মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ৭৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل کرنے کے بعد پاؤں دھوئے گا
(٧٦١) حضرت حمران فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان جب غسل جنابت فرماتے تو غسل خانے سے باہر آ کر پاؤں کا نچلا حصہ دھویا کرتے تھے۔ مسلم بن یسار فرماتے ہیں کہ مجھے اس بات کی پروا ہ نہیں کہ میں غسل خانے سے نماز کی جگہ چلا جاؤں۔
(۷۶۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ حُمْرَانَ ؛ أَنَّ عُثْمَانَ کَانَ إذَا اغْتَسَلَ مَنَ الْجَنَابَۃِ ، فَخَرَجَ مِنْ مُغْتَسَلِہِ غَسَلَ بُطُونَ قَدَمَیْہِ ، قَالَ : وَقَالَ مُسْلِمٌ : مَا أُبَالِی أَنْ أَخْرُج مِنْ مُغْتَسَلِی إلَی مُصَلاَّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل کرنے کے بعد پاؤں دھوئے گا
(٧٦٢) حضرت مسلم بن یسار فرماتے ہیں کہ میں اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتا کہ غسل جنابت کسی صاف جگہ میں کروں پھر نماز کی جگہ چلا جاؤں۔
(۷۶۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ مُسْلِمُ بْنُ یَسَارٍ : مَا أُبَالِی أَنْ أَغْتَسِلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ فِی مَکَان نَظِیفٍ ، ثُمَّ أَخْرُجُ إلَی مَسْجِدِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل کرنے کے بعد پاؤں دھوئے گا
(٧٦٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر ایسی جگہ غسل جنابت کیا جہاں پانی جمع ہوجاتا تھا تو فارغ ہو کر پاؤں دھونے ضروری ہیں اور اگر جگہ صاف تھی تو نہ دھونے میں کوئی حرج نہیں۔
(۷۶۳) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا کَانَ الْمَکَانُ الَّذِی یُغْتَسَلُ فِیہِ مِنَ الْجَنَابَۃِ یَسْتَنْقِعُ فِیہِ الْمَائُ ، فَلْیَغْسِلْ قَدَمَیْہِ إذَا فَرَغَ ، وَإِنْ کَانَ نَظِیفًا فَلاَ یَغْسِلْہُمَا إِنْ شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل کرنے کے بعد پاؤں دھوئے گا
(٧٦٤) ایک آدمی نے حضرت سعید بن مسیب سے پوچھا کہ کیا غسل جنابت کرنے کے بعد وضو کی ضرورت ہے، فرمایا نہیں، البتہ پاؤں دھو لو۔
(۷۶۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : سَأَلَ رَجُلٌ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ : أَرَأَیْت إذَا اغْتَسَلْت ، أَیَکْفِینِی الْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَۃِ مِنَ الْوُضُوئِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَلَکِنِ اغْسِلْ قَدَمَیْک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل کرنے کے بعد پاؤں دھوئے گا
(٧٦٥) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ جب تم غسل خانے سے نکلو تو پاؤں دھو لو۔
(۷۶۵) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : إذَا خَرَجْت فَاغْسِلْ قَدَمَیْک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل کرنے کے بعد پاؤں دھوئے گا
(٧٦٦) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن یا حضرت مجاہد سے پوچھا کہ آپ غسل جنابت کرتے ہوئے پاؤں کیسے دھوتے ہیں ؟ انھوں نے کہا ایسے۔ پھر حضرت عون نے کر کے دکھایا کہ وہ اپنے قدموں کے ظاہری حصہ پر پانی ڈالتے ہیں۔
(۷۶۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِلْحَسَنِ ، أَوْ مُجَاہِدٍ : کَیْفَ تَصْنَعُ بِرِجْلَیْک فِی الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَۃِ ؟ قَالَ : أَمَّا أَنَا فَأَقُولُ ہَکَذَا ، فَوَصَفَ ابْنُ عَوْنٍ أَنَّہُ یَصُبُّ الْمَائَ عَلَی ظہورِ قَدَمَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل کرنے کے بعد پاؤں دھوئے گا
(٧٦٧) حضرت ابراہیم تیمی غسل جنابت کرنے والے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ فارغ ہو کر جب غسل خانے سے باہر آئے تو دونوں پاؤں دھو لے۔
(۷۶۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الْجُنُبِ إذَا فَرَغَ : فَلْیَغْسِلْ قَدَمَیْہِ إذَا خَرَجَ مِنْ مُغْتَسَلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل کرنے کے بعد پاؤں دھوئے گا
(٧٦٨) حضرت سعید بن جبیر سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ اگر غسل خانے میں کوئی ناپاکی ہو تو پاؤں دھو لے اور اگر نہ ہو تو ضرورت نہیں۔
(۷۶۸) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ الْعَلاَئِ ، قَالَ : سَأَلْنَا سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ ، فَقَالَ : إِنْ کَانَ فِی مَکَانِہِ شَیْئٌ غَسَلَ رِجْلَیْہِ ، وَإِلاَّ فَلاَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل کرنے کے بعد پاؤں دھوئے گا
(٧٦٩) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب تم نے ایسے غسل خانے میں وضو کیا جہاں پیشاب کیا جاتا تھا تو باہر نکل کر پاؤں دھو لو۔
(۷۶۹) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إذَا تَوَضَّأْت فِی مُغْتَسَلٍ یُبَالُ فِیہِ ، فَاغْسِلْ رِجْلَیْک إذَا خَرَجْت۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل کرنے کے بعد پاؤں دھوئے گا
(٧٧٠) حضرت ابو جعفر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے غسل جنابت کا طریقہ پوچھا تو انھوں نے فرمایا کہ اپنے اوپر پانی ڈالو اور باہر نکل کر پاؤں دھو لو۔
(۷۷۰) حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن مُطَرِّفٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الأَشْجَعِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَۃِ ؟ فَقَالَ : أَفِضْ عَلَیْک ، ثُمَّ تَنَحَّ فَاغْسِلْ رِجْلَیْک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل کرنے کے بعد پاؤں دھوئے گا
(٧٧١) حضرت ابو الجوزاء فرماتے ہیں کہ اگر غسل خانہ صاف ہو تو پاؤں دھونے کی ضرورت نہیں اور اگر صاف نہ ہو تو پاؤں دھونے چاہیں۔
(۷۷۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنِ الْمُسْتَمِرِّ بْنِ الرَّیَّانِ ، عَنْ أَبِی الْجَوْزَائِ ، قَالَ : إذَا اغْتَسَلَ الرَّجُلُ فِی الْمُغْتَسَلِ فَکَانَ نَظِیفًا لَمْ یَغْسِلْ رِجْلَیْہِ ، وَإِنْ لَمْ یَکُنْ نَظِیفًا غَسَلَ رِجْلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت میں تفرق کا جواز
(٧٧٢) حضرت ابراہیم کے نزدیک غسل جنابت کی تفریق میں کوئی حرج نہیں۔
(۷۷۲) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُفَرِّقَ غُسْلَہُ مِنَ الْجَنَابَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت میں تفرق کا جواز
(٧٧٣) حضرت حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی غسل جنابت میں جسم سے پہلے سر دھو لے یا سر سے پہلے جسم دھو لے۔
(۷۷۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی حُرَّۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَغْسِلَ الْجُنُبُ رَأْسَہُ قَبْلَ جَسَدِہِ ، أَوْ جَسَدَہُ قَبْلَ رَأْسِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت میں تفرق کا جواز
(٧٧٤) حضرت عبداللہ بن حرملہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے غسل جنابت کیا لیکن وہ اپنا سر دھونا بھول گیا۔ اس نے مجھے کہا کہ میں سعید بن المسیب سے مسئلہ پوچھوں۔ میں نے ان سے دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا کہ وہ جا کر اپنا سر دھو لے۔ میں نے انھیں مسئلہ بتایا اور انھیں وضو کا برتن دیا اور انھوں نے اپنا سر دھویا۔
(۷۷۴) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ ؛ أَنَّ رَجُلاً مِنْ أَہْلِہِ اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ وَنَسِیَ أَنْ یَغْسِلَ رَأْسَہُ ، قَالَ : فَأَمَرَنِی أَنْ أَسْأَلَ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ عَنْ ذَلِکَ ، فَسَأَلْـتُہُ ، فَقَالَ : فَلْیَرْجِعْ فَلْیَغْسِلْ رَأْسَہُ، قَالَ : فَذَہَبْت فَسَکَبْت عَلَیْہِ مِنَ الْوَضُوئِ حَتَّی غَسَلَ رَأْسَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت میں تفرق کا جواز
(٧٧٥) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سلمہ بن عبد الرحمن جب اپنی زوجہ سے شرعی ملاقات فرماتے تو اس بات کو ناپسند خیال کرتے تھے کہ لوگوں کو اس کا علم ہو۔ چنانچہ وہ حلق تک غسل کرلیتے لیکن سر دھونا انھیں پسند نہ تھا کہ بال گیلے دیکھ کر لوگوں کو اندازہ ہوجائے گا۔ پھر وہ گھر والوں کے پاس آتے اور کہتے میرے سر میں درد ہے، پھر خطمی نامی بوٹی منگوا کر سر دھو لیتے۔
(۷۷۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : کَانَ أَبُو سَلَمَۃَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ یَسْتَسِرُّ عَلَی أَہْلِہِ ، فَیَکْرَہُ أَنْ یَعْلَمُوا بِہِ ، وَکَانَ یَغْسِلُ جَسَدَہُ إلَی حَلْقِہِ ، وَیَکْرَہُ أَنْ یَغْسِلَ رَأْسَہُ فَیَعْلَمُوا بِہِ ، فَیَأْتِی أَہْلَہُ فَیَقُولُ : إنِّی لاَجِدُ فِی رَأْسِی ، فَیَدْعُو بِالْخِطْمِیِّ فَیَغْسِلُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا اپنے سر کو خطمی نامی بوٹی سے دھونا پھر اپنے پورے جسم کو دھونا
(٧٧٦) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے حالت جنابت کا غسل خطمی نامی بوٹی سے کیا اس نے اچھے طریقے سے غسل کرلیا۔
(۷۷۶) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ الأَزْمَعِ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : مَنْ غَسَلَ رَأْسَہُ بِالْخِطْمِیِّ وَہُوَ جُنُبٌ ، فَقَدْ أَبْلَغَ الْغُسْلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا اپنے سر کو خطمی نامی بوٹی سے دھونا پھر اپنے پورے جسم کو دھونا
(٧٧٧) حضرت جابر سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۷۷۷) حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا اپنے سر کو خطمی نامی بوٹی سے دھونا پھر اپنے پورے جسم کو دھونا
(٧٧٨) حضرت علی فرماتے ہیں کہ جس شخص نے غسل جنابت کرتے ہوئے اپنے سر کو کسی دھونے کی چیز سے دھویا اس نے بہت اچھا غسل کیا۔
(۷۷۸) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : مَنْ غَسَلَ رَأْسَہُ بِغِسْلٍ وَہُوَ جُنُبٌ ، فَقَدْ أَبْلَغَ الْغُسْلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا اپنے سر کو خطمی نامی بوٹی سے دھونا پھر اپنے پورے جسم کو دھونا
(٧٧٩) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے اپنے سر کو خطمی بوٹی سے دھویا اس نے بہت اچھا غسل کیا۔ حضرت حارث یہ بھی فرماتے ہیں کہ خظمی بوٹی سے گرنے والے پانی کو اپنے سر پر دوبارہ نہ ڈالے۔
(۷۷۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ الأَزْمَعِ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ یَقُولُ : مَنْ غَسَلَ رَأْسَہُ بِالْخِطْمِیِّ وَہُوَ جُنُبٌ ، فَقَدْ أَبْلَغَ الْغُسْلَ ۔ وَقَالَ : الْحَارِثُ : وَلَکِنْ لاَ یُعِیدُ مَا سَالَ مِنَ الْخِطْمِیِّ عَلَی رَأْسِہِ أَیْضًا۔ (بخاری ۲۵۱۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا اپنے سر کو خطمی نامی بوٹی سے دھونا پھر اپنے پورے جسم کو دھونا
(٧٨٠) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ خطمی سے دھونے کے بعد سر کو دوبارہ دھونے کی ضرورت نہیں۔
(۷۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی نَوْفَلِ بْنِ أَبِی عَقْرَبَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : یُجْزِئُہُ أَنْ لاَ یُعِیدَ عَلَی رَأْسِہِ الْغُسْلَ۔
তাহকীক: