মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১০৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آدمی بیت الخلاء سے نکل کر اپنا ہاتھ پانی کے برتن میں داخل کر سکتا ہے
(١٠٦١) حضرت اعمش کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو دیکھا کہ انھوں نے پیشاب کیا اور اپنا ہاتھ دھونے سے پہلے برتن میں ڈال دیا۔
(۱۰۶۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : رَأَیْتُ إبْرَاہِیمَ بَالَ ، ثُمَّ أَدْخَلَ یَدَہُ فِی الإِنَائِ قَبْلَ أَنْ یَغْسِلَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آدمی بیت الخلاء سے نکل کر اپنا ہاتھ پانی کے برتن میں داخل کر سکتا ہے
(١٠٦٢) حضرت عیسیٰ بن مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے سوال کیا کہ کیا آدمی بیت الخلاء سے نکل کر اپنا ہاتھ دھونے سے پہلے بیت الخلاء میں داخل کرسکتا ہے ؟ فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۰۶۲) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عِیسَی بْنِ الْمُغِیرَۃِ الْحَرَامِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ عَنِ الرَّجُلِ یَغْمِسُ یَدَہُ فِی الإِنَائِ ، قَبْلَ أَنْ یَغْسِلَہَا ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آدمی بیت الخلاء سے نکل کر اپنا ہاتھ پانی کے برتن میں داخل کر سکتا ہے
(١٠٦٣) حضرت اسماعیل بن ابراہیم فرماتے کہ میں نے حضرت سالم کو دیکھا کہ انھوں نے پیشاب کیا پھر اپنے دونوں ہاتھ دھونے سے پہلے برتن میں داخل کردیئے۔
(۱۰۶۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مَہْدِیِّ بْنِ مَیْمُونٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَالِمًا ذَہَبَ فَبَالَ ، ثُمَّ أَدْخَلَ یَدَیْہِ جَمِیعًا فِی الإِنَائِ قَبْلَ أَنْ یَغْسِلَہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آدمی بیت الخلاء سے نکل کر اپنا ہاتھ پانی کے برتن میں داخل کر سکتا ہے
(١٠٦٤) حضرت صلت بن بھرام کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابرہیم کو دیکھا کہ انھوں نے پیشاب کرنے کے بعد اپنا ہاتھ دھوئے بغیر برتن میں ڈال دیا۔ میں نے انھیں زور سے پکارا تو وہ مسکرا دئیے اور فرمایا اس معاملے میں مجھ سے زیادہ سخت کوئی نہیں ہوسکتا، میں نے اس میں پاک ہاتھ داخل کیا ہے۔
(۱۰۶۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ بَہْرَامَ ، قَالَ : رَأَیْتُ إبْرَاہِیمَ بَالَ ، ثُمَّ أَدْخَلَ یَدَہُ فِی الإِنَائِ قَبْلَ أَنْ یَغْسِلَہَا ، قَالَ : فَصِحْت بِہِ ، قَالَ : فَتَبَسَّمَ وَقَالَ : مَا مِنْ رَجُلٍ أَشَدُّ فِی ہَذَا مِنِّی ، إنِّی لَمْ أُدْخِلْہَا إِلاَّ وَہِیَ طَاہِرَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آدمی بیت الخلاء سے نکل کر اپنا ہاتھ پانی کے برتن میں داخل کر سکتا ہے
(١٠٦٥) حضرت رجاء فرماتے ہیں کہ حضرت براء نے اپنا ہاتھ وضو کے برتن میں دھونے سے پہلے داخل کیا۔
(۱۰۶۵) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ رَجَائٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْبَرَائِ ؛ أَنَّہُ أَدْخَلَ یَدَہُ فِی الْمَطْہَرَۃِ قَبْلَ أَنْ یَغْسِلَہَا ۔ قَالَ الأَعْمَش : ہَذَا حَرْفٌ أَسْتَحْسِنُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دھونے سے پیشتر ہاتھ کو برتن میں داخل کرنا درست نہیں
(١٠٦٦) حضرت حارث فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی نے پانی منگوایا اور پھر اپنے ہاتھوں کو برتن میں داخل کرنے سے پہلے تین مرتبہ دھویا، پھر فرمایا کہ میں نے رسول اللہ کو یونہی کرتے دیکھا ہے۔
(۱۰۶۶) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : دَعَا بِمَائٍ فَغَسَلَ یَدَیْہِ ثَلاَثًا ، قَبْلَ أَنْ یُدْخِلَہُمَا فِی الإِنَائِ ، ثُمَّ قَالَ : ہَکَذَا رَأَیْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَنَعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دھونے سے پیشتر ہاتھ کو برتن میں داخل کرنا درست نہیں
(١٠٦٧) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب آدمی پیشاب کرے یا اس کا وضو ٹوٹ جائے تو ہاتھوں کو دھونے سے پہلے برتن میں داخل نہ کرے۔
(۱۰۶۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِِ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إذَا بَالَ الرَّجُلُ ، أَوْ أَحْدَثَ فَلاَ یُدْخِلْ یَدَہُ فِی الإِنَائِ حَتَّی یَغْسِلَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دھونے سے پیشتر ہاتھ کو برتن میں داخل کرنا درست نہیں
(١٠٦٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب تم وضو کرنا چاہو تو اپنے ہاتھوں کو دھونے سے پہلے برتن میں داخل نہ کرو۔
(۱۰۶۸) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سلمِ بْنِ أَبِی الذَّیَّالِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا أَرَدْتُمْ أَنْ تَوَضَّؤُوا ، فَلاَ تَغْمِسُوا أَیْدِیَکُمْ فِی الإِنَائِ حَتَّی تُنَقُّوہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دھونے سے پیشتر ہاتھ کو برتن میں داخل کرنا درست نہیں
(١٠٦٩) حضرت ابوحیہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی نے وضو فرمایا پھر اس میں اپنی ہتھیلیوں کو دھویا پھر اپنے چہرے اور بازوؤں کو دھویا، پھر فرمایا کہ میں تمہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو دکھانا چاہتا تھا۔
(۱۰۶۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی حَیَّۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا تَوَضَّأَ فَأَنْقَی کَفَّیْہِ ثُمَّ غَسَلَ وَجْہَہُ وَذِرَاعَیْہِ ، ثُمَّ قَالَ : إنَّمَا أَرَدْتُ أَنْ أُرِیَکُمْ طُہُورَ رَسُولِ اللہِ صلی اللہ علیہ وسلم۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کا کہنا ہے کہ بالوں کو خوب اچھی طرح دھویا جائے
(١٠٧٠) حضرت ابرہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف کے یہاں کہا جاتا تھا کہ بالوں کو دھوؤ اور جنابت میں کھال تک پانی پہنچاؤ۔
(۱۰۷۰) حَدَّثَنَا أَبُوالأَحْوَصِِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: کَانَ یُقَالُ: اغْسِلِ الشَّعْرَ وَأَنْقِ الْبَشَرَۃَ، فِی الْجَنَابَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کا کہنا ہے کہ بالوں کو خوب اچھی طرح دھویا جائے
(١٠٧١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ہر بال کے نیچے جنابت ہے، پس بالوں کو تر کرو اور کھال تک پانی پہنچاؤ۔
(۱۰۷۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : تَحْتَ کُلِّ شَعَرَۃٍ جَنَابَۃٌ ، فَبُلُّوا الشَّعَرَ، وَأَنْقُوا الْبَشَرَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کا کہنا ہے کہ بالوں کو خوب اچھی طرح دھویا جائے
(١٠٧٢) حضرت ابو بختری فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ سر کو لونڈ کر باہر تشریف لائے اور فرمایا کہ ہر اس بال کے نیچے جنابت باقی رہتی ہے جس تک پانی نہیں پہنچتا، لیکن لوگ غفلت برتتے ہیں۔ لہٰذا میں اپنے بالوں کا دشمن ہوگیا جیسا کہ تم دیکھ رہے ہو۔
(۱۰۷۲) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ ، قَالَ : خَرَجَ حُذَیْفَۃُ ، وَقَدْ طَمَّ شَعَرَہُ ، فَقَالَ : إنَّ تَحْتَ کُلِّ شَعَرَۃٍ لاَ یُصِیبُہَا الْمَائُ جَنَابَۃٌ ، فَعَافُوہَا ، فَلِذَلِکَ عَادَیْت رَأْسِی کَمَا تَرَوْنَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کا کہنا ہے کہ بالوں کو خوب اچھی طرح دھویا جائے
(١٠٧٣) حضرت علی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا کہ ” جس نے غسل جنابت کرتے ہوئے اپنے جسم میں ایک بال کے برابر جگہ بھی دھونے سے چھوڑ دی تو جہنم میں اس کے ساتھ یہ یہ کیا جائے گا “ حضرت علی فرماتے ہیں بس اس کے بعد سے میں اپنے بالوں کا دشمن ہوگیا۔ حضرت علی سرکا حلق کیا کرتے تھے۔
(۱۰۷۳) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنْ عَلِیٍّ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَنْ تَرَکَ مَوْضِعَ شَعَرَۃٍ مِنْ جَسَدِہِ مِنْ جَنَابَۃٍ لَمْ یَغْسِلْہَا ، فُعِلَ بِہِ کَذَا وَکَذَا مِنَ النَّارِ ، قَالَ عَلِیٌّ : فَمِنْ ثَمَّ عَادَیْتُ شَعَرِی ، قَالَ : وَکَانَ یَجُزُّ شَعَرَہُ۔ (احمد ۱/۱۰۱۔ ابوداؤد ۲۵۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کا کہنا ہے کہ بالوں کو خوب اچھی طرح دھویا جائے
(١٠٧٤) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ہر بال کے نیچے جنابت ہے اور فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ فرمایا کرتے تھے کہ میں بالوں کو تر کرتا ہوں اور کھال تک پانی پہنچاتا ہوں۔
(۱۰۷۴) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ قُرَّۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : تَحْتَ کُلِّ شَعَرَۃٍ جَنَابَۃٌ ، قَالَ : وَقَالَ : أَبُو ہُرَیْرَۃَ : أَمَّا أَنَا فَأَبُلُّ الشَّعَرَ ، وَأُنْقِی الْبَشَرَ۔ (ابوداؤد ۲۵۲۔ ترمذی ۱۰۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کا کہنا ہے کہ بالوں کو خوب اچھی طرح دھویا جائے
(١٠٧٥) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر جب غسل جنابت فرماتے تو پانی کو آنکھوں میں اور انگلیوں کو ناف میں داخل کیا کرتے تھے۔
(۱۰۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ فُضَیْلِ بْنِ غَزْوَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ؛ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ إذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، أَدْخَلَ الْمَائَ فِی عَیْنَیْہِ ، وَأَدْخَلَ یَدَہُ فِی سُرَّتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس جنبی کے احکام جس کے جسم میں پھوڑے نکلے ہوں
(١٠٧٦) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ اگر آدمی کو جنابت لاحق ہوجائے اور اس کے جسم میں زخم یا پھوڑے ہوں اور غسل کرنے کی صورت میں جان جانے کا اندیشہ ہو تو وہ مٹی سے تیمم کرے۔
(۱۰۷۶) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا أَجْنَبَ الرَّجُلُ وَبِہِ الْجِرَاحَۃُ وَالْجُدَرِیُّ ، فَخُوِّفَ عَلَی نَفْسِہِ إِنْ ہُوَ اغْتَسَلَ ، قَالَ : یَتَیَمَّمُ بِالصَّعِیدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس جنبی کے احکام جس کے جسم میں پھوڑے نکلے ہوں
(١٠٧٧) حضرت حسن اور حضرت شعبی اس شخص کے بارے میں جسے پھوڑے نکلے ہوں یا وہ زخمی ہو فرماتے ہیں کہ وہ تیمم کرے۔
(۱۰۷۷) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ۔ وَعَنِ الْحَسَنِ ، وَالشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّہُمْ قَالُوا فِی الَّذِی بِہِ الْجُرْحُ وَالْمَحْصُوبُ وَالْمَجْدُورُ : یَتَیَمَّمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس جنبی کے احکام جس کے جسم میں پھوڑے نکلے ہوں
(١٠٧٨) حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جِسے پھوڑے نکلے ہوں یا جان کا اندیشہ ہو فرماتے ہیں کہ وہ تیمم کرے۔
(۱۰۷۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ یَقُولُ فِی صَاحِبِ الْقُرُوحِ وَالَّذِی یَخَافُ عَلَی نَفْسِہِ : یَتَیَمَّمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس جنبی کے احکام جس کے جسم میں پھوڑے نکلے ہوں
(١٠٧٩) حضرت حکم اور حضرت مقسم اس شخص کے بارے میں جسے پھوڑے یا زخم ہوں اور وہ پانی کے استعمال پر قادر نہ ہو فرماتے ہیں کہ وہ تیمم کرے۔
(۱۰۷۹) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ۔ وَعَنِ الْحَکَمِ ، عَنِ الْمِقْسَمِ قَالاَ ؛ فِی الرَّجُلِ تَکُونُ بِہِ الْقُرُوحُ وَالْجُرُوحُ وَالْجُدَرِیُّ لاَ یَسْتَطِیعُ الْمَائَ أَنَّہُ یَتَیَمَّمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس جنبی کے احکام جس کے جسم میں پھوڑے نکلے ہوں
(١٠٨٠) حضرت سعید بن جبیر (اس شخص کے بارے میں جسے پھوڑے، زخم یا مرض لاحق ہو، پھر وہ جنبی ہوجائے اور غسل کی طاقت نہ رکھتا ہو) فرماتے ہیں کہ وہ تیمم کرے۔
(۱۰۸۰) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عَزْرَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَکُونُ بِہِ الْجُرُوحُ ، أَوِ الْقُرُوحُ ، أَوِ الْمَرَضُ فَتُصِیبُہُ الْجَنَابَۃُ ، فَیَکْبُرَ عَلَیْہِ الْغُسْلُ ، قَالَ : یَتَیَمَّمُ۔
তাহকীক: