیْدٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ فِی الْجُنُبِ یَأْکُلُ ؟ قَالَ : یَغْسِلُ یَدَیْہِ وَیَأْکُلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی اگر کھانا یا سونا چاہتا ہو تو کیا کرے ؟
(٦٧٢) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جنبی سونے سے پہلے وضو کرلے۔
(۶۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : إِنْ شَائَ الْجُنُبُ نَامَ قَبْلَ أَنْ یَتَوَضَّأَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی اگر کھانا یا سونا چاہتا ہو تو کیا کرے ؟
(٦٧٣) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جنبی کھانے سے پہلے ہاتھ دھو لے۔
(۶۷۳) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : الْجُنُبُ إذَا أَرَادَ أَنْ یَأْکُلَ غَسَلَ یَدَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی اگر کھانا یا سونا چاہتا ہو تو کیا کرے ؟
(٦٧٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جنبی وضو کرنے سے پہلے پانی پی لے۔
(۶۷۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یَشْرَبُ الْجُنُبُ قَبْلَ أَنْ یَتَوَضَّأَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی اگر کھانا یا سونا چاہتا ہو تو کیا کرے ؟
(٦٧٥) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حالت جنابت میں کھانے یا سونے سے پہلے وضو فرما لیتے تھے۔
(۶۷۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، وَغُنْدَرٌ ، وَوَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا کَانَ جُنُبًا ، فَأَرَادَ أَنْ یَأْکُلَ ، أَوْ یَنَامَ یَتَوَضَّأُ۔

(مسلم ۲۴۸۔ ابوداؤد ۲۲۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی اگر کھانا یا سونا چاہتا ہو تو کیا کرے ؟
(٦٧٦) حضرت محمد بن علی فرماتے ہیں کہ اگر جنبی کھانا یا سونا چاہے تو پہلے نماز والا وضو کرلے۔
(۶۷۶) حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَدَنِیِّ ، قَالَ ، سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ یَقُولُ فِی الْجُنُبِ إذَا أَرَادَ أَنْ یَنَامَ ، أَوْ یَأْکُلَ ، أَوْ یَشْرَبَ : تَوَضَّأَ وُضُوئَہُ لِلصَّلاَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی اگر کھانا یا سونا چاہتا ہو تو کیا کرے ؟
(٦٧٧) حضرت عمر نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا کہ کیا جنبی شخص سو سکتا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” ہاں “ وضو کر کے سو سکتا ہے۔
(۶۷۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، وَأَبِی قِلاَبَۃَ قَالاَ : اسْتَفْتَی عُمَرُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَیَنَامُ أَحَدُنَا وَہُوَ جُنُبٌ ؟ فَقَالَ : یَتَوَضَّأُ وَیَنَامُ ۔ قَالَ أَیُّوبُ ، أَظُنُّ فِی حَدِیثِ أَبِی قِلاَبَۃَ : غَسْلَ الْفَرْجِ۔

(بخاری ۲۹۰۔ طحاوی ۱۲۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی اگر کھانا یا سونا چاہتا ہو تو کیا کرے ؟
(٦٧٨) حضرت ابو سلمہ نے حضرت عائشہ سے سوال کیا کہ کیا حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حالت جنابت میں سو جاتے تھے ؟ انھوں نے فرمایا کہ نماز والا وضو کر کے سوتے تھے۔
(۶۷۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، قَالَ : حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَۃَ ؛ أَنَّہُ سَأَلَ عَائِشَۃَ : أَکَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَرْقُدُ وَہُوَ جُنُبٌ ؟ قَالَتْ : نَعَمْ ، وَیَتَوَضَّأُ وُضُوئَہُ لِلصَّلاَۃِ۔

(بخاری ۲۸۶۔ احمد ۶/۱۲۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی اگر کھانا یا سونا چاہتا ہو تو کیا کرے ؟
(٦٧٩) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جب جنبی کھانا، پینا یا سونا چاہے تو وضو کرلے۔
(۶۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : إذَا أَرَادَ الْجُنُبُ أَنْ یَأْکُلَ ، أَوْ یَنَامَ ، أَوْ یَشْرَبَ تَوَضَّأَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی اگر کھانا یا سونا چاہتا ہو تو کیا کرے ؟
(٦٨٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب جنبی کھانا یا سونا چاہے تو وضو کرلے۔
(۶۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا أَرَادَ الْجُنُبُ أَنْ یَأْکُلَ ، أَوْ یَنَامَ تَوَضَّأَ۔
tahqiq

তাহকীক: