মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১০২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کے کپڑوں پر حیض کا خون لگ جائے تو کیا کرے
(١٠٢١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حائضہ اگر حیض کے دوران پہنے ہوئے کپڑوں میں کوئی نشان خون کا نہ دیکھے تو پاک ہونے کے بعد انھیں میں نماز پڑھ لے۔
(۱۰۲۱) حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ ، عَنْ أَفْلَحَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَتِ الْحَائِضُ تَلْبَسُ ثِیَابَہَا ، ثُمَّ تَطْہُرُ ، فَإِنْ لَمْ تَرَ فِی ثَوْبِہَا نَضَحَتْہُ ، ثُمَّ صَلَّتْ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کے کپڑوں پر حیض کا خون لگ جائے تو کیا کرے
(١٠٢٢) حضرت عطا سے ایک آدمی نے کہا کہ اگر حائضہ پاک ہونے کے بعد کپڑوں پر خون کا نشان دیکھے تو کیا اس کے لیے اتنا کافی نہیں کہ خون کو دھو لے اور باقی کپڑوں کو چھوڑ دے ؟ فرمایا کافی ہے۔
(۱۰۲۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بنْ بکر ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : قَالَ إنْسَانٌ لِعَطَائٍ : الْحَائِضُ تَطْہُرُ وَفِی ثَوْبِہَا الدَّمُ ، وَلَیْسَ یَکْفِیہَا أَنْ تَغْسِلَ الدَّمَ قَطُّ وَتَدَعَ ثَوْبَہَا بَعْدُ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کے کپڑوں پر حیض کا خون لگ جائے تو کیا کرے
(١٠٢٣) حضرت سعید بن جبیر سے پوچھا گیا کہ اگر حالت حیض کا خون کپڑوں پر لگ جائے تو کیا کیا جائے ؟ فرمایا عورت اسے دھو لے اور اس کی جگہ ورس، زعفران یا عنبر لگائے۔
(۱۰۲۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ فِی الْحَائِضِ یُصِیبُ ثَوْبَہَا مِنْ دَمِہَا ، قَالَ : تَغْسِلُہُ ، ثُمَّ یُلَطَّخُ مَکَانُہُ بِالْوَرْسِ وَالزَّعْفَرَانِ ، أَوِ الْعَنْبَرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کے کپڑوں پر حیض کا خون لگ جائے تو کیا کرے
(١٠٢٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ عورت کے کپڑوں پر اگر حیض کا خون لگا ہو تو اسے دھوئے گی، پانی چھڑ کنا کچھ نہیں۔
(۱۰۲۴) حَدَّثَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : تَغْسِلُ الْمَرْأَۃُ مَا أَصَابَ ثِیَابَہَا مِنْ دَمِ الْحَیْضِ، وَلَیْسَ النَّضْحُ بِشَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کے کپڑوں پر حیض کا خون لگ جائے تو کیا کرے
(١٠٢٥) حضرت معاذ فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ سے کپڑے پر لگے ہوئے خون کے دھبوں پر پانی چھڑکنے کا پوچھا تو فرمایا اسے پانی سے دھوؤ کیونکہ وہ پانی سے پاک ہوگا۔
(۱۰۲۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، عَنْ مُعَاذٍ ؛ أَنَّ امْرَأَۃً سَأَلَتْ عَائِشَۃَ عَنْ نَضْحِ الدَّمِ فِی الثَّوْبِ ؟ فَقَالَتْ : اغْسِلِیہِ بِالْمَائِ ، فَإِنَّ الْمَائَ لَہُ طَہُورٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کے کپڑوں پر حیض کا خون لگ جائے تو کیا کرے
(١٠٢٦) حضرت جابر بن زید سے پوچھا گیا کہ اگر کوئی حیض کا خون کپڑوں پر لگنے کے بعد اسے دھو لے لیکن خون کا نشان باقی رہ جائے تو کیا وہ اس کپڑے میں نماز پڑھ سکتی ہے ؟ فرمایا پڑھ سکتی ہے۔
(۱۰۲۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَن عَمْرِو بْنِ ہَرِمٍ ، قَالَ : سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ عَنِ الْمَرْأَۃِ الْحَائِضِ ، یُصِیبُ ثَوْبَہَا الدَّمُ ، فَتَغْسِلُہُ فَیَبْقَی فِیہِ مِثَالُ الدَّمِ ، أَتُصَلِّی فِیہِ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کے کپڑوں پر حیض کا خون لگ جائے تو کیا کرے
(١٠٢٧) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ عورت حیض کے دوران پہنے ہوئے کپڑوں میں نماز پڑھ سکتی ہے لیکن اگر خون لگا ہو تو اسے دھو لے۔
(۱۰۲۷) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : الْمَرْأَۃُ تُصَلِّی فِی ثِیَابِہَا الَّتِی تَحِیضُ فِیہَا ، إِلاَّ أَنْ یُصِیبَ مِنْہَا شَیْئًا ، فَتَغْسِلَ مَوْضِعَ الدَّمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کے کپڑوں پر حیض کا خون لگ جائے تو کیا کرے
(١٠٢٨) حضرت ربیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے پوچھا کہ عورت حیض کے دوران پہنے ہوئے کپڑوں میں نماز پڑھ سکتی ہے ؟ فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں ، البتہ اگر کچھ لگا ہو تو دھو لے۔
(۱۰۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : سَأَلْتُہُ عَنِ الْمَرْأَۃِ تَحِیضُ فِی الثَّوْبِ ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ ، إِلاَّ أَنْ تَرَی شَیْئًا فَتَغْسِلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کے کپڑوں پر حیض کا خون لگ جائے تو کیا کرے
(١٠٢٩) حضرت حکم حائضہ کے کپڑوں کے بارے میں فرماتے ہیں کہ خون کی جگہ دھو لے۔
(۱۰۲۹) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ فِی ثَوْبِ الْحَائِضِ ، قَالَ : تَغْسِلُ مَکَانَ الدَّمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی عورت کے حیض کا خون بند ہو اور اس کا خاوند غسل سے پہلے اس سے جماع کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٠٣٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب عورت حیض سے پاک ہو تو اس کا شوہر اس وقت تک اس سے جماع نہ کرے جب تک وہ پاک نہ ہوجائے۔
(۱۰۳۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا طَہُرَتِ الْحَائِضُ لَمْ یَقْرَبْہَا زَوْجُہَا حَتَّی تَغْتَسِلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی عورت کے حیض کا خون بند ہو اور اس کا خاوند غسل سے پہلے اس سے جماع کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٠٣١) حضرت عطاء سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۰۳۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی عورت کے حیض کا خون بند ہو اور اس کا خاوند غسل سے پہلے اس سے جماع کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٠٣٢) حضرت عطاء اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ جب عورت حیض سے پاک ہو تو اور اس کا شدید خواہش رکھنے والا خاوند اس سے جماع کرنا چاہے تو اسے وضو کا حکم دے پھر اس کے ساتھ جو چاہے کرے۔
(۱۰۳۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوس ، قَالَ : إذَا طَہُرَتِ الْمَرْأَۃُ مِنَ الدَّمِ فَأَرَادَ الرَّجُلُ الشَّبِقُ أَنْ یَأْتِیَہَا ، فَلْیَأْمُرْہَا أَنْ تَوَضَّأَ ، ثُمَّ لِیُصِبْ مِنْہَا إِنْ شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی عورت کے حیض کا خون بند ہو اور اس کا خاوند غسل سے پہلے اس سے جماع کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٠٣٣) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب عورت حیض سے پاک ہو تو اس کا خاوند تب تک جماع نہیں کرسکتا جب تک اس کے لیے نماز حلال نہ ہوجائے۔
(۱۰۳۳) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ فِی الْحَائِضِ یَنْقَطِعُ عَنْہَا الدَّمُ ، قَالَ : لاَ یَأْتِیہَا حَتَّی تَحِلَّ لَہَا الصَّلاَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی عورت کے حیض کا خون بند ہو اور اس کا خاوند غسل سے پہلے اس سے جماع کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٠٣٤) حضرت عطا فرماتے ہیں کہ جب حائضہ عورت کا خون رک جائے اور اس کے خاوند کو جماع کی شدید خواہ ہو اور اسے گناہ میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو تو عورت اپنی شرم گاہ کو دھو لے اور اس کا خاوند اس سے جماع کرلے۔
(۱۰۳۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا انْقَطَعَ الدَّمُ فَأَصَابَ زَوْجَہَا شَبَقٌ ، یَخَافُ فِیہِ عَلَی نَفْسِہِ فَلْیَأْمُرْہَا بِغَسْلِ فَرْجِہَا ، ثُمَّ یُصِیبُ مِنْہَا إِنْ شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی عورت کے حیض کا خون بند ہو اور اس کا خاوند غسل سے پہلے اس سے جماع کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٠٣٥) حضرت حسن اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ آدمی عورت کے پاس آنے کے بعد غسل سے پہلے اس سے جماع کرے۔
(۱۰۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ رَبِیعٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَأْتِیَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ وَقَدْ طَہُرَتْ ، قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی عورت کے حیض کا خون بند ہو اور اس کا خاوند غسل سے پہلے اس سے جماع کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٠٣٦) حضرت ابو سلمہ اور حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ غسل کرتے تک خاوند اس کے قریب نہ آئے۔
(۱۰۳۶) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، وَسُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ قَالاَ : لاَ یَأْتِیہَا زَوْجُہَا حَتَّی تَغْتَسِلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی عورت کے حیض کا خون بند ہو اور اس کا خاوند غسل سے پہلے اس سے جماع کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٠٣٧) حضرت مکحول فرمایا کرتے تھے کہ حیض سے پاک ہونے کے بعد خاوند اس وقت تک اس کے قریب نہ آئے جب تک وہ غسل نہ کرے۔
(۱۰۳۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : لاَ یَغْشَی الرَّجُلُ الْمَرْأَۃَ إذَا طَہُرَتْ مِنَ الْحَیْضَۃِ حَتَّی تَغْتَسِلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی عورت کے حیض کا خون بند ہو اور اس کا خاوند غسل سے پہلے اس سے جماع کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٠٣٨) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب عورت کا خون بند ہوجائے تو اس کا خاوند اس وقت تک جماع نہ کرے جب تک وہ پاک نہ ہوجائے۔ جب وہ پاک ہوجائے تو اللہ کے حکم کے مطابق اس سے قربت کرے۔
(۱۰۳۸) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ أَبِی الْمُنِیبِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : إذَا انْقَطَعَ عَنْہَا الدَّمُ فَلاَ یَأْتِیہَا حَتَّی تَطْہُرَ ، فَإِذَا طَہُرَتْ فَلْیَأْتِہَا کَمَا أَمَرَہُ اللَّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو عورت سفر میں حیض سے پاک ہو وہ تیمم کرے اور اس کا خاوند جماع کر سکتا ہے
(١٠٣٩) حضرت عطا فرماتے ہیں کہ جب حائضہ پاک ہوجائے اور سے پانی نہ ملے تو وہ تیمم کرے اس کے بعد اس کا شوہر جماع کرسکتا ہے۔
(۱۰۳۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ زَکَرِیَّا بْنِ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا طَہُرَتِ الْحَائِضُ فَلَمْ تَجِدْ مَائً تَیَمَّمُ ، وَیَأْتِیہَا زَوْجُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو عورت سفر میں حیض سے پاک ہو وہ تیمم کرے اور اس کا خاوند جماع کر سکتا ہے
(١٠٤٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی عورت حائضہ ہو اور سفر میں طہر دیکھ لے پھر اسے چاہیے کہ مٹی سے تیمم کرے۔ اس کے بعد اس کا شوہر اگر چاہے تو اس سے جماع کرسکتا ہے۔
(۱۰۴۰) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إِنْ کَانَتِ الْمَرْأَۃُ حَائِضًا فَرَأَتِ الطُّہْرَ فِی سَفَرٍ ، تَیَمَّمَتِ الصَّعِیدَ لِطُہْرِہَا ، ثُمَّ أَصَابَ مِنْہَا إِنْ شَائَ
তাহকীক: