মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ৬৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی اگر کھانا یا سونا چاہتا ہو تو کیا کرے ؟
(٦٨١) حضرت عائشہ (اس شخص کے بارے میں جو جنبی ہو اور سونا چاہے) فرماتی ہیں کہ وہ وضو یا تیمم کرلے۔
(۶۸۱) حَدَّثَنَا عَثَّامُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ فِی الرَّجُلِ تُصِیبُہُ جَنَابَۃٌ مِنَ اللَّیْلِ فَیُرِیدُ أَنْ یَنَامَ، قَالَتْ : یَتَوَضَّأُ ، أَوْ یَتَیَمَّمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی اگر کھانا یا سونا چاہتا ہو تو کیا کرے ؟
(٦٨٢) حضرت عمر نے نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا کہ کیا میں حالت جنابت میں سو سکتا ہوں ؟ آپ نے فرمایا وضو کر کے سو سکتے ہو۔
(۶۸۲) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ سَأَلَ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : تُصِیبُنِی الْجَنَابَۃُ فَأَرْقُدُ ؟ قَالَ : إذَا أَرَدْت أَنْ تَرْقُدَ فَتَوَضَّأَ۔ (بخاری ۲۸۹۔ مسلم ۲۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی اگر کھانا یا سونا چاہتا ہو تو کیا کرے ؟
(٦٨٣) حضرت عمار فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جنبی کو رخصت دی ہے کہ وہ وضو کر کے کھا پی اور سو سکتا ہے۔
(۶۸۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَطَائٍ الْخُرَاسَانِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ یَعْمَُرَ ، عَنْ عَمَّارٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ أَنَّہُ رَخَّصَ لِلْجُنُبِ إذَا أَرَادَ أَنْ یَنَامَ ، أَوْ یَأْکُلَ ، أَوْ یَشْرَبَ ، أَنْ یَتَوَضَّأَ وُضُوئَہُ لِلصَّلاَۃِ۔ (ابوداؤد ۲۲۷۔ ترمذی ۶۱۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک غسل جنابت کو مؤخر کرنے میں کوئی حرج نہیں
(٦٨٤) حضرت غضیف بن حارث کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ سے پوچھا کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کے ابتدائی حصہ میں غسل جنابت فرماتے یا رات کے آخری حصہ میں ؟ انھوں نے فرمایا کہ کبھی ابتدائی حصہ میں اور کبھی آخری حصہ میں۔
(۶۸۴) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ ، عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ نُسَیٍّ ، عَنْ غُضَیْفِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : أَتَیْتُ عَائِشَۃَ، فَقُلْتُ : أَرَأَیْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَفِی أَوَّلِ اللَّیْلِ کَانَ یَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، أَمْ فِی آخِرِہِ؟ فَقَالَتْ : رُبَّمَا اغْتَسَلَ فِی أَوَّلِ اللَّیْلِ ، وَرُبَّمَا اغْتَسَلَ فِی آخِرِہِ۔ (احمد ۶/۱۳۸۔ ترمذی ۲۹۲۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک غسل جنابت کو مؤخر کرنے میں کوئی حرج نہیں
(٦٨٥) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ غسل سے پہلے سونا زیادہ مناسب ہے۔
(۶۸۵) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ أَبِی مَعْمَرٍ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ، قَالَ : نَوْمُہ قَبْلَ الْغُسْلِ أَوْعَبُ لِخُرُوجِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک غسل جنابت کو مؤخر کرنے میں کوئی حرج نہیں
(٦٨٦) غسل کے بعد سونا زیادہ مناسب ہے۔
(۶۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، قَالَ : قَالَ حُذَیْفَۃُ : نَوْمُہ بَعْدَ الْجَنَابَۃِ أَوْعَبُ لِلْغُسْلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک غسل جنابت کو مؤخر کرنے میں کوئی حرج نہیں
(٦٨٧) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنی کسی زوجہ سے حاجت ہوتی تو آپ اس حاجت کو پورا فرماتے اور پھر پانی کو چھوئے بغیر سو جاتے۔
(۶۸۷) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا کَانَتْ لَہُ حَاجَۃٌ إلَی أَہْلِہِ قَضَاہَا ، ثُمَّ نَامَ کَہَیْئَتِہِ لاَ یَمَسُّ مَائً۔ (ابن ماجہ ۵۸۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک غسل جنابت کو مؤخر کرنے میں کوئی حرج نہیں
(٦٨٨) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جب آدمی اپنی بیوی سے جماع کرے اور دوبارہ کرنا چاہے تو غسل کو مؤخر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۸۸) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا جَامَعَ الرَّجُلُ ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ یَعُودَ فَلاَ بَأْسَ أَنْ یُؤَخِّرَ الْغُسْلَ۔ (طبرانی ۹۲۱۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کا بیان
(٦٨٩) حضرت میمونہ فرماتی ہیں کہ میں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے غسل کا پانی رکھا۔ آپ نے جنابت کا غسل اس طرح فرمایا کہ بائیں ہاتھ سے برتن کو جھکا کر پانی لیا، اس سے اپنی ہتھیلی کو دھویا، پھر شرم گاہ پر پانی بہا کر اسے دھویا، پھر ہاتھ کو زمین پر ملا۔ پھر کلی کی، پھر ناک میں پانی ڈالا، پھر اپنے چہرے اور بازوؤں کو دھویا۔ پھر اپنے سر پر پانی ڈالا، پھر اپنے سارے جسم پر پانی ڈالا۔ پھر نہانے کی جگہ سے پیچھے ہٹ کر پاؤں دھوئے۔ فرماتی ہیں : میں آپ کے لیے کپڑا لائی تو آپ نے واپس کردیا اور فرمایا کہ اس طرح پانی جھاڑا جاتا ہے۔
(۶۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ کُرَیْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَنْ خَالَتِہِ مَیْمُونَۃَ ، قَالَتْ : وَضَعْتُ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ غُسْلاً ، فَاغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، فَأَکْفَأَ الإِنَائَ بِشِمَالِہِ عَلَی یَمِینِہِ ، فَغَسَلَ کَفَّہُ ، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَی فَرْجِہِ فَغَسَلَہُ ، ثُمَّ دَلَک یَدَہُ بِالأَرْضِ ، ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَغَسَلَ وَجْہَہُ وَذِرَاعَیْہِ ، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَی رَأْسِہِ ، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَی سَائِرِ جَسَدِہِ الْمَائَ ، ثُمَّ تَنَحَّی فَغَسَلَ رِجْلَیْہِ ، قَالَتْ : فَأَتَیْتُہُ بِثَوْبٍ فَرَدَّہُ ، وَجَعَلَ یَقُولُ بِالْمَائِ ہَکَذَا ؛ یَنْفُضُ الْمَائَ۔ (احمد ۳۳۵۔ ترمذی ۱۰۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کا بیان
(٦٩٠) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل جنابت اس طرح فرمایا کہ پہلے دونوں ہتھیلیوں کو تین تین مرتبہ دھویا، پھر نماز والا وضو فرمایا۔ پھر اپنے ہاتھ کو بالوں پر رکھ کر انگلیوں سے اس طرح خلال کیا کہ پانی کھال تک پہنچ گیا۔ پھر اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہایا، پھر اپنے جسم پر پانی بہایا۔
(۶۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، فَبَدَأَ فَغَسَلَ کَفَّیْہِ ثَلاَثًا ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوئَہُ لِلصَّلاَۃِ ، ثُمَّ أَدْخَلَ یَدَہُ فَخَلَّلَ بِہَا أُصُولَ الشَّعْرِ ، حَتَّی تخَیَّلَ إلَیَّ أَنَّہُ اسْتَبْرَأَ الْبَشرَۃَ ، ثُمَّ صَبَّ عَلَی رَأْسِہِ الْمَائَ ثَلاَثًا ، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَی سَائِرِ جَسَدِہِ الْمَائَ۔ (بخاری ۲۴۸۔ نسائی ۲۴۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کا بیان
(٦٩١) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ جب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل جنابت کرنا ہوتا تو آپ کیلئے پانی کا برتن رکھا جاتا۔ آپ ہاتھوں کو پانی میں داخل کرنے سے پہلے دھوتے۔ جب ہاتھ دھو لیتے تو دایاں ہاتھ برتن میں داخل فرماتے۔ دائیں ہاتھ سے پانی لیتے اور بائیں ہاتھ سے شرمگاہ کو صاف کرتے۔ پھر دائیں ہاتھ سے پانی بائیں ہاتھ پر ڈال کر اسے دھوتے۔ پھر تین تین مرتبہ کلی کرتے اور ناک میں پانی ڈالتے پھر تین مرتبہ دونوں ہاتھ بھر کر سر پر پانی ڈالتے، پھر سارے جسم کو دھو لیتے۔
(۶۹۱) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو سَلَمَۃَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِی عَائِشَۃُ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ وُضِعَ لَہُ الإِنَائُ ، فَیَصُبُّ عَلَی یَدَیْہِ قَبْلَ أَنْ یُدْخِلَہُمَا فِی الإِنَائِ ، حَتَّی إذَا غَسَلَ یَدَیْہِ أَدْخَلَ یَدَہُ الْیُمْنَی فِی الإِنَائِ ، فَصَبَّ بِالْیُمْنَی وَغَسَلَ فَرْجَہُ بِالْیُسْرَی ، فَإِذَا فَرَغَ صَبَّ بِالْیُمْنَی عَلَی الْیُسْرَی فَغَسَلَہا ، ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلاَثًا ، ثُمَّ یَصُبُّ عَلَی رَأْسِہِ مِلْئَ کَفَّیْہِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ یَغْسِلُ سَائِرَ جَسَدِہِ۔ (احمد ۶/۱۷۳۔ نسائی ۲۴۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کا بیان
(٦٩٢) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر جب غسل جنابت فرماتے تو پہلے نچلے حصے کو دھوتے، پھر نماز والا وضو کرتے پھر سارے جسم پر پانی بہاتے۔
(۶۹۲) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ خَالِدٍ ، قَالَ : کَانَ عُمَرُ إذَا أَجْنَبَ غَسَلَ سِفْلَتَہُ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوئَہُ لِلصَّلاَۃِ ، ثُمَّ أَفْرَغَ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کا بیان
(٦٩٣) حضرت ابن عمر غسل جنابت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ پہلے نماز والا وضو کرے، پھر گندگی کو زائل کرے، پھر ہاتھ کو زمین پر رگڑ کر صاف کرے، پھر ہاتھ کو دھو لے پھر سارے جسم پر پانی بہائے۔
(۶۹۳) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ فِی الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، قَالَ : یَتَوَضَّأُ وُضُوئَہُ لِلصَّلاَۃِ ، ثُمَّ یَغْسِلُ مَا أَصَابَہُ ، ثُمَّ یَضْرِبُ بِیَدِہِ عَلَی الأَرْضِ فیدلکُہَا بِالتُّرَابِ ثُمَّ یَغْسِلُہَا ، ثُمَّ یُفِیضُ عَلَیْہِ الْمَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کا بیان
(٦٩٤) حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے غسل جنابت کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ پہلے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو دھو لو، پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالو، پھر اپنی شرم گاہ کو دھوؤ، پھر دونوں ہاتھوں کو دھوؤ، پھر نماز والا وضو کرلو۔
(۶۹۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِی لَیْلَی عَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَۃِ؟ فَقَالَ : تَغْسِلُ کَفَّیْک ، ثُمَّ تُفْرِغُ بِیَمِینِکَ عَلَی شِمَالِکَ ، ثُمَّ تَغْسِلُ فَرْجَک ، ثُمَّ تَغْسِلُ یَدَیْک ، ثُمَّ تَوَضَّأُ وُضُوئَک لِلصَّلاَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کا بیان
(٦٩٥) حضرت ابراہیم تیمی غسل جنابت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے دائیں ہاتھ کو دھوئے، پھر دائیں ہاتھ سے بائیں پر پانی ڈالے، پھر شرمگاہ پر لگی نجاست کو صاف کرے، پھر اپنے ہاتھ کو دیوار سے رگڑے، پھر وضو کرے۔
(۶۹۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الْجُنُبِ : یَبْدَأُ فَیَغْسِلُ یَدَہُ الْیُمْنَی ، ثُمَّ یُفْرِغُ بِہَا عَلَی یَدِہِ الْیُسْرَی ، وَیَغْسِلُ فَرْجَہُ ، وَمَا أَصَابَ مِنْہُ ، ثُمَّ یُدَلِّکُ یَدَہُ بِالْجِدَارِ ، ثُمَّ یَتَوَضَّأُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کا بیان
(٦٩٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ پاکی غسل سے پہلے ہوگی۔
(۶۹۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ یُقَالُ : الطُّہْرُ قَبْلَ الْغُسْلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کا بیان
(٦٩٧) حضرت سعید بن مسیب غسل جنابت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جب تم اپنے ہاتھ دھو لو تو پھر جہاں سے چاہو شروع کرو۔
(۶۹۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ فِی الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَۃِ : إذَا غَسَلْت یَدَیْک فَابْدَأْ بِأَیَّۃِ۔۔ شِئْتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کا بیان
(٦٩٨) حضرت شعبی کے نزدیک غسل جنابت میں وضو نہیں ہے۔
(۶۹۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی الْوُضُوئَ فِی الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کا بیان
(٦٩٩) حضرت عاصم بن عمر فرماتے ہیں کہ اہل عراق کا ایک وفد حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے غسل جنابت کے بارے میں پوچھا۔ آپ نے فرمایا تم نے مجھ سے ایسی بات کے بارے میں پوچھا ہے جس کے بارے میں اس وقت سے مجھ سے کسی نے نہیں پوچھا جب سے میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کے بارے میں سوال کیا ہے غسل جنابت میں وہ وضو کرو جو تم نماز کے لیے کرتے ہو۔
(۶۹۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ طَارِقٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : خَرَجَ نَفَرٌ مِنْ أَہْلِ الْعِرَاقِ إلَی عُمَرَ فَسَأَلُوہُ عَنْ غُسْلِ الْجَنَابَۃِ ؟ فَقَالَ : سَأَلْتُُمُونِی عَنْ خِصَالٍ مَا سَأَلَنِی عَنْہَا أَحَدٌ مُنْذُ سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ غَیْرُکُمْ ! أَمَّا غُسْلُ الْجَنَابَۃِ فَتَوَضَّأَ وُضُوئَکَ لِلصَّلاَۃِ۔ (سعید بن منصور ۲۱۴۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے لیے کتنا نہانا کافی ہے ؟
(٧٠٠) حضرت جبیر بن مطعم فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کچھ لوگوں کا غسل جنابت کے بارے میں اختلاف ہوگیا۔ ایک آدمی نے کہا کہ میں اپنے سر کو اتنا اتنا دھوتا ہوں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں اپنے سر پر تین ہتھیلی پانی ڈالتا ہوں۔
(۷۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ صُرَدٍ ، عَنْ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، قَالَ : تَمَارَوْا فِی الْغُسْلِ عِنْدَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ : أَمَّا أَنَا فَأَغْسِلُ رَأْسِی کَذَا وَکَذَا ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَمَّا أَنَا فَأُفِیضُ عَلَی رَأْسِی ثَلاَثَۃَ أَکُفٍّ۔ (مسلم ۲۵۸۔ نسائی ۲۴۷)
তাহকীক: