মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ৮০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا عورت غسل کرتے ہوئے اپنے بال کھولے گی ؟
(٨٠١) ایک عورت نے ام سلمہ سے غسل جنابت کا پوچھا تو فرمایا کہ تین مرتبہ پانی بہا لو۔ اس نے کہا میرے بال زیادہ ہیں۔ فرمایا بال ایک دوسرے کے اوپر رکھ لو۔
(۸۰۱) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ؛ أَنَّ امْرَأَۃً سَأَلَتْ أُمَّ سَلَمَۃَ ، فَقَالَتْ : صُبِّی ثَلاَثًا ، فَقَالَتْ : إنَّ شَعْرِی کَثِیرٌ ، فَقَالَتْ : ضَعِی بَعْضَہُ عَلَی بَعْضٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا عورت غسل کرتے ہوئے اپنے بال کھولے گی ؟
(٨٠٢) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ مینڈیوں والی عورت کے لیے تین مرتبہ پانی بہانا کافی ہے۔
(۸۰۲) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ وَہْرَام ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّہُ قَالَ : یُجْزِئُ الْمُمْتَشِّطَۃَ ثَلاَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا عورت غسل کرتے ہوئے اپنے بال کھولے گی ؟
(٨٠٣) حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کہ میں مینڈیاں مضبوط باندھتی ہوں، غسل کرنے کے لیے میں کیا کروں ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہاؤ پھر ہاتھ سے انھیں اچھی طرح مل کر نیچے پانی پہنچاؤ۔
(۸۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ الْمَقْبُرِیِّ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ؛ أَنَّہَا سَأَلَتِ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ : إنِّی امْرَأَۃٌ شَدِیدَۃُ ضَفْرِ الرَّأْسِ ، فَکَیْفَ أَصْنَعُ إذَا اغْتَسَلْتُ ؟ قَالَ : احْفِنِی عَلَی رَأْسِکِ ثَلاَثًا ، ثُمَّ اغْمِزِی عَلَی إِثْرِ کُلِّ حَفْنَۃٍ غَمْزَۃ۔ (ابوداؤد ۲۵۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا عورت غسل کرتے ہوئے اپنے بال کھولے گی ؟
(٨٠٤) حضرت زہری اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ عورت اپنے بال نہیں کھولے گی بلکہ اوپر پانی ڈالے گی پھر رگڑے گی۔
(۸۰۴) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، وَعَطَائٍ أَنَّہُمَا قَالاَ : لاَ تُرْخِی شَعْرَہَا ، وَلَکِنْ تَصُبُّ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ تَفْرُکُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا عورت غسل کرتے ہوئے اپنے بال کھولے گی ؟
(٨٠٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس کے لیے تین مرتبہ پانی ڈالنا کافی ہے۔ اگر چاہے تو مینڈیاں نہ کھولے۔
(۸۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الْمَرْأَۃِ تَغْتَسِلُ قَالَ : یُجْزِیہَا ثَلاَثُ حَفَنَاتٍ ، وَإِنْ شَائَتْ لَمْ تَنْقُضْ شَعْرَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا عورت غسل کرتے ہوئے اپنے بال کھولے گی ؟
(٨٠٦) حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حماد سے عورت کے غسل کے بارے میں سوال کیا تو فرمایا اگر پانی نیچے تک پہنچ سکتا ہے تو مینڈیاں نہ کھولے اور اگر نہیں پہنچتا تو کھول لے۔ حضرت حکم نے فرمایا کہ مینڈیوں کی جڑیں اور کنارے گیلے کرلے کھولنے کی ضرورت نہیں۔
(۸۰۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ حَمَّادًا عَنِ الْمَرْأَۃِ إذَا اغْتَسَلَتْ ؟ فَقَالَ : إِنْ کَانَتْ تَرَی أَنَّ الْمَائَ أَصَابَہُ أَجْزَأَ عَنْہَا ، وَإِنْ کَانَتْ تَرَی أَنَّ الْمَائَ لَمْ یُصِبْہُ فَلْتَنْقُضْہُ ۔ وَقَالَ : الْحَکَمُ : تَبُلُّ أُصُولَہُ وَأَطْرَافَہُ وَلاَ تَنْقُضُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا عورت غسل کرتے ہوئے اپنے بال کھولے گی ؟
(٨٠٧) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حائضہ اور جنبی عورت اپنے سر پر پانی بہائے گی مینڈیاں نہیں کھولے گی۔
(۸۰۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : الْحَائِضُ وَالْجُنُبُ یَصُبَّانِ الْمَائَ عَلَی رُؤُوسِہِمَا ، وَلاَ یَنْقُضَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا عورت غسل کرتے ہوئے اپنے بال کھولے گی ؟
(٨٠٨) حضرت حذیفہ نے اپنی بیوی سے فرمایا اپنے سر میں پانی کا خلال کرلیا کرو تاکہ آگ خشک حصوں تک نہ پہنچ سکے۔
(۸۰۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن ہَمَّامٍ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : قَالَ لإِمْرَأَتِہِ : خَلِّلِی رَأْسَک بِالْمَائِ ، لاَ تُخَلِّلُہُ نَارٌ قَلِیلٌ بُقْیَاہَا عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا عورت غسل کرتے ہوئے اپنے بال کھولے گی ؟
(٨٠٩) حضرت عطاء اور حضرت زہری فرماتے ہیں کہ حیض اور جنابت کا غسل ایک جیسا ہے۔
(۸۰۹) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ القُردوانی ، عَنْ عَطَائٍ ، وَالزُّہْرِیِّ قَالاَ : الْغُسْلُ مِنَ الْحَیْضِ وَالْجَنَابَۃِ وَاحِدٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا عورت غسل کرتے ہوئے اپنے بال کھولے گی ؟
(٨١٠) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر کی بیویاں اور ان کی اولاد کی مائیں (ام ولد باندیاں) حیض اور جنابت کے غسل کے لیے بالوں کو نہیں کھولتی تھیں البتہ انھیں خوب اچھی طرح تر کرتی تھیں۔
(۸۱۰) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ؛ أَنَّ نِسَائَ ابْنِ عُمَرَ ، وَأُمَّہَاتِ أَوْلاَدِہِ کُنَّ یَغْتَسِلْنَ مِنَ الْجَنَابَۃِ وَالْحَیْضِ وَلاَ یَنْقُضْنَ رُؤُوسَہُنَّ ، وَلَکِنْ یُبَالِغْنَ فِی بَلِّہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا عورت غسل کرتے ہوئے اپنے بال کھولے گی ؟
(٨١١) حضرت عکرمہ سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جو حیض یا جنابت کا غسل کرنا چاہتی ہو۔ فرمایا وہ اپنی مینڈیوں کو ڈھیلا کر کے پانی ڈالے تاکہ جڑوں تک پہنچ جائے، کھولنے کی ضرورت نہیں۔
(۸۱۱) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَیَّانَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ امْرَأَۃٍ تَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَۃِ وَالْحَیْضِ؟ قَالَ: تُرْخِی الذَّوَائِبَ ، وَتَصُبُّ عَلَی رَأْسِہَا الْمَائَ حَتَّی تَبُلَّ أُصُولَ الشَّعْرِ، وَلاَ تَنْقُضُ لَہَا رَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا عورت غسل کرتے ہوئے اپنے بال کھولے گی ؟
(٨١٢) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ عورت انگلیوں سے اپنے بالوں کا خلال کرے گی، حضرت عطاء سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۸۱۲) حَدَّثَنَا أَبْوُخَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ فُضَیْلٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : تُخَلِّلُہُ بِأَصَابِعِہَا ۔ وَقَالَ عَطَائٌ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک پانی میں ڈبکی جنبی کے لیے کافی ہے
(٨١٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جنبی اگر پانی میں ڈبکی لگائے تو اس کے لیے کافی ہے۔
(۸۱۳) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الْجُنُبُ إذَا ارْتَمَسَ فِی الْمَائِ أَجْزَأَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک پانی میں ڈبکی جنبی کے لیے کافی ہے
(٨١٤) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جنبی کے لیے ڈبکی کافی ہے۔
(۸۱۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : یُجْزِئُہُ رَمْسہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک پانی میں ڈبکی جنبی کے لیے کافی ہے
(٨١٥) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جنبی کے لیے ڈبکی کافی ہے۔
(۸۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : یُجْزِئُہُ رَمْسہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک پانی میں ڈبکی جنبی کے لیے کافی ہے
(٨١٦) حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ جنبی نے جب ڈبکی لگائی اور جسم پر ہاتھ مل لیا تو کافی ہے۔
(۸۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَہْدِیِّ بْنِ مَیْمُونٍ ، عَنْ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، قَالَ : یُجْزِیئُ الْجُنُبَ إذَا غَاصَ غَوْصَۃً وَلَمَسَ بِیَدَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک پانی میں ڈبکی جنبی کے لیے کافی ہے
(٨١٧) حضرت مغیرہ بن مسلم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ سے پوچھا کہ اگر جنبی مٹیالے اور گدلے پانی میں ڈبکی لگا لے تو کیا اس کے لیے کافی ہے ؟ انھوں نے فرمایا ہاں کافی ہے۔
(۸۱۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ بْنِ مُسْلِمٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : الْجُنُبُ یَغْمِسُ فِی الرَّنْقِ ، یُجْزِئُہُ مِنْ غُسْلِ الْجَنَابَۃِ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک پانی میں ڈبکی جنبی کے لیے کافی ہے
(٨١٨) حضرت ابراہیم اس جنبی کے بارے میں جو پانی میں ڈبکی لگائے فرماتے ہیں کہ یہ اس کے لیے کافی ہے۔
(۸۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الْجُنُبِ یَرْتَمِسُ فِی الْمَائِ ؟ قَالَ : یُجْزِئُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک پانی میں ڈبکی جنبی کے لیے کافی ہے
(٨١٩) حضرت عطا فرماتے ہیں کہ اگر جنبی نے دربا میں ایک ڈبکی لگائی تو یہ اس کے لیے کافی ہے۔
(۸۱۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إِنْ دَخَلَ النَّہَرَ فَارْتَمَسَ فِیہِ أَجْزَأَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک پانی میں ڈبکی جنبی کے لیے کافی ہے
(٨٢٠) حضرت سالم، عطاء اور عامر فرماتے ہیں کہ جنبی کی ایک ڈبکی کافی ہے۔
(۸۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، وَعَطَائٍ ، وَعَامِرٍ قَالُوا : الْجُنُبُ إذَا ارْتَمَسَ فِی الْمَائِ رَمْسَۃً أَجْزَأَہُ۔
তাহকীক: