মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ৮৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کو نیند میں احتلام محسوس ہو لیکن کپڑوں پر تری نظر نہ آئے تو کیا کرے ؟
(٨٦١) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اس وقت تک غسل لازم نہیں جب تک جنابت کا یقین نہ ہوجائے۔
(۸۶۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ قَالَ : لاَ یَغْتَسِلُ حَتَّی یَسْتَیْقِنَ ، أَنَّہُ قَدْ أَجْنَبَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کو نیند میں احتلام محسوس ہو لیکن کپڑوں پر تری نظر نہ آئے تو کیا کرے ؟
(٨٦٢) حضرت سعید بن جبیر اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب تری دیکھے تو غسل کرے۔
(۸۶۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، وَعَطَائٍ قَالاَ : إذَا رَأَی بَلَلاً فَلْیَغْتَسِلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کو نیند میں احتلام محسوس ہو لیکن کپڑوں پر تری نظر نہ آئے تو کیا کرے ؟
(٨٦٣) حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حماد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو بیدار ہو کر تری دیکھے۔ تو حضرت حکم نے فرمایا وہ غسل نہ کرے۔ حضرت حماد نے فرمایا اگر اسے احتلام یاد ہو تو غسل کرے۔
(۸۶۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ وَحَمَّادًا عَنِ الرَّجُلِ یَسْتَیْقِظُ فَیَجِدُ الْبِلَّۃَ ؟ قَالَ الْحَکَمُ : لاَ یَغْتَسِلُ ، وَقَالَ حَمَّادٌ : إِنْ کَانَ یَرَی أَنَّہُ قَدِ احْتَلَمَ اغْتَسَلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کو نیند میں احتلام محسوس ہو لیکن کپڑوں پر تری نظر نہ آئے تو کیا کرے ؟
(٨٦٤) حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ وہ غسل کرے۔
(۸۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ سُفْیَانَ یَقُولُ : یَغْتَسِلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کو نیند میں احتلام محسوس ہو لیکن کپڑوں پر تری نظر نہ آئے تو کیا کرے ؟
(٨٦٥) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ جب تک احتلام کا یقین نہ ہو غسل نہ کرے۔
(۸۶۵) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ : لاَ یَغْتَسِلُ حَتَّی یَسْتَیْقِنَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کو نیند میں احتلام محسوس ہو لیکن کپڑوں پر تری نظر نہ آئے تو کیا کرے ؟
(٨٦٦) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ غسل شہوت اور پھر اس کے زوال کے بعد لازم ہوتا ہے۔
(۸۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ یَحْیَی ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : إنَّمَا الْغُسْلُ مِنَ الشَّہْوَۃِ وَالْفَتْرَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کو نیند میں احتلام محسوس ہو لیکن کپڑوں پر تری نظر نہ آئے تو کیا کرے ؟
(٨٦٧) حضرت حماد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو صبح اپنے آلہء تناسل پر تری دیکھے تو فرمایا کہ اگر احتلام یاد ہو تو غسل کرے اور اگر یاد نہ ہو تو غسل لازم نہیں۔ حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر پانی جھٹکے سے نکلا ہے تو غسل کرے۔ میں نے قتادہ سے پوچھا کہ اسے کیسے معلوم ہوگا ؟ فرمایا وہ سونگھ کر پتہ چلا سکتا ہے۔ حضرت حکم فرماتے ہیں کہ وہ غسل نہیں کرے گا۔
(۸۶۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یُصْبِحُ فَیَرَی عَلَی ذَکَرِہِ الْبِلَّۃَ ، قَالَ : إِنْ کَانَ یَرَی أَنَّہُ احْتَلَمَ اغْتَسَلَ ، وَإِنْ لَمْ یَکُنْ یَرَی أَنَّہُ احْتَلَمَ لَمْ یَغْتَسِلْ۔
وَقَالَ قَتَادَۃُ: إِنْ کَانَ مَائً دَافِقًا اغْتَسَلَ، فَقُلْتُ لِقَتَادَۃَ: کَیْفَ یَعْلَمُ؟ قَالَ: یَشَمُّہ، وَقَالَ الْحَکَمُ: لاَ یَغْتَسِلُ۔
وَقَالَ قَتَادَۃُ: إِنْ کَانَ مَائً دَافِقًا اغْتَسَلَ، فَقُلْتُ لِقَتَادَۃَ: کَیْفَ یَعْلَمُ؟ قَالَ: یَشَمُّہ، وَقَالَ الْحَکَمُ: لاَ یَغْتَسِلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کو نیند میں احتلام محسوس ہو لیکن کپڑوں پر تری نظر نہ آئے تو کیا کرے ؟
(٨٦٨) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی بیدار ہونے کے بعد تری دیکھے، اگر اسے احتلام یاد نہ بھی ہو تو غسل کرے اور اگر احتلام یاد ہو لیکن تری نہ دیکھے تو اس پر غسل لازم نہیں۔
(۸۶۸) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : إذَا اسْتَیْقَظَ أَحَدُکُمْ فَرَأَی بَلَلاً ، وَلَمْ یَرَ أَنَّہُ احْتَلَمَ فَلْیَغْتَسِلْ ، وَإِذَا رَأَی أَنَّہُ احْتَلَمَ ، وَلَمْ یَرَ بَلَلاً فَلاَ غُسْلَ عَلَیْہِ۔ (احمد ۲۵۶۔ ابوداؤد ۶۴۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو کیسے غسل کرنے کا کہا جائے گا ؟
(٨٦٩) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ اسماء بنت شکل نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا ” جب کوئی عورت حیض سے پاک ہو تو کیسے غسل کرے ؟ “ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” بیری اور پانی لے کر پہلے وضو کرے۔ پھر اپنا سر دھوئے، پھر اس طرح سر کو ملے کہ پانی جڑوں تک پہنچ جائے، پھر سارے جسم پر پانی بہائے، پھر حیض کا کپڑا پکڑے اور اس سے صفائی حاصل کرے “ انھوں نے کہا یا رسول اللہ ! میں حیض کے کپڑے سے صفائی کیسے حاصل کروں ؟ فرمایا اس کے ذریعہ صفائی حاصل کرو۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں سمجھ گئی تھی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کیا مراد ہے چنانچہ میں نے اس عورت سے کہا کہ خون کے نشان صاف کرو۔
(۸۶۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنْ صَفِیَّۃَ ابْنَۃِ شَیْبَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : دَخَلَتْ أَسْمَائُ ابْنَۃُ شَکَلٍ عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللہِ کَیْفَ تَغْتَسِلُ إحْدَانَا إذَا طَہُرَتْ مِنَ الْمَحِیضِ ؟ قَالَ : تَأْخُذُ سِدْرَتَہَا وَمَائَہَا فَتَتَوَضَّأُ ، وَتَغْسِلُ رَأْسَہَا ، وَتَدْلُکُہُ حَتَّی یَبْلُغَ الْمَائُ أُصُولَ شَعَرِہَا ، ثُمَّ تُفِیضُ الْمَائَ عَلَی جَسَدِہَا ، ثُمَّ تَأْخُذُ فِرْصَتَہَا فَتَطَہَّرُ بِہَا ، فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللہِ ، کَیْفَ أَتَطَہَّرُ بِہَا ؟ قَالَ : تَطَہَّرِی بِہَا ، قَالَتْ عَائِشَۃُ : فَعَرَفْت الَّذِی یَکْنِی عَنْہُ ، فَقُلْتُ لَہَا : تَتَبَّعِی آثَارَ الدَّمِ۔(بخاری ۳۱۴۔ مسلم ۶۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو کیسے غسل کرنے کا کہا جائے گا ؟
(٨٧٠) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عائشہ سے ان کی حالت حیض میں فرمایا اپنے بال کھولو اور غسل کرو۔
(۸۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لَہَا فِی الْحَیْضِ : اُنْقُضِی شَعَرَکِ وَاغْتَسِلِی۔ (ابن ماجہ ۶۴۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو کیسے غسل کرنے کا کہا جائے گا ؟
(٨٧١) حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ جب ہم عورتوں میں سے کوئی غسل جنابت کرے تو اپنی مینڈیاں بندھی رہنے دے۔
(۸۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حدَّثَنِی مِسْعَرٌ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عُمَارَۃَ بْنِ رُوَیْبَۃَ ، عَنِ امْرَأَۃٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ قَالَتْ : إِنْ کَانَتْ إحْدَانَا إذَا اغْتَسَلَتْ مِنَ الْجَنَابَۃِ لَتُبقِّی ضَفِیرَتَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو کیسے غسل کرنے کا کہا جائے گا ؟
(٨٧٢) حضرت ابن سیرین سے ایسی عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جس کا ہاتھ جسم کے بڑے یا موٹا ہونے کی وجہ سے کمر تک نہ پہنچ سکتا ہو تو وہ غسل جنابت یا غسل حیض کیسے کرے ؟ فرمایا اللہ تعالیٰ کی رحمت سے صفائی کی امید رکھتے ہیں۔
(۸۷۲) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الْمَرْأَۃِ الثَّقِیلَۃِ ، أَوْ الْعَظِیمَۃِ لاَ تَنَالُ یَدُہَا ظَہرَہا عِنْدَ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَۃِ، أَوِ الْحَیْضِ؟ فَقَالَ: إنَّا لَنَرْجُوا مِنْ رَحْمَۃِ اللہِ مَا ہُوَ أَعْظَمُ مِنْ ذَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو کیسے غسل کرنے کا کہا جائے گا ؟
(٨٧٣) حضرت دینار کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے عرض کیا کہ عجمی باندی ٹھیک طرح سے غسل نہیں کرتی۔ فرمایا اسے حکم دو کہ کپڑے سے اپنی شرمگاہ کو صاف کرے پھر داخل وخارج سے پانی کے ذریعہ دھوئے پھر نماز والا وضو کرے پھر غسل کرے۔
(۸۷۳) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ دِینَارٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِلْحَسَنِ : الْجَارِیَۃُ الْعَجَمِیَّۃُ لاَ تُحْسِنُ تَغْتَسِلُ ، قَالَ : مُرْہَا فَلْتَمْسَحْ قُبُلَہَا بِخِرْقَۃٍ وَلِتَغْسِلْہُ بِالْمَائِ دَاخِلاً وَخَارِجًا ، وَتَوَضَّأُ وُضُوئَہَا لِلصَّلاَۃِ ، ثُمَّ تَغْتَسِلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی بیوی سے ایک مرتبہ جماع کرنے کے بعد دوبارہ کرنا چاہے تو کیا کرے ؟
(٨٧٤) حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جب رات میں تم میں سے کوئی اپنی بیوی سے جماع کرے اور پھر دوبارہ کرنا چاہے تو دونوں کے درمیان وضو کرلے۔
(۸۷۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی الْمُتَوَکِّلِ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا جَامَعَ أَحَدُکُمْ أَہْلَہُ مِنَ اللَّیْلِ ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ یَعُودَ فَلْیَتَوَضَّأْ بَیْنَہُمَا وُضُوئً ا۔
(ابوداؤد ۲۲۲۔ ترمذی ۱۴۱)
(ابوداؤد ۲۲۲۔ ترمذی ۱۴۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی بیوی سے ایک مرتبہ جماع کرنے کے بعد دوبارہ کرنا چاہے تو کیا کرے ؟
(٨٧٥) حضرت سلمان بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے مجھ سے فرمایا کہ اے سلمان ! جب تم اپنی بیوی سے جماع کرو اور دوبارہ کرنا چاہو تو کیا کرو گے ؟ میں نے کہا میں کیا کروں ؟ فرمایا دونوں کے درمیان وضو کرو۔
(۸۷۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ بْنِ رَبِیعَۃَ قَالَ : قَالَ لِی عُمَرُ : یَا سَلْمَانُ ! إذَا أَتَیْتَ أَہْلَک ، ثُمَّ أَرَدْت أَنْ تَعُودَ کَیْفَ تَصْنَعُ ؟ قُلْتُ : کَیْفَ أَصْنَعُ ؟ قَالَ : تَوَضَّأْ بَیْنَہُمَا وُضُوئً ا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی بیوی سے ایک مرتبہ جماع کرنے کے بعد دوبارہ کرنا چاہے تو کیا کرے ؟
(٨٧٦) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ ابن عمر جب اپنی بیوی سے صحبت کرنے کے بعد دوبارہ صحبت کرنا چاہتے تو اپنا چہرہ اور بازو دھو لیتے۔
(۸۷۶) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ؛ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ إذَا أَتَی أَہْلَہُ ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ یَعُودَ غَسَلَ وَجْہَہُ وَذِرَاعَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی بیوی سے ایک مرتبہ جماع کرنے کے بعد دوبارہ کرنا چاہے تو کیا کرے ؟
(٨٧٧) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جب تم دوسری بار جماع کرنا چاہو تو وضو کرلو۔
(۸۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ مُحَارِبٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ : إذَا أَرَدْت أَنْ تَعُودَ تَوَضَّأْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی بیوی سے ایک مرتبہ جماع کرنے کے بعد دوبارہ کرنا چاہے تو کیا کرے ؟
(٨٧٨) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اس بارے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ ایک آدمی اپنی بیوی سے جماع کرنے کے بعد بغیر وضو کئے دوسری مرتبہ جماع کرے۔ حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ میں اس بارے میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔ فرمایا اس کا حکم اس لیے دیا جاتا ہے کیونکہ یہ اعادہ کے لیے زیادہ مناسب ہے۔
(۸۷۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یُجَامِعَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ ثُمَّ یَعُودَ قَبْلَ أَنْ یَتَوَضَّأَ ، قَالَ : وَکَانَ ابْنُ سِیرِینَ یَقُولُ : لاَ أَعْلَمُ بِذَلِکَ بَأْسًا ، قَالَ : إنَّمَا قِیلَ ذَلِکَ لإِنَّہُ أَحْرَی أَنْ یَعُودَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی بیوی سے ایک مرتبہ جماع کرنے کے بعد دوبارہ کرنا چاہے تو کیا کرے ؟
(٨٧٩) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب جماع کا اعادہ کرنا چاہے تو وضو کرے۔
(۸۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ عمر بن الولید الشَّنِّی ، قَالَ : سَمِعْتُ عِکْرِمَۃَ یَقُولُ : إذَا أَرَادَت أَنْ یَعُودَ تَوَضَّأْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی بیوی سے ایک مرتبہ جماع کرنے کے بعد دوبارہ کرنا چاہے تو کیا کرے ؟
(٨٨٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ وضو کرے گا۔
(۸۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُرَیفِ بْنِ دِرْہَمٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : یَتَوَضَّأُ۔
তাহকীক: