মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ৯০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حالت جنابت میں ہاتھ پانی میں داخل کرنے کا حکم
(٩٠١) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ حالت جنابت میں اور خواتین حالت حیض میں ہاتھ دھونے سے پہلے برتن میں داخل کرتے تھے اور اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۹۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ قَالَ : کَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُدْخِلُونَ أَیْدِیَہُمْ فِی الإِنَائِ وَہُمْ جُنُبٌ ، وَالنِّسَائُ وَہُنَّ حُیَّضٌ ، لاَ یَرَوْنَ بِذَلِکَ بَأْسًا ، یَعْنِی : قَبْلَ أَنْ یَغْسِلُوہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو اور اسے تلاش کے باوجود اس کا نشان نہ ملے۔
(٩٠٢) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ اگر آدمی اپنے کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو تو اگر اسے کپڑوں پر کوئی نشان نظر آئے تو دھو لے اور اگر نشان نظر نہ آئے تو پانی چھڑک لے۔
(۹۰۲) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا أَجْنَبَ الرَّجُلُ فِی ثَوْبِہِ فَرَأَی فِیہِ أَثَرًا فَلْیَغْسِلْہُ ، وَإِنْ لَمْ یَرَ فِیہِ أَثَرًا فَلْیَنْضَحْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو اور اسے تلاش کے باوجود اس کا نشان نہ ملے۔
(٩٠٣) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے ابو میسرہ سے کہا کہ مجھے کپڑوں میں جنابت لاحق ہوتی ہے لیکن مجھے کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی ؟ فرمایا جب تم غسل کرو تو جسم کے گیلا ہونے کی حالت میں کپڑا پہن لو یہی تمہارے لیے کافی ہے۔
(۹۰۳) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ قَالَ : قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْحَیِّ لإِبِی مَیْسَرَۃَ : إنِّی أُجْنِبُ فِی ثَوْبِی فَأَنْظُرُ فَلاَ أَرَی شَیْئًا ؟ قَالَ : إذَا اغْتَسَلْت فَتَلَفَّفْ بِہِ وَأَنْتَ رَطْبٌ فَإِنَّ ذَلِکَ یُجْزِئُکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو اور اسے تلاش کے باوجود اس کا نشان نہ ملے۔
(٩٠٤) حضرت ابوہریرہ کپڑے میں جنابت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر اس کا نشان دیکھو تو دھو لو اور اگر تمہیں علم ہو کہ کپڑے کو ناپاکی لگی ہے یا نہیں لگی تو اس پر پانی چھڑک لو۔
(۹۰۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الْجَنَابَۃِ فِی الثَّوْبِ : إِنْ رَأَیْت أَثَرَہُ فَاغْسِلْہُ ، وَإِنْ عَلِمْت أَنْ قَدْ أَصَابَہُ ، ثُمَّ خَفِیَ عَلَیْک فَاغْسِلِ الثَّوْبَ ، وَإِنْ شَکَکْت فَلَمْ تَدْرِ أَصَابَ الثَّوْبَ أَمْ لاَ ، فَانْضَحْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو اور اسے تلاش کے باوجود اس کا نشان نہ ملے۔
(٩٠٥) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ اگر تمہیں یہ علم ہو کہ ناپاکی کپڑے کو لگی ہے لیکن اس کی جگہ بھول جاؤ تو سارے کپڑے کو دھونا ہوگا۔
(۹۰۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : إِنْ خَفِیَ عَلَیْہِ مَکَانُہُ وَعَلِمَ أَنَّہُ قَدْ أَصَابَہُ ، غَسَلَ الثَّوْبَ کُلَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو اور اسے تلاش کے باوجود اس کا نشان نہ ملے۔
(٩٠٦) حضرت زبیر بن الصلت فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب کو اگر ناپاکی نظر آتی تو دھو لیتے اور اگر نظر نہ آتی تو اس پر پانی چھڑک لیتے۔ پھر جب انھیں دھونے پر مکمل قدرت ہوجاتی تو دھو لیتے۔
(۹۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ زُیَیْدِ بْنِ الصَّلْتِ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ غَسَلَ مَا رَأَی ، وَنَضَحَ مَا لَمْ یَرَ ، وَأَعَادَ بَعْدَ مَا أَضْحَی مُتَمَکِّنًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو اور اسے تلاش کے باوجود اس کا نشان نہ ملے۔
(٩٠٧) حضرت انس (اس شخص کے بارے میں جسے کپڑوں میں جنابت ہو لیکن نشان نظر نہ آئے) فرماتے ہیں کہ وہ سارا کپڑا دھوئے گا۔
(۹۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ السَّرِیِّ بْنِ یَحْیَی ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ بْنِ رَشِیدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ؛ فِی رَجُلٍ أَجْنَبَ فِی ثَوْبِہِ فَلَمْ یَرَ أَثَرَہُ ، قَالَ : یَغْسِلُہُ کُلَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو اور اسے تلاش کے باوجود اس کا نشان نہ ملے۔
(٩٠٨) حضرت سعید بن المسیب کپڑے میں جنابت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر نشان نظر آئے تو دھو لو اور اگر نظر نہ آئے تو پانی چھڑک لو۔
(۹۰۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ فِی الْجَنَابَۃِ فِی الثَّوْبِ ، قَالَ : إِنْ رَأَیْتہ فَاغْسِلْہُ ، وَإِنْ ضَلَلْت فَانْضَحْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو اور اسے تلاش کے باوجود اس کا نشان نہ ملے۔
(٩٠٩) حضرت محمد اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جس کو کپڑوں میں جنابت لاحق ہوجائے پھر نشان گم ہوجائے تو وہ سارا کپڑا دھوئے۔
(۹۰۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ فِی الرَّجُلِ تُصِیبُ ثَوْبَہُ الْجَنَابَۃُ ، ثُمَّ تَخْفَی عَلَیْہِ ؟ قَالَ : اغْسِلْہُ أَجْمَعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو اور اسے تلاش کے باوجود اس کا نشان نہ ملے۔
(٩١٠) حضرت ابراہیم اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جس کے کپڑوں میں احتلام ہو اور نشان گم ہوجائے تو وہ کپڑے پر پانی چھڑک لے۔
(۹۱۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الرَّجُلِ یَحْتَلِمُ فِی الثَّوْبِ فَلاَ یَدْرِی أَیْنَ مَوْضِعُہُ ؟ قَالَ : یَنْضَحُ الثَّوْبَ بِالْمَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو اور اسے تلاش کے باوجود اس کا نشان نہ ملے۔
(٩١١) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ پانی چھڑکنا گندگی میں اضافہ ہی کرے گا۔
(۹۱۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : لاَ یَزِیدُہُ النَّضْحُ إِلاَّ شَرًّا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو اور اسے تلاش کے باوجود اس کا نشان نہ ملے۔
(٩١٢) حضرت سالم سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ مجھے کپڑوں میں احتلام ہوگیا ہے۔ فرمایا اسے دھو لو، اس نے کہا اس کی جگہ گم ہوگئی ہے۔ فرمایا اس پر پانی چھڑک لو۔
(۹۱۲) حَدَّثَنَا مَحْبُوبٌ الْقَوَارِیرِیُّ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ حَبِیبٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، قَالَ : سَأَلَہُ رَجُلٌ فَقَالَ : إنِّی احْتَلَمْت فِی ثَوْبِی ؟ قَالَ : اغْسِلْہُ ، قَالَ : خَفِیَ عَلَیَّ ؟ قَالَ : رُشَّہ بِالْمَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو اور اسے تلاش کے باوجود اس کا نشان نہ ملے۔
(٩١٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس پر پانی نہ چھڑکو۔
(۹۱۳) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : لاَ یَنْضَحْہُ بِالْمَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو اور اسے تلاش کے باوجود اس کا نشان نہ ملے۔
(٩١٤) حضرت سھل بن حنیف فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اگر میرے کپڑے کو ناپاکی لگ جائے تو میں کیا کروں ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اپنے کپڑے پر جہاں تمہیں اس کا نشان دکھائی دے وہاں ایک ہتھیلی پانی ڈال دو ۔
(۹۱۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخبرنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عُبَیْدِ بْنِ السَّبَّاقِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ سَہْلِ بْنِ حُنَیْفٍ ، قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ فَکَیْفَ بِمَا یُصِیبُ ثَوْبِی مِنْہُ ؟ قَالَ : إنَّمَا یَکْفِیک کَفٌّ مِنْ مَائٍ تَنْضَحُ بِہِ مِنْ ثَوْبِکَ حَیْثُ تَرَی أَنَّہُ أَصَابَ۔ (احمد ۴۸۵۔ ابوداؤد ۲۱۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو اور اسے تلاش کے باوجود اس کا نشان نہ ملے۔
(٩١٥) حضرت سالم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے پوچھا کہ مجھے اپنے کپڑوں میں احتلام ہوجاتا ہے تو میں کیا کروں۔ فرمایا اگر اس کا نشان مل جائے تو اسے دھو لو اور اگر نہ ملے تو اس کا راستہ چھوڑ دو ۔ میں نے کہا میں کپڑے تبدیل کرلیتا ہوں۔ فرمایا تم تو بہت زیادہ کپڑوں والے ہو !۔
(۹۱۵) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ سَالِمٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِسَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ : إنِّی أَحْتَلِمُ فِی ثَوْبِی ، قَالَ : إِنْ وَجَدْتہ فَاغْسِلْہُ وَالأَ فَخَلِّ طَرِیقَہُ ، قَالَ : قُلْتُ : أَطْرَحُہُ وَأَلْبَسُ ثَوْبًا غَیْرَہُ ؟ قَالَ : إنَّک لَکَثِیرُ الْمَلاَحِفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو اور اسے تلاش کے باوجود اس کا نشان نہ ملے۔
(٩١٦) حضرت حکم سے کپڑوں میں جنابت کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ اگر اس کا نشان دیکھو تو اسے دھو لو اور اگر نہ دیکھو تو چھوڑ دو اور اس پر پانی نہ چھڑکو کیونکہ اس سے ناپاکی اور بڑھے گی۔
(۹۱۶) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی غَنِیَّۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ فِی الْجَنَابَۃِ فِی الثوب ، قَالَ : إِنْ رَأَیْتہ فَاغْسِلْہُ ، وَإِنْ لَمْ تَرَہُ فَدَعْہُ ، وَلاَ تَنْضَحْہُ بِالْمَائِ فَإِنَّ النَّضْحَ لاَ یَزِیدُہُ إِلاَّ قَذَرًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کپڑوں میں جنابت کا شکار ہو اور اسے تلاش کے باوجود اس کا نشان نہ ملے۔
(٩١٧) حضرت ہلال بن میمون فرماتے ہیں کہ میں نے عطاء بن یزید سے کپڑے میں جنابت کے بارے میں سوال کیا تو فرمایا اس پر پانی چھڑک دو ۔
(۹۱۷) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ مَیْمُونٍ قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائَ بْنَ یَزِیدَ اللَّیْثِیَّ عَنِ الْجَنَابَۃِ تَکُونُ فِی الثَّوْبِ ؟ قَالَ : تَنْضَحُہُ بِالْمَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک منی کو دھونا ضروری ہے
(٩١٨) حضرت عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سلیمان بن یسار سے پوچھا کہ اگر کپڑے کو منی لگ جائے تو منی کی جگہ کو دھونا ہے یا سارے کپڑے کو دھونا ہے۔ فرمایا کہ حضرت عائشہ نے فرمایا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کپڑے پر اگر منی لگ جاتی تو کپڑے سے منی کی جگہ دھو لیتے تھے اور پھر انہی کپڑوں میں نماز کے لیے تشریف لے جاتے تھے، جب کہ مجھے کپڑوں میں دھونے کا نشان نظر آ رہا ہوتا تھا۔
(۹۱۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونَ ، قَالَ : سَأَلْتُ سُلَیْمَانَ بْنَ یَسَارٍ عَنِ الثَّوْبِ یُصِیبُہُ الْمَنِیُّ، أَیَغْسِلُہُ أَوْ یَغْسِلُ الثَوْبَ کُلَّہُ ؟ قَالَ سُلَیْمَانُ : قَالَتْ عَائِشَۃُ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصِیبُ ثَوْبَہُ فَیَغْسِلُہُ مِنْ ثَوْبِہِ ، ثُمَّ یَخْرُجُ فِی ثَوْبِہِ إلَی الصَّلاَۃِ ، وَأَنَا أَرَی أَثَرَ الْغَسْلِ فِیہِ۔ (بخاری ۲۲۹۔ مسلم ۲۳۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک منی کو دھونا ضروری ہے
(٩١٩) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود کپڑے سے احتلام کے نشان کو دھویا کرتے تھے۔
(۹۱۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ کَانَ یَغْسِلُ أَثَرَ الإِحْتِلاَمِ مِنْ ثَوْبِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک منی کو دھونا ضروری ہے
(٩٢٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کپڑے سے احتلام کے اثر کو دھو لو۔
(۹۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : اغْسِلِ الْمَنِیَّ مِنْ ثَوْبِک۔
tahqiq

তাহকীক: