মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ৯৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ منی، مذی اور ودی کا بیان
(٩٨١) حضرت ابن عمر کے سامنے تری، مذی اور آدمی کی محسوس ہونے والی کچھ چیزوں کا ذکر کیا گیا تو فرمانے لگے اگر میں ان میں سے کسی چیز کو پاؤں تو غسل کروں گا۔
(۹۸۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : ذَکَرُوا عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ الْبِلَّۃَ ، وَالْمَذْیَ ، وَبَعْضَ مَا یَجِدُ الرَّجُلُ ، فَقَالَ : إنَّکُمْ لَتَذْکُرُونَ شَیْئًا مَا أَجِدُہُ ، وَلَوْ وَجَدْتُہ لاَغْتَسَلْت مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ منی، مذی اور ودی کا بیان
(٩٨٢) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ منی نکلنے کی صورت میں غسل اور مذی یا ودی نکلنے کی صورت میں وضو لازم ہے۔
(۹۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ عَمَّارٍ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّہِ بْنِ مُوسَی ، عَنْ أُمِّہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتِ : الْمَنِیُّ مِنْہُ الْغُسْلُ ، وَالْمَذْیُ وَالْوَدْیُ یُتَوَضَّأُ مِنْہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ منی، مذی اور ودی کا بیان
(٩٨٣) حضرت ابوہریرہ سے مذی سے غسل کے وجوب کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ محض نشاط ہے، اس سے صرف وضو لازم ہوتا ہے۔
(۹۸۳) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الْمَذْیِ ؟ فَقَالَ : ذَاکَ النَّشَاطُ ، فِیہِ الْوُضُوئُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ منی، مذی اور ودی کا بیان
(٩٨٤) حضرت استبرق کہتے ہیں کہ میں نے سالم سے مذی کے بارے میں سوال کیا تو فرمایا اس میں وضو کیا جائے گا۔
(۹۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْتَبْرَقَ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَالِمًا عَنِ الْمَذْیِ ؟ فَقَالَ : یُتَوَضَّأُ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ منی، مذی اور ودی کا بیان
(٩٨٥) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ منی میں غسل ہے اور مذی اور ودی میں آلہ تناسل کو دھو کر غسل کیا جائے گا۔
(۹۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ وَعُمَرَ بْنِ الْوَلِیدِ الشَّنِّیِّ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : الْمَنِیُّ وَالْوَدْیُ وَالْمَذْیُ، فَأَمَّا الْمَنِیُّ فَفِیہِ الْغُسْلُ ، وَأَمَّا الْمَذْیُ وَالْوَدْیُ فَیَغْسِلُ ذَکَرَہُ وَیَتَوَضَّأُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ منی، مذی اور ودی کا بیان
(٩٨٦) حضرت سماک کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بصری سے پوچھا کہ اگر کسی آدمی کی مذی نکل آئے تو وہ کیا کرے ؟ فرمایا ہر بالغ مرد کی مذی نکلتی ہے، وہ اپنی شرم گاہ کو دھو لے۔
(۹۸۶) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِلْحَسَنِ الْبَصْرِیِّ : أَرَأَیْت الرَّجُلَ إذَا أَمْذَی کَیْفَ یَصْنَعُ؟ فَقَالَ : کُلُّ فَحْلٍ یُمْذِی ، فَإِذَا کَانَ ذَلِکَ فَلْیَغْسِلْ ذَکَرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ منی، مذی اور ودی کا بیان
(٩٨٧) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ منی میں غسل اور مذی اور ودی میں وضو لازم ہے۔
(۹۸۷) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : الْمَنِیُّ وَالْوَدْیُ وَالْمَذْیُ ، فَفِی الْمَنِیِّ الْغُسْلُ ، وَالْوَدْیِ وَالْمَذْیِ الْوُضُوئُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ منی، مذی اور ودی کا بیان
(٩٨٨) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ مذی میں آلہ تناسل کو تین مرتبہ دھو کر وضو کیا جائے گا۔
(۹۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ فَیَّاضٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ أَنَّہُ قَالَ فِی الْمَذْیِ : یَغْسِلُ الْحَشَفَۃَ ثَلاَثًا ، وَیَتَوَضَّأُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ منی، مذی اور ودی کا بیان
(٩٨٩) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ منی میں غسل اور مذی اور ودی میں وضو لازم ہے اور شرم گاہ کو بھی دھوئے گا۔
(۹۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : الْمَنِیُّ وَالْوَدْیُ وَالْمَذْیُ ، فَأَمَّا الْمَنِیُّ فَفِیہِ الْغُسْلُ ، وَأَمَّا الْمَذْیُ وَالْوَدْیُ فَفِیہِمَا الْوُضُوئُ ، وَیَغْسِلُ ذَکَرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی شرم گاہ کے بجائے عورت کے کسی اور عضو سے مباشرت کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٩٩٠) حضرت علی فرماتے ہیں کہ میری بہت زیادہ مذی نکلتی تھی۔ رسول اللہ کی صاحبزادی چونکہ میرے نکاح میں تھیں اس لیے مجھے سوال کرتے ہوئے شرم محسوس ہوتی، چنانچہ میں نے ایک آدمی سے کہا اور انھوں نے حضور سے سوال کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جب تم مذی دیکھو تو وضو کرلو اور اپنی شرم گاہ صاف کرلو اور اگر نکلتا پانی دیکھو تو غسل کرو۔
(۹۹۰) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنِ الرُّکَیْنِ ، عَنْ حُصَیْنِ بْنِ قَبِیصَۃَ الْفَزَارِیِّ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : کُنْتُ رَجُلاً مَذَّائً ، وَکَانَتْ تَحْتِی بِنْتُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَکُنْت أَسْتَحْیِی أَنْ أَسْأَلَہُ ، فَأَمَرْتُ رَجُلاً فَسَأَلَہُ ؟ فَقَالَ : إذَا رَأَیْتَ الْمَذْیَ فَتَوَضَّأْ وَاغْسِلْ ذَکَرَک ، وَإِذَا رَأَیْت فَضْخَ الْمَائِ فَاغْتَسِلْ۔

(احمد ۱/۱۲۵۔ نسائی ۲۰۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی شرم گاہ کے بجائے عورت کے کسی اور عضو سے مباشرت کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٩٩١) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۹۹۱) حَدَّثَنَا عَبِیدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنِ الرُّکَیْنِ ، عَنْ حُصَیْنِ بْنِ قَبِیصَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ بِمِثْلِہِ۔ (ابوداؤد ۲۰۸۔ ابن حبان ۱۱۰۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی شرم گاہ کے بجائے عورت کے کسی اور عضو سے مباشرت کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٩٩٢) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۹۹۲) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنِ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ بِمِثْلِہِ۔ (بخاری ۲۶۹۔ احمد ۱/۱۲۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی شرم گاہ کے بجائے عورت کے کسی اور عضو سے مباشرت کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٩٩٣) حضرت علی فرماتے ہیں کہ میری بہت مذی نکلتی تھی جس کی وجہ سے میں بار بار غسل کرتا تھا۔ حضور کو یہ بات پہنچی تو آپ نے مجھے وضو کا حکم دیا۔
(۹۹۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ شُبَیْلٍ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : کُنْتُ رَجُلاً مَذَّائً فَکُنْت إذَا رَأَیْتُ شَیْئًا مِنْ ذَلِکَ اغْتَسَلْت ، فَبَلَغَ ذَلِکَ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَنِی أَنْ أَتَوَضَّأَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی شرم گاہ کے بجائے عورت کے کسی اور عضو سے مباشرت کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٩٩٤) حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ اگر عوت کے جسم پر خاوند کا پانی لگے تو وہ غسل نہ کرے اگر پانی شرم گاہ میں داخل ہو تو غسل کرے۔
(۹۹۴) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِیمَا یُصِیبُ الْمَرْأَۃَ مِنْ مَائِ زَوْجِہَا تَغْسِلُہُ ، وَلاَ تَغْسِلُ إِلاَّ أَنْ یَدْخُلَ الْمَائُ فَرْجَہَا ، فَإِنْ دَخَلَ فَلْتَغْتَسِلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی شرم گاہ کے بجائے عورت کے کسی اور عضو سے مباشرت کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٩٩٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر آدمی اپنی بیوی سے شرم گاہ کے علاوہ کسی اور جگہ مجامعت کرے تو مرد غسل کرے اور عورت کو اگر انزال نہ ہو تو صرف شرم گاہ دھولے۔
(۹۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الرَّجُلِ یُجَامِعُ امْرَأَتَہُ دُونَ فَرْجِہَا ، قَالَ : یَغْتَسِلُ وَتَغْسِلُ فَرْجَہَا ، إِلاَّ أَنْ تُنْزِلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی شرم گاہ کے بجائے عورت کے کسی اور عضو سے مباشرت کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٩٩٦) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ اگر آدمی کو اس کی بیوی کے پہلو میں لیٹے ہوئے انزال ہوجائے اور اس کی منی عورت کو لگ جائے تو عورت پر غسل واجب نہیں البتہ جس جگہ منی لگی ہے وہ جگہ دھو لے لیکن اگر اس کی شرم گاہ کو لگ گئی تو غسل واجب ہوگا۔
(۹۹۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَحْتَلِمُ وَامْرَأَتُہُ إلَی جَنْبِہِ فَیُصِیبُہَا مِنْ مَائِہِ ، إِنَّہُ لَیْسَ عَلَیْہَا غُسْلٌ ، وَتَغْسِلُ حَیْثُ أَصَابَہَا ، إِلاَّ أَنْ یُصِیبَ فَرْجَہَا ، فَتَغْتَسِلَ ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی شرم گاہ کے بجائے عورت کے کسی اور عضو سے مباشرت کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٩٩٧) حضرت فراس کہتے ہیں کہ میں نے ایک چھوٹی باندی خریدی، میں اس سے وصول کیے بغیر صحبت کرتا تھا، اس بارے میں میں نے حضرت شعبی سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ تم غسل کرو اس کے لیے وضو کافی ہے۔
(۹۹۷) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ فِرَاسٍ ، قَالَ : اشْتَرَیْت جَارِیَۃً صَغِیرَۃً فَکُنْت أُصِیبُ مِنْہَا مِنْ غَیْرِ أَنْ أُخَالِطَہَا ، فَسَأَلْت الشَّعْبِیَّ ؟ فَقَالَ : أَمَّا أَنْتَ فَاغْتَسِلْ ، وَأَمَّا ہِیَ فَیَکْفِیہَا الْوُضُوئُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی شرم گاہ کے بجائے عورت کے کسی اور عضو سے مباشرت کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٩٩٨) حضرت حسن سے اس مرد کے بارے میں سوال کیا گیا جو اپنی عورت سے شرم گاہ کے علاوہ کسی اور جگہ صحبت کرے تو فرمایا کہ اگر اس عورت کو انزال ہو تو وہ غسل کرے اور اگر اسے انزال نہ ہو تو وضو کرے اور جس جگہ آدمی کا پانی لگا ہو اسے دھو لے۔
(۹۹۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یُصِیبُ مِنَ الْمَرْأَۃِ فِی غَیْرِ فَرْجِہَا ، قَالَ : إِنْ ہِیَ أَنْزَلَتِ اغْتَسَلَتْ ، وَإِنْ ہِیَ لَمْ تُنْزِلْ تَوَضَّأَتْ وَغَسَلَتْ مَا أَصَابَ مِنْ جَسَدِہَا مِنْ مَائِ الرَّجُلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৯৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کا بیان جو حیض سے پاک ہو اور طہر کے بعد زرد پانی دیکھے
(٩٩٩) حضرت علی فرماتے ہیں کہ وہ اپنی شرم گاہ کو صاف کرے اور وضو کرے۔ اگر گاڑھا خون ہو تو غسل کرے کیونکہ شیطان کی طرف سے ایک رخنہ ہے۔ جب وہ ایک یا دو مرتبہ ایسا کرے گی وہ دور ہوجائے گا۔
(۹۹۹) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : تَنْضَحُ فَرْجَہَا وَتَتَوَضَّأُ ، فَإِنْ کَانَ دَمًا عَبیطاً عَلَیْہَا اغْتَسَلَتْ وَاحْتَشَتْ ، فَإِنَّمَا ہِیَ رَکْضَۃٌ مِنَ الشَّیْطَانِ ، فَإِذَا فَعَلَتْ ذَلِکَ مَرَّۃً ، أَوْ مَرَّتَیْنِ ذَہَبَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کا بیان جو حیض سے پاک ہو اور طہر کے بعد زرد پانی دیکھے
(١٠٠٠) حضرت علی فرماتے ہیں کہ عورت اگر حیض سے پاک ہونے کے بعد خون کی یا نکسیر کے قطرے یا اس سے کم یا اس سے زیادہ کوئی چیز دیکھے تو اسے پانی سے صاف کر کے وضو کرے اور نماز پڑھے۔ غسل نہ کرے البتہ اگر گاڑھا خون دیکھے تو غسل بھی کرے۔ یہ شیطان کی طرف سے رحم میں ایک طرح کا رخنہ ہے۔
(۱۰۰۰) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : إذَا رَأَتِ الْمَرْأَۃُ بَعْدَ مَا تَطْہُرُ مِنَ الْحَیْضِ مِثْلَ غُسَالَۃِ اللَّحْمِ ، أَوْ قَطْرَۃِ الرُّعَافِ ، أَوْ فَوْقَ ذَلِکَ ، أَوْ دُونَ ذَلِکَ فَلْتَنْضَحْ بِالْمَائِ ، ثُمَّ لِتَتَوَضَّأْ وَلْتُصَلِّ ، وَلاَ تَغْتَسِلْ ، إِلاَّ أَنْ تَرَی دَمًا عَبیطاً ، فَإِنَّمَا ہِیَ رَکْضَۃٌ مِنَ الشَّیْطَانِ فِی الرَّحِمِ۔
tahqiq

তাহকীক: