মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ৮৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل جنابت کے بعد اپنی بیوی سے لیٹ کر گرمائش حاصل کر سکتا ہے۔
(٨٤١) حضرت حماد اس کو (غسل کے بعد بیوی کے ساتھ لیٹنے کو) مکروہ سمجھتے تھے یہاں تک کہ آدمی کا جسم خشک ہوجائے پھر کوئی حرج نہیں۔
(۸۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُہُ حَتَّی یَجِفَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی غسل جنابت کے بعد اپنی بیوی سے لیٹ کر گرمائش حاصل کر سکتا ہے۔
(٨٤٢) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل فرمانے کے بعد مجھ سے گرمائش حاصل کیا کرتے تھے حالانکہ میں نے ابھی غسل نہیں کیا ہوتا تھا۔
(۸۴۲) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ حُرَیْثٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، ثُمَّ یَسْتَدْفِیئُ بِی قَبْلَ أَنْ أَغْتَسِلَ۔ (ابن ماجہ ۵۸۰۔ ترمذی ۱۲۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک عورت کو حالت جنابت میں حیض آ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٨٤٣) حضرت ابراہیم ایسی عورت کے بارے میں جسے حالت جنابت میں حیض آجائے فرماتے ہیں کہ وہ غسل کرے۔
(۸۴۳) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ فِی الْمَرْأَۃِ تَجْنُبُ ، ثُمَّ تَحِیضُ ، قَالَ : تَغْتَسِلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک عورت کو حالت جنابت میں حیض آ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٨٤٤) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حیض جنابت سے بڑی ناپاکی ہے۔
(۸۴۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنِ الْعَلاَئِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : الْحَیْضُ أَشَدُّ مِنَ الْجَنَابَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک عورت کو حالت جنابت میں حیض آ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٨٤٥) حضرت حسن ایسی عورت کے بارے میں جسے حالت جنابت میں حیض آجائے فرماتے ہیں کہ حضرت انس کو پسند تھا کہ ایسی عورت غسل کرلے۔
(۸۴۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ قَالَ ؛ فِی الرَّجُلِ یُصِیبُ امْرَأَتَہُ ، ثُمَّ تَحِیضُ قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ ، قَالَ : کَانَ أَنَسٌ یُحِبُّ لَہَا أَنْ تَغْتَسِلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک عورت کو حالت جنابت میں حیض آ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٨٤٦) حضرت زہری ایسی عورت کے بارے میں جسے حالت جنابت میں حیض آجائے فرماتے ہیں کہ وہ غسل کرے گی۔
(۸۴۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ فِی رَجُلٍ وَقَعَ بِامْرَأَتِہِ ؛ فَحَاضَتْ قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ ، قَالَ : تَغْتَسِلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک عورت کو حالت جنابت میں حیض آ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٨٤٧) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے ایسی عورت کے بارے میں پوچھا جسے حالت جنابت میں حیض آجائے تو فرمایا یہ غسل کرے۔
(۸۴۷) حَدَّثَنَا حَرَمِیُّ بْنُ عُمَارَۃَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ ، وَحَمَّادًا عَنِ الْمَرْأَۃِ تجنب ، ثُمَّ تَحِیضُ ؟ قَالاَ : تَغْتَسِلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک عورت کو حالت جنابت میں حیض آ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٨٤٨) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایسی عورت غسل کرے گی۔
(۸۴۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : تَغْتَسِلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک عورت کو حالت جنابت میں حیض آ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٨٤٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ غسل کرے اور پھر حیض کے دن گزارے۔
(۸۴۹) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : تَغْتَسِلُ ، ثُمَّ تَمْکُثُ حَائِضًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک عورت کو حالت جنابت میں حیض آ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٨٥٠) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس پر غسل لازم نہیں۔ حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ غسل لازم نہیں۔
(۸۵۰) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَیْہَا الْغُسْلُ ، قَالَ : وَقَالَ حَمَّادٌ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : عَلَیْہَا الْغُسْلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک عورت کو حالت جنابت میں حیض آ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٨٥١) حضرت جابر بن زید سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جسے حالت جنابت میں غسل کرنے سے پہلے حیض آجائے۔ فرمایا ” اگر وہ حائضہ ہوگئی تو اس پر غسل کرنا لازم ہے “۔
(۸۵۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ ہَرِمٍ ، قَالَ : سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ عَنِ الْمَرْأَۃِ تُجنبُ ، ثُمَّ تَحِیضُ قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ ؟ قَالَ : وَإِنْ حَاضَتْ ، فَإِنَّہُ حَقٌّ عَلَیْہَا أَنْ تَغْتَسِلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک عورت کو حالت جنابت میں حیض آ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٨٥٢) حضرت عامر فرماتے ہیں اگر چاہے تو غسل کرے اور اگر چاہے تو غسل نہ کرے۔
(۸۵۲) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ: إِنْ شَائَتِ اغْتَسَلَتْ ، وَإِنْ شَائَ تْ لَمْ تَغْتَسِلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک عورت کو حالت جنابت میں حیض آ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٨٥٣) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وہ غسل جنابت کرے اور جب پاک ہوجائے تو حیض کا غسل بھی کرلے۔
(۸۵۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّد بن مُیَسَّر ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : تَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، فَإِذَا طَہُرَتِ اغْتَسَلَتْ مِنَ الْحَیْضِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کو نیند میں احتلام محسوس ہو لیکن کپڑوں پر تری نظر نہ آئے تو کیا کرے ؟
(٨٥٤) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ اگر احتلام ہو لیکن تری نظر نہ آئے تو غسل لازم نہیں لیکن اگر احتلام یاد نہیں لیکن تری نظر آئے تو غسل واجب ہے۔
(۸۵۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا احْتَلَمَ وَلَمْ یَرَ بَلَلاً فَلاَ غُسْلَ عَلَیْہِ ، وَإِذَا رَأَی بَلَلاً ، وَلَمْ یَرَ أَنَّہُ احْتَلَمَ فَعَلَیْہِ الْغُسْلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کو نیند میں احتلام محسوس ہو لیکن کپڑوں پر تری نظر نہ آئے تو کیا کرے ؟
(٨٥٥) حضرت ابو حمزہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں اپنی سواری پر نیند اور بیداری کی درمیانی کیفیت میں جا رہا تھا کہ مجھے شہوت محسوس ہوئی، میں نے اپنے نفس کو جھٹلایا تو مجھ سے تھوڑا سا پانی نکلا جس سے میری ران کی جڑ تر ہوگئی اور اس کے علاوہ کچھ نہ تھا۔ میں نے اس بارے میں حضرت ابن عباس سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اپنے آلہ تناسل اور جہاں تری محسوس ہو اس جگہ کو دھو لو۔ انھوں نے مجھے غسل کا حکم نہ دیا۔
(۸۵۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ ، قَالَ : بَیْنَمَا أَنَا أَسِیرُ عَلَی رَاحِلَتِی ، وَأَنَا بَیْنَ النَّائِمِ وَالْیَقِظَانِ إذْ وَجَدْتُ شَہْوَۃً ، فَأَنْکَرْتُ نَفْسِی ، فَخَرَجَ مِنِّی مَائٌ بَلَّ بَادِّی ، وَمَا ہُنَاکَ ، فَسَأَلْت ابْنَ عَبَّاسٍ ؟ فَقَالَ : اغْسِلْ ذَکَرَک، وَمَا أَصَابَ مِنْک ، وَلَمْ یَأْمُرْنِی بِالْغُسْلِ۔ (عبدالرزاق ۶۰۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کو نیند میں احتلام محسوس ہو لیکن کپڑوں پر تری نظر نہ آئے تو کیا کرے ؟
(٨٥٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے جماع کیا ہے لیکن بیداری کے بعد تری محسوس نہ ہو تو غسل لازم نہیں۔
(۸۵۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا اسْتَیْقَظَ وَقَدْ رَأَی أَنَّہُ قَدْ جَامَعَ ، فَلَمْ یَرَ بَلَلاً فَلاَ غُسْلَ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کو نیند میں احتلام محسوس ہو لیکن کپڑوں پر تری نظر نہ آئے تو کیا کرے ؟
(٨٥٧) حضرت ابراہیم سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۸۵۷) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کو نیند میں احتلام محسوس ہو لیکن کپڑوں پر تری نظر نہ آئے تو کیا کرے ؟
(٨٥٨) حضرت شعبی سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۸۵۸) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، مِثْلَ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کو نیند میں احتلام محسوس ہو لیکن کپڑوں پر تری نظر نہ آئے تو کیا کرے ؟
(٨٥٩) حضرت ابن عمر سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو نیند سے بیدار ہو کر تری دیکھے تو فرمایا کہ اگر یہ واقعہ میرے ساتھ ہو تو میں غسل کروں گا۔
(۸۵۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ اسْتَیْقَظَ مِنْ مَنَامِہِ فَرَأَی بِلَّۃً ؟ قَالَ : لَوْ وَجَدْتُ ذَلِکَ لاَغْتَسَلْتُ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کو نیند میں احتلام محسوس ہو لیکن کپڑوں پر تری نظر نہ آئے تو کیا کرے ؟
(٨٦٠) حضرت ابراہیم سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو بیداری کے بعد تری دیکھے تو فرمایا کہ وہ غسل کرے گا۔
(۸۶۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الرَّجُلِ یَجِدُ الْبَلَلَ بَعْدَ النَّوْمِ ، قَالَ : یَغْتَسِلُ۔
tahqiq

তাহকীক: