মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ৭৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کا بیان
(٧٤١) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل جنابت میں تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالنے کو سنت قرار دیا ہے۔
(۷۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : سَنَّ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الاِسْتِنْشَاقَ فِی الْجَنَابَۃِ ثَلاَثًا۔ (دار قطنی ۱۱۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کا بیان
(٧٤٢) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جب تم غسل جنابت کرو تو تین مرتبہ کلی کرلو۔ یہ زیادہ صفائی کرنے والی چیز ہے۔
(۷۴۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ فُضَیْلِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : إذَا اغْتَسَلْت مِنَ الْجَنَابَۃِ فَتَمَضْمَضْ ثَلاَثًا ، فَإِنَّہُ أَبْلَغُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کا بیان
(٧٤٣) حضرت عثمان جب غسل فرماتے تو انگلی سے مل کر تین مرتبہ صاف کرتے تھے۔
(۷۴۳) حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ رُہَیْمَۃَ ، قَالَ : حدَّثَتْنِی جَدَّتِی ؛ أَنَّ عُثْمَانَ کَانَ إذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ یَشُوصُ فَاہُ بِإِصْبَعِہِ ، ثَلاَثَ مَرَّاتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کا بیان
(٧٤٤) حضرت حسان بن بلال فرماتے ہیں کہ پیشاب کرنے کے بعد ایک مرتبہ، پاخانے کے بعد دو مرتبہ اور جنابت کی وجہ سے تین مرتبہ ناک کو صاف کیا جائے گا۔
(۷۴۴) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ أَبَانَ الْعَطَّارِ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ بِلاَلٍ ، قَالَ : الاِسْتِنْشَاقُ مِنَ الْبَوْلِ مَرَّۃً ، وَمِنَ الْغَائِطِ مَرَّتَیْنِ ، وَمِنَ الْجَنَابَۃِ ثَلاَثًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کا بیان
(٧٤٥) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ جب نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل جنابت فرماتے تو تین مرتبہ کلی کرتے اور تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالتے۔
(۷۴۵) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَطَائُ بْنُ السَّائِبِ ، قَالَ : حَدَّثَنِی أَبُو سَلَمَۃَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : حَدَّثَتْنِی عَائِشَۃُ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلاَثًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کا بیان
(٧٤٦) حضرت قتادہ غسل جنابت کے بعد تین مرتبہ، پاخانے کے بعد دو مرتبہ اور پیشاب کے بعد ایک مرتبہ کلی کیا کرتے تھے۔
(۷۴۶) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : کَانَ یَقُولُ : تَمَضْمَضْ مِنَ الْجَنَابَۃِ ثَلاَثًا ، وَمِنَ الْغَائِطِ مَرَّتَیْنِ ، وَمِنَ الْبَوْلِ مَرَّۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کا بیان
(٧٤٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف غسل جنابت میں تین مرتبہ ناک صاف کرنا پسند کرتے تھے۔
(۷۴۷) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ شَیْبَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَسْتَحِبُّونَ أَنْ یَسْتَنْشِقُوا مِنَ الْجَنَابَۃِ ثَلاَثًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کے بعد وضو کرنے کا بیان
(٧٤٨) حضرت ابن عمر سے غسل کے بعد وضو کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ وہ کون سا وضو ہے جو غسل سے زیادہ پھیلاؤ رکھتا ہے ؟ !۔
(۷۴۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ غُنَیْمِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : سُئِلَ عَنِ الْوُضُوئِ بَعْدَ الْغُسْلِ ؟ فَقَالَ : وَأَیُّ وُضُوئٍ أَعَمُّ مِنَ الْغُسْلِ ؟!
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کے بعد وضو کرنے کا بیان
(٧٤٩) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل جنابت کے بعد وضو نہیں فرماتے تھے۔
(۷۴۹) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لاَ یَتَوَضَّأُ بَعْدَ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَۃِ۔ (ابن ماجہ ۵۷۹۔ احمد ۶/۲۵۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کے بعد وضو کرنے کا بیان
(٧٥٠) حضرت ابن عمر سے ایک آدمی نے کہا کہ میں غسل کے بعد وضو کرتا ہوں، آپ نے فرمایا کہ تم فضول کام کرتے ہو !۔
(۷۵۰) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ سَلاَّمٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْحَیِّ لاِبْنِ عُمَرَ : إنِّی أَتَوَضَّأُ بَعْدَ الْغُسْلِ ، قَالَ : لَقَدْ تَعَمَّقْت۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کے بعد وضو کرنے کا بیان
(٧٥١) ایک مرتبہ حضرت علقمہ سے ایک آدمی نے کہا کہ آپ کی بھتیجی غسل کے بعد وضو کرتی ہے۔ حضرت علقمہ نے فرمایا کہ اگر وہ ہمارے پاس ہوتی تو ایسا نہ کرتی، کون سا وضو ہے جو غسل سے زیادہ پھیلاؤ رکھتا ہے !۔
(۷۵۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إلَی عَلْقَمَۃَ فَقَالَ لَہُ : إنَّ بِنْتَ أَخِیک تَوَضَّأَتْ بَعْدَ الْغُسْلِ ، فَقَالَ : أَمَا إِنَّہَا لَوْ کَانَتْ عِنْدَنَا لَمْ تَفْعَلْ ذَلِکَ ، وَأَیُّ وُضُوئٍ أَعَمُّ مِنَ الْغُسْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کے بعد وضو کرنے کا بیان
(٧٥٢) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ کون سا وضو غسل سے زیادہ عام ہے !۔
(۷۵۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : وَأَیُّ وُضُوئٍ أَعَمُّ مِنَ الْغُسْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کے بعد وضو کرنے کا بیان
(٧٥٣) حضرت جابر بن زید سے پوچھا گیا کہ ایک آدمی نے غسل جنابت کیا، پھر نماز والا وضو کیا، پھر غسل خانے سے باہر آیا، کیا وہ دوبارہ وضو کرے گا ؟ فرمایا نہیں، بس وہ اپنے پاؤں دھو لے۔
(۷۵۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ الْمُہَلَّبِ بْنِ أَبِی حَبِیبَۃَ ، سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ رَجُلٍ اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، فَتَوَضَّأَ وُضُوئَہُ لِلصَّلاَۃِ ، فَخَرَجَ مِنْ مُغْتَسَلِہِ ، أَیَتَوَضَّأُ ؟ قَالَ : لاَ ، یُجْزِئُہُ أَنْ یَغْسِلَ قَدَمَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کے بعد وضو کرنے کا بیان
(٧٥٤) حضرت معاذ بن علاء فرماتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر سے غسل کے بعد وضو کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے اسے ناپسند خیال فرمایا۔
(۷۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ الْعَلاَئِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ، قَالَ: سَأَلْتُہ عَنِ الْوُضُوئِ بَعْدَ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَۃِ؟ فَکَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کے بعد وضو کرنے کا بیان
(٧٥٥) حضرت عکرمہ سے پوچھا گیا کہ ایک آدمی نے غسل جنابت کیا، پھر نماز کا وقت ہوگیا تو کیا وہ وضو کرے گا ؟ فرمایا نہیں۔
(۷۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ فِی الرَّجُلِ یَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، وَتَحْضُرُہُ الصَّلاَۃُ ، أَیَتَوَضَّأُ ؟ قَالَ : لاَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کے بعد وضو کرنے کا بیان
(٧٥٦) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ جسم کو سر سے پاؤں تک دھونے کے بعد بھی کیا وضو کی ضرورت باقی رہ جاتی ہے۔
(۷۵۶) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : أَمَا یَکْفِی أَحَدُکُمْ أَنْ یَغْسِلَ مِنْ لَدُنْ قَرْنِہِ إلَی قَدَمِہِ ، حَتَّی یَتَوَضَّأ !
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کے بعد وضو کرنے کا بیان
(٧٥٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وضو غسل سے پہلے ہوتا ہے۔
(۷۵۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ یُقَالُ : الطّہر قَبْلَ الْغُسْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کے بعد وضو کرنے کا بیان
(٧٥٨) ایک آدمی نے حضرت عبداللہ سے کہا کہ فلاں عورت غسل کے بعد وضو کرتی ہے۔ فرمایا اگر وہ ہمارے پاس ہوتی تو ایسا نہ کرتی۔
(۷۵۸) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لِعَبْدِ اللہِ : إنَّ فُلاَنَۃً تَوَضَّأَتْ بَعْدَ الْغُسْلِ ، قَالَ : لَوْ کَانَتْ عِنْدِی لَمْ تَفْعَلْ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کے بعد وضو کرنے کا بیان
(٧٥٩) حضرت علی غسل کے بعد وضو فرمایا کرتے تھے۔
(۷۵۹) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ ؛ أَنَّ عَلِیًّا کَانَ یَتَوَضَّأُ بَعْدَ الْغُسْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل کرنے کے بعد پاؤں دھوئے گا
(٧٦٠) حضرت میمونہ فرماتی ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل فرمایا، پھر غسل کی جگہ سے پیچھے ہٹے اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔
(۷۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ کُرَیْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَیْمُونَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیََ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اغْتَسَلَ ، ثُمَّ تَنَحَّی فَغَسَلَ قَدَمَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক: