মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ৭০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے لیے کتنا نہانا کافی ہے ؟
(٧٠١) حضرت ابوہریرہ سے کسی نے پوچھا کہ اگر میں نے حال جنابت کا غسل کرنا ہو تو میں اپنے سر پر کتنا پانی ڈالوں ؟ انھوں نے فرمایا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے سر مبارک پر تین ہتھیلیاں پانی ڈالا کرتے تھے۔ اس نے کہا کہ میرے بال لمبے ہیں۔ حضرت ابوہریرہ نے فرمایا حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بال تم سے زیادہ لمبے اور اچھے تھے۔
(۷۰۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : سَأَلَہُ رَجُلٌ : کَمْ أُفِیضُ عَلَی رَأْسِی وَأَنَا جُنُبٌ ؟ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَحْثُو عَلَی رَأْسِہِ ثَلاَثَ حَثَیَاتٍ ، فَقَالَ : الرَّجُلُ : إنَّ شَعْرِی طَوِیلٌ ، فَقَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَکْثَرَ شَعْرًا مِنْک وَأَطْیَبَ۔ (ابن ماجہ ۵۷۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے لیے کتنا نہانا کافی ہے ؟
(٧٠٢) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ہمارا علاقہ ٹھنڈا ہے، ہم غسل جنابت کیسے کریں ؟ آپ نے فرمایا میں تو اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہاتا ہوں۔
(۷۰۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنَّا فِی أَرْضٍ بَارِدَۃٍ فَکَیْفَ الْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَۃِ ؟ فَقَالَ : أَمَّا أَنَا فَأَحْفِنُ عَلَی رَأْسِی الْمَائَ ثَلاَثًا۔ (بخاری ۲۵۵۔ نسائی ۲۳۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے لیے کتنا نہانا کافی ہے ؟
(٧٠٣) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل جنابت فرماتے ہوئے اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہایا۔
(۷۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، وَصَبَّ عَلَی رَأْسِہِ الْمَائَ ثَلاَثًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے لیے کتنا نہانا کافی ہے ؟
(٧٠٤) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ میں اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہاتا ہوں۔
(۷۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ الأَخْنَسِ ، عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَیْد ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : أَمَّا أَنَا فَأُفِیضُ عَلَی رَأْسِی ثَلاَثًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے لیے کتنا نہانا کافی ہے ؟
(٧٠٥) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جنبی اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہائے گا۔
(۷۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَبِی یَزِیدَ ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ یَقُولُ : الْجُنُبُ یَغْرِفُ عَلَی رَأْسِہِ ثَلاَثًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے لیے کتنا نہانا کافی ہے ؟
(٧٠٦) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ جنبی اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہائے گا۔
(۷۰۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : یَغْرِفُ عَلَی رَأْسِہِ ثَلاَثًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے لیے کتنا نہانا کافی ہے ؟
(٧٠٧) حضرت علی غسل جنابت کرتے ہوئے سر کو دو مرتبہ دھوتے تھے۔
(۷۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَغْسِلُ رَأْسَہُ مَرَّتَیْنِ مِنَ الْجَنَابَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے لیے کتنا نہانا کافی ہے ؟
(٧٠٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ طائف کے لوگوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا کہ ہمارا علاقہ ٹھنڈا ہے۔ ہم غسل جنابت کیسے کریں ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” میں تو سر پر تین مرتبہ پانی ڈالتا ہوں “۔
(۷۰۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّ نَبِیَّ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لَہُ أُنَاسٌ مِنْ أَہْلِ الطَّائِفِ : إنَّ أَرْضَنَا بَارِدَۃٌ ، فَمَا یُجْزِئُ عَنَّا مِنَ الْغُسْلِ ؟ قَالَ : أَمَّا أَنَا فَأَحْفِنُ عَلَی رَأْسِی ثَلاَثَ حَفَنَاتٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے لیے کتنا نہانا کافی ہے ؟
(٧٠٩) حضرت ام ھانی فرماتی ہیں کہ جب تم غسل جنابت کرو تو اپنے ہر عضو کو تین تین مرتبہ دھوؤ۔
(۷۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی مَکِینٍ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أُمِّ ہَانِیئٍ ، قَالَتْ : إذَا اغْتَسَلْت مِنَ الْجَنَابَۃِ ، فَاغْسِلْ کُلَّ عُضْوٍ مِنْک ثَلاَثًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے لیے کتنا نہانا کافی ہے ؟
(٧١٠) ایک آدمی نے حضرت ابو سعید سے غسل کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ اعضاء کو تین تین مرتبہ دھوؤ۔ اس نے کہا میرے بال زیادہ ہیں حضرت سعید نے فرمایا ” حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بال تم سے زیادہ اور اچھے تھے “۔
(۷۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ فُضَیْلٍ ، عَنْ مَرْزُوقٍ ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، أَنَّ رَجُلاً سَأَلَہُ ، فَقَالَ : اغْسِلْ ثَلاَثًا، فَقَالَ : إنَّ شَعْرِی کَثِیرٌ ، فَقَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَکْثَرَ شَعْرًا مِنْک وَأَطْیَبَ۔
(احمد ۳/۵۴۔ ابن ماجہ ۵۷۶)
(احمد ۳/۵۴۔ ابن ماجہ ۵۷۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے لیے کتنا پانی کافی ہے ؟
(٧١١) حضرت سفینہ فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک صاع پانی سے غسل اور ایک مد پانی سے وضو فرماتے تھے۔
(۷۱۱) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَبِی رَیْحَانَۃَ ، عَنْ سَفِینَۃَ صَاحِبِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ ، وَیَتَطَہَّرُ بِالْمُدِّ۔ (مسلم ۲۵۸۔ ابن ماجہ ۲۶۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے لیے کتنا پانی کافی ہے ؟
(٧١٢) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرق نامی برتن سے غسل فرماتے تھے۔
(۷۱۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَغْتَسِلُ مِنَ الْفَرْقِ ، وَہُوَ الْقَدَحُ۔ (ابن ماجہ ۳۷۶۔ ابن راھویہ ۵۵۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے لیے کتنا پانی کافی ہے ؟
(٧١٣) حضرت جابر روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ وضو کے لیے ایک مد اور غسل کے لیے ایک صاع پانی کافی ہے۔ ایک آدمی نے پوچھا اے جابر ! ہمارے لیے کتنا کافی ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ جتنا تم سے بہتر اور تم سے زیادہ بالوں والے یعنی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے کافی تھا۔
(۷۱۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : یُجْزِئُ مِنَ الْوُضُوئِ الْمُدُّ ، وَمِنَ الْجَنَابَۃِ الصَّاعُ ، فَقَالَ رَجُلٌ : مَا یَکْفِینَا یَا جَابِرُ ، فَقَالَ : قَدْ کَفَی مَنْ ہُوَ خَیْرٌ مِنْک وَأَکْثَرُ شَعْرًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے لیے کتنا پانی کافی ہے ؟
(٧١٤) ایک شخص روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ سے پوچھا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل کے لیے کتنا پانی استعمال فرماتے تھے ؟ حضرت عائشہ نے ایک برتن دکھایا جو تقریبا ایک صاع کے برابر تھا،
(۷۱۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّ رَجُلاً حَدَّثَہُمْ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَۃَ ، فَقُلْتُ : یَا أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ ، مَا کَانَ یَقْضِی عَنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ غُسْلَہُ ؟ قَالَ : فَدَعَتْ بِإِنَائٍ حَزَرْتُہُ صَاعًا مِنْ صَاعِکُمْ ہَذَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے لیے کتنا پانی کافی ہے ؟
(٧١٥) حضرت انس فرماتے ہیں کہ تم ایک مد پانی سے وضو کرو اور ایک صاع سے پانچ مد پانی تک غسل کرو۔
(۷۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنِ ابْنِ جَبْرٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : تَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ ، وتَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ إِلَی خَمْسَۃِ أَمْدَادٍ۔ (بخاری ۲۰۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے لیے کتنا پانی کافی ہے ؟
(٧١٦) حضرت جابر سے غسل جنابت کے بارے میں پوچھا گیا کہ اس کے لیے کتنا پانی کافی ہے ؟ فرمایا ایک صاع۔ پھر پوچھا گیا کہ میرے خیال میں اتنا کافی نہ ہوگا۔ فرمایا کافی ہوجائے گا۔
(۷۱۶) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : سُئِلَ جَابِرٌ ، عَنْ غُسْلِ الْجَنَابَۃِ ؟ فَقَالَ : صَاعٌ ، فَقَالَ : مَا أَرَی یَکْفِینِی ؟ فَقَالَ جَابِرٌ : بَلَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے لیے کتنا پانی کافی ہے ؟
(٧١٧) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جنبی کے لیے ایک صاع پانی کافی ہے عبید اللہ فرماتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ یہ ایک صاع وضو سے پہلے مراد ہے یا بعد میں۔
(۷۱۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَبِی یَزِیدَ ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ یَقُولُ : یُجْزِیئُ الصَّاعُ لِلْجُنُبِ ، فَقَالَ عُبَیْدُ اللہِ : لاَ أَدْرِی قَبْلَ الْوُضُوئِ ، أَوْ بَعْدَہُ ؟
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے لیے کتنا پانی کافی ہے ؟
(٧١٨) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مد پانی سے وضو اور ایک صاع پانی سے غسل فرمایا کرتے تھے۔
(۷۱۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَتَوَضَّأُ بِمُدٍّ مِنْ مَائٍ ، وَیَغْتَسِلُ بِصَاعٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے لیے کتنا پانی کافی ہے ؟
(٧١٩) حضرت عائشہ سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۷۱۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنْ صَفِیَّۃَ ابْنَۃِ شَیْبَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، بِمِثْلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے لیے کتنا پانی کافی ہے ؟
(٧٢٠) حضرت عطیہ فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو لوٹے کے پانی سے وضو کرتے دیکھا، انھوں نے اس میں سے بچا دیا تھا۔ کسی نے پوچھا وہ ایک مد پانی ہوگا۔ فرمایا اس سے زیادہ تھا۔
(۷۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ تَوَضَّأَ مِنْ کُوزٍ وَأَفْضَلَ فِیہِ ، قُلْتُ : یَکُونُ مُدًّا ؟ قَالَ : وَأَفْضَلَ۔
তাহকীক: