মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ৭২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے لیے کتنا پانی کافی ہے ؟
(٧٢١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ صحابہ وضو کے لیے ایک مد اور غسل کے لیے ایک صاع پانی کو کافی سمجھتے تھے۔
(۷۲۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانُوا یَرَوْنَ مُدًّا لِلْوُضُوئِ ، وَلِلْغُسْلِ صَاعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنبی کے لیے کتنا پانی کافی ہے ؟
(٧٢٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ آدمی کے غسل کے لیے ایک فرق کا ربع کافی ہے۔
(۷۲۲) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ یُقَالُ : یَکْفِی الرَّجُلَ لِغُسْلِہِ رُبُعُ الْفَرْقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات وضو میں اسراف کو ناپسندیدہ خیال فرماتے ہیں
(٧٢٣) حضرت ھلال بن یساف فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ وضو میں بھی اسراف ہوتا ہے خواہ تم نہر کے کنارے بیٹھ کر وضوکرو۔
(۷۲۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ یَِسَافٍ ، قَالَ : کَانَ یُقَالُ : مِنَ الْوُضُوئِ إسْرَافٌ ، وَلَوْ کُنْتَ عَلَی شَاطِیئِ نَہَرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات وضو میں اسراف کو ناپسندیدہ خیال فرماتے ہیں
(٧٢٤) حضرت ابو غالب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو امامہ کو پانی کے لوٹے سے وضو کرتے دیکھا ہے۔
(۷۲۴) حَدَّثَنَا قَطَنُ بْنُ عَبْدِ اللہِ أَبُو مُرَیٍّ ، عَنْ أَبِی غَالِبٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا أُمَامَۃَ تَوَضَّأَ بِکُوزٍ مِنْ مَائٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات وضو میں اسراف کو ناپسندیدہ خیال فرماتے ہیں
(٧٢٥) حضرت سماک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن سمرہ کو دیکھا کہ ان کے پاس پانی کا لوٹا لایا گیا۔ انھوں نے اس سے وضو کیا، موزوں پر مسح کیا اور عصر کی نماز ادا فرمائی۔
(۷۲۵) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ سِمَاکٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَۃَ أُتِیَ بِکُوزٍ مِنْ مَائٍ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ ، ثُمَّ صَلَّی الْعَصْرَ ، وَأَنَا أَنْظُرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات وضو میں اسراف کو ناپسندیدہ خیال فرماتے ہیں
(٧٢٦) حضرت خالد بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو دیکھا کہ انھوں نے خفیف وضو فرمایا۔
(۷۲۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دِینَارٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَالِمًا یَتَوَضَّأُ وُضُوئًا خَفِیفًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات وضو میں اسراف کو ناپسندیدہ خیال فرماتے ہیں
(٧٢٧) حضرت مسعر کہتے ہیں کہ میں نے عمرو بن مرہ کو دیکھا وہ وضو کرتے ہوئے اتنا کم پانی استعمال کر رہے تھے کہ پانی بہتا تک نہیں تھا۔
(۷۲۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَمْرَو بْنَ مُرَّۃَ تَوَضَّأَ فَمَا سَالَ الْمَائُ ، یَعْنِی : مِنْ قِلَّتہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات وضو میں اسراف کو ناپسندیدہ خیال فرماتے ہیں
(٧٢٨) حضرت عمارہ فرماتے ہیں کہ حضرت اسود کے پاس ایک موٹا برتن تھا جس سے وضو فرماتے تھے۔ ابومعاویہ نے اضافہ کیا ہے کہ وہ پانی اتنا ہوتا تھا جس سے ایک آدمی سیراب ہو سکے۔
(۷۲۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ،وَوَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَۃَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : کَانَ لَہُ قَعْبٌ یَتَوَضَّأُ بِہِ ، زَادَ أَبُو مُعَاوِیَۃَ : قَدْرَ رَیِّ الرَّجُلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات وضو میں اسراف کو ناپسندیدہ خیال فرماتے ہیں
(٧٢٩) حضرت ابو ہذیل نے اپنے ایک پڑوسی کو وضو کرتے دیکھا تو اس سے فرمایا ” وضو میں اعتدال اختیار کرو “۔
(۷۲۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، عَنْ الْعَوَّامِ، عَنْ أَبِی الْہُذَیْلِ؛ أَنَّہُ رَأَی جَارًا لَہُ یَتَوَضَّأُ ، فَقَالَ: اقْصِدْ فِی الْوُضُوئِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات وضو میں اسراف کو ناپسندیدہ خیال فرماتے ہیں
(٧٣٠) حضرت ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ وسوسے سب سے پہلے وضو میں آتے ہیں۔
(۷۳۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ، قَالَ : أَوَّلُ مَا یَبْدَأُ الْوَسْوَاسُ مِنَ الْوُضُوئِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات وضو میں اسراف کو ناپسندیدہ خیال فرماتے ہیں
(٧٣١) حضرت ابو الدرداء فرماتے ہیں کہ وضو میں اعتدال اختیار کرو خواہ تم نہر کے کنارے ہی کیوں نہ ہو۔
(۷۳۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ ، عَمَّنْ أَخْبَرَہُ عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ، قَالَ : اقْصِدْ فِی الْوُضُوئِ ، وَلَوْ کُنْتَ عَلَی شَاطِیئِ نَہَرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات وضو میں اسراف کو ناپسندیدہ خیال فرماتے ہیں
(٧٣٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں آدھا لوٹا پانی سے وضو کرتا ہوں۔
(۷۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إنِّی لاَتَوَضَّأُ بِکُوزٍ مِن الْحُبِّ مَرَّتَیْنِ ، یَعْنِی : بِنِصْفِ الْکُوزِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات وضو میں اسراف کو ناپسندیدہ خیال فرماتے ہیں
(٧٣٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا زیادہ وضو کرنا شیطان کی طرف سے ہے۔
(۷۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَقُولُونَ : کَثْرَۃُ الْوُضُوئِ مِنَ الشَّیْطَانِ۔

(ابن خزیمۃ ۱۲۲۔ طیالسی ۵۴۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات وضو میں اسراف کو ناپسندیدہ خیال فرماتے ہیں
(٧٣٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہمارے حضرات چہرے پر زور زور سے پانی مارنے کو برا خیال کرتے تھے، وہ چہرے پر آہستہ آہستہ پانی ملا کرتے تھے۔
(۷۳۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ أَنْ یَلْطِمُوا وُجُوہَہُمْ بِالْمَائِ لَطْمًا ، وَکَانُوا یَمْسَحُونَہَا قَلِیلاً قَلِیلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات وضو میں اسراف کو ناپسندیدہ خیال فرماتے ہیں
(٧٣٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب دو پانی مل جائیں تو وضو مکمل ہوگیا۔
(۷۳۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا الْتَقَی الْمَائَانِ فَقَدْ تَمَّ الْوُضُوئُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات وضو میں اسراف کو ناپسندیدہ خیال فرماتے ہیں
(٧٣٦) حضرت خالد بن زید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو دیکھا وہ اپنے منہ پر پانی چھڑک رہے تھے۔
(۷۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ یَتَوَضَّأُ فَکَانَ یَسُنُّ الْمَائَ عَلَی وَجْہِہِ سَنًّا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات وضو میں اسراف کو ناپسندیدہ خیال فرماتے ہیں
(٧٣٧) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ ایک پانی کے بعد دوسرا پانی کافی ہے اور تین کے بعد کچھ نہیں۔
(۷۳۷) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : الْمَائُ عَلَی أَثَرِ الْمَائِ یُجْزِئُ ، وَلَیْسَ بَعْدَ الثَّلاَثِ شَیْئٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات وضو میں اسراف کو ناپسندیدہ خیال فرماتے ہیں
(٧٣٨) حضرت حسن لوٹے سے وضو فرماتے تھے۔
(۷۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَوَادَۃَ بْنِ أَبِی الأَسْوَدِ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ تَوَضَّأَ بِکُوزٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات وضو میں اسراف کو ناپسندیدہ خیال فرماتے ہیں
(٧٣٩) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوٹے سے وضو فرمایا۔
(۷۳۹) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی حَفْصٍ ، عَنِ السُّدِّیِّ ، عَنِ الْبَہِیِّ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ بِکُوزٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات وضو میں اسراف کو ناپسندیدہ خیال فرماتے ہیں
(٧٤٠) حضرت انس فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو رطل پانی سے وضو فرمایا۔
(۷۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عِیسَی ، عَنِ ابْنِ جَبْرٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ بِرِطْلَیْنِ مِنْ مَائٍ۔ (احمد ۳/۱۷۹۔ ابوداؤد ۹۶)
tahqiq

তাহকীক: