মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১০০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کا بیان جو حیض سے پاک ہو اور طہر کے بعد زرد پانی دیکھے
(١٠٠١) حضرت عمرہ فرماتی ہیں کہ حضرت عائشہ عورتوں کو اس بات سے منع فرماتی تھیں کہ رات کے وقت خود کو دیکھیں اور کہتی تھیں کہ وہ زرد اور مٹیالہ ہوتا ہے۔
(۱۰۰۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، عَنْ عَمْرَۃَ ، قَالَتْ : کَانَتْ عَائِشَۃُ تَنْہَی النِّسَائَ أَنْ یَنْظُرْنَ إلَی أَنْفُسِہِنَّ فِی الْمَحِیضِ لَیْلاً ، وَتَقُولُ : إِنَّہُ قَدْ تَکُونُ الصُّفْرَۃُ وَالْکُدْرَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کا بیان جو حیض سے پاک ہو اور طہر کے بعد زرد پانی دیکھے
(١٠٠٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی عورت حیض کا غسل کرنے کے بعد زرد پانی دیکھے تو غسل کر کے نماز پڑھے۔
(۱۰۰۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ زَکَرِیَّا بْنِ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ وَحَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الْمَرْأَۃِ
تَغْتَسِلُ ، ثُمَّ تَرَی الصُّفْرَۃَ ، قَالَ : تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّی۔
تَغْتَسِلُ ، ثُمَّ تَرَی الصُّفْرَۃَ ، قَالَ : تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کا بیان جو حیض سے پاک ہو اور طہر کے بعد زرد پانی دیکھے
(١٠٠٣) حضرت ابن حنفیہ فرماتے ہیں کہ یہ کچھ نہیں۔
(۱۰۰۳) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ ، قَالَ : لَیْسَ بِشَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کا بیان جو حیض سے پاک ہو اور طہر کے بعد زرد پانی دیکھے
(١٠٠٤) حضرت ام عطیہ فرماتی ہیں کہ ہم حیض سے پاک ہونے کے بعد آنے والے زرد پانی کو کچھ نہیں سمجھتے تھے۔
(۱۰۰۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ زَکَرِیَّا بْنِ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ حَفْصَۃَ ، عَنْ أُمِّ عَطِیَّۃَ ، قَالَتْ : کُنَّا لاَ نَرَی التَّرِیَّۃَ شَیْئًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کا بیان جو حیض سے پاک ہو اور طہر کے بعد زرد پانی دیکھے
(١٠٠٥) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اسلاف زرد اور مٹیالے پانی سے غسل کو لازم قرار نہ دیتے تھے۔
(۱۰۰۵) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانُوا لاَ یَرَوْنَ بِالصُّفْرَۃِ وَالْکُدْرَۃِ بَأْسًا ، یَعْنِی : بَعْدَ الْغُسْلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کا بیان جو حیض سے پاک ہو اور طہر کے بعد زرد پانی دیکھے
(١٠٠٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو عورت حیض کا غسل کرنے کے بعد زرد پانی دیکھے تو وضو کر کے نماز پڑھے۔
(۱۰۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الْمَرْأَۃِ تَرَی الصُّفْرَۃَ بَعْدَ الْغُسْلِ ، قَالَ : تَوَضَّأُ وَتُصَلِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کا بیان جو حیض سے پاک ہو اور طہر کے بعد زرد پانی دیکھے
(١٠٠٧) حضرت عطا فرتے ہیں کہ جو عورت حیض کا غسل کرنے کے بعد زرد پانی دیکھے تو وضو کر کے نماز پڑھے۔
(۱۰۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی الْمَرْأَۃِ تَرَی الصُّفْرَۃَ بَعْدَ الْغُسْلِ ، قَالَ : تَوَضَّأُ وَتُصَلِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کا بیان جو حیض سے پاک ہو اور طہر کے بعد زرد پانی دیکھے
(١٠٠٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر عورت حیض کا غسل کرنے کے بعد زرد پانی دیکھے تو اسے صاف کرے اور وضو کر کے نماز پڑھے۔
(۱۰۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ رَبِیعٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا رَأَتْہَا بَعْدَ الْغُسْلِ ، فَإِنَّہَا تَسْتَثْفِرُ وَتَوَضَّأُ وَتُصَلِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طہر کیا ہے ؟ اور اس کی پہچان کیا ہے ؟
(١٠٠٩) حضرت محکول فرماتے ہیں کہ عورت اس وقت تک حیض کا غسل نہ کرے جب تک پیالے کی طرح سفید طہر نہ دیکھ لے۔
(۱۰۰۹) حَدَّثَنَا عَبْد الأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : لاَ تَغْتَسِلْ حَتَّی تَرَی طُہْرًا أَبْیَضَ کَالْقَصَّۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طہر کیا ہے ؟ اور اس کی پہچان کیا ہے ؟
(١٠١٠) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کہ طہر کیا ہے ؟ فرمایا وہ انتہائی سفید حالت جس کے ساتھ زردی اور پانی نہ ہو۔
(۱۰۱۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : الطُّہْرُ مَا ہُوَ؟ قَالَ: الأَبْیَضُ الْجُفُوفُ، الَّذِی لَیْسَ مَعَہُ صُفْرَۃٌ ، وَلاَ مَائٌ ۔ الْجُفُوفُ : الأَبْیَضُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طہر کیا ہے ؟ اور اس کی پہچان کیا ہے ؟
(١٠١١) حضرت یحی بن سعید کہتے ہیں کہ میں نے رائطہ کی طرف ایک قاصد بھیجا اس نے آکر مجھے بتایا کہ عمرہ عورتوں سے کہا کرتی تھیں کہ جب تم میں سے کوئی روئی اپنی شرم گاہ میں داخل کرے اور اس کا رنگ بدلا ہوا پائے تو اس وقت تک نماز نہ پڑھے جب تک اسے کوئی چیز دکھائی نہ دے۔
(۱۰۱۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : أَرْسَلْتُ إلَی رَائطَۃَ مَوْلاَۃِ عَمْرَۃَ ، فَأَخْبَرَنِی الرَّسُولُ أَنَّہَا قَالَتْ : کَانَتْ عَمْرَۃُ تَقُولُ لِلنِّسَائِ : إذَا إحْدَاکُنَّ أَدْخَلَتِ الْکُرْسُفَۃَ فَخَرَجَتْ مُتَغَیِّرَۃً فَلاَ تُصَلِّیَنَّ حَتَّی لاَ تَرَی شَیْئًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طہر کیا ہے ؟ اور اس کی پہچان کیا ہے ؟
(١٠١٢) حضرت یونس بن یزید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے حیض کے بعد کے بعد آنے والے زرد اور مٹیالے پانی کے بارے میں پوچھا تو فرمانے لگے کہ وہ حیض ہی ہے عورت اس کے صاف ہونے تک نماز نہ پڑھے۔
(۱۰۱۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ ، عَنْ یُونُسَ بْنِ یَزِیدَ الأَیْلِیِّ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُہُ عَمَّا یَتْبَعُ الْحَیْضَۃَ مِنَ الصُّفْرَۃِ وَالْکُدْرَۃِ ؟ قَالَ : ہُوَ مِنَ الْحَیْضَۃِ ، وَتُمْسِکُ عَنِ الصَّلاَۃِ حَتَّی تَنْقَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طہر کیا ہے ؟ اور اس کی پہچان کیا ہے ؟
(١٠١٣) حضرت فاطمہ بنت المنذر کہتی ہیں کہ ہم حضرت اسماء بنت ابی بکر کی نواسیوں کے ساتھ ان کی تربیت میں تھیں۔ بعض اوقات ہم میں سے کوئی لڑکی پاک ہو کر نماز پڑھتی اور اسے تھوڑا سا زرد پانی محسوس ہوتا تو اس بارے میں ہم نے حضرت اسماء سے سوال کیا۔ انھوں نے فرمایا ” تم اس وقت تک نماز چھوڑ دو جب تک خالص سفیدی نہ دیکھو۔ “
(۱۰۱۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ ، عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِی بَکْرٍ ، قَالَتْ : کُنَّا فِی حِجْرِہَا مَعَ بَنَاتِ ابْنَتِہَا فَکَانَتْ إحْدَانَا تَطْہُرُ ، ثُمَّ تُصَلِّی ، ثُمَّ تُنَکَّسُ بِالصُّفْرَۃِ الْیَسِیرَۃِ ، فَنسْأَلُہَا ؟ فَتَقُولُ : اعْتَزِلْنَ الصَّلاَۃَ مَا رَأَیْتُنَّ ذَلِکَ ، حَتَّی لاَ تَرَیْنَ إِلاَّ الْبَیَاضَ خَالِصًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طہر کیا ہے ؟ اور اس کی پہچان کیا ہے ؟
(١٠١٤) حضرت زید بن ثابت کی بیٹی کو یہ خبر پہنچی کہ عورتیں رات کے وقت میں طہر دیکھنے کے لیے چراغ منگواتی ہیں۔ انھوں نے اس عمل کو معیوب قرار دیا اور فرمایا کہ انھیں ایسا کرنے کی ضرورت نہیں۔
(۱۰۱۴) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، عَنْ عَمَّتِہِ ، عَنِ ابْنَۃِ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ، أَنَّہُ بَلَغَہَا أَنَّ نِسَائً کُنَّ یَدْعُونَ بِالْمَصَابِیحِ فِی جَوْفِ اللَّیْلِ یَنْظُرْنَ إلَی الطُّہْرِ ، فَکَانَتْ تَعِیبُ عَلَیْہِنَّ وَتَقُولُ : مَا کُنَّ النِّسَائُ یَصْنَعْنَ ہَذَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کے کپڑوں پر حیض کا خون لگ جائے تو کیا کرے
(١٠١٥) حضرت اسماء فرماتی ہیں کہ رسول اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر حیض کا خون عورت کے کپڑوں پر لگ جائے تو وہ کیا کرے ؟ آپ نے فرمایا کہ اسے پانی سے کھرچے، دھولے اور اسی کپڑے میں نماز پڑھ لے۔
(۱۰۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِِ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ فَاطِمَۃَ ، عَنْ أَسْمَائَ ، قَالَتْ : سُئِلَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ دَمِ الْحَیْضَۃِ یَکُونُ فِی الثَّوْبِ ؟ فَقَالَ : اقْرُصِیہِ بِالْمَائِ ، وَاغْسِلِیہِ وَصَلِّی فِیہِ۔
(بخاری ۳۰۷۔ نسائی ۲۸۵)
(بخاری ۳۰۷۔ نسائی ۲۸۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کے کپڑوں پر حیض کا خون لگ جائے تو کیا کرے
(١٠١٦) حضرت عدی بن حاتم فرماتے ہیں کہ ام حصین نے رسول اللہ سے سوال کیا کہ اگر حیض کا خون کپڑے پر لگ جائے تو کیا کیا جائے ؟ آپ نے فرمایا اس کو کھرچ لو، پھر پانی اور بیری سے دھو لو پھر اسی کپڑے میں نماز پڑھ لو۔
(۱۰۱۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ دِینَارٍ ؛ أَنَّ أُمَّ حُصَیْنٍ سَأَلَتِ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنْ دَمِ الْحَیْضِ یَکُونُ فِی الثَّوْبِ ؟ فَقَالَ : حُکِّیہِ بِضِلَعٍ ، وَاغْسِلِیہِ بِمَائٍ وَسِدْرٍ ، وَصَلِّی فِیہِ۔ (احمد ۳۵۵۔ ابن ماجہ ۶۲۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کے کپڑوں پر حیض کا خون لگ جائے تو کیا کرے
(١٠١٧) حضرت ام سلمہ سے ایک عورت نے سوال کیا کہ اگر حائضہ نے کوئی کپڑے پہنے ہوں تو پاکی کے بعد ان میں نماز پڑھ سکتی ہے ؟ فرمایا اگر ان پر خون لگا ہو تو دھو لے ورنہ یونہی پڑھ لے۔
(۱۰۱۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أُمِّہِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ؛ أَنَّ امْرَأَۃً سَأَلَتْہَا عَنِ الْحَائِضِ تَلْبَسُ الثَّوْبَ تُصَلِّی فِیہِ ؟ فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَۃَ : إِنْ کَانَ فِیہِ دَمٌ غَسَلَتْ مَوْضِعَ الدَّمِ ، وَإِلا صَلَّتْ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کے کپڑوں پر حیض کا خون لگ جائے تو کیا کرے
(١٠١٨) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر کی بیویاں اور آپ کی ام ولد باندیاں حیض سے پاک ہونے کے بعد ان کپڑوں کو نہ دھوتیں جو حالت حیض میں پہن رکھے ہوتے تھے۔ حضرت ابن عمر ان سے فرماتے تھے کہ اگر تم ان میں خون دیکھو تو انھیں دھو لو۔
(۱۰۱۸) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ؛ أَنَّ نِسَائَ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ وَأُمَّہَاتِ أَوْلاَدِہِ کُنَّ یَحِضْنَ ، فَإِذَا طَہُرْنَ لَمْ یَغْسِلْنَ ثِیَابَہُنَّ الَّتِی کُنَّ یَلْبَسْنَ فِی حَیْضَتِہِنَّ ، وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ یَقُول : إِنْ رَأَیْتُنَّ دَمًا فَاغْسِلْنَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کے کپڑوں پر حیض کا خون لگ جائے تو کیا کرے
(١٠١٩) حضرت حماد نے حضرت ابراہیم سے کپڑے پر لگے حیض کے خون کے بارے میں سوال کیا تو فرمایا کہ حضرت عائشہ نے فرمایا کہ عورتوں کے لیے اسے پانی سے دھونا کافی ہے۔
(۱۰۱۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سَأَلْتُہُ عَنْ دَمِ الْحَیْضَۃِ یَکُونُ فِی الثَّوْبِ ؟ فَقَالَ : قَالَتْ عَائِشَۃُ : إنَّمَا یَکْفِی إحْدَاکُنَّ أَنْ تَغْسِلَہُ بِالْمَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کے کپڑوں پر حیض کا خون لگ جائے تو کیا کرے
(١٠٢٠) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ اگر عورت اپنے حیض کے دوران پہنے ہوئے کپڑوں کو نہ بھی دھوئے تو کوئی حرج نہیں البتہ اگر خون لگا ہو تو دھو لے۔
(۱۰۲۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : لاَ تَغْسِلُ الْمَرْأَۃُ ثِیَابَ حَیْضَتِہَا إِنْ شَائَتْ إِلاَّ أَنْ تَرَی دَمًا فَتَغْسِلَہُ۔
তাহকীক: