মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ৭৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا اپنے سر کو خطمی نامی بوٹی سے دھونا پھر اپنے پورے جسم کو دھونا
(٧٨١) حضرت عبداللہ سے پوچھا گیا کہ اگر جنبی اپنے سر کو خطمی سے دھو لے تو یہ اس کے لیے کافی ہے۔ حضرت ابراہیم بھی یونہی فرماتے ہیں یا وہ کہتے ہیں کہ دوبارہ دھونے کی ضرورت نہیں۔
(۷۸۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ إذَا غَسَلَ الْجُنُبُ رَأْسَہُ بِالْخِطْمِیِّ أَجْزَأَہُ ذَلِکَ ، قَالَ : وَقَالَ إبْرَاہِیمُ مِثْلَ ذَلِکَ ، أَوْ قَالَ : لاَ یُعِیدُ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا اپنے سر کو خطمی نامی بوٹی سے دھونا پھر اپنے پورے جسم کو دھونا
(٧٨٢) حضرت عبداللہ سے پوچھا گیا کہ اگر جنبی اپنے سر کو خطمی سے دھو لے تو کیا اس کے لیے کافی ہے ؟ فرمایا کافی ہے دوبارہ سر دھونے کی ضرورت نہیں۔
(۷۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سَالِمٍ ۔ وَحَفْصٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سَارِیَۃَ ، وَلَمْ یَذْکُرْ سُفْیَانُ سَارِیَۃَ ، قَالَ : سُئِلَ عَبْدُ اللہِ عَنِ الْجُنُبِ ، یَغْسِلُ رَأْسَہُ بِالْخِطْمِیِّ ؟ فَقَالَ : یُجْزِئُہُ إذَا غَسَلَ أَنْ لاَ یُعِیدَ عَلَی رَأْسِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا اپنے سر کو خطمی نامی بوٹی سے دھونا پھر اپنے پورے جسم کو دھونا
(٧٨٣) حضرت سعید بن جبیر سے پوچھا گیا کہ اگر کوئی شخص غسل جنابت میں بیری کے پانی سے سر دھو لے تو کیا کرے ؟ فرمایا دوبارہ دھونے کی ضرورت نہیں۔
(۷۸۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ صَفِیَّۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ فِی الْجُنُبِ یَغْسِلُ رَأْسَہُ بِالسِّدْرِ ، قَالَ : لاَ یَغْسِلُ رَأْسَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا اپنے سر کو خطمی نامی بوٹی سے دھونا پھر اپنے پورے جسم کو دھونا
(٧٨٤) حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی جنبی خطمی بوٹی سے سر دھو لے تو کافی ہے۔
(۷۸۴) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِی سَلَمَۃَ ؛ فِی الْجُنُبِ یَغْسِلُ رَأْسَہُ بِالْخِطْمِیِّ ، قَالَ : یُجْزِئُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا اپنے سر کو خطمی نامی بوٹی سے دھونا پھر اپنے پورے جسم کو دھونا
(٧٨٥) حضرت ضحاک سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۷۸۵) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ مُحَرَّرِ بْنِ قَعْنَبٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، بِنَحْوٍ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کمرے میں غسل جنابت کا بیان
(٧٨٦) حضرت ابو طلحہ یامی اسی کمرے میں غسل جنابت کرلیتے تھے جس میں رہتے تھے۔
(۷۸۶) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ الْیَامِیِّ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَۃِ فِی الْبَیْتِ الَّذِی کَانَ یَکُونُ فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانی کی کمی کی صورت میں جنبی کیا کرے ؟
(٧٨٧) حضرت اوزاعی کہتے ہیں کہ میں نے زہری سے پوچھا کہ اگر ایک آدمی جنبی ہو اور اس کے پاس اتنا پانی ہو جس سے صرف وضو کرسکے تو وہ کیا کرے ؟ فرمایا تیمم کرلے۔ عبدہ بن ابی لبابہ نے فرمایا کہ وہ وضو کرے اور تیمم کرے۔
(۷۸۷) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ الزُّہْرِیَّ عَنِ الرَّجُلِ تُصِیبُہُ الْجَنَابَۃُ ، وَمَعَہُ مَائٌ یَکْفِیہِ لِلْوُضُوئِ ؟ قَالَ : یَتَیَمَّمُ ۔ وَقَالَ عَبْدَۃُ بْنُ أَبِی لُبَابَۃَ : یَتَوَضَّأُ وَیَتَیَمَّمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانی کی کمی کی صورت میں جنبی کیا کرے ؟
(٧٨٨) حضرت حسن سے پوچھا گیا کہ جنبی کے پاس غسل کی ضرورت کا پانی نہ ہو تو کیا کرے ؟ فرمایا تیمم کرے۔
(۷۸۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا أَجْنَبَ وَلَیْسَ مَعَہُ مِنَ الْمَائِ قَدْرُ مَا یَغْتَسِلُ بِہِ ، قَالَ : یَتَیَمَّمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوران غسل جنابت برتن میں گرنے والے چھینٹوں کا حکم
(٧٨٩) حضرت ابن عباس دورانِ غسل جنابت برتن میں گرنے والے چھینٹوں کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ان میں کوئی حرج نہیں۔
(۷۸۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، فَیَنْتَضِحُ فِی إنَائِہِ مِنْ غُسْلِہِ ، فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوران غسل جنابت برتن میں گرنے والے چھینٹوں کا حکم
(٧٩٠) ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے محمد سے کہا کہ غسل کرتے ہوئے میرے غسل کے چھینٹے برتن میں گرجاتے ہیں۔ فرمایا تو اس میں کیا حرج ہے !۔
(۷۹۰) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِمُحَمَّدٍ : أَغْتَسِلُ فَیَنْتَضِحُ فِی إنَائِی مِنْ غُسْلِی ؟ قَالَ : وَہَلْ تَجِدُ مِنْ ذَلِکَ بُدًّا ؟
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوران غسل جنابت برتن میں گرنے والے چھینٹوں کا حکم
(٧٩١) حضرت ابراہیم سے دوران غسل جنابت برتن میں گرنے والے چھینٹوں کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۷۹۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ یَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَۃِ فَیَقْطُرُ فِی إنَائِہِ مِنْ غُسْلِہِ ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوران غسل جنابت برتن میں گرنے والے چھینٹوں کا حکم
(٧٩٢) حضرت حسن سے دوران غسل جنابت برتن میں گرنے والے چھینٹوں کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا کہ کیا وہ اس کے روکنے پر قادر ہے۔
(۷۹۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ، عَنْ ہِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ یَغْتَسِلُ فَیَنْتَضِحُ فِی إنَائِہِ مِنْ غُسْلِہِ؟ قَالَ : یَقْدِرُ أَنْ یَمْتَنِعَ مِنْ ہَذَا ؟
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوران غسل جنابت برتن میں گرنے والے چھینٹوں کا حکم
(٧٩٣) حضرت ابو جعفر دوران غسل برتن میں گرنے والے چھینٹوں میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۷۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَعْمَرِ بْنِ مُوسَی ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ۔ وَعَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ؛ أَنَّہُ لَمْ یَرَ بَأْسًا أَنْ یَنْتَضِحَ مِنْ غُسْلِہِ فِی إنَائِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوران غسل جنابت برتن میں گرنے والے چھینٹوں کا حکم
(٧٩٤) حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ میں نے زہری سے پوچھا کہ میں غسل جنابت کرتا ہوں تو میرے غسل کے چھینٹے برتن میں گرجاتے ہیں۔ فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۷۹۴) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَیَّانَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، قَالَ : قُلْتُ لِلزُّہْرِیِّ : أَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَۃِ فَیَنْتَضِحُ مِنْ غُسْلِی فِی إنَائِی ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوران غسل جنابت برتن میں گرنے والے چھینٹوں کا حکم
(٧٩٥) ایک آدمی نے حضرت ابوہریرہ سے پوچھا کہ میں نے زہری سے پوچھا کہ میں غسل جنابت کرتا ہوں تو میرے غسل کے چھینٹے برتن میں گرجاتے ہیں۔ فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۷۹۵) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ الْحُسَامِ بْنِ مِصَک ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سَأَلَ رَجُلٌ أَبَا ہُرَیْرَۃَ ، فِیہِ حَبَشِیِّۃ ، قَالَ : أَغْتَسِلُ فَیَرْجِعُ مِنْ جِسْمِی فِی إنَائِی ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوران غسل جنابت برتن میں گرنے والے چھینٹوں کا حکم
(٧٩٦) حضرت یحییٰ بن عتیق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین سے پوچھا کہ غسل کرتے ہوئے آدمی کے جسم کے چھینٹے برتن میں گرجاتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے ؟ حضرت حسن نے فرمایا پانی کے انتشار پر کون قدرت رکھتا ہے۔ حضرت ابن سیرین نے فرمایا ہم اپنے رب کی وسیع رحمت کی امید رکھتے ہیں۔
(۷۹۶) أَخْبَرَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَتِیقٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَسَنَ ، وَابْنَ سِیرِینَ عَنِ الرَّجُلِ یَغْتَسِلُ فَیَنْتَضِحُ مِنْ غُسْلِہِ فِی إنَائِہِ ؟ فَقَالَ الْحَسَنُ : وَمَنْ یَمْلِکُ انْتِشَارَ الْمَاء ؟ِ وَقَالَ ابْنُ سِیرِینَ : إنَّا لَنَرْجُو مِنْ رَحْمَۃِ رَبِّنَا مَا ہُوَ أَوْسَعُ مِنْ ہَذَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا عورت غسل کرتے ہوئے اپنے بال کھولے گی ؟
(٧٩٧) حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میں اپنی مینڈیاں زور سے باندھتی ہوں، کیا میں غسل کے لیے انھیں کھولوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تمہارے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ تم بالوں پر تین مرتبہ پانی ڈال لو اور پھر سارے جسم پر پانی بہاؤ، تم پاک ہو جاؤ گی۔
(۷۹۷) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ بْنِ مُوسَی ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ، قَالَتْ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إنِّی امْرَأَۃٌ أَشُدُّ ضَفْرَ رَأْسِی ، أَفَأَنْقُضُہُ لِغُسْلِ الْجَنَابَۃِ ؟ فَقَالَ : إنَّمَا یَکْفِیک مِنْ ذَلِکَ أَنْ تَحْثِی عَلَیْہِ ثَلاَثَ حَثَیَاتٍ مِنْ مَائٍ ، ثُمَّ تُفِیضِینَ عَلَیْک مِنَ الْمَائِ فَتَطْہُرِینَ ، أَوْ : فَإِذا أَنْتِ قَدْ طَہُرْت۔ (مسلم ۲۵۹۔ ابن ماجہ ۶۰۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا عورت غسل کرتے ہوئے اپنے بال کھولے گی ؟
(٧٩٨) حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ کو اطلاع ملی کہ حضرت عبداللہ بن عمرو غسل کے لیے عورتوں کو مینڈیاں کھولنے کا حکم دیتے ہیں۔ تو حضرت عائشہ نے فرمایا کہ ابن عمرو پر تعجب ہے ! وہ عورتوں کو یہ حکم کیوں نہیں دیتے کہ اپنے سر منڈوا لیں۔ میں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک برتن سے غسل کیا کرتے تھے اور میں تین مرتبہ سے زیادہ پانی سر پر نہیں ڈالتی تھی۔
(۷۹۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : بَلَغَ عَائِشَۃَ أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَمْرٍو یَأْمُرُ النِّسَائَ إذَا اغْتَسَلْنَ ، أَنْ یَنْقُضْنَ رُؤُوسَہُنَّ ، فَقَالَتْ : یَا عَجَبًا لابْنِ عَمْرٍو ہَذَا ، أَفَلاَ یَأْمُرُہُنَّ أَنْ یَحْلِقْنَ رُؤُوسَہُنَّ! قَدْ کُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَغْتَسِلُ مِنْ إنَائٍ وَاحِدٍ ، فَلاَ أَزِیدُ عَلَی أَنْ أُفْرِغَ عَلَی رَأْسِی ثَلاَثَ إفْرَاغَاتٍ۔ (مسلم ۲۶۰۔ ابن ماجہ ۶۰۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا عورت غسل کرتے ہوئے اپنے بال کھولے گی ؟
(٧٩٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ دلہن غسل کرنے کے لیے اپنی مینڈیاں کھولے گی۔
(۷۹۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : الْعَرُوسُ تَنْقُضُ شَعْرَہَا إذَا أَرَادَتْ أَنْ تَغْتَسِلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا عورت غسل کرتے ہوئے اپنے بال کھولے گی ؟
(٨٠٠) ایک مرتبہ ایک عورت نے حضرت عائشہ سے غسل جنابت کی شکایت کی تو انھوں نے فرمایا۔ اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہاؤ جو چلا گیا سو چلا گیا۔ جو رہ گیا سو رہ گیا۔
(۸۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مَوْہَبٍ ، عَنِ امْرَأَۃٍ شَکَتْ إلَی عَائِشَۃَ الْغُسْلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، فَقَالَتْ : صُبِّی ثَلاَثًا ، فَمَا أَصَابَ أَصَابَ ، وَمَا أَخْطَأَ أَخْطَأَ۔
tahqiq

তাহকীক: