মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ৮২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک پانی میں ڈبکی جنبی کے لیے کافی ہے
(٨٢١) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ جنبی پانی میں ڈبکی لگائے اور جسم کو مل لے تو اس کے لیے کافی ہے۔
(۸۲۱) حَدَّثَنَا عَمْرٌو ، عَنِ الأَصَمِّ الْخُزَاعِیِّ ، عَنِ ابْنِ بُدَیْلِ بْنِ وَرْقَائَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْقَاسِمَ یَقُولُ فِی الْجُنُبِ یَغْتَمِسُ فِی الْمَائِ اغْتِمَاسَۃً ، قَالَ : إذَا تَدَلَّکَ فَقَدْ أَجْزَأَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک پانی میں ڈبکی جنبی کے لیے کافی ہے
(٨٢٢) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جنبی کیلئے ایک ڈبکی کافی ہے۔
(۸۲۲) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : یُجْزِئُ الْجُنُبَ رَمْسَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا جنبی غسل سے پہلے کام کاج میں مشغول ہو سکتا ہے
(٨٢٣) حضرت ابو الضحیٰ سے پوچھا گیا کہ کیا جنبی کھا سکتا ہے ؟ فرمایا ہاں، بازار میں چل پھر بھی سکتا ہے۔
(۸۲۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، وَابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ الأَقْمَرِ ، قَالَ : سُئِلَ أَبُو الضُّحَی ، أَیَأْکُلُ الْجُنُبُ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَیَمْشِی فِی الأَسْوَاقِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا جنبی غسل سے پہلے کام کاج میں مشغول ہو سکتا ہے
(٨٢٤) حضرت ابو رزین فرماتے ہیں کہ بعض اوقات میں جنبی ہوتا ہوں تو وضو کر کے بازار چلا جاتا ہوں اور اپنی ضروریات پوری کرتا ہوں۔
(۸۲۴) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ الزِّبْرِقَانِ ، عَنْ أَبِی رَزِینٍ ، قَالَ : إنِّی لاَکُونُ جُنُبًا فَأَتَوَضَّأُ ، ثُمَّ أَخْرُجُ إلَی السُّوقِ ، فَأَقْضِی حَاجَتِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا جنبی غسل سے پہلے کام کاج میں مشغول ہو سکتا ہے
(٨٢٥) حضرت عطاء اس شخص کے بارے میں جو جنبی ہو اور باہر نکلنا چاہتا ہو فرماتے ہیں کہ وہ پہلے نماز والا وضو کرلے۔
(۸۲۵) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی الرَّجُلِ تُصِیبُہُ الْجَنَابَۃُ ثُمَّ یُرِیدُ الْخُرُوجَ ، قَالَ : یَتَوَضَّأُ وُضُوئَہُ لِلصَّلاَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا جنبی غسل سے پہلے کام کاج میں مشغول ہو سکتا ہے
(٨٢٦) حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جو جنبی ہو اور باہر بازار کسی کام سے جانا چاہتا ہو تو فرماتے ہیں کہ وہ اپنی شرم گاہ دھوئے اور نماز والا وضو کرلے۔
(۸۲۶) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ الْجُنُبِ یَأْتِی الْحَاجَۃَ وَیَأْتِی السُّوقَ ؟ قَالَ: یَغْسِلُ فَرْجَہُ ، وَیَتَوَضَّأُ وُضُوئَہُ لِلصَّلاَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا جنبی غسل سے پہلے کام کاج میں مشغول ہو سکتا ہے
(٨٢٧) حضرت ابن عباس سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۸۲۷) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، مِثْلَ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا جنبی غسل سے پہلے کام کاج میں مشغول ہو سکتا ہے
(٨٢٨) حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بعض اوقات حالت جنابت میں وضو کر کے باہر تشریف لے جاتے تھے۔
(۸۲۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِیُّ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ الأَخْنَسِ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ سَعْدٍ ؛ أَنَّہُ رُبَّمَا أَجْنَبَ ثُمَّ تَوَضَّأَ ، ثُمَّ خَرَجَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل جنابت کے بعد اپنی بیوی سے لیٹ کر گرمائش حاصل کر سکتا ہے۔
(٨٢٩) حضرت ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر غسل کے بعد اپنی بیوی سے لپٹ کر گرمائش حاصل کرتے تھے۔
(۸۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ نُسَیرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ؛ أَنَّ عُمَرَ کَانَ یَسْتَدْفِیئُ بِامْرَأَتِہِ بَعْدَ الْغُسْلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل جنابت کے بعد اپنی بیوی سے لیٹ کر گرمائش حاصل کر سکتا ہے۔
(٨٣٠) حضرت ام الدرداء فرماتی ہیں کہ حضرت ابو الدرداء غسل فرماتے، جب وہ واپس آتے تو سردی سے کپکپا رہے ہوتے تھے، پھر وہ مجھ سے گرمائش لیا کرتے تھے۔
(۸۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَطَائٍ الْخُرَاسَانِیِّ ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَائِ ، قَالَتْ : کَانَ أَبُو الدَّرْدَائِ یَغْتَسِلُ ، ثُمَّ یَجِیئُ وَلَہُ قَرْقَفَۃٌ یَسْتَدْفِیئُ بِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل جنابت کے بعد اپنی بیوی سے لیٹ کر گرمائش حاصل کر سکتا ہے۔
(٨٣١) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ میں غسل جنابت کرنے کے بعد اپنی بیوی سے حرارت لیتا ہوں حالانکہ اس نے ابھی غسل جنابت نہیں کیا ہوتا۔
(۸۳۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، وَوَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ جَبَلَۃَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : إنِّی لاَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، ثُمَّ أَتَکَوَّی بِالْمَرْأَۃِ قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل جنابت کے بعد اپنی بیوی سے لیٹ کر گرمائش حاصل کر سکتا ہے۔
(٨٣٢) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ سردیوں میں یہ عمل قریش کی زندگی کا حصہ ہے۔
(۸۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ الْمُہَاجِرِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : ذَاکَ عَیْشُ قُرَیْشٍ فِی الشِّتَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل جنابت کے بعد اپنی بیوی سے لیٹ کر گرمائش حاصل کر سکتا ہے۔
(٨٣٣) حضرت ابو کثیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ سے پوچھا کہ کیا آدمی غسل کرنے کے بعد بیوی کے ساتھ لیٹ سکتا ہے ؟ فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۸۳۳) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی أَبُو کَثِیرٍ ، قَالَ : قُلْتُ لإِبِی ہُرَیْرَۃَ : الرَّجُلُ یَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، ثُمَّ یَضْطَجِعُ مَعَ أَہْلِہِ ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل جنابت کے بعد اپنی بیوی سے لیٹ کر گرمائش حاصل کر سکتا ہے۔
(٨٣٤) حضرت عبد الرحمن بن اسود فرماتے ہیں کہ حضرت اسود غسل جنابت کرنے کے بعد اپنی اہلیہ کے ساتھ لیٹ جاتے اور ان سے حرارت حاصل کرتے حالانکہ ان کی اہلیہ نے ابھی غسل نہیں کیا ہوتا تھا۔
(۸۳۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : کَانَ الأَسْوَدُ یُجْنِبُ فَیَغْتَسِلُ ، ثُمَّ یَأْتِی أَہْلَہُ فَیُضَاجِعُہَا یَسْتَدْفِیئُ بِہَا قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل جنابت کے بعد اپنی بیوی سے لیٹ کر گرمائش حاصل کر سکتا ہے۔
(٨٣٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ غسل کرنے کے بعد اپنی اہلیہ سے حرارت حاصل کیا کرتے تھے حالانکہ وہ حالت جنابت میں ہوتی تھیں۔
(۸۳۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: کَانَ عَلْقَمَۃُ یَغْتَسِلُ، ثُمَّ یَسْتَدْفِیئُ بِالْمَرْأَۃِ وَہِیَ جُنُبٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل جنابت کے بعد اپنی بیوی سے لیٹ کر گرمائش حاصل کر سکتا ہے۔
(٨٣٦) حضرت علقمہ اپنی اہلیہ سے گرمائش حاصل کرتے پھر اٹھتے اور نماز والا وضو کرتے تھے۔
(۸۳۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَسْتَدْفِیئُ بِامْرَأَتِہِ ، ثُمَّ یَقُومُ فَیَتَوَضَّأُ وُضُوئَہُ لِلصَّلاَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل جنابت کے بعد اپنی بیوی سے لیٹ کر گرمائش حاصل کر سکتا ہے۔
(٨٣٧) حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی غسل جنابت کرنے کے بعد اپنی اہلیہ کے غسل سے پہلے ان سے گرمائش حاصل کرتے پھر پانی کو ہاتھ لگائے بغیر نماز ادا فرماتے۔
(۸۳۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَۃِ، ثُمَّ یَجِیئُ فَیَسْتَدْفِیئُ بِامْرَأَتِہِ قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ ، ثُمَّ یُصَلِّی وَلاَ یَمَسُّ مَائً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل جنابت کے بعد اپنی بیوی سے لیٹ کر گرمائش حاصل کر سکتا ہے۔
(٨٣٨) حضرت علی فرماتے ہیں کہ اگر آدمی غسل جنابت کرنے کے بعد اپنی بیوی کے ساتھ لیٹنا چاہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۸۳۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : إذَا اغْتَسَلَ الْجُنُبُ ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ یُبَاشِرَ امْرَأَتَہُ ، فَعَلَ إِنْ شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل جنابت کے بعد اپنی بیوی سے لیٹ کر گرمائش حاصل کر سکتا ہے۔
(٨٣٩) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ آدمی اگر اپنی بیوی کے ساتھ لیٹے تو اس پر وضو نہیں ہے۔
(۸۳۹) حَدَّثَنَا أَبُوخَالِدٍ الأَحْمَرِِِ، عَنْ شُعْبَۃَ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، قَالَ: یُبَاشِرُہَا وَلَیْسَ عَلَیْہِ وُضُوئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل جنابت کے بعد اپنی بیوی سے لیٹ کر گرمائش حاصل کر سکتا ہے۔
(٨٤٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ غسل کے بعد بیوی سے گرمائش لینے میں کوئی حرج نہیں۔
(۸۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُبَارَکٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَسْتَدْفِیئَ بِامْرَأَتِہِ بَعْدَ الْغُسْلِ۔
তাহকীক: