মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ৮৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی بیوی سے ایک مرتبہ جماع کرنے کے بعد دوبارہ کرنا چاہے تو کیا کرے ؟
(٨٨١) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب جماع دوبارہ کرنا چاہے تو وضو کرے۔
(۸۸۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : إذَا أَرَادَ أَنْ یَعُودَ تَوَضَّأَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی بیوی سے ایک مرتبہ جماع کرنے کے بعد دوبارہ کرنا چاہے تو کیا کرے ؟
(٨٨٢) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جب جماع دوبارہ کرنا چاہے تو وضو کرے۔
(۸۸۲) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الْمُحَارِبِیِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : إذَا أَرَادَ أَنْ یَعُودَ تَوَضَّأَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بھی خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا کرے ؟
(٨٨٣) حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ام سلیم نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ اگر عورت بھی اپنے خواب میں دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا کرے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر وہ پانی دیکھے تو غسل کرے۔ میں نے ام سلیم سے کہا ” آپ نے عورتوں کو رسوا کردیا، کیا عورت کو احتلام ہوتا ہے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” تمہارا ناس ہو بچہ پھر ماں کے مشابہ کیوں ہوتا ہے۔
(۸۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ زَیْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَۃَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ، قَالَتْ : جَائَتْ أُمُّ سُلَیْمٍ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَتْہُ عَنِ الْمَرْأَۃِ تَرَی فِی مَنَامِہَا مَا یَرَی الرَّجُلُ ؟ فَقَالَ : إذَا رَأَتِ الْمَائَ فَلْتَغْتَسِلْ ، فَقُلْتُ لَہَا : فَضَحْت النِّسَائَ ، وَہَلْ تَحْتَلِمُ الْمَرْأَۃُ ؟ فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : تَرِبَتْ یَمِینُک ، فَبِمَا یُشْبِہُہَا وَلَدُہَا إذنْ۔ (بخاری ۱۳۰۔ مسلم ۲۵۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بھی خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا کرے ؟
(٨٨٤) حضرت انس فرماتے ہیں کہ ام سلیم نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا جو خواب میں وہ چیز دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو فرمایا ” جب وہ یوں دیکھے اور اسے انزال ہوجائے تو اس پر غسل واجب ہے۔ حضرت ام سلمہ نے عرض کیا ” یا رسول اللہ ! کیا ایسے بھی ہوتا ہے ؟ “ فرمایا ” ہاں “ مرد کا پانی گاڑھا اور سفید ہوتا ہے اور عورت کا پانی پتلا اور زرد ہوجاتا ہے۔ جس کا پانی غالب آجائے بچہ اسی کے مشابہ ہوتا ہے۔
(۸۸۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ : أَخبرنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ أُمَّ سُلَیْمٍ سأَلَتْ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمَرْأَۃِ تَرَی فِی مَنَامِہَا مَا یَرَی الرَّجُلُ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا رَأَتْ ذَلِکَ فَأَنْزَلَتْ فَعَلَیْہَا الْغُسْلُ ، فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَۃَ : یَا رَسُولَ اللہِ أَیَکُونُ ہَذَا ؟ قَالَ : نَعَمْ، مَائُ الرَّجُلِ غَلِیظٌ أَبْیَضُ ، وَمَائُ الْمَرْأَۃِ رَقِیقٌ أَصْفَرُ ، فَأَیُّہُمَا سَبَقَ ، أَوْ عَلاَ ، أَشْبَہَہُ الْوَلَدُ۔

(مسلم ۳۰۔ نسائی ۲۰۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بھی خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا کرے ؟
(٨٨٥) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت خولہ بنت حکیم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا جو خواب میں وہ چیز دیکھے جو مرد دیکھتا ہے۔ فرمایا ” اس پر اس وقت تک غسل واجب نہیں جب تک اسے انزال نہ ہو جیسا کہ مرد پر اس وقت تک غسل واجب نہیں جب تک انزال نہ ہو۔
(۸۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ خَوْلَۃَ بِنْتِ حَکِیمٍ ؛ أَنَّہَا سَأَلَتِ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمَرْأَۃِ تَرَی فِی مَنَامِہَا مَا یَرَی الرَّجُلُ ؟ فَقَالَ : إِنَّہُ لَیْسَ عَلَیْہَا غُسْلٌ حَتَّی تُنْزِلَ ، کَمَا أَنَّ الرَّجُلَ لَیْسَ عَلَیْہِ غُسْلٌ حَتَّی یُنْزِلَ۔ (احمد ۶/۴۰۹۔ ابن ماجہ ۶۰۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بھی خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا کرے ؟
(٨٨٦) ایک مرتبہ بسرہ نامی ایک خاتون نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا کہ یا رسول اللہ ! ہم میں سے کوئی عورت اگر خواب میں دیکھے کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ ہے تو وہ کیا کرے ؟ آپ نے فرمایا ” اے بسرہ ! جب تم تری دیکھو تو غسل کرلو۔
(۸۸۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِیُّ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : جَائَتِ امْرَأَۃٌ یُقَالُ لَہَا بُسْرَۃُ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللہِ إحْدَانَا تَرَی أَنَّہَا مَعَ زَوْجِہَا فِی الْمَنَامِ ؟ فَقَالَ : إذَا وَجَدْتِ بَلَلاً فَاغْتَسِلِی یَا بُسْرَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بھی خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا کرے ؟
(٨٨٧) حضرت ام سلیم نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا کہ یا رسول اللہ ! اگر عورت خواب میں وہ کچھ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا اس پر غسل واجب ہے ؟ فرمایا کہ کیا اسے شہوت محسوس ہوئی ؟ عرض کیا شاید۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیا وہ تری دیکھتی ہے ؟ عرض کیا شاید۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا پھر اسے غسل کرنا چاہیے پھر کچھ عورتیں حضرت ام سلیم سے ملیں اور کہا کہ آپ نے ہمیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے رسوا کردیا۔ وہ کہنے لگیں کہ میں حلال و حرام کا سوال کرنے سے باز نہیں رہ سکتی۔
(۸۸۷) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ عَطَائٍ وَأَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَمُجَاہِدٍ قَالُوا : إنَّ أُمَّ سُلَیْمٍ ، قَالَتْ : یَا رَسُولَ اللہِ ! الْمَرْأَۃُ تَرَی فِی مَنَامِہَا مَا یَرَی الرَّجُلُ ، أَیَجِبُ عَلَیْہَا الْغُسْلُ ؟ قَالَ : ہَلْ تَجِدُ شَہْوَۃً ؟ قَالَتْ : لَعَلَّہُ ! قَالَ : ہَلْ تَجِدُ بَلَلاً ؟ قَالَتْ : لَعَلَّہُ ! قَالَ : فَلْتَغْتَسِلْ فَلَقِیَتْہَا نِسْوَۃٌ فَقُلْنَ لَہَا : فَضَحْتینَا عِنْدَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : وَاللَّہِ مَا کُنْتُ لأَنْتَہِیَ حَتَّی أَعْلَمَ فِی حِلٍّ أَنَا ، أَوْ فِی حَرَامٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بھی خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا کرے ؟
(٨٨٨) حضرت مجاہد فرماتے ہیں اگر عورت خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو غسل کرے۔
(۸۸۸) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ قَالَ : إذَا تَنَوَّمَتِ الْمَرْأَۃُ فَرَأَتْ مَا یَرَی الرَّجُلُ فَلْتَغْتَسِلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بھی خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا کرے ؟
(٨٨٩) حضرت سالم، حضرت مجاہد اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر عورت بھی خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو غسل کرے۔
(۸۸۹) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَنْہُ سَالِمًا وَمُجَاہِدًا وَعَطَائً قَالُوا : تَغْتَسِلُ إذَا رَأَتْ مَا یَرَی الرَّجُلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بھی خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا کرے ؟
(٨٩٠) حضرت ابراہیم عورتوں کے احتلام کا انکار کیا کرتے تھے۔
(۸۹۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، قَالَ : کَانَ إبْرَاہِیمُ یُنْکِرُ احْتِلاَمَ النِّسَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بھی خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا کرے ؟
(٨٩١) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جب عورت خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو غسل کرے۔
(۸۹۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ: إذَا رَأَتِ الْمَرْأَۃُ مَا یَرَی الرَّجُلُ فَلْتَغْتَسِلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بھی خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا کرے ؟
(٨٩٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس پر غسل لازم نہیں اور حضرت ذر فرماتے ہیں کہ وہ غسل کرے گی۔
(۸۹۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مُعَرِّفٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ رَجَائٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : لَیْسَ عَلَیْہَا غُسْلٌ ، وَقَالَ ذَرٌّ تَغْتَسِلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بھی خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا کرے ؟
(٨٩٣) حضرت ابو ضحی فرماتے ہیں کہ حضرت علی سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جو خواب میں وہ کچھ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے کہ وہ غسل کرے گی یا نہیں ؟ فرمایا جب وہ تری دیکھے تو غسل کرے گی۔
(۸۹۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَبِی سَبْرَۃَ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ؛ قَالَ : سُئِلَ عَلِیٌّ عَنِ الْمَرْأَۃِ تَرَی فِی مَنَامِہَا مَا یَرَی الرَّجُلُ ، أَتَغْتَسِلُ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، إذَا رَأَتِ الْبِلَّۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بھی خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا کرے ؟
(٨٩٤) حضرت علی فرماتے ہیں کہ اگر عورت خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے پھر اسے انزال ہوجائے تو وہ غسل کرے گی۔
(۸۹۴) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : إذَا رَأَتِ الْمَرْأَۃُ مَا یَرَی الرَّجُلُ ، ثُمَّ أَنْزَلَتْ فَلْتَغْتَسِلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بھی خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا کرے ؟
(٨٩٥) حضرت علی فرماتے ہیں کہ جب عورت پانی دیکھے تو غسل کرے گی۔
(۸۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِیٍّ، قَالَ: إذَا رَأَتِ الْمَائَ فَلْتَغْتَسِلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بھی خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو کیا کرے ؟
(٨٩٦) حضرت معاویہ بن مرہ فرماتے ہیں کہ جب عورت وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو غسل کرے گی۔
(۸۹۶) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ قُرَّۃَ ، قَالَ : إذَا رَأَتِ الْمَرْأَۃُ مَا یَرَی الرَّجُلُ ، فَلْتَغْتَسِلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حالت جنابت میں ہاتھ پانی میں داخل کرنے کا حکم
(٨٩٧) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے حالت جنابت میں برتن سے پانی لیا تو باقی پانی ناپاک ہوجائے گا۔ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں پیشاب ہو۔
(۸۹۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ضِرَارٍ ، عَنْ مُحَارِبٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : مَنِ اغْتَرَفَ مِنْ مَائٍ وَہُوَ جُنُبٌ فَمَا بَقِیَ مِنْہُ نَجَسٌ ، وَلاَ تَدْخُلُ الْمَلاَئِکَۃُ بَیْتًا فِیہِ بَوْلٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حالت جنابت میں ہاتھ پانی میں داخل کرنے کا حکم
(٨٩٨) حضرت حسن (اس جنبی کے بارے میں جو ہاتھ دھونے سے پہلے برتن میں اپنا ہاتھ داخل کرے یا اس شخص کے بارے میں جو سو کر اٹھنے کے بعد ہاتھ دھونے سے پہلے اپنا ہاتھ برتن میں داخل کرے) فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو اس سے وضو کرلے اور اگر چاہے تو اسے گرا دے۔
(۸۹۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الْجُنُبِ یُدْخِلُ یَدَہُ فِی الإِنَائِ قَبْلَ أَنْ یَغْسِلَہَا ، أَوِ الرَّجُلِ یَقُومُ مِنْ مَنَامِہِ فَیُدْخِلُ یَدَہُ فِی الإِنَائِ قَبْلَ أَنْ یَغْسِلَہَا ، قَالَ : إِنْ شَائَ تَوَضَّأَ ، وَإِنْ شَائَ أَہْرَاقَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حالت جنابت میں ہاتھ پانی میں داخل کرنے کا حکم
(٨٩٩) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ جنبی اگر اپنا ہاتھ دھونے سے پہلے برتن میں داخل کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۸۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَمَّنْ سَمِعَ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یَقُولُ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَغْمِسَ الْجُنُبُ یَدَہُ فِی الإِنَائِ قَبْلَ أَنْ یَغْسِلَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حالت جنابت میں ہاتھ پانی میں داخل کرنے کا حکم
(٩٠٠) حضرت عائشہ بنت سعد فرماتی ہیں کہ حضرت سعد اپنی باندی کو پانی لانے کا حکم دیتے۔ وہ گھڑے سے پانی نکال کر وضو کا پانی لاتی تو اس میں ہاتھ ڈال دیتی تھی۔ حضرت سعد کو بتایا جاتا کہ یہ حائضہ ہے تو فرماتے اس کا حیض اس کے ہاتھ میں تو نہیں ہے۔
(۹۰۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ الْجَعْدِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ابْنَۃِ سَعْدٍ قَالَتْ : کَانَ سَعْدٌ یَأْمُرُ جَارِیَتَہُ فَتُنَاوِلُہُ الطَّہُورَ مِنَ الْجَرَّۃِ ، فَتَغْمِسُ یَدَہَا فِیہَا فَیُقَالُ : إِنَّہَا حَائِضٌ ! فَیَقُولُ : إنَّ حَیْضَتَہَا لَیْسَتْ فِی یَدِہَا۔
tahqiq

তাহকীক: